কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৮২ টি

হাদীস নং: ২৮৩৩২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ المجذوم ۔۔۔ جذام کی بیماری والا : جذام کوڑھ کے مرض کو کہتے ہیں جس میں اعضاء جسم گل سڑھ کر گرنے لگتے ہیں۔ (اعاذنا اللہ منہ)
28332 ۔۔۔ جذام والے سے پرہیز کر جیسے درندے سے کیا جاتا ہے جب وہ کسی وادی میں جا اترے تو تم کسی اور وادی میں اترو۔ (ابن سعد عن عبداللہ بن جعفر)
28332- "اتقوا صاحب الجذام كما يتقى السبع، إذا هبط واديا فاهبطوا غيره." ابن سعد - عن عبد الله بن جعفر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৩৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ المجذوم ۔۔۔ جذام کی بیماری والا : جذام کوڑھ کے مرض کو کہتے ہیں جس میں اعضاء جسم گل سڑھ کر گرنے لگتے ہیں۔ (اعاذنا اللہ منہ)
28333 ۔۔۔ اگر کوئی بیماری اڑ کر لگتی تو وہ یہ ہے یعنی جذام ۔ (ابن عدی عن ابن عمرو (رض))
28333- "إن كان شيء من الداء يعدي فهو هذا يعني الجذام". "عد" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৩৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ المجذوم ۔۔۔ جذام کی بیماری والا : جذام کوڑھ کے مرض کو کہتے ہیں جس میں اعضاء جسم گل سڑھ کر گرنے لگتے ہیں۔ (اعاذنا اللہ منہ)
28334 ۔۔۔ نہیں کوئی آدمی مگر اس کے سر میں جذام کی ایک رگ ہے جو جوش سے پھڑکتی ہے پس جب وہ جوش مارتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر زکام کو مسلط کردیتے ہیں سو اس کا علاج نہ کرو (یعنی اس زکام کا) ۔ مستدرک عن ام المؤمنین عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
28334- " ما من أحد إلا وفي رأسه عرق من الجذام ينعر فإذا هاج سلط الله تعالى عليه الزكام فلا تداووا له ". "ك" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৩৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ المجذوم ۔۔۔ جذام کی بیماری والا : جذام کوڑھ کے مرض کو کہتے ہیں جس میں اعضاء جسم گل سڑھ کر گرنے لگتے ہیں۔ (اعاذنا اللہ منہ)
28335 ۔۔۔ ناک میں بال کا اگنا جذام سے بچاؤ ہے۔ (ابویعلی طبرانی اوسط عن ام المؤمنین عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
28335- "نبات الشعر في الأنف أمان من الجذام". "ع، طس" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৩৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28336 ۔۔۔ جذام میں یہ بات مفید ہے کہ تو روزانہ سات دن تک مدینہ منورہ (علی صاحبۃ الصلوۃ والسلام) کی عجوہ کھجوروں کے ساتھ دانے لے ۔ فائدہ : ۔۔۔ ابن عدی کہتے ہیں کہ مجھے علم نہیں کہ اس روایت کو اس سند سے محمد بن عبدالرحمن طفاوی کے علاوہ کسی نے روایت کیا ہو ۔ اور محمد بن عبدالرحمن طفاوی کے پاس ایسی غریب اور منفرد روایات ہیں جو قابل برداشت ہیں اور میں نے اس روایت میں متقدمین کا کلام نہیں دیکھا (انتہی) اور ابن معین نے اس کے بارہ میں فرمایا کہ ” صالح ہے “ اور حاتم رازی نے کہا کہ صدوق ہے کبھی کبھی وھم کا شکار ہوجاتا ہے۔ (ابن عدی ابو نعیم فی الطب)
28336- "ينفع من الجذام أن تأخذ سبع مرات من عجوة المدينة كل يوم تفعل ذلك سبعة أيام". "عد" وأبو نعيم في الطب - عن عائشة، قال "عد" لا أعلم رواه بهذا الإسناد غير محمد بن عبد الرحمن الطفاوي وله غرائب وافراد كلها تحتمل ولم أر للمتقدمين فيه كلاما انتهى، وقال فيه ابن معين صالح قال أبو حاتم الرازي صدوق يهم أحيانا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৩৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28337 ۔۔۔ کوئی آدمی ایسا نہیں ہے کہ جس میں جذام کی کوئی نس نہ ہو سو جب وہ نس حرکت میں آتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر زکام کو مسلط کردیتے ہیں اور وہ اس کو تھما دیتا ہے۔ (دیلمی عن جریر (رض))
28337- "ما من آدمي إلا وفيه عرق من الجذام، فإذا تحرك ذلك العرق سلط الله عليه الزكام فيسكنه". الديلمي - عن جرير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৩৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28338 ۔۔۔ واپس جا پس ہم نے تجھ کو بیعت کرلیا ہے۔ (یہ حدیث عمرو بن شدید کے آل سے) ایک شخص سے مروی ہے جس کو عمرو کہا جاتا تھا وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ (ابن ماجہ کتاب الطب باب الجذام) 1 ۔ یہ ارشاد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وفد ثقیف کے ایک مجذوم سے فرمایا۔
28338- "ارجع فقد بايعناك". عن رجل من آل الشريد يقال له عمرو عن أبيه قال كان في وفد ثقيف رجل مجذوم فأرسل إليه النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৩৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28339 ۔۔۔ مجذوم لوگوں کو دیر تک نہ دیکھتے روہو جب تم ان سے بات کر تو مناسب ہے کہ تمہارے اور ان کے درمیان ایک نیزہ کے برابر فصل ہو۔ (احمد ، ابویعلی ، طبرانی ، کبیر ، ابن جریر عن فاطمۃ بنت الحسین (رض) عن ابیہا ابن عساکر عن فاطمہ عن الحسین (رض) وابن عباس (رض))
28339- "لا تديموا النظر إلى المجذومين إذا كلمتوهم فليكن بينكم وبينهم قدر رمح. "حم، ع، طب" وابن جرير - عن فاطمة بنت الحسين عن أبيها؛ ابن عساكر - عن فاطمة عن الحسين وابن عباس معا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৪০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28340 ۔۔۔ مجذوم سے ایسے بھاگ جیسے تو شیر سے بھاگتا ہے۔ (ابن جریر ، عن ابو ہریرہ (رض))
28340- "فر من المجذوم فرارك من الأسد". ابن جرير - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৪১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28341 ۔۔۔ اے انس ! فرش لپیٹ دے گتا کہ وہ اس پر اپنے پیروں سے نہ چل پڑے (یہ حدیث خطیب نے انس (رض) سے روایت کی) کہتے ہیں کہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا کہ ایک مجذوم شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا۔
28341- "يا أنس اثن البساط لا يطأ عليه بقدمه ". الخطيب - عن أنس قال كنت عند النبي صلى الله عليه وسلم على بساط فأتاه مجذوم قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৪২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28342 ۔۔۔ کھا بسم اللہ پڑھ کر اللہ کے بھروسہ پر اور اللہ کے سہارے پر (یہ حدیث حضرت جابر (رض) سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مجذوم کا ہاتھ پکڑ اور اپنے ساتھ پیالہ میں اس کا ہاتھ رکھوایا یعنی شریک طعام کیا اور یہ ارشاد فرمایا یعنی بسم اللہ الخ ۔
28342- "كل بسم الله ثقة بالله وتوكلا على الله". عبد بن حميد، "د، ت،2 هـ"، وابن خزيمة وابن أبي عاصم وابن السني في عمل يوم وليلة، "ع، حب، ك، ق، ص" عن جابر قال أخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم بيد مجذوم فوضعها معه في القصعة ثم قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৪৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفالج ۔ من الاکمال : فالج کا بیان اکمال میں سے ۔
28343 ۔۔۔ فالج قریب ہے کہ لوگوں میں پھیل جائے یہاں تک کہ وہ طاعون کی تمنا کرنے لگیں ۔ (بغدادی عن انس (رض))
28343- "يوشك الفالج أن يفشو في الناس حتى يتمنوا الطاعون". البغدادي في جزء ما روى الكبار عن الصغار - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৪৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔ دم کرکے جھاڑ پھونک کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔

پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
28344 ۔۔۔ جب تجھے تکلیف ہو تو اپنا ہاتھ وہاں رکھو جہاں تو درد محسوس کرتا ہے پھر یہ پڑھ۔ ” بسم اللہ اعوذ بعزۃ اللہ وقدرتہ من شر ما اجد من وجعی ھذا “۔ ترجمہ : ۔۔۔ میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کے وسیلہ سے اس چیز کے شر سے جو میں پاتا ہوں اپنے اس درد سے پھر اٹھا اپنا ہاتھ اور اس عمل کو لوٹا طاق مرتبہ ۔ (ترمذی مستدرک عن انس (رض))
28344- "إذا اشتكيت فضع يدك حيث تشتكي ثم قل: بسم الله أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد من وجعي هذا، ثم ارفع يدك ثم أعد ذلك وترا. "ت ك" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৪৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔ دم کرکے جھاڑ پھونک کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔

پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
28345 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی دیکھے اپنے آپ سے یا اپنے مملوک سے یا اپنے بھائی سے وہ چیز (یا حالت) جو اس کو اچھی لگے تو اس کے لیے برکت کی دعا کرے اس لیے کہ نظر حق ہے۔ (ابویعلی طبرانی ، مستدرک عن عامر بن ربیعہ (رض))
28345- "إذا رأى أحدكم من نفسه أو ماله أو من أخيه ما يعجبه فليدع له بالبركة فإن العين حق. " ع، طب، ك" عن عامر بن ربيعة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৪৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔ دم کرکے جھاڑ پھونک کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔

پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
28346 ۔۔۔ جب تم آگ دیکھو تو اللہ اکبر کہو اس لیے کہ اللہ اکبر کہنا اس کو بجھا دیتا ہے۔ (ابن السنی ابن عدی ابن عساکر عن ابن عمرو (رض))
28346- "إذا رأيتم الحريق فكبروا فإن التكبير يطفئه". ابن السني، "عد" وابن عساكر - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৪৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔ دم کرکے جھاڑ پھونک کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔

پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
28347 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی کسی تکلیف کو محسوس کرے تو اپنا ہاتھ وہاں رکھے جہاں درد محسوس کرتا ہے پھر سات بار کہے : اعوذ بعزۃ اللہ وقدرتہ من شرما اجد ، مسند احمد ، طبرانی کبیر عن کعب بن مالک)
28347- "إذا وجد أحدكم ألما فليضع يده حيث يجد ألمه فليقل سبع مرات أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد". "حم، طب" عن كعب بن مالك.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৪৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔ دم کرکے جھاڑ پھونک کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔

پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
28348 ۔۔۔ کاش کہ تم اس کے واسطے دم کرتے اس لیے کہ اس کو نظر ہے۔ (مسلم سنن کبری لبیہقی عن ام سلمۃ (رض))
28348- "لو استرقوا لها فإن بها نظرة". [م] "هق" عن أم سلمة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৪৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔ دم کرکے جھاڑ پھونک کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔

پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
28349 ۔۔۔ اپنے دم مجھ پر پیش کرو جھاڑ پھونک میں کوئی حرج نہیں جب تک کہ (اس کے الفاظ میں) شرک نہ ہو ۔ (مسلم ابوداؤد عن عوف بن مالک)
28349- " أعرضوا علي رقاكم لا بأس بالرقى ما لم يكن فيه شرك". "م،2 د" عن عوف بن مالك.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৫০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔ دم کرکے جھاڑ پھونک کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔

پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
28350 ۔۔۔ کیا تم نے اس کے لیے دم نہیں کیا پس تحقیق میری امت کی تہائی اموات نظر سے ہوتی ہے۔ (حکیم ترمذی عن انس (رض))
28350- "أفلا استرقيتم له فإن ثلث منايا أمتي بالعين". الحكيم - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৩৫১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔ دم کرکے جھاڑ پھونک کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔

پہلی فصل ۔۔۔ اس کی جواز کے بارے میں :
28351 ۔۔۔ ایک صحابیہ (رض) سے آپ نے فرمایا کہ دم کیا کر جب تک اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک نہ ہو ۔ (مستدرک عن شفا بنت عبداللہ (رض))
28351- "ارقى ما لم يكن شرك بالله". "ك" عن شفاء بنت عبد الله.
tahqiq

তাহকীক: