কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০১১ টি
হাদীস নং: ২৮৫৭৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28574 ۔۔۔ نحوست نہیں ہے پس اگر نحوست موجود ہے تو گھوڑے میں اور عورت میں اور رہائش گاہ میں ہے۔ (طبرانی عن عبدالمھیمن ، عن ابن عباس (رض) عن سھل بن سعد عن ابیہ عن جدہ)
28574- "لا شؤم فإن يك شؤم ففي الفرس والمرأة والمسكن". "طب" عن عبد المهيمن عن ابن عباس عن سهل بن سعد عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৭৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28575 ۔۔۔ بدفالی ہے ہی نہیں اور بدفالی اس پر (بوجھ) ہے جو یہ کرتا ہے سو اگر کسی شے میں ہے تو گھر میں اور گھوڑے میں اور عورت میں ہے۔ (ابن حبان ، ابن جریر ، سعید بن منصور عن انس (رض))
28575- "لا طيرة والطيرة على من تطير فإن يك في شيء ففي الدار والفرس والمرأة". "حب" وابن جرير، "ص" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৭৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28576 ۔۔۔ بدفالی رہائش گاہ میں اور عورت میں اور گھوڑے میں ہے۔ (ابن جریر عن ابن عمرو (رض))
28576- "الطيرة في المسكن والمرأة والفرس". ابن جرير - عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৭৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28577 ۔۔۔ اس سے نکلو اس حال میں کہ یہ لائق مذمت ہے۔ (البیہقی فی شعب الایمان، عن ابن مسعود (رض))
28577- " اخرجوا منها وهي ذميمة". "هب" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৭৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28578 ۔۔۔ اس کو مذموم سمجھ کر چھوڑ دو (پشت پر دیکھیں) ، ابو داؤد ، سنن کبری للبیہقی عن ابن مسعود (رض))
28578- "ذروها ذميمة". "د، ق" عن أنس
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৭৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28579 ۔۔۔ جس کسی کو اس سے کچھ حصہ پہنچے تو چاہیے کہ یوں کہے : ” اللہم لا طیر الا طیرک والا الہ غیرک (اے اللہ نہیں کوئی نحوست مگر تیری (پیدا کردہ) اور نہیں کوئی معبود مگر تو۔ (نسائی عن سلمان ابن بریدۃ عن ابیہ) 1 ۔ ہام اور ہامہ بغیر تشدید کے ہے تشدید کے ساتھ اس کا معنی زہریلی چیز ہے جیسے سانپ بچھو چنانچہ تعوذات میں جہاں ھامہ ہے وہ مشدد ہے جس کی جمع ھوام ہے اور معنی زہریلا جانور ہے۔ (از مترجم) 2 ۔ ذروھا ذمیمۃ ۔ ہاضمیر کا مرجع دار ہے چنانچہ ابو داؤد شریف کی حدیث ہے۔ عن انس (رض) قال قال رجل یا رسول اللہ انا کنا فی دار کثر فیھا عدنا واموالنا فتحولنا الی دار قل فیھا عدنا واموالنا فقا “۔ ذروھا ذمیمۃ شکوۃ 392 ۔ روایت اولی جو ابن مسعود (رض) سے مروی ہے وہ بھی شاید یہی واقعہ ہے۔ فلینظر۔
28579- "من أصابه من ذلك يعني الطيرة شيء فليقل: اللهم لا طير إلا طيرك ولا إله غيرك". "ن" عن سلمان بن بريدة عن أبيه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৮০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28580 ۔۔۔ جس شخص کو بدفالی اس کی حاجت سے روک دے تو اس نے شرک کیا ، عرض کیا یا رسول اللہ ! اور اس کا کفارہ کیا ہے ؟ فرمایا کہے : اللہم لا طیر الا طیرک ولا خیر الا خیرک ولا الہ غیرک “۔ (الشذرہ 157 کشف الخفار احمد طبرانی ابن السنی فی عمل الیوم والیلۃ عن ابن عمرو (رض))
28580- "من ردته الطيرة عن حاجة فقد أشرك قالوا: يا رسول الله وما كفارة ذلك؟ قال: يقول: اللهم لا طير إلا طيرك ولا خير إلا خيرك ولا إله غيرك". "حم، طب" وابن السني في عمل يوم وليلة - عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৮১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفأل
28581 ۔۔۔ فال (نیک) مرسل ہے (چھڑانے والی ہے) اور چھینک سچی شاہد ہے۔ (الحکیم عن الروھیب ، ضعیف الجامع 4023)
28581- "الفأل مرسل والعطاس شاهد عدل". الحكيم عن الرويهب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৮২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفأل
28582 ۔۔۔ ہم نے تیری فال تیرے منہ سے حاصل کی ، (ابوداؤد ، عن ابو ہریرہ (رض) ابن السنی ابو نعیم فی الطب عن کثیر بن عبداللہ عن ابیہ ، عن جدہ فردوس دیلمی عن ابن عمرو (رض) ، الاسرار المرفوعہ 216 اسنی المطالب 86 ۔
28582- "أخذنا فألك من فيك ". "د" عن أبي هريرة؛ ابن السني وأبو نعيم معا في الطب - عن كثير بن عبد الله عن أبيه عن جده؛ "فر" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৮৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفأل
28583 ۔۔۔ بہترین شگون خوش فالی ہے اور شگون مسلمان کو مانع نہیں بنتا پس جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ شگون دیکھے تو چاہیے کہ یہ کہے : ” اللہم لایاتی بالحسنات الا انت ولا یرفع السیات الا انت ولا حول قوۃ الا بک “۔ (ابو داؤد ، سنن کبری بیہقی عن عروۃ بن عامر القرشی)
28583- " أحسن الطيرة الفأل، ولا ترد مسلما، فإذا رأى أحدكم من الطيرة ما يكره فليقل: اللهم لا يأتي بالحسنات إلا أنت ولا يرفع السيئات إلا أنت ولا حول ولا قوة إلا بك. "د، هق" عن عروة بن عامر القرشي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৮৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفأل
28584 ۔۔۔ سجا شگون فال نیک ہے اور یہ شگون مسلمان کو نہیں روکتا اور جب تم شگون میں سے کوئی چیز ناپسندیدہ دیکھو تو کہو : اللہم لا یاتی بالحسنات الا انت ولا یذھب بالسیات الا انت ولا حول ولا قوۃ الا باللہ “۔ (ابن السنی عن عقبۃ بن عامر القرشی ضعیف الجامع 99)
28584- "أصدق الطيرة الفأل، ولا ترد مسلما، وإذا رأيتم من الطيرة شيئا تكرهونه فقولوا: اللهم لا يأتي بالحسنات إلا أنت ولا يذهب بالسيئات إلا أنت ولا حول ولا قوة إلا بالله". ابن السني عن عقبة بن عامر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৮৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفأل
28585 ۔۔۔ اہل جاہلیت کہا کرتے تھے کہ نحوست تو عورت اور سواری کے جانور اور گھر میں ہے۔ (مستدرک سنن کبری بیہقی عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
28585- "كان أهل الجاهلية يقولون: إنما الطيرة في المرأة والدابة والدار". "ك، هق" عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৮৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفأل
28586 ۔۔۔ نحوست کچھ نہیں ہے اور بعض اوقات برکت گھر میں اور عورت میں اور گھوڑے میں ہوتی ہے۔ (ترمذی ابن ماجہ عن حکیم بن معاویۃ)
28586- "لا شؤم وقد يكون اليمن في الدار والمرأة والفرس". "ت، هـ" عن حكيم بن معاوية.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৮৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفأل
28587 ۔۔۔ الو میں کچھ نہیں ہے اور نظر حق ہے اور سچی شگون خوش فالی ہے۔ (احمد ، ترمذی عن حابس ، ضعیف الترمذی 385 ضعیف الجامع 6295)
28587- "لا شيء في الهام، والعين حق وأصدق الطيرة الفأل". "حم، ت" عن حابس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৮৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفأل
28588: الو ( کی شکل میں کوئی روح) بیماری کا متعدی ہونا اور بدشگونی کی کوئی حقیقت نہیں ہے اگر نحوست کسی چیز میں ہوتی تو گھوڑا، عورت اور گھر میں ہوتی۔ احمد، ابو داؤد عن سعد بن مالک۔
28588- "لا هامة ولا عدوى ولا طيرة وإن تكن الطيرة في شيء ففي الفرس والمرأة والدار". "حم، د" عن سعد بن مالك.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৮৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفأل
28589 ۔۔۔ نحوست تین چیزوں میں ہے عورت میں اور رہائش گاہ میں اور سواری کے جانور میں ۔ (ترمذی نسائی ، عن ابن عمرو (رض) ، ضعیف الترمذی 534)
28589- "الشؤم في ثلاث: في المرأة والمسكن والدابة". "ت، ن" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৯০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفأل
28590 ۔۔۔ شگون کچھ نہیں اور اس میں کا بہتر فال ہے (یعنی) وہ بہترین کلمہ جو تم میں سے کوئی سنے ۔ (احمد ، مسلم ، عن ابو ہریرہ (رض))
28590- "لا طيرة وخيرها الفأل الكلمة الصالحة يسمعها أحدكم". "حم، م" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৯১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28591 ۔۔۔ شگونوں میں سے بہتر فال ہے اور نظر حق ہے۔ (دیلمی ، عن ابو ہریرہ (رض))
28591- " خير الطيرة الفأل والعين حق". الديلمي - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৯২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28592 ۔۔۔ نہیں کوئی نحس (بدشگون) اور اس میں کی بہتر ہے عرض کیا گیا اور کیا ہے فال اے اللہ کے رسول، فرمایا اچھی بات درآنحالیکہ اس کو تم میں کا کوئی فرد سنے ۔ (احمد مسلم ، عن ابو ہریرہ (رض))
28592- "لا طيرة وخيرها الفأل قيل: يا رسول الله وما الفأل؟ قال: الكلمة الصالحة يسمعها أحدكم". "حم، م" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৫৯৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28593 ۔۔۔ خوب شے ہے فال (یعنی) وہ بہتر کلمہ جس کو تم میں کوئی فرد سنے ۔ (دیلمی ، عن ابو ہریرہ (رض))
28593- "نعم الشيء الفأل الكلمة الحسنة يسمعها أحدكم". الديلمي - عن أبي هريرة.
তাহকীক: