আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

السنن الكبرى للبيهقي

خلع اور طلاق کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩১০ টি

হাদীস নং: ১৪৯২২
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسنون طلاق اور طلاقِ بدعت کا بیان

اللہ تعالیٰ کا فرمان : { اِذَا طَلَّقْتُمْ النِّسَآئَ فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ } [طلاق ١]” جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دو تو عدت گزرنے سے پہلے۔ “ لقبل عدتہن اور دونوں کے معنیٰ میں اختلاف نہیں ہے۔
(١٤٩١٦) عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ طلاق کی چار اقسام ہیں : 1 دو حلال طریقے 2 دو حرام طریقے 1 طہر میں بغیر جماع کے طلاق دینا۔ 2 یا جب حمل واضح ہوجائے اس وقت طلاق دینا۔ حرام طریقے : 1 حالتِ حیض میں طلاق دینا۔ 2 مجامعت کے بعد طلاق دینا اور حمل کے بارے میں معلوم نہ ہو۔
(۱۴۹۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنِی عَمِّی وَہْبُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ أَنَّہُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا یَقُولُ : الطَّلاَقُ عَلَی أَرْبَعَۃِ وُجُوہٍ وَجْہَانِ حَلاَلٌ وَوَجْہَانِ حَرَامٌ فَأَمَّا الْحَلاَلُ فَأَنْ یُطَلِّقَہَا طَاہِرًا مِنْ غَیْرِ جِمَاعٍ أَوْ یُطَلِّقَہَا حَامِلاً مُسْتَبِینًا حَمْلَہَا وَأَمَّا الْحَرَامُ فَأَنْ یُطَلِّقَہَا حَائِضًا أَوْ یُطَلِّقَہَا حِینَ یُجَامِعُہَا لاَ یَدْرِی اشْتَمَلَ الرَّحِمُ عَلَی وَلَدٍ أَمْ لاَ۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২৩
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسنون طلاق اور طلاقِ بدعت کا بیان

اللہ تعالیٰ کا فرمان : { اِذَا طَلَّقْتُمْ النِّسَآئَ فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ } [طلاق ١]” جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دو تو عدت گزرنے سے پہلے۔ “ لقبل عدتہن اور دونوں کے معنیٰ میں اختلاف نہیں ہے۔
(١٤٩١٧) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : جو شخص سنت طریقے سے طلاق نہیں دیتا، وہ ہمیشہ پشیمان رہتا ہے۔
(۱۴۹۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ عَبِیدَۃَ السَّلْمَانِیِّ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : مَا طَلَّقَ رَجُلٌ طَلاَقَ السُّنَّۃِ فَیَنْدَمَ أَبَدًا۔ [صحیح]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২৪
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩١٨) یونس بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر (رض) سے پوچھا : جس شخص نے اپنی عورت کو طلاق حالت حیض میں طلاق دے دی۔ کہتے ہیں : ابن عمر (رض) کو جانتے ہو ؟ میں نے کہا : ہاں۔ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی عورت کو حالتِ حیض میں طلاق دے دی تو حضرت عمر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، آپ نے رجوع کا حکم فرمایا اور فرمایا : پھر وہ عدت سے پہلے طلاق دے۔ میں نے کہا : اس طلاق کو شمار کیا جائے گا ؟ اس نے کہا : آپ کا کیا خیال ہے، اگر وہ عاجز آجائے یا بیوقوف ہوجائے۔

(ب) حجاج بن منہال نے کہا کہ وہ ایک طلاق شمار کی جائے گی اور وہ عدت گزارے گی۔
(۱۴۹۱۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الأَصَمُّ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ التَّسْتُرِیُّ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ سِیرِینَ حَدَّثَنِی یُونُسُ بْنُ جُبَیْرٍ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ قُلْتُ : رَجُلٌ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ؟ فَقَالَ: تَعْرِفُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: فَإِنَّ عَبْدَاللَّہِ بْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ فَأَتَی عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَسَأَلَہُ فَأَمَرَہُ أَنْ یُرَاجِعَہَا ثُمَّ یُطَلِّقَہَا فِی قُبُلِ عِدَّتِہَا قَالَ قُلْتُ: فَیُعْتَدُّ بِہَا؟ قَالَ: نَعَمْ۔ قَالَ: أَرَأَیْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ۔

رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مِنْہَالٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ قُلْتُ : فَیُعْتَدُّ بِتِلْکَ التَّطْلِیقَۃِ؟ قَالَ : أَرَأَیْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ۔ [صحیح]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২৫
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩١٩) یونس بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر (رض) سے پوچھا کہ مرد اپنی عورت کو حالتِ حیض میں طلاق دے دے ؟ تو فرمانے لگے : ابن عمر (رض) کو جانتے ہو، اس نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی تھی تو حضرت عمر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا، آپ نے رجوع کا حکم دیا۔ میں نے کہا : کیا وہ ایک طلاق شمار کی جائے گی۔ فرمانے لگے : اگر وہ عاجز آجائے یا بیوقوف ہوجائے۔
(۱۴۹۱۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا أَبُو الرَّبِیعِ وَمُسَدَّدٌ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ یُونُسَ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ قُلْتُ : رَجُلٌ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ؟ قَالَ : تَعْرِفُ ابْنَ عُمَرَ إِنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَمَرَہُ أَنْ یُرَاجِعَہَا قُلْتُ : فَیَعْتَدُّ بِتِلْکَ التَّطْلِیقَۃِ؟ قَالَ : فَمَہْ أَرَأَیْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ۔

رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২৬
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩٢٠) یونس بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے سنا، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی تو حضرت عمر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ رجوع کرے اور حالتِ طہر میں طلاق دے دے۔ راوی کہتے ہیں : میں نے عبداللہ بن عمر (رض) سے فرمایا : آپ نے اس کو شمار کیا تھا ؟ فرماتے ہیں : کیا چیز اس میں رکاوٹ ہے ؟ آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر وہ عاجز آجائے یا بیوقوف ہو۔
(۱۴۹۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ

(ح) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ

(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ سَمِعْتُ یُونُسَ بْنَ جُبَیْرٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ قَالَ : طَلَّقْتُ امْرَأَتِی وَہِیَ حَائِضٌ فَأَتَی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : لِیُرَاجِعْہَا فَإِذَا طَہَرَتْ فَلْیُطَلِّقْہَا ۔ قَالَ فَقُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ : فَاحْتَسَبْتَ بِہَا قَالَ : فَمَا یَمْنَعُہُ أَرَأَیْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ۔

لَفْظُ حَدِیثِ غُنْدَرٍ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ عَنْ شُعْبَۃَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২৭
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩٢١) انس بن سیرین فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر (رض) سے سنا کہ میں نے اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاق دے دی تو حضرت عمر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ رجوع کرے اور حالتِ طہر میں طلاق دے دے۔ کہتے ہیں : میں نے ابن عمر (رض) سے کہا : کیا یہ شمار کی جائے گی ؟ فرمایا : ٹھہرایے۔
(۱۴۹۲۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ بْنُ الْحَجَّاجِ أَخْبَرَنِی أَنَسُ بْنُ سِیرِینَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : طَلَّقْتُ امْرَأَتِی وَہِیَ حَائِضٌ قَالَ فَذَکَرَ ذَلِکَ عُمَرُ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ فَقَالَ : لِیُرَاجِعْہَا فَإِذَا طَہَرَتْ فَلْیُطَلِّقْہَا ۔ قَالَ فَقُلْتُ لَہُ یَعْنِی لاِبْنِ عُمَرَ : یُحْتَسَبُ بِہَا؟ قَالَ : فَمَہْ۔

رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ عَنْ شُعْبَۃَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ غُنْدَرٍ عَنْ شُعْبَۃَ۔

[صحیح۔ تقدم قبلہ]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২৮
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩٢٢) انس بن سیرین نے اس کی مانند ذکر کیا ہے کہ اگر چاہے تو طلاق دے دے۔ حضرت عمر (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا اس کو ایک طلاق شمار کیا جائے گا ؟ فرمایا : ہاں۔
(۱۴۹۲۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَبْدُالْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ غَیْرَ أَنَّہُ قَالَ : فَلْیُطَلِّقْہَا إِنْ شَائَ ۔ قَالَ فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَفَتُحْتَسَبُ بِتِلْکَ التَّطْلِیقَۃِ؟ قَالَ : نَعَمْ ۔[صحیح۔ تقدم قبلہ]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯২৯
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩٢٣) انس بن سیرین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے ان کی بیوی کے بارے میں پوچھا جس کو انھوں نے طلاق دی تھی ؟ کہتے ہیں : میں نے حالت حیض میں طلاق دی تھی تو حضرت عمر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے حکم دو کہ وہ رجوع کرے۔ جب پاک ہوجائے تو طہر کی حالت میں طلاق دے۔ کہتے ہیں : میں نے رجوع کر کے حالتِ طہر میں طلاق دے دی۔ میں نے کہا : کیا اس حالتِ حیض میں دی گئی طلاق کو شمار کیا جائے گا ؟ فرمانے لگے : مجھے کیا ہے کہ میں اس کو شمار نہ کروں۔ اگرچہ میں بوڑھا اور بیوقوف ہی کیوں نہ ہوجاؤں۔
(۱۴۹۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ امْرَأَتِہِ الَّتِی طَلَّقَ فَقَالَ : طَلَّقْتُہَا وَہِیَ حَائِضٌ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِعُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَذَکَرَہُ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : مُرْہُ فَلْیُرَاجِعْہَا فَإِذَا طَہَرَتْ فَلْیُطَلِّقْہَا لِطُہْرِہَا ۔ قَالَ : فَرَاجَعْتُہَا ثُمَّ طَلَّقْتُہَا لِطُہْرِہَا۔ قُلْتُ : فَاعْتَدَّتْ بِتِلْکَ التَّطْلِیقَۃِ الَّتِی طَلَّقْتَ وَہِیَ حَائِضٌ؟ قَالَ : مَا لِی لاَ أَعْتَدُّ بِہَا وَإِنْ کُنْتُ عَجَزْتُ وَاسْتَحْمَقْتُ۔

رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩০
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩٢٤) ابن طاؤس اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے ابن عمر (رض) سے ایک شخص کے متعلق سنا جس نے اپنی عورت کو حالتِ حیض میں طلاق دے دی تھی۔ فرمانے لگے : کیا عبداللہ بن عمر (رض) کو جانتے ہو ؟ اس نے کہا : ہاں۔ فرمانے لگے : اس نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی تھی تو حضرت عمر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گئے اور بتایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ وہ رجوع کرے۔
(۱۴۹۲۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ حَائِضًا فَقَالَ : أَتَعْرِفُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ فَقَالَ : نَعَمْ قَالَ : فَإِنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ حَائِضًا فَذَہَبَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَخْبَرَہُ الْخَبَرَ فَأَمَرَہُ أَنْ یَرْتَجِعَہَا قَالَ لَمْ أَسْمَعْہُ یَزِیدُ عَلَی ذَلِکَ لأَبِیہِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩১
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩٢٥) ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے رجوع کا حکم فرمایا یہاں تک کہ وہ پاک ہوجائے جب پاک ہوجائے تو اسے طلاق دے دینا۔
(۱۴۹۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِی وَائِلٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- أَنْ یُرَاجِعَہَا حَتَّی تَطْہُرَ فَإِذَا طَہَرَتْ طَلَّقَہَا۔ [حسن]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩২
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩٢٦) عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں ایک طلاق دے دی تو حضرت عمر (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خبر دی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا : جب وہ پاک ہوجائے تو وہ رجوع کرے، پھر اس کی عدت میں طلاق دے دے جو اس نے پہلی طلاق دی ہے اس کو ایک شمار کرلیا جائے۔ [حسن ]
(۱۴۹۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی طَاہِرٍ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابَقٍ أَبُو جَعْفَرٍ إِمْلاَئً مِنْ کِتَابِہِ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ عَامِرٍ قَالَ : طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ وَاحِدَۃً فَانْطَلَقَ عُمَرُ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَخْبَرَہُ فَأَمَرَہُ إِذَا طَہَرَتْ أَنْ یُرَاجِعَہَا ثُمَّ یَسْتَقْبِلَ الطَّلاَقَ فِی عِدَّتِہَا ثُمَّ تُحْتَسَبُ بِالتَّطْلِیقَۃِ الَّتِی طَلَّقَ أَوَّلَ مَرَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩৩
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩٢٧) میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاق دے دی۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو طہر تک رجوع کرنے کا حکم دیا جب وہ پاک ہوجائے۔ اگر چاہے تو طلاق دے اگر چاہے تو رکھ لے مجامت کرنے سے پہلے پہلے۔
(۱۴۹۲۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِیحِ عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ فِی حَیْضَتِہَا قَالَ فَأَمَرَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَنْ یَرْتَجِعَہَا حَتَّی تَطْہُرَ فَإِذَا طَہَرَتْ فَإِنْ شَائَ طَلَّقَ وَإِنْ شَائَ أَمْسَکَ قَبْلَ أَنْ یُجَامِعَ۔ [حسن]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩৪
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩٢٨) نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاق دے دی تو حضرت عمر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تذکرہ کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ایک طلاق شمار کیا۔

(ب) سعید بن جبیر حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ میرے ذمے ایک طلاق شمار کی گئی۔
(۱۴۹۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ فَأَتَی عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ فَجَعَلَہَا وَاحِدَۃً۔

قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ أَخْبَرَنَاہُ أَیُّوبُ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : حُسِبَتْ عَلَیَّ بِتَطْلِیقَۃٍ۔ [صحیح]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩৫
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩٢٩) عبدالرحمن بن ایمن نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے سوال کیا تو ابو زبیر سن رہے تھے کہ آپ کا ایسے شخص کے بارے میں کیا خیال ہے جس نے حالتِ حیض میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاق دی تھی تو حضرت عمر (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا تھا کہ عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی ہے۔ عبداللہ کہتے ہیں کہ آپ نے اس کو واپس کردیا اور اس کو کچھ بھی خیال نہ کیا اور فرمایا کہ طہارت کے بعد وہ طلاق دے یا روک لے۔ ابن عمر (رض) کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت تلاوت کی : { یاَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمْ النِّسَآئَ فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ } [طلاق : ١] اَیْ قُبُلِ عِدَتْہِنّ ۔

(ب) ابن جریج فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ رجوع کرے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی بیوی کو واپس کردیا۔

(ج) عبدالرزاق فرماتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا کہ رجوع کرلو اور میری بیوی کو میری طرف لوٹا دیا۔
(۱۴۹۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَیْمَنَ مَوْلَی عُرْوَۃَ یَسْأَلُ ابْنَ عُمَرَ وَأَبُو الزُّبَیْرِ یَسْمَعُ قَالَ : کَیْفَ تَرَی فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ حَائِضًا؟ قَالَ : طَلَّقَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَسَأَلَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ لَہُ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ : طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ : فَرَدَّہَا عَلَیَّ وَلَمْ یَرَہَا شَیْئًا وَقَالَ: إِذَا طَہَرَتْ فَلْیُطَلِّقْ أَوْ لِیُمْسِکْ۔ قَالَ ابْنُ عُمَرَ وَقَرَأَ النَّبِیُّ -ﷺ- { یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ } أَیْ فِی قُبُلِ عِدَّتِہِنَّ۔

رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ قَالَ مُسْلِمٌ : أَخْطَأَ حَیْثُ قَالَ عُرْوَۃُ وَإِنَّمَا ہُوَ مَوْلَی عَزَّۃَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ حَجَّاجِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَأَبِی عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ وَفِیہِ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ-: لِیُرَاجِعْہَا ۔ فَرَدَّہَا۔ وَہُوَ فِی رِوَایَۃِ بَعْضِہِمْ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ قَالَ فَقَالَ لِی : رَاجِعْہَا ۔ فَرَدَّہَا عَلَیَّ وَلَمْ یَرَہَا شَیْئًا۔ [صحیح۔ دون قولہ، لم یرہا شیاء]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩৬
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩٣٠) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے رجوع کے حکم کے بارے میں نقل فرماتے ہیں۔

امام شافعی (رح) سے کہا گیا کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں جو اپنی بیوی کو طلاق دی اسے ایک شمار کیا تھا ؟ فرمایا : رکیے، ہاں اسے ایک شمار کیا گیا اور قرآن کی آیت بھی اس پر دلالت کرتی ہے : { اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ فَاِمْسَاکٌ بِمَعْرُوْفٍ اَوْتَسْرِیْحٌ بِاِحْسَانٍ } [البقرۃ ٢٢٩]
(۱۴۹۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَحَدِیثُ أَبِی الزُّبَیْرِ شَبِیہٌ بِہِ یَعْنِی بِمَا رَوَی نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الأَمْرِ بِالرَّجْعَۃِ۔

قَالَ الشَّافِعِیُّ : وَنَافِعٌ أَثْبَتُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِنْ أَبِی الزُّبَیْرِ وَالأَثْبَتُ مِنَ الْحَدِیثَیْنِ أَوْلَی أَنْ یُقَالَ بِہِ إِذَا خَالَفَہُ قَالَ وَقَدْ وَافَقَ نَافِعٌ غَیْرَہُ مِنْ أَہْلِ الثَّبَتِ فِی الْحَدِیثِ فَقِیلَ لَہُ : أَحُسِبَتْ تَطْلِیقَۃُ ابْنِ عُمَرَ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ -ﷺ- تَطْلِیقَۃً قَالَ فَمَہْ وَإِنْ عَجَزَ یَعْنِی أَنَّہَا حُسِبَتْ وَالْقُرْآنُ یَدُلُّ عَلَی أَنَّہَا تُحْسَبُ قَالَ اللَّہُ تَعَالَی {الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ} لَمْ یُخَصِّصْ طَلاَقًا دُونَ طَلاَقٍ ثُمَّ سَاقَ الْکَلاَمَ إِلَی أَنْ قَالَ وَقَدْ یُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ لَمْ تُحْسَبْ شَیْئًا صَوَابًا غَیْرَ خَطَإٍ کَمَا یُقَالُ لِلرَّجُلِ أَخْطَأَ فِی فِعْلِہِ وَأَخْطَأَ فِی جَوَابٍ أَجَابَ بِہِ لَمْ یَصْنَعْ شَیْئًا یَعْنِی لَمْ یَصْنَعْ شَیْئًا صَوَابًا۔ [صحیح]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩৭
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩٣١) ابوداؤد کہتے ہیں کہ تمام احادیث ابوزبیر کے قول کے خلاف ہیں۔
(۱۴۹۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ہُوَ السِّجِسْتَانِیُّ قَالَ الأَحَادِیثُ کُلُّہَا عَلَی خِلاَفِ مَا قَالَ أَبُو الزُّبَیْرِ۔ [صحیح]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩৮
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩٣٢) حضرت معاذ بن جبل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے طلاق بدعت دے دی تو اسی ہم طلاق بدعت کو لازم کردیں گے۔
(۱۴۹۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَوَارِسِ : الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی الْفَوَارِسِ أَخُو الشَّیْخِ أَبِی الْفَتْحِ الْحَافِظِ رَحِمَہُ اللَّہُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا أَبُو الصَّلْتِ إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُمَیَّۃَ الذَّارِعُ مِنْ حِفْظِہِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ صُہَیْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ طَلَّقَ لِلْبِدْعَۃِ أَلْزَمْنَاہُ بِدْعَتَہُ ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৩৯
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ بدعی ہے

امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے جیسے ابن عمر (رض) کی حدیث سے واضح ہے، کیونکہ رجوع کا حکم طلاق کے بعد دیا جاتا ہے، اگر طلاق لازم نہ ہو تو پھر دونوں حالتیں ایک جیسی ہی ہی
(١٤٩٣٣) خالی
(۱۴۹۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِیُّ الْحَافِظُ قَالَ إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُمَیَّۃَ الْمِصْرِیُّ مَتْرُوکُ الْحَدِیثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৪০
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کو صرف ایک طلاق دینے میں اختیار کا بیان

امام شافعی فرماتے میں : ایسی عورت جس کے ساتھ مجامت ہوچکی ہے رجوع کرنا چاہیے اور جس عورت سے صرف منگنی ہوئی ہے اس سے نکاح کیا جائے تو اس کے لیے صرف دو یا تین طلاقوں سے اسے محروم نہ رکھا جائے۔ اللہ رب العزت نے
(١٤٩٣٤) سالم حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے اپنی عورت کو حالت حیض میں طلاق دے دی تو حضرت عمر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو حکم دو کہ وہ رجوع کرے، پھر پاک یا حاملہ ہونے کی صورت میں طلاق دے دے۔
(۱۴۹۳۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ

(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَی آلِ طَلْحَۃَ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ فَذَکَرَ ذَلِکَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : مُرْہُ فَلْیُرَاجِعْہَا ثُمَّ لِیُطَلِّقْہَا إِذَا طَہَرَتْ أَوْ وَہِیَ حامِلٌ ۔

رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৪১
خلع اور طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کو صرف ایک طلاق دینے میں اختیار کا بیان

امام شافعی فرماتے میں : ایسی عورت جس کے ساتھ مجامت ہوچکی ہے رجوع کرنا چاہیے اور جس عورت سے صرف منگنی ہوئی ہے اس سے نکاح کیا جائے تو اس کے لیے صرف دو یا تین طلاقوں سے اسے محروم نہ رکھا جائے۔ اللہ رب العزت نے
(١٤٩٣٥) سہل بن سعد ساعدی فرماتے ہیں کہ عویمر عجلانی کے لعان کے بارے میں سہل کہتے ہیں کہ جب وہ دونوں لعان سے فارغ ہوئے تو عویمر نے کہا : اگر میں نے اس کو اپنے نکاح میں باقی رکھا تو گویا میں نے اس پر جھوٹ بولا ہے تو اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم دینے سے پہلے ہی تین طلاقیں دے دیں۔ کتاب میں ہے کہ عویمر نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تین طلاقیں دیں۔ اگر طلاق دینا حرام ہوتا تو آپ اسے منع فرما دیتے۔ فرماتے ہیں کہ طلاق اگر آپ نے لازم ہی دینی ہے تو تین طلاقیں اکٹھی دینے تو آپ گناہ گار ہوں گے۔ اس طرح کرلیں۔

شیخ فرماتے ہیں : ابن عمر (رض) کی روایت میں ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو لعان کرنے والوں کے بارے میں فرمایا : تم دونوں کا حساب اللہ کے ذمے ہے تم دونوں میں سے کوئی ایک جھوٹا ہے۔ آپ کو اس پر اختیار نہیں ہے۔ یہ سہل بن سعد کی روایت میں نہیں ہے اور تین طلاقیں ابن عمر (رض) کی روایت میں نہیں ہیں۔ امام شافعی (رح) نے فاطمہ بنت قیس کی حدیث سے دلیل لی ہے کہ ابو عامر بن حفص نے اسے تین طلاقیں دے دی تھیں اور ہمیں خبر نہیں ملی کہ آپ نے اس سے منع کیا ہو۔
(۱۴۹۳۵) وَاحْتَجَّ الشَّافِعِیُّ أَیْضًا بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنَا مَالِکٌ حَدَّثَنِی ابْنُ شِہَابٍ أَنَّ سَہْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِیَّ أَخْبَرَہُ : أَنَّ عُوَیْمِرًا الْعَجْلاَنِیَّ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی اللِّعَانِ۔ قَالَ سَہْلٌ: فَلَمَّا فَرَغَا مِنْ تَلاَعُنِہِمَا قَالَ عُوَیْمِرٌ: کَذَبْتُ عَلَیْہَا یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنْ أَمْسَکْتُہَا فَطَلَّقَہَا ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَأْمُرَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ فِی الْکِتَابِ فَقَدْ طَلَّقَ عُوَیْمِرٌ ثَلاَثًا بَیْنَ یَدَیِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَلَوْ کَانَ ذَلِکَ مُحَرَّمًا لَنَہَاہُ عَنْہُ۔ وَقَالَ : إِنَّ الطَّلاَقَ وَإِنْ لَزِمَکَ فَأَنْتَ عَاصٍ بِأَنْ تَجْمَعَ ثَلاَثًا فَافْعَلْ کَذَا۔

قَالَ الشَّیْخُ وَفِی رِوَایَۃِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ لِلْمُتَلاَعِنَیْنِ: حِسَابُکُمَا عَلَی اللَّہِ أَحَدَکُمَا کَاذِبٌ لاَ سَبِیلَ لَکَ عَلَیْہَا۔ وَلَیْسَ ذَلِکَ فِی رِوَایَۃِ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ وَلاَ الطَّلاَقُ الثَّلاَثُ فِی رِوَایَۃِ ابْنِ عُمَرَ۔

وَاحْتَجَّ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ أَیْضًا بِحَدِیثِ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ : أَنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ طَلَّقَہَا الْبَتَّۃَ یَعْنِی وَاللَّہُ أَعْلَمُ ثَلاَثًا فَلَمَ یَبْلُغْنَا أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- نَہَی عَنْ ذَلِکَ۔ [صحیح]
tahqiq

তাহকীক: