আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

السنن الكبرى للبيهقي

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৪৯ টি

হাদীস নং: ৫৬৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کے لیے امام کے کھڑے ہونے کی جگہ
(٥٦٩٦) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے جابربن عبداللہ (رض) سے سنا کہ مسجد کی چھت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں کھجور کے تنوں سے بنی ہوئی تھی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب خطبہ ارشاد فرماتے تو تنے کے ساتھ کھڑے ہوجاتے۔ جب منبر بنا لیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس منبر پر بیٹھنے لگے۔ اس تنے سے بچے کے رونے کی طرح آواز آتی تھی۔ یہاں تک کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور اپنا ہاتھ اس پر رکھا تو وہ خاموش ہوگیا۔
(۵۶۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ الْمُؤَذِّنُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَنْبٍ الْبُخَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْمَاعِیلَ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ التِّرْمِذِیُّ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ عَنْ سُلَیْمَانَ یَعْنِی ابْنَ بِلاَلٍ قَالَ قَالَ یَحْیَی یَعْنِی ابْنَ سَعِیدٍ أَخْبَرَنِی حَفْصُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ الأَنْصَارِیُّ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ یَقُولُ: کَانَ الْمَسْجِدُ فِی زَمَانِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مَسْقُوفًا عَلَی جُذُوعٍ مِنْ نَخْلٍ فَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا خَطَبَ یَقُومُ إِلَی جِذْعٍ فَلَمَّا صُنِعَ الْمِنْبَرُ کَانَ عَلَیْہِ فَسَمِعْنَا لِذَلِکَ الْجِذْعِ صَوْتًا کَصَوْتِ الْعِشَارِ۔حَتَّی جَائَ ہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَوَضَعَ یَدَہُ عَلَیْہَا فَسَکَنَتْ۔

رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی أُوَیْسٍ عَنْ أَخِیہِ أَبِی بَکْرٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۳۹۲]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کے لیے امام کے کھڑے ہونے کی جگہ
(٥٦٩٧) عبد العزیز بن أبی حازم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک گروہ سہل بن سعد کی طرف آیا، وہ منبر کے بارے جھگڑ رہے تھے کہ وہ کس لکڑی کا تھا ؟ وہ فرمانے لگے : میں جانتا ہوں وہ کس لکڑی کا ہے اور کس نے بنایا ہے۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پہلے دن سے دیکھا وہ اس پر بیٹھا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں : میں نے کہا : اے ابو عباس ! ہمیں بیان کیجیے۔ فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک عورت کو پیغام دیا۔ ابو حازم کہتے ہیں : انھوں نے اس کا نام بھی لیا کہ وہ اپنے بڑھئی غلام کو حکم دے کہ وہ میرے لیے لکڑی کا منبر تیار کر دے تاکہ میں اس پر بیٹھ کر لوگوں کو وعظ کروں۔ اس نے اس کی تین سیڑھیاں بنائیں۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا اور اسے اس جگہ رکھ دیا گیا۔ یہ جھاؤ کی لکڑی تھی اور میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ نے اس پر کھڑے ہو کر تکبیر یعنی اللہ اکبر کہا تو لوگوں نے بھی اللہ اکبر کہا، پھر رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھایا اور الٹے پاؤں منبر سے نیچے اترے اور سجدہ منبر کی جڑ میں کیا، پھر لوٹ گئے یہاں تک کہ نماز سے فارغ ہوئے۔ پھر لوگوں پر متوجہ ہوئے اور فرمایا : اے لوگو ! میں نے ایسا اس لیے کیا تاکہ تم میری اقتدا کرو اور میری نماز کو سیکھ لو۔
(۵۶۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَإِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ نَفَرًا جَائُ وا إِلَی سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَدْ تَمَارَوْا فِی الْمِنْبَرِ مِنْ أَیِّ عُودٍ ہُوَ؟ فَقَالَ: أَمَا وَاللَّہِ إِنِّی لأَعْرِفُ مِنْ أَیِّ عُودٍ ہُوَ ، وَمَنْ عَمِلَہُ ، وَرَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَوَّلَ یَوْمٍ جَلَسَ عَلَیْہِ قَالَ فَقُلْتُ لَہُ یَا أَبَا عَبَّاسٍ فَحَدِّثْنَا فَقَالَ: أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی امْرَأَۃٍ قَالَ أَبُو حَازِمٍ إِنَّہُ لَیُسَمِّیَہَا یَوْمَئِذٍ: ((انْظُرِی غُلاَمَکِ النَّجَّارَ یَعْمَلْ لِی أَعْوَادًا أُکَلِّمَ النَّاسَ عَلَیْہَا))۔فَعَمِلَ ہَذِہِ الثَّلاَثَ دَرَجَاتٍ ، ثُمَّ أَمَرَ بِہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَوُضِعَتْ ہَذَا الْمَوْضِعَ فَہِیَ مِنْ طَرْفَائِ الْغَابَۃِ ، وَلَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَامَ عَلَیْہِ فَکَبَّرَ وَکَبَّرَ النَّاسُ وَرَائَ ہُ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ یَعْنِی ثُمَّ رَکَعَ ، ثُمَّ رَفَعَ فَنَزَلَ الْقَہْقَرَی حَتَّی سَجَدَ فِی أَصْلِ الْمِنْبَرِ ، ثُمَّ عَادَ حَتَّی فَرَغَ مِنْ آخِرِ صَلاَتِہِ ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ: ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّمَا صَنَعْتُ ہَذَا لِتَأْتَمُّوا بِی وَلِتَعْلَمُوا صَلاَتِی))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ تقدم ۵۲۲۹]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کے لیے امام کے کھڑے ہونے کی جگہ
(٥٦٩٨) جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن ایک درخت کے پاس کھڑے ہوئے۔ انصار کی ایک عورت یا مرد نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا ہم منبر نہ بنادیں ؟ فرمایا : اگر چاہتے ہو تو بنادو ۔ انھوں نے منبر بنادیا۔ جب جمعہ کا دن ہوا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر کی طرف گئے تو وہ کھجور کا تنا بچے کی طرح رونے لگا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر سے اترے اور اس کو اپنے ساتھ ملایا تو وہ خاموش ہوگیا۔ فرماتے ہیں کہ وہ اس بنا پر رو رہا تھا جو وہ ذکر سنا کرتا تھا۔
(۵۶۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ السَّمْحِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ: الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ

(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْہَرَوِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَیْمَنَ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَقُومُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ إِلَی شَجَرَۃٍ ، أَوْ نَخْلَۃٍ فَقَالَتِ امْرَأَۃٌ مِنَ الأَنْصَارِ أَوْ رَجُلٌ: یَا رَسُولَ اللَّہِ أَلاَ نَجْعَلُ لَکَ مِنْبَرًا قَالَ: ((إِنْ شِئْتُمْ فَاجْعَلُوہُ))۔فَجَعَلُوا لَہُ مِنْبَرًا۔فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ ذَہَبَ إِلَی الْمِنْبَرِ فَصَاحَتِ النَّخْلَۃُ صِیَاحَ الصَّبِیِّ۔فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَضَمَّہَا إِلَیْہِ کَانَتْ تَئِنُّ أَنِینَ الصَّبِیِّ الَّذِی یُسَکَّتُ قَالَ کَانَتْ تَبْکِی عَلَی مَا کَانَتْ تَسْمَعُ مِنَ الذِّکْرِ عِنْدَہَا۔لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ

رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۳۹۱]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کے لیے امام کے کھڑے ہونے کی جگہ
(٥٦٩٩) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ تمیم داری نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا، جب آپ بوجھل ہوگئے : کیا میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے منبر نہ بنا دوں تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر بیٹھیں ۔ پھر تجمع یا اس کے علاوہ دوسرا کلمہ ارشاد فرمایا ۔ اس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے دویا تین سیڑھیاں بنادیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر بیٹھے تو وہ تنا رویا جو مسجد میں تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر سے اترے اور اس کو اپنے ساتھ لگایا اور اس سے کچھ بات کی۔ میں نہیں جانتا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا کہا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر چلے گئے، ان دنوں مسجد کے ستون تنوں کے تھے اور چھت چھڑیوں کی۔
(۵۶۹۹) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْجَہْمِ: أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا شُعَیْبُ بْنُ عَمْرٍو الضُّبَعِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی رَوَّادٍ حَدَّثَنِی نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ تَمِیمَ الدَّارِیَّ قَالَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لَمَّا أَسَنَّ وَثَقُلَ: أَلاَ أَتَّخِذُ لَکَ مِنْبَرًا تَحْمِلُ أَوْ تَجْمَعُ أَوْ کَلِمَۃً تُشْبِہُمَا عِظَامَکَ فَاتَّخَذَ لَہُ مِرْقَاتَیْنِ أَوْ ثَلاَثَۃً فَجَلَسَ عَلَیْہَا قَالَ فَصَعِدَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَحَنَّ جِذْعٌ کَانَ فِی الْمَسْجِدِ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا خَطَبَ یَسْتَنِدُ إِلَیْہِ فَنَزَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَاحْتَضَنَہُ فَقَالَ لَہُ شَیْئًا لاَ أَدْرِی مَا ہُوَ ، ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ وَکَانَتْ أَسَاطِینُ الْمَسْجِدِ جُذُوعًا وَسَقَائِفُہُ جَرِیدًا۔

قَالَ الْبُخَارِیُّ رَوَی أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ أَبِی رَوَّادٍ فَذَکَرَہُ ۔ [قوی۔ ابو داؤد ۱۰۸۱]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کے لیے امام کے کھڑے ہونے کی جگہ
(٥٧٠٠) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک تنے کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منبر بنوا لیا تو وہ تنا رویا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اپنے ساتھ لگایا۔
(۵۷۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْعَلاَئِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَخْطُبُ إِلَی جِذْعٍ فَلَمَّا اتَّخَذَ الْمِنْبَرَ حَنَّ الْجِذْعُ فَأَتَاہُ فَالْتَزَمَہُ -ﷺ-۔

رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ فَقَالَ وَقَالَ عَبْدُ الْحَمِیدِ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۳۹۰]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ جمعہ لازم ہے بغیر خطبہ کے نماز ظہر چار رکعات ادا کریں کیونکہ جمعہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عمل سے لیا گیا ہے اور نماز جمعہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ کے ساتھ ہی پڑھی
(٥٧٠١) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن دو خطبے ارشاد فرمائے اور ان کے درمیان بیٹھا کرتے تھے۔
(۵۷۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ العَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِیِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی الذُّہْلِیُّ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ وَأَبُو الأَزْہَرِ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ خُطْبَتَیْنِ بَیْنَہُمَا جَلْسَۃٌ۔

[صحیح۔ ابن ماجہ ۱۱۰۳]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ جمعہ لازم ہے بغیر خطبہ کے نماز ظہر چار رکعات ادا کریں کیونکہ جمعہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عمل سے لیا گیا ہے اور نماز جمعہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ کے ساتھ ہی پڑھی
٥٧٠٢) زہری فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر ملی کہ پہلا جمعہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مدینہ آنے سے پہلے ادا کیا گیا۔ مسلمانوں کو مصعب بن عمیر نے جمعہ پڑھایا اور ہمیں یہ بھی خبر ملی کہ جمعہ صرف خطبہ کے ساتھ ہوتا ہے۔ جو خطبہ نہیں دیتا، وہ چار رکعات پڑھے۔
(۵۷۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ وَہُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَہْدِیٍّ أَبُو الطَاہِرِ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا عَمِّی یَعْنِی مُحَمَّدَ بْنَ مَہْدِیٍّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ یَعْنِی ابْنَ یُونُسَ بْنِ یَزِیدَ الأَیْلِیَّ عَنْ أَبِیہِ یُونُسَ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّ أَوَّل مَا جُمِّعَت الْجُمُعَۃُ بِالْمَدِینَۃِ قَبْلَ أَنْ یَقْدَمُہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَجَمَعَ بِالْمُسْلِمِینَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَیْرٍ قَالَ: وَبَلَغَنَا أَنَّہُ لاَ جُمُعَۃَ إِلاَّ بِخُطْبَۃٍ فَمَنْ لَمْ یَخْطُبْ صَلَّی أَرْبَعًا۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ جمعہ لازم ہے بغیر خطبہ کے نماز ظہر چار رکعات ادا کریں کیونکہ جمعہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عمل سے لیا گیا ہے اور نماز جمعہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ کے ساتھ ہی پڑھی
(٥٧٠٣) (الف) ابو معشر ابراہیم سے نقل فرماتے ہیں کہ جب جمعہ کے دن امام خطبہ نہ دے تو وہ چار رکعات پڑھائے۔

(ب) سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جمعہ چار رکعات تھا، لیکن دو رکعات کے بدلے خطبہ رکھ دیا گیا۔
(۵۷۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ الْفَرَّائُ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ: إِذَا لَمْ یَخْطُبِ الإِمَامُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ صَلَّی أَرْبَعًا۔وَرُوِّینَا ذَلِکَ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ وَغَیْرِہِ وَعَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ: کَانَتِ الْجُمُعَۃُ أَرْبَعًا فَجُعِلَتِ الْخُطْبَۃُ مَکَانَ الرَّکْعَتَیْنِ۔ [ضعیف۔ ابن أبی شیبہ ۵۳۳۵]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ جمعہ کھڑے ہو کردینے کا بیان
(٥٧٠٤) ابو عبید کعب بن عجرہ سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ مسجد میں داخل ہوئے اور عبد الرحمن بن حکم بیٹھ کر خطبہ دے رہاتھا۔ فرمانے لگے : دیکھو اس خبیث کی طرف بیٹھ کر خطبہ دیتا ہے حالانکہ اللہ فرماتے ہیں :{ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَۃً أَوْ لَہْوًا انْفَضُّوا إِلَیْہَا وَتَرَکُوکَ قَائِمًا } [الجمعۃ : ١١] اور جب انھوں نے تجارتی قافلہ دیکھا یا کھیل تو اس کی طرف چل دیے اور انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھڑا ہوا چھوڑدیا۔
(۵۷۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ مُحَّمَدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ مُحَّمَدٍ حَدَّثَنَا مُحَّمَدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ: دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَکَمِ یَخْطُبُ قَاعِدًا فَقَالَ: انْظُرُوا إِلَی ہَذَا الْخَبِیثِ یَخْطُبُ قَاعِدًا وَقَدْ قَالَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَۃً أَوْ لَہْوًا انْفَضُّوا إِلَیْہَا وَتَرَکُوکَ قَائِمًا} [الجمعۃ: ۱۱]

رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ وَغَیْرِہِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ابْنُ أُمِّ الْحَکَمِ۔

[صحیح۔ مسلم ۸۶۴]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ جمعہ کھڑے ہو کردینے کا بیان
(٥٧٠٥) سالم بن أبی جعد جابر بن عبداللہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے۔ ایک قافلہ شام سے آیا، لوگ اس کی طرف چلے گئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صرف ١٢ آدمی رہ گئے تو یہ آیت نازل کی گئی : { وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَۃً أَوْ لَہْوًا انْفَضُّوا إِلَیْہَا وَتَرَکُوکَ قَائِمًا } [الجمعۃ : ١١] اور جب وہ تجارتی قافلہ دیکھتے ہیں یا کھیل تو اس کی جانب پلٹ جاتے ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھڑا ہوا چھوڑ جاتے ہیں۔
(۵۷۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا جَرِیرٌ عَنْ حُصَیْنٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ جَابِرٍ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃَ قَائِمًا ، فَجَائَ تْ عِیرٌ مِنَ الشَّامِ فَانْفَتَلَ النَّاسُ إِلَیْہَا حَتَّی لَمْ یَبْقَ مَعَہُ إِلاَّ اثْنَیْ عَشَرَ رَجُلاً۔فَأُنْزِلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ الَّتِی فِی الْجُمُعَۃِ {وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَۃً أَوْ لَہْوًا انْفَضُّوا إِلَیْہَا وَتَرَکُوکَ قَائِمًا} [الجمعۃ: ۱۱]

رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ جمعہ کھڑے ہو کردینے کا بیان
(٥٧٠٦) جابر بن سمرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے خطبہء جمعہ ارشاد فرماتے تھے۔ پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو کر (دوسرا) خطبہ ارشاد فرماتے۔ جو آپ کو خبر دے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھ کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے وہ جھوٹ بولتا ہے۔ اللہ کی قسم ! میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ دو ہزار سے زائد نمازیں پڑھی ہیں۔
(۵۷۰۶) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ عَنْ سِمَاکٍ قَالَ نَبَّأَنِی جَابِرُ بْنُ سَمُرَۃَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَخْطُبُ قَائِمًا ، ثُمَّ یَجْلِسُ ، ثُمَّ یَقُومُ فَیَخْطُبُ قَائِمًا فَمَنْ نَبَّأَکَ أَنَّہُ کَانَ یَخْطُبُ جَالِسًا فَقَدْ کَذَبَ فَقَدْ وَاللَّہِ صَلَّیْتُ مَعَہُ أَکْثَرَ مِنْ أَلْفَیْ صَلاَۃٍ۔

رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [جید۔ مسلم ۸۶۲]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ جمعہ کھڑے ہو کردینے کا بیان
(٥٧٠٧) حصین فرماتے ہیں : میں نے شعبی سے سنا کہ سب سے پہلے منبر پر بیٹھنے کی ابتدامعاویہ (رض) نے کی۔

شیخ فرماتے ہیں کہ انھوں نے بڑھاپے یا بیماری کی وجہ سے ایسا کیا۔
(۵۷۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْمَحْبُوبِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ حَصِینٍ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ أَحْدَثَ الْقُعُودَ عَلَی الْمِنْبَرِ مُعَاوِیَۃُ۔

قَالَ الشَّیْخُ أَحْمَدُ یُحْتَمَلُ أَنَّہُ إِنَّمَا کَانَ قَعَدَ لِضَعْفٍ لِکِبَرٍ أَوْ مَرَضٍ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔

[صحیح۔ ابن عساکر فی تاریخ دمشق ۵۹/۲۰۲]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام دونوں خطبے کھڑے ہو کر پڑھے لیکن دونوں کے درمیان تھوڑی دیر بیٹھے
(٥٧٠٨) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کا خطبہ کھڑے ہو کر ارشاد فرماتے تھے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے جیسا کہ وہ آج کر رہے ہیں۔
(۵۷۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی وَحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِیرِیُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ قَائِمًا ، ثُمَّ یَجْلِسُ ، ثُمَّ یَقُومُ فَیَخْطُبُ کَمَا یَفْعَلُونَ الْیَوْمَ۔

رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ جَمِیعًا عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ الْقَوَارِیرِیِّ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ أَیْضًا عَنْ أَبِی کَامِلٍ۔

[صحیح۔ بخاری ۸۸۶]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام دونوں خطبے کھڑے ہو کر پڑھے لیکن دونوں کے درمیان تھوڑی دیر بیٹھے
(٥٧٠٨) جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دو خطبے ارشاد فرماتے اور دونوں کے درمیان بیٹھ جاتے اور دونوں خطبے کھڑے ہو کر ارشاد فرماتے تھے۔
(۵۷۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوسَائِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ: مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِیسَ الْحَنْظَلِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرَوِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ خُطْبَتَیْنِ یَجْلِس بَیْنَہُمَا وَیَخْطُبُہُمَا وَہُوَ قَائِمٌ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الشافعی ۲۷۹]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے چہرے امام کی طرف ہوں اور غور سے ذکر کو سنیں
(٥٧١٠) عطاء أبو سعید سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر بیٹھے اور ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارد گرد تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں اپنے بعد تمہارے اوپر خوف محسوس کرتا ہوں جو دنیا کی زیب وزینت تمہارے اوپر کھول دی جائے گی۔ ایک شخص نے عرض کیا : بھلائی شر کو لائے گی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش ہوگئے تو اس سے کہا گیا : تیری کیا حالت ہے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کلام کرتا ہے لیکن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تجھ سے کلام نہیں کرتے اور ہم نے دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی نازل ہو رہی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وحی سے فراغت کے بعد پسینہ صاف کر رہے تھے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سائل کدھر ہے ؟ گویا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی تعریف کر رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بھلائی شر کو نہیں لاتی اور موسم بہار جواُگاتا ہے وہ یا ہلاک کرتا ہے اور جو سر سبزچارہ کھانے والے جانور کا جب پیٹ بھر جاتا ہے تو وہ سورج کی جانب منہ کر کے بیٹھ جاتا ہے۔ پھر پیشاب اور گوبر کرتا ہی پھر چرناشروع کردیتا ہے اور یہ مال سر سبزوشاداب اور میٹھا ہے۔ مسلم کا بہترین مال وہ ہے جو وہ کسی مسکین ویتیم اور مسافرکو دیتا ہے جو اس کو بغیر حق کے لیتا ہے گویا کہ وہ کھاتا ہے لیکن سیر نہیں ہوتا اور وہ اس پر قیامت کے دن وبال ہوگا۔
(۵۷۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ ہِلاَلِ بْنِ أَبِی مَیْمُونَۃَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ: جَلَسَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی الْمِنْبَرِ وَجَلَسْنَا حَوْلَہُ فَقَالَ: ((إِنَّمَا أَخَافُ وَعَلَیْکُمَ بَعْدِی مَا یُفْتَحُ عَلَیْکُمْ مِنْ زَہْرَۃِ الدُّنْیَا وَزِینَتِہَا))۔فَقَالَ رَجُلٌ: أَوَیَأْتِی الْخَیْرُ بِالشَّرِّ؟ فَسَکَتَ فَقِیلَ لَہُ: مَا شَأْنُکَ تُکَلِّمُ النَّبِیَّ -ﷺ- وَلاَ یُکَلِّمُکَ وَرَأَیْنَا أَنَّہُ یُنْزَلُ عَلَیْہِ۔فَأَفَاقَ یَمْسَحُ عَنِ الرُّحَضَائَ فَقَالَ ((أَیْنَ السَّائِلُ؟)) وَکَأَنَّہُ حَمِدَہُ۔فَقَالَ: ((إِنَّہُ لاَ یَأْتِی الْخَیْرُ بِالشَّرِّ وَإِنَّ مِمَّا یُنْبِتُ الرَّبِیعُ مَا یَقْتُلُ أَوْ یُلِمُ إِلاَّ آکِلَۃَ الْخَضِرِ فَإِنَّہَا أَکَلَتْ حَتَّی امْتَلأَتْ خَاصِرَتَاہَا، ثُمَّ اسْتَقْبَلَتْ عَیْنَ الشَّمْسِ فَبَالَتْ وَثَلَطَتْ وَأَرْتَعَتْ، وَإِنَّ ہَذَا الْمَالَ خَضِرٌ حُلْوٌ وَنِعْمَ مَالُ الْمُسْلِمِ ہُوَ لِمَنْ أَعْطَی مِنْہُ الْمِسْکِینَ وَالْیَتِیمَ ، وَابْنَ السَّبِیلِ)) أَوْ کَالَّذِی قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ((وَإِنَّہُ مَنْ یَأْخُذُہُ بِغَیْرِ حَقِّہِ کَانَ کَالَّذِی یَأْکُلُ وَلاَ یَشْبَعُ، وَیَکُونُ عَلَیْہِ شَہِیدًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ))۔

أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۰۶۳]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے چہرے امام کی طرف ہوں اور غور سے ذکر کو سنیں
(٥٧١١) براء بن عازب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب منبر پرچڑھتے یا فرمایا : منبر پر بیٹھتے تو ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف چہرہ کر کے بیٹھتے۔
(۵۷۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ أَصْلُہُ کُوفِیٌّ بِالْفُسْطَاطِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ غُرَابٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْبَجَلِیِّ عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ أَوْ قَالَ قَعَدَ عَلَی الْمِنْبَرِ اسْتَقْبَلْنَاہُ بِوُجُوہِنَا۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے چہرے امام کی طرف ہوں اور غور سے ذکر کو سنیں
(٥٧١٢) ابان بن عبداللہ بجلی فرماتے ہیں کہ میں نے عدی بن ثابت کو دیکھا، وہ اپنا چہرہ امام کی طرف کیے ہوئے تھے جب وہ کھڑا خطبہ دے رہا تھا۔ میں نے ان سے کہا : میں نے دیکھا کہ آپ چہرہ کے ساتھ متوجہ ہوتے ہیں۔ فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کو دیکھا وہ ایسا ہی کرتے تھے۔ شیخ فرماتے ہیں کہ ابان بن عبداللہ عدی بن ثابت سے نقل فرماتے ہیں کہ صحابہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایسا ہی کرتے تھے۔
(۵۷۱۲) قَالَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ خُزَیْمَۃَ قَالَ ہَذَا الْخَبَرُ عِنْدِی مَعْلُولٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سَعِیدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْبَجَلِیِّ قَالَ: رَأَیْتُ عَدِیَّ بْنَ ثَابِتٍ یَسْتَقْبِلُ الإِمَامَ بِوَجْہِہِ إِذَا قَامَ یَخْطُبُ فَقُلْتُ لَہُ رَأَیْتُکَ تَسْتَقْبِلُ الإِمَامَ بِوَجْہِکَ قَالَ: رَأَیْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَفْعَلُونَہُ۔

قَالَ الشَّیْخُ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ ہَکَذَا کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَفْعَلُونَ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ذَکَرَہُ أَبُو دَاوُدَ فِی الْمَرَاسِیلِ عَنْ أَبِی تَوْبَۃَ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَکِ۔ [حسن لغیرہٖ]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے چہرے امام کی طرف ہوں اور غور سے ذکر کو سنیں
(٥٧١٣) معمر زہری سے نقل فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ شروع فرماتے تو وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف اپنے چہرا پھیر لیتے یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ سے فارغ ہوتے۔
(۵۷۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ الْفَقِیہُ الْمِہْرَجَانِیُّ بِہَا حَدَّثَنَا أَبُو سَہْلٍ بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الإِسْفِرَائِینِیُّ حَدَّثَنَا حَمْزَۃُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْکَاتِبُ حَدَّثَنَا نُعَیْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا أَخَذَ فِی خُطْبَتِہِ اسْتَقْبَلُوہُ بِوُجُوہِہِمْ حَتَّی یَفْرُغَ مِنْہَا۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے چہرے امام کی طرف ہوں اور غور سے ذکر کو سنیں
(٥٧١٤) ابو جویریہ فرماتے ہیں : میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خادم انس بن مالک کو دیکھا جب جمعہ کے دن امام خطبہ شروع کرتا تو وہ اپنا چہرہ امام کی طرف پھیر دیتے ۔ امام کے خطبہ سے فارغ ہونے تک اسی طرح رہتے۔
(۵۷۱۴) قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ قَالَ قَالَ أَبُو الْجُوَیْرِیَۃِ: رَأَیْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ خَادِمَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا أَخَذَ الإِمَامُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فِی الْخُطْبَۃِ یَسْتَقْبِلُہُ بِوَجْہِہِ حَتَّی یَفْرُغَ الإِمَامُ مِنْ خُطْبَتِہِ۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کے چہرے امام کی طرف ہوں اور غور سے ذکر کو سنیں
(٥٧١٥) یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ جب امام جمعہ کے دن منبر پر خطبہ کے لیے بیٹھے تو تمام لوگوں کے چہرے اس کی طرف ہونے چاہئیں۔
(۵۷۱۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ أَخْبَرَنِی إِسْمَاعِیلُ وَغَیْرُہُ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ الأَنْصَارِیِّ قَالَ: السُّنَّۃُ إِذَا قَعَدَ الإِمَامُ عَلَی الْمِنْبَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ یُقْبِلُ عَلَیْہِ الْقَوْمُ بِوُجُوہِہِمْ جَمِیعًا۔ [ضعیف]
tahqiq

তাহকীক: