কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৮২ টি
হাদীস নং: ২৮২৯২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28292 ۔۔۔ دنیا اور آخرت میں بہترین مشروب پانی ہے (اللہم ارزقناہ) (ابونعیم فی الطب عن برید (رض))
28292- "خير الشراب في الدنيا والآخرة الماء". أبو نعيم في الطب - عن بريدة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৯৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28293 ۔۔۔ بہترین پانی ٹھنڈا ہے اور بہترین مال بکریاں ہیں اور بہترین چراگاہ پیلو اور ببول ہے (ابن قتیبہ نے غریب الحدیث میں ابن عباس (رض) سے روایت کیا ہے)
28293- "خير الماء الشبم وخير المال الغنم، وخير المرعى الأراك والسلم ". ابن قتيبة في غريب الحديث - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৯৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28294 ۔۔۔ صبح کا بہترین کھانا سویرے کے وقت کا ہے اور عمدہ (پاکیزہ) کھانا اول دن کا ہے۔ (فردوس عن انس (رض))
28294- " خير الغداء بواكره، وأطيبه أوله". "فر" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৯৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28295 ۔۔۔ زیتون کا تیل لازم کرو اس کو کھاؤ اور مالش کرو پس یہ پس یہ بواسیر میں نافع ہے۔ (ابن السنی عن عقبۃ بن عامر (رض))
28295- "عليكم بزيت الزيتون فكلوه وادهنوا به فإنه ينفع من الباسور". ابن السني - عن عقبة بن عامر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৯৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28296 ۔۔۔ اس بابرکت پودے کو یعنی زیتون کے روغن کو لازم کرو اس سے علاج کرو ۔ (طبرانی کبیر ، ابو نعیم ، عن عقبۃ بن عامر (رض))
28296- "عليكم بهذه الشجرة المباركة زيت الزيتون فتداووا به فإنه مضحة من الباسور". "طب" وأبو نعيم - عن عقبة بن عامر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৯৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28297 ۔۔۔ زیتون کو کھاؤ اور اس کو (جسم یاسر پر) لگاؤ اس لیے کہ یہ ایک مبارک درخت سے حاصل ہوتا ہے۔ (ترمذی بروایت عمر (رض) ، مسند احمد ، ترمذی ، مستدرک ، بروایت ابی سیر (رض))
28297- "كلوا الزيت وادهنوا به فإنه من شجرة مباركة". "ت" عن عمر؛ "حم، ت، ك" عن أبي أسيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৯৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28298 ۔۔۔ زیتون کھاؤ اور لگاؤ اس لیے کہ یہ پاکیزہ اور بابرکت ہے ، (ابن ماجہ مستدرک بروایت عن ابو ہریرہ (رض))
28298- "كلوا الزيت وادهنوا به فإنه طيب مبارك". "هـ، ك" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮২৯৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28299 ۔۔۔ زیتوں کھاؤ اور لگاؤ اس لیے کہ اس میں ستر بیماریوں سے شفا ہے جس میں سے ایک جذام ہے۔ (رواہ فی الطب بروایت عن ابو ہریرہ (رض))
28299- "كلوا الزيت وادهنوا به فإن فيه شفاء من سبعين داء منها الجذام". أبو نعيم في الطب - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩০০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28300 ۔۔۔ حمام سے نکل کر دونوں قدموں کو ٹھنڈے پانی سے دھونا درد سر سے بچاؤ ہے۔ (ابو نعیم فی الطب عن ابو ہریرہ (رض))
28300- "غسل القدمين بالماء البارد بعد الخروج من الحمام أمان من الصداع". أبو نعيم في الطب - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩০১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28301 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گرجائے تو اس کو اس میں ڈبو دے اس لیے کہ اس کے ایک بر میں زہر ہے اور دوسرے میں شفاء ہے اور وہ زہریلے کو آگے رکھتی ہے اور شفا والے کو پیچھے رکھتی ہے۔ (مسند احمد نسائی ، مستدرک عن ابی سعید (رض))
28301- "إذا وقع الذباب في إناء أحدكم فليمقله2 فيه فإن في أحد جناحيه سما وفي الآخر شفاء وإنه يقدم السم ويؤخر الشفاء". "حم، ن ك" عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩০২
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28302 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گرپڑے تو چاہیے کہ اس کو ڈبو دے اس لیے کہ اس کے ایک پر میں بیماری ہے اور دوسرے میں شفا ہے اور وہ اس پر سے اپنا بچاؤ کرتی ہے جس میں بیماری ہے سو مناسب ہے کہ اس کو پوری کو غوطہ دیدے پھر باہر نکال لے ۔ (ابو داؤد ابن حبان ، عن ابو ہریرہ (رض))
28302- "إذا وقع الذباب في إناء أحدكم فليغمسه فإن في أحد جناحيه داء وفي الآخر شفاء وإنه يتقي بجناحه الذي فيه الداء فليغمسه كله ثم لينزعه. "د، حب" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩০৩
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28303 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی کے مشروب میں مکھی گرجائے تو اس کو ڈبو دے پھر نکال دے اس لیے کہ اس کے ایک پر میں بیماری ہے اور دوسرے میں شفا ہے۔ (بخاری ابن ماجہ عن ابو ہریرہ (رض))
(28303 -) إذا وقع الذباب في شراب أحدكم فليغمسه ثم لينزعه فان في أحد جناحيه داء وفي الآخر شفاء (خ ، (1) ه - عن ابي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩০৪
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28304 ۔۔۔ مکھی میں اس کا ایک پر بیماری ہے اور دوسرے میں شفا ہے پس جب وہ کھانے میں گرجائے تو اس کو ڈبو دو (کھانے میں) اس لیے کہ وہ زہر کو آگے کرتی ہے اور شفا کو پیچھے کرتی ہے۔ (ابن ماجہ عن ابی سعید (رض))
28304- " في الذباب أحد جناحيه داء وفي الآخر شفاء فإذا وقع في الإناء فأرسبوه2 فيذهب شفاؤه بدائه". ابن النجار - عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩০৫
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28305 ۔۔۔ مکھی کے دو پروں میں سے ایک میں زہر ہے اور دوسرے میں شفا ہے پس جب وہ کھانے میں گرجائے تو اس کو ڈبو دو (کھانے میں) اس لیے کہ وہ زہر کو آگے کرتی ہے اور شفا کو پیچھے کرتی ہے۔ ابن ماجہ عن ابی سعید (رض))
28305- "في أحد جناحي الذباب سم وفي الآخر شفاء فإذا وقع في الطعام فامقلوه فيه فإنه يقدم السم ويؤخر الشفاء". "هـ" عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩০৬
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28306 ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک خاتون سے فرمایا ۔ لہسن کو کچا کھا پس اگر میں ملک (اللہ) مناجات نہ کیا کرتا تو اس کو کھاتا ۔ (حلیہ ابو نعیم ، و ابوبکر فی الغیلانیات عن علی (رض))
(28306 -) كلي الثوم نيا فلولا أني أناجي الملك لاكلته (حل وابو بكر في الغيلانيات - عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩০৭
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28307 ۔۔۔ انجیر کھاؤ پس اگر میں کہتا کہ جنت سے کوئی پھل نازل ہوا ہے تو کہتا کہ وہ انجیر ہے اور تحقیق وہ بواسیر کو ختم کرتا ہے اور نقرس میں نافع ہے۔ (ابن السنی ابو نعیم فردوس عن ابی ذر (رض))
28307- " كلوا التين فلو قلت إن فاكهة نزلت من الجنة بلا عجم لقلت هي التين، وإنه يذهب بالبواسير وينفع من النقرس". ابن السني وأبو نعيم، "فر" عن أبي ذر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩০৮
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28308 ۔۔۔ کھ نبی من سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفا ہے۔ (مسند احمد بخاری مسلم نسائی عن سعید (رض) بن زید (رض) مسند احمد ، نسائی ابن ماجہ عن ابی سعید (رض) و جابر (رض) ابو نعیم فی الطب عن ابن عباس (رض) و عن عائشہ (رض))
28308- "الكمأة من المن وماؤها شفاء للعين". "حم، ق، ن" عن سعيد بن زيد؛ "حم، ن، هـ" عن أبي سعيد وجابر؛ وأبو نعيم في الطب - عن ابن عباس وعن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩০৯
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28309 ۔۔۔ کھ نبی من سے ہے اور من جنت سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفا ہے۔ (ابو نعیم عن ابی سعید (رض))
28309- "الكمأة من المن، والمن من الجنة وماؤها شفاء للعين". أبو نعيم - عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩১০
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28310 ۔۔۔ کھ نبی اس من سے ہے جو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر نازل کیا تھا اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفا ہے۔ (مسلم ابن ماجہ ، عن سعید بن زید (رض))
28310- "الكمأة من المن الذي أنزل الله تعالى على بني إسرائيل، وماؤها شفاء للعين". "م هـ" عن سعيد بن زيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৩১১
علاج معالجہ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان
পরিচ্ছেদঃ أشياء متفرقة
28311 ۔۔۔ تروتازہ کھ نبی کو اپنے اوپر لازم کرو اس لیے کہ یہ من سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفا ہے۔ (ابن السنی ، ابو نعیم عن صھیب (رض))
28311- "عليكم باكمأة الرطبة فإنها من المن، وماؤها شفاء للعين". ابن السني وأبو نعيم - عن صهيب.
তাহকীক: