কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৮২ টি
হাদীস নং: ২৮৩১২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28312 ۔۔۔ داغ کا بدل تکمید ہے ہے (پھایا گرم کرکے درد کی جگہ پر لگانا جب ٹھنڈا ہوجائے تو دوسرا رکھنا)
28312- "مكان الكي التكميد2 ومكان العلاق السعوط،
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩১৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28313 ۔۔۔ تین چیزیں نظرکو تیز کرتی ہیں سبزہ کو دیکھنا اور بہتے پانی کو دیکھنا اور بھلی صورت کو دیکھنا۔ (مستدرک فی التاریخ بروایت علی (رض) وابن عمر (رض) ابو نعیم فی الطب بروایت عائشہ (رض) خرائطی فی اعتلال القلوب بروایت ابو سعید (رض))
28313- "ثلاث يجلين البصر: النظر إلى الخضرة، وإلى الماء الجاري، وإلى الوجه الحسن".
"ك" في تاريخه - عن علي وعن ابن عمر؛ وأبو نعيم في الطب - عن عائشة؛ والخرائطي في اعتلال القلوب - عن أبي سعيد.
"ك" في تاريخه - عن علي وعن ابن عمر؛ وأبو نعيم في الطب - عن عائشة؛ والخرائطي في اعتلال القلوب - عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩১৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28314 ۔۔۔ تین چیزیں نگاہ کی قوت بڑھاتی ہیں اثمد کا سرمہ لگانا سبزہ کی طرف دیکھنا اور صورت زیبا کو دیکھنا ۔ (فوائد ابی الحسن العراقی بروایت بریدہ (رض))
28314- "ثلاث يزدن في قوة البصر الكحل بالإثمد والنظر إلى الخضرة والنظر إلى الوجه الحسن". أبو الحسن العراقي في فوائده - عن بريدة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩১৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28315 ۔۔۔ اپنے مریضوں کو کھانے پینے پر مجبور نہ کرو اس لیے کہ اللہ تعالیٰ انھیں کھلاتا اور پلاتا ہے۔ (ترمذی ، ابن ماجہ ، مستدرک عن عقبۃ بن عامر (رض) ، اسنی المطالب 1696 تحذیر المسلمین 164 ۔
28315- "لا تكرهوا مرضاكم على الطعام والشراب فإن الله تعالى يطعمهم ويسقيهم". "ت2، هـ، ك" عن عقبة بن عامر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩১৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28316 ۔۔۔ اپنے گھروں کو شیح (ایک بوٹی) اندرائن اور پودینہ کی دھونی دو ۔ ( ٍالبیہقی فی شعب الایمان، عن عبداللہ بن جعفر عن ایان بن صالح انس (رض))
28316- "بخروا بيوتكم بالشيح والمر والصعتر". "هب" عن عبد الله بن جعفر عن ابان بن صالح عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩১৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28317 ۔۔۔ اپنے گھروں کو لوبان اور شیح کی دھونی دو ۔ (البیہقی فی شعب الایمانعن عبداللہ بن جعفر) یہ روایت معضل ہے۔
28317- "بخروا بيوتكم باللبان والشيح ". "هب" عن عبد الله بن جعفر معضلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩১৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ ممنوع معالجات میں اور جذام کی خوفناکی سے متنبہ کرنے میں :
28318 ۔۔۔ جس نے حرام سے علاج کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس (کے علاج) میں شفا رکھی ۔ (ابو نعیم افی الطب ، عن ابو ہریرہ (رض))
28318- "من تداوى بحرام لم يجعل الله تعالى فيه شفاء". أبو نعيم في الطب - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩১৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ ممنوع معالجات میں اور جذام کی خوفناکی سے متنبہ کرنے میں :
28319 ۔۔۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہاری شفا اس چیز میں نہیں رکھی جس کو تم پر حرام کیا : (طبرانی عن سلمۃ (رض))
28319- "إن الله تعالى لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم". "طب" عن سلمة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩২০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ ممنوع معالجات میں اور جذام کی خوفناکی سے متنبہ کرنے میں :
28320 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خبیث دوا سے منع فرمایا : (احمد ، ترمذی ، ابو داؤد ، ابن ماجہ ، مستدرک ، عن ابو ہریرہ (رض))
28320- "نهى عن الدواء الخبيث". "حم، د،2 ت، هـ، ك" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩২১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ ممنوع معالجات میں اور جذام کی خوفناکی سے متنبہ کرنے میں :
28321 ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے داغ لگوا کر علاج کرنے سے منع فرمایا : طبرانی کبیر عن سعد انطوی ترمذی مستدرک عن عمران ۔
28321- "نهى عن الكي". "طب" عن سعد الظفري؛ "ت، ك" عن عمران.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩২২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ ممنوع معالجات میں اور جذام کی خوفناکی سے متنبہ کرنے میں :
28322 ۔۔۔ تحقیق آگ کسی کو شفا نہیں پہنچاتی ۔ (طبرانی فی الکبیر عن سلمۃ بن الاکوع ، ضعیف الجامع)
28322- "إن النار لا تشفي أحدا". "طب" عن سلمة بن الأكوع.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩২৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ ممنوع معالجات میں اور جذام کی خوفناکی سے متنبہ کرنے میں :
28323 ۔۔۔ میں داغ سے روکتا ہوں اور گرم پانی کو ناپسند کرتا ہوں ۔ (ابن قانع عن سعد انطفری)
28323- "أنهى عن الكي وأكره الحميم". ابن قانع - عن سعد الظفري.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩২৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ ممنوع معالجات میں اور جذام کی خوفناکی سے متنبہ کرنے میں :
28324 ۔۔۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے بیماری اور دوا دونوں اتاریں اور ہر بیماری کے لیے دوا پیدا ، کی پس دوا کرو اور حرام سے نہ کرو ۔ (ابو داؤد عن ابی الدرداء (رض))
28324- "إن الله تعالى أنزل الداء والدواء وجعل لكل داء دواء فتداووا ولا تداووا بحرام". "د" عن أبي الدرداء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩২৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ ممنوع معالجات میں اور جذام کی خوفناکی سے متنبہ کرنے میں :
25 283 ۔۔۔ بیشک یہ دوا نہیں ہے یہ بیماری ہے یعنی خمر (شراب) ، (احمد مسلم ابن ماجہ ابو داؤد عن طارق بن سوید (رض))
28325- "إنه ليس بدواء ولكنه داء يعني الخمر". "حم، م،1 هـ" "د" عن طارق بن سويد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩২৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ ممنوع معالجات میں اور جذام کی خوفناکی سے متنبہ کرنے میں :
28326 ۔۔۔ بیشک یہ دوا نہیں ہے بلکہ یہ بیماری ہے یعنی خمر شراب ۔ (ترمذی عن وائل بن حجر (رض))
28326- "إنها ليست بدواء ولكنها داء يعني الخمر". "ت"2 عن وائل بن حجر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩২৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28327 ۔۔۔ بلاشبہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے تمہاری شفا اس چیز میں نہیں رکھی جو اس نے تم پر حرام کردی ۔ (ابو یعلی ، طبرانی کبیر ، بیہقی عن ام سلمہ (رض) ، مستدرک حاکم بیہقی عن ابن مسعود (رض) موقوفا)
28327- "إن الله تبارك وتعالى لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم". "ع، طب، ق" عن أم سلمة؛ "ك، ق" عن ابن مسعود موقوفا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩২৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28328 ۔۔۔ جس کو کوئی بیماری لگ جائے مختلف بیماریوں میں سے تو ہرگز کسی ایسی چیز کی طرف گھبرا کر نہ لپکے جو اللہ تعالیٰ نے حرام کردی ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے کسی ایسی چیر میں جو اس نے (خود) حرام فرما دی شفا نہیں رکھی۔
28328- "من أصابه شيء من الأدواء فلا يفزعن إلى شيء مما حرم الله فإن الله تعالى لم يجعل في شيء مما حرمه شفاء". أبو نعيم في الطب - عن ابن سيرين مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩২৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ المجذوم ۔۔۔ جذام کی بیماری والا : جذام کوڑھ کے مرض کو کہتے ہیں جس میں اعضاء جسم گل سڑھ کر گرنے لگتے ہیں۔ (اعاذنا اللہ منہ)
28329 ۔۔۔ مجذوم سے اس حال میں بات کر کہ اس کے اور تیرے درمیان ایک نیزے یا دو نیزوں جتنا فاصلہ ہو ۔ (ابن السنی ، ابو نعیم فی الطب عن عبداللہ بن ابی اوفی)
28329- " كلم المجذوم وبينك وبينه قدر رمح أو رمحين". ابن السني وأبو نعيم في الطب - عن عبد الله بن أبي أوفى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৩০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ المجذوم ۔۔۔ جذام کی بیماری والا : جذام کوڑھ کے مرض کو کہتے ہیں جس میں اعضاء جسم گل سڑھ کر گرنے لگتے ہیں۔ (اعاذنا اللہ منہ)
28330 ۔۔۔ مجذوم لوگوں کو تیز نظروں سے (یعنی گھور کر) نہ دیکھو ۔ (ابوداؤد طیالسی بیہقی عن ابن عباس (رض))
28330- "لا تحدوا النظر إلى المجذومين". الطيالسي، "هق" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩৩১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ المجذوم ۔۔۔ جذام کی بیماری والا : جذام کوڑھ کے مرض کو کہتے ہیں جس میں اعضاء جسم گل سڑھ کر گرنے لگتے ہیں۔ (اعاذنا اللہ منہ)
28331 ۔۔۔ مجذوم سے ایسے ڈرو جیسے کہ شیر سے بچا جاتا ہے۔ (تاریخ بخاری ، عن ابو ہریرہ (رض))
28331- "اتقوا المجذوم كما يتقى الأسد". "تخ" عن أبي هريرة.
তাহকীক: