কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ২৮৬১৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28614 ۔۔۔ نہ چھوت چھات ہے اور نہ بدشگون ہے اور نہ ہامہ (مقتول کی بھٹکتی روح) ہے اور نہ صفر ہے پس اول فرد کو کس نے مرض لگایا۔ (مسند احمد ، ابن ماجہ ، طبرانی ، کبیر بروایت عن ابن عباس (رض))
28614- "لا عدوى ولا طيرة ولا هامة ولا صفر، فمن أعدى الأول". "حم، هـ، طب" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬১৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28615 ۔۔۔ نہ چھوت چھات والی بیماری ہے اور نہ بدشگون ہے اور نہ ہامہ ہے عرض کیا گیا یا رسول اللہ ! خیال فرمائیے ایک ایسا اونٹ ہے جس کو خارش ہے پس وہ تمام اونٹوں کو خارشی بنا دیتا ہے۔ ارشاد فرمایا کہ یہ فیصلہ الہی ہے پس پہلے اونٹ کو کس نے خارش لگائی ۔ (مسند احمد ، ابن ماجہ ، بروایت عن ابن عمرو (رض))
28615- "لا عدوى ولا طيرة ولا هامة قيل: يا رسول الله أرأيت البعير يكون به الجرب فيجرب الإبل كلها؟ قال ذلكم القدر فمن أجرب الأول". "حم، هـ" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬১৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28616 ۔۔۔ نہیں کوئی بیماری چھوت والی اور نہ ہامہ (یعنی پرندہ کی شکل میں طلب انتقام کے لیے رات کو بھٹکنے والی روح) اور نہ صفر (پیٹ کا کیڑا جو بھوک میں ڈستا ہے یا ماہ صفر باعتبار آفات وبلیات) اور چاہیے کہ نہ اترے کوئی بیماری جانوروں کے ریوڑ والا تندرست جانوروں کے ریوڑ والے کے پاس ۔ اور تندرست ریوڑ والا جہاں چاہے پڑاؤ کرے ۔ عرض کیا گیا اور یہ کس وجہ سے فرمایا اس لیے کہ یہ (امر) باعث تکلیف (دیگراں ہے) بیہقی بروایت ابوہریرہ )
28616- "لا عدوى ولا هامة ولا صفر ولا يحل الممرض على المصح وليحل المصح حيث شاء قيل: ولم ذاك؟ قال: لأنه أذى". "ق" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬১৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28617 ۔۔۔ نہیں کوئی اڑ کر لگنے والی بیماری اور نہ کسی مقتول کی روح (جو آکر انتقام مانگے) اور نہ صفر اور پرہیز کرو جذامی سے ایسے جیسے کہ پرہیز کرتے ہو تم شیروں سے ۔ (بیہقی بروایت ، عن ابو ہریرہ (رض))
28617- "لا عدوى ولا هامة ولا صفر واتقوا المجذوم كما تتقوا الأسود". "ق" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬১৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28618 ۔۔۔ نہ چھوت چھات ہے اور نہ ہامہ (روح مقتول ہے) بدشگون ہے اور پسند ہے مجھ کو فال۔ (دارقطنی (فی المتفق) بروایت ، عن ابو ہریرہ (رض))
28618- "لا عدوى ولا طيرة ويعجبني الفأل". "قط" في المتفق - عنه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬১৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28619 ۔۔۔ نہ چھوت چھات ہے اور نہ ہامہ (روح مقتول) ہے اور نہ بیابانی بھوت ہے اور نہ صفر کچھ ہے۔ (ابن جریر بروایت ، عن ابو ہریرہ (رض))
28619- "لا عدوى ولا هامة ولا غول ولا صفر". ابن جرير - عنه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬২০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28620 ۔۔۔ نہ تعدیہ مرض ہے اور نہ نحوست ہے۔
28620- "لا عدوى ولا طائر". ابن جرير - عنه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬২১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28621 ۔۔۔ نہ چھوت چھات ہے اور نہ نحوست ہے۔ (ابن جریر بروایت ، عن ابو ہریرہ (رض))
28621- "لا عدوى ولا طير". ابن جرير عنه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬২২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28622 ۔۔۔ نہ چھوت چھات ہے اور نہ نحوست ہے اور نہ کسی مقتول کی بھٹکتی روح کا پرندہ ہے اور بہترین شگون فال ہے۔ (اور نظر برحق ہے) ۔ (ابن جریر بروایت سعد (رض))
28622- "لا عدوى، ولا طيرة، ولا هامة، وخير الطير الفأل والعين حق". ابن جرير - عنه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬২৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28623 ۔۔۔ نہ چھوت چھات ہے اور بدشگون ہے اور نہ کسی مقتول کی بھٹکتی روح ہے۔ (ابن جریر بروایت سعد (رض))
28623- "لا عدوى ولا طيرة ولا هامة". ابن جرير- عن سعد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬২৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28624 ۔۔۔ نہ چھوت چھات ہے اور نہ شگون بد ہے بھلااول کو کس نے مرض لگایا ۔ (ابن جریر بروایت ابو امامہ (رض))
28624- "لا عدوى ولا طيرة فمن أعدى الأول". ابن جرير - عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬২৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
25 286 ۔۔۔ نہ اڑ کر لگنے والی بیماری ہے اور نہ بدشگون ہے اور ” وکل انسان الزمناہ طائرہ فی عنقہ “۔ اور ہر آدمی کے لگا دی ہے ہم نجے اس کی بری قسمت اس کی گردن سے ۔ (سورة بنی اسرائیل آیت 13)
28625- "لا عدوى ولا طيرة {وَكُلَّ إِنْسَانٍ أَلْزَمْنَاهُ طَائِرَهُ فِي عُنُقِهِ} . ابن جرير - عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬২৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطیرۃ والفال والعدوی ۔۔۔ من قسم الافعال بدشگونی ، نیک شگون اور چھوت چھات کی روایات جو از قبیل افعال ہوں ۔
28626 ۔۔۔ نعمان بن رازیہ سے مروی ہے کہ انھوں نے کہا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم زمانہ جاہلیت میں پرندے اڑا کر فال معلوم کرنے کا مشغلہ رکھتے تھے اور اب اللہ تعالیٰ نے اسلام عطا فرمایا ہے پس آپ ہمیں اے اللہ کے رسول کیا حکم فرماتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اسلام نے اس کی صداقت (واقعیت) کی نفی کی اور لیکن تم میں سے کوئی ہرگز سفر سے نہ رکے ۔ (ابن عساکر بروایت ابی سلمہ (رض))
28626- عن النعمان بن رازية أنه قال: يا رسول الله إنا كنا نعتاف في الجاهلية وقد جاء الله بالإسلام فماذا تأمرنا يا رسول الله؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: نفى الإسلام صدقها ولكن لا يمتنعن أحدكم من سفر. "كر" عن أبي سلمة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬২৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطیرۃ والفال والعدوی ۔۔۔ من قسم الافعال بدشگونی ، نیک شگون اور چھوت چھات کی روایات جو از قبیل افعال ہوں ۔
28627 ۔۔۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ (رض) سے مروی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ نہ بیماری کا اڑ کر لگنا ہے اور نہ صفر ہے اور نہ بدشگونی ہے اور نہ کسی مقتول کی پرندہ کے قالب میں انتقام کے لیے بھٹکنے والی روح ہے پس ایک اعرابی نے کہا اے اللہ کے رسول ! پس کیا شان ہے اونٹوں کی کہ ہوتے ہیں بیابان میں ایسے جیسے کہ ہرن پھر ایک خارش زدہ اونٹ آتا ہے اور ان میں داخل ہوتا ہے پس ان سب کو خارشی کردیتا ہے ارشاد فرمایا بھلا اول کو کس نے یہ مرض لگایا ۔ (بخاری مسلم ، ابو داؤد ، ابن جریر)
28627- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا عدوى ولا صفر ولا طيرة ولا هامة فقال الأعرابي: يا رسول الله فما بال الإبل تكون في الرمل كأنها الظباء فيجيء البعير الأجرب فيدخل فيها فيجربها كلها؟ قال: فمن أعدي الأول. "خ، م، د" وابن جرير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬২৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطیرۃ والفال والعدوی ۔۔۔ من قسم الافعال بدشگونی ، نیک شگون اور چھوت چھات کی روایات جو از قبیل افعال ہوں ۔
28628 ۔۔۔ ابن شہاب سے مروی ہے کہ بیشک ابو سلمہ نے انھیں بیان کیا کہ تحقیق رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا لاعدوی (مرض سے مرض پیدا ہونا کچھ نہیں) اور وہ (ابوسلم (رض)) بیان کرتے ہیں بیشک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ بیمار موشیوں والا (اپنے مویشیوں کو) تندرست مویشیوں والے کے پاس نہ لائے اور ابو سلمہ نے (ابن شہاب کو) کہا کہ حضرت ابوہریرہ (رض) یہ دونوں باتیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرکے بیان کرتے تھے پھر اس کے بعد اپنے قول لا عدوی کی روایت سے خاموش ہوگئے اور قائم رہے اپنے قول لا یورد ممرض علی مصح پر ۔ یعنی پہلی روایت کو بیان کرنا چھوڑ دیا اور دوسری کی روایت کو بیان کرنا باقی رکھا ۔
28628- عن ابن شهاب أن أبا سلمة حدثه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " لا عدوى" ويحدث أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "لا يورد ممرض على مصح" فقال أبو سلمة كان أبو هريرة يحدثهما كليهما عن رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم صمت بعد ذلك عن قوله لا عدوى وأقام على قوله لا يورد ممرض على مصح. ابن جرير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬২৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطیرۃ والفال والعدوی ۔۔۔ من قسم الافعال بدشگونی ، نیک شگون اور چھوت چھات کی روایات جو از قبیل افعال ہوں ۔
28629 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہنے لگا : اے اللہ کے رسول ! خارش کا نشان اونٹ کے موٹے ہونٹ میں ہوتا ہے یا اس کی دم کی جڑ میں ہوتا ہے ، پھر وہ تمام اونٹوں میں کھجلی پھیلا دیتا ہے ، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ پہلے کو کس نے لگایا ؟ نہ چھوت چھات ہے اور نہ کسی مقتول کی بھٹکتی روح ہے اور نہ صفر ہے اللہ تعالیٰ نے ہر نفس کو پیدا کیا پھر اس کی زندگی لکھی اور اس کو پیش آنے والی مصبیتیں لکھیں اور اس کی روزی لکھی ۔ (رواہ ابن جریر) یہ مضمون بخاری شریف میں بھی ہے وہاں یہ بھی ہے کہ ابو سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ (رض) کو کبھی نہیں دیکھا کہ وہ اس حدیث کے سوا کسی حدیث میں نسیان کا شکار ہوتے ہوں ۔
28629- عن أبي هريرة قال: جاء أعرابي إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله النقبة تكون بمشفر البعير أو بعجبه فتشمل الإبل كلها جربا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فما أعدى الأول لا عدوى ولا هامة ولا صفر خلق الله كل نفس فكتب حياتها ومصيباتها ورزقها. ابن جرير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৩০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطیرۃ والفال والعدوی ۔۔۔ من قسم الافعال بدشگونی ، نیک شگون اور چھوت چھات کی روایات جو از قبیل افعال ہوں ۔
28630 ۔۔۔ ابن عباس (رض) سے روایت ہے وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا نہ کوئی بدشگونی ہے اور نہ کسی مقتول کی بھٹکتی روح ہے اور نہ بدشگونی ہے اور نہ صفر ہے پس ایک شخص بولا اے اللہ کے رسول ! کیا کوئی اونٹ ایسا نہیں کہ اس کو خارش ہوتی ہے پھر وہ دوسرے اونٹوں میں رہتا ہے اور انھیں بھی مرض لگا دیتا ہے۔ (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا) کیا تو نے خیال کیا کہ اول کو کس نے مرض لگایا ؟ اور ایک عبارت یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بھلا پہلے کو کس نے خارش لگائی ؟ (رواہ ابن جریر)
28630- عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا طيرة ولا هامة ولا عدوى ولا صفر فقال رجل: يا رسول الله أليس البعير يكون به الجرب فيكون في الإبل فيعديها؟ أفرأيت الأول من أعداه"، وفي لفظ: قال فمن أجرب الأول.

ابن جرير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৩১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطیرۃ والفال والعدوی ۔۔۔ من قسم الافعال بدشگونی ، نیک شگون اور چھوت چھات کی روایات جو از قبیل افعال ہوں ۔
28631 ۔۔۔ ابن ابی ملیکہ (رض) سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عباس (رض) سے عرض کیا ، کیا رائے رکھتے ہیں آپ میری اس لونڈی کے متعلق جس کی طرف سے میرے دل میں کچھ بات ہے ؟ اس لیے کہ میں نے لوگوں (صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین وتابعین (رض)) سے سنا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگر کچھ (نحوست) ہے تو وہ گھر میں ہے اور گھوڑے میں ہے اور عورت میں ہے۔ ابن ابی ملیکہ (رح) کہتے ہیں کہ انھوں نے اس بات کے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سننے کا سختی سے انکار کیا ، اور ایک روایت میں یہ ہے کہ ابن عباس (رض) نے اس احتمال کا انکار کیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات فرمائی ہو اور اس بات کا بھی کہ نحوست کس چیز میں ہو اور فرمایا کہ جب تیری طبیعت میں اس کی طرف سے کچھ (خلجان) بیٹھ گیا ہے تو اس سے جدائی اختیار کر دے یا اس کو فروخت کر دے یا اس کو آزاد کر دے ۔ (رواہ ابن جریر)
28631- عن ابن مليكة قال: قلت لابن عباس: كيف ترى في جارية لي في نفسي منها شيء فإني سمعتهم يقولون: قال نبي الله صلى الله عليه وسلم: " إن كان شيء ففي الربع والفرس والمرأة"، قال: فأنكر أن يكون سمع ذلك من النبي صلى الله عليه وسلم أشد النكرة، وفي رواية: فأنكر أن يكون رسول الله صلى الله عليه وسلم قاله وأن يكون الشؤم في شيء وقال: إذا وقع في نفسك منها شيء ففارقها أو بعها أو أعتقها. ابن جرير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৩২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطیرۃ والفال والعدوی ۔۔۔ من قسم الافعال بدشگونی ، نیک شگون اور چھوت چھات کی روایات جو از قبیل افعال ہوں ۔
28632 ۔۔۔ قتادہ ابو حسان سے روایت کرتے ہیں کہ دو آدمی اماں عائشہ صدیقہ (رض) کے پاس داخل ہوئے اور آپ کو بیان کیا کہ ابوہریرہ (رض) نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ نحوست عورت میں ہے اور گھوڑے میں ہے اور گھر میں ہے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سخت غصہ ہوئیں اور طیش میں آپ کو (گویا کہ) بھونچال آگیا ۔ فرمانے لگیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات نہیں فرمائی ، بس یہ فرمایا ہے کہ اہل جاہلیت اس سے بدشگونی لیتے تھے ۔ (رواہ ابن جریر)
28632- عن قتادة عن أبي حسان أن رجلين دخلا على عائشة فحدثاها أن أبا هريرة قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "الطيرة في المرأة والفرس والدار" فغضبت غضبا شديدا وطارت سعة في الأرض وسعة في السماء وقالت: ما قاله، إنما قال: "كان أهل الجاهلية يتطيرون من ذلك". ابن جرير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৩৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطیرۃ والفال والعدوی ۔۔۔ من قسم الافعال بدشگونی ، نیک شگون اور چھوت چھات کی روایات جو از قبیل افعال ہوں ۔
28633 ۔۔۔ ابو حسان (رح) سے روایت ہے کہتے ہیں کہ عائشہ (رض) سے کہا گیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نحوست عورت اور گھوڑے اور گھر میں ہے اس پر آپ کہنے لگیں ، کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ نہیں فرمایا بس یہ فرمایا کہ اھل جاہلیت اس سے بدشگونی لیتے تھے ۔ (رواہ ابن جریر)
28633- عن أبي حسان قال: قيل لعائشة: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "الطيرة في المرأة والفرس والدار" فقالت: ما قاله إنما قال: "كان أهل الجاهلية يتطيرون من ذلك". ابن جرير.
tahqiq

তাহকীক: