কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১১৭০ টি
হাদীস নং: ১১৯৪১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11941 محرم ، سانپ اور بھیڑئیے کو قتل کرسکتا ہے۔ رواہ البیہقی فی السنن عن ابی سعید (رض) ۔
یہ حدیث مرسلاً روایت کی ہے۔
یہ حدیث مرسلاً روایت کی ہے۔
11941- يقتل المحرم الحية والذئب. "ق عن سعيد بن المسيب" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৪২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11942 پانچ ایسے جانور ہیں جو سب موذی ہیں، ان کو حرم میں قتل کیا جاسکتا ہے، وہ جانور یہ ہیں۔ کوا، چیل، بچھو، چوہا، باؤلا کتا۔ رواہ احمد فی مسندہ والبخاری ومسلم والترمذی والنسائی عن عائشہ (رض) ۔
11942- خمس من الدواب كلهن فواسق يقتلن في الحرم؛ الغراب والحدأة والعقرب والفأرة والكلب العقور. "حم خ م ت ن عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৪৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11943 پانچ جانور ایسے ہیں کہ جن کے قتل کرنے سے محرم پر کوئی گناہ نہیں (وہ یہ ہیں) کوا، چیل، چوہا، بچھو اور باؤلا کتا۔ رواہ مالک والطبرانی فی الکبیر واحمد فی مسندہ والبخاری ومسلم والحاکم فی المستدرک والنسائی وابن ماجہ (رح) عن ابن عمر (رض) ، رواہ البخاری والنسائی عن ابن عمر (رض) عن حفصۃ (رض) ۔
11943- خمس من الدواب ليس على المحرم في قتلهن جناح، الغراب والحدأة والفأرة والعقرب والكلب العقور. "مالك ط حم خ م ك ن هـ عن ابن عمر" "خ ن عن ابن عمر عن حفصة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৪৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11944 پانچ ایسے موذی (جانور) ہیں جنہیں حرم وغیرہ حرم میں قتل کیا جاسکتا ہے۔ (وہ یہ ہیں) بچھو، چیل، کوا، چوہا، اور باؤلا کتا۔ راوہ ابن حبان عن عائشہ (رض) ۔
11944- خمس فواسق يقتلن في الحل والحرم: العقرب والحدأة والغراب الأبقع والفأرة والكلب العقور. "حب عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৪৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11945 پانچ (جانور) ایسے ہیں جن کا قتل حرم میں جائز ہے (وہ یہ ہیں) سانپ ، بچھو، چیل، چوہا اور باؤلا کتا۔ رواہ ابوداؤد و البیہقی فی السنن عن ابوہریرہ (رض) ۔
11945- خمس قتلهن حلال في الحرم: الحية والعقرب والحدأة والفأرة والكلب العقور. "د ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৪৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11946 پانچ جانور ایسے ہیں جو سب کے سب موذی ہیں، محرم ان کو قتل کرسکتا ہے اور ان کو حرم میں قتل کیا جاسکتا ہے (وہ یہ ہیں) چوہا، بچھو، سانپ، باؤلا کتا اور کوا۔
رواہ احمد فی مسندہ عن ابن عباس (رض)
رواہ احمد فی مسندہ عن ابن عباس (رض)
11946- خمس كلهن فاسقة يقتلهن المحرم ويقتلن في الحرم: الفأرة والعقرب والحية والكلب العقور والغراب. "حم عن ابن عباس".
الاصطياد
الاصطياد
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৪৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11947 خشکی کے شکار کا گوشت تمہارے لیے حلال ہے اس حال میں کہ تم حالت احرام میں ہو وہ شکار تم نے نہ کیا ہو یا وہ تمہارے لیے شکار نہ کیا گیا ہو۔
رواہ الحاکم فی المستدرک والبیھقی فی السنن عن جابر (رض) ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : حسن الاثر 253، ضعیف الجامع 4627 ۔
رواہ الحاکم فی المستدرک والبیھقی فی السنن عن جابر (رض) ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : حسن الاثر 253، ضعیف الجامع 4627 ۔
11947- لحم صيد البر لكم حلال، وأنتم حرم ما لم تصيدوه أو يصاد لكم. "ك هق عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৪৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11948 خشکی کے شکار کا گوشت تمہارے لیے حلال ہے اس حال میں کہ تم حالت احرام میں ہو، جبکہ وہ شکار تم نے نہ کیا ہو یا وہ تمہارے لیے شکار نہ کیا گیا ہو (ورنہ حرام ہوگا) ۔
رواہ احمد فی مسندہ وابوداؤد والترمذی والحاکم فی المستدرک عن جابر (رض) ۔
کلام : ضعیف النسائی 178 ۔
رواہ احمد فی مسندہ وابوداؤد والترمذی والحاکم فی المستدرک عن جابر (رض) ۔
کلام : ضعیف النسائی 178 ۔
11948- صيد البر لكم حلال ما لم تصيدوه أو يصاد لكم. "حم د ت حب ك عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৪৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11949 شکار کا گوشت تمہارے لیے حلال ہے اس حال میں کہ تم حالت احرام میں ہو جبکہ وہ شکار تم نے نہ کیا ہو یا تمہارے لیے شکار نہ کیا گیا ہو۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابی موسیٰ (رض) ۔
کلام : ذخیرۃ الحفاظ 4435، ضعیف الجامع 4665 ۔
کلام : ذخیرۃ الحفاظ 4435، ضعیف الجامع 4665 ۔
11949- لحم الصيد حلال لكم مالم تصيدوه أو يصد لكم وأنتم حرم. "طب عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৫০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11950 گوہ شکار ہے (محرم پر) اس میں (بطور جزا) ایک بکرا واجب ہے۔
رواہ الدارقطنی فی السنن والبیھقی فی السنن عن ابن عباس (رض) ۔
رواہ الدارقطنی فی السنن والبیھقی فی السنن عن ابن عباس (رض) ۔
11950- الضبع صيد وفيه كبش مسن. "قط هق عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৫১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11951 گوہ شکار ہے، پس اسے کھاؤ ، اور اگر اس کا شکار محرم نے کیا (یا شکار پر دلالت کی) تو ایک بکرا دم لازم ہوجائے گا۔ رواہ البیھقی فی السنن عن جابر (رض) ۔
11951- الضبع صيد فكلها، وفيها كبش مسن إذا أصابها المحرم. "هق عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৫২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11952 گوہ کے شکار میں مینڈھا ہے (یعنی اگر محرم نے شکار کرلیا تو دم مینڈھا لازم ہوا) ۔
11952- في الضبع كبش. "هـ عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৫৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11953 گوہ میں ایک بکرا ہے (یعنی بطور جزا اگر محرم نے شکار کیا یا اس کے شکار پر دلالت وغیرہ کی) ۔ (اسی طرح) ہرن کا شکار میں ایک بکری، خرگوش کے شکار میں بھیڑ کا بچہ (جو ایک سال سے کم عمر کا ہو) اور جنگلی چوہے کے شکار میں چار ماہ کا بکری کا بچہ۔ رواہ ابن عدی فی الکامل والبیھقی فی السنن عن جابر (رض) ، رواہ ابن عدی فی الکامل والبیھقی فی السنن عن ابوہریرہ (رض) ۔
کلام : ضعیف الجامع 4003 ۔
کلام : ضعیف الجامع 4003 ۔
11953- في الضبع كبش، وفي الظبي شاة، وفي الأرنب عناق وفي اليربوع جفرة "عد هق عن جابر" "عد هق عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৫৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11954 شتر مرغ کے انڈے میں ایک دن کا روزہ ہے یا ایک مسکین کو کھانا کھلانا ۔
رواہ البیھقی فی السنن عن ابوہریرہ (رض) ۔
رواہ البیھقی فی السنن عن ابوہریرہ (رض) ۔
11954- في بيضة نعام صيام يوم، أو إطعام مسكين. "هق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৫৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے
11955 شتر مرغ کے انڈے میں کہ جب محرم اس میں ملوث ہو تو اس انڈے کی قیمت صدقہ کرنا واجب ہے۔ رواہ ماجۃ عن ابوہریرہ (رض) ۔
کلام : ضعیف الجامع 5009 ۔
کلام : ضعیف الجامع 5009 ۔
11955- في بيض النعام يصيبه المحرم ثمنه. "هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৫৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے
11956 محرم، سرکش درندے، پاگل کتے، چوہے، بچھو، چیل اور کوئے کو قتل کرسکتا ہے۔
رواہ الترمذی وابن ماجۃ عن ابی سعید (رض) ۔
کلام : ضعیف الترمذی 142، ضعیف الجامع 6433 ۔
رواہ الترمذی وابن ماجۃ عن ابی سعید (رض) ۔
کلام : ضعیف الترمذی 142، ضعیف الجامع 6433 ۔
11956- يقتل المحرم السبع العادي والكلب العقور والفأرة والعقرب والحدأة والغراب. "ت هـ عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৫৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے
11957 پانچ جانور ایسے ہیں کہ جن کے قتل کرنے سے محرم پر کوئی گناہ حرج نہیں۔
1 ۔ کوا 2 ۔ چیل 3 ۔ چوہا 4 ۔ بچھو 5 ۔ پاگل کتا۔
رواہ مالک واحمد فی مسندہ والبخاری ومسلم وابوداود والنسائی وابن ماجہ (رح) عن ابن عمر (رض) ۔
1 ۔ کوا 2 ۔ چیل 3 ۔ چوہا 4 ۔ بچھو 5 ۔ پاگل کتا۔
رواہ مالک واحمد فی مسندہ والبخاری ومسلم وابوداود والنسائی وابن ماجہ (رح) عن ابن عمر (رض) ۔
11957- خمس من الدواب ليس على المحرم في قتلهن جناح؛ الغراب والحدأة والفأرة والعقرب والكلب العقور.ى "مالك حم ق د ن هـ عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৫৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے
11958 پانچ ایسے جانور ہیں جو سب کے سب موذی ہیں، ان کو محرم قتل کرسکتا ہے اور ان جانوروں کو حرم وغیرہ حرم میں قتل کیا جاسکتا ہے۔
1 ۔ چوہا 2 ۔ بچھو 3 ۔ سانپ 4 ۔ پاگل کتا 5 ۔ کوا۔
رواہ احمد فی مسندہ عن ابن عباس (رض) ۔
1 ۔ چوہا 2 ۔ بچھو 3 ۔ سانپ 4 ۔ پاگل کتا 5 ۔ کوا۔
رواہ احمد فی مسندہ عن ابن عباس (رض) ۔
11958- خمس كلهن فاسقة يقتلهن المحرم ويقتلن في الحل والحرم؛ الفأرة والعقرب والحية والكلب العقور والغراب. "حم عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৫৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے
11959 پانچ ایسے جانور جو سب کے سب موذی ہیں، ان کو حرم میں قتل کیا جاسکتا ہے۔
1 ۔ کوا 2 ۔ چیل 3 ۔ بچھو 4 ۔ چوہا 5 ۔ پاگل کتا۔
رواہ الترمذی والبخاری ومسلم عن عائشہ (رض) ۔
1 ۔ کوا 2 ۔ چیل 3 ۔ بچھو 4 ۔ چوہا 5 ۔ پاگل کتا۔
رواہ الترمذی والبخاری ومسلم عن عائشہ (رض) ۔
11959- خمس من الدواب كلهن فاسق يقتلن في الحرم: الغراب والحدأة والعقرب والفأرة والكلب العقور. "ت ق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৬০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے
11960 پانچ موذوی جانور ہیں حرم وغیرہ حرم میں۔
1 ۔ سانپ 2 ۔ سیاہ کوا 3 ۔ چوہا 4 ۔ پاگل کتا 5 ۔ گرگٹ۔
رواہ مسلم والنسائی والبخاری ومسلم عن عائشہ (رض) ۔
1 ۔ سانپ 2 ۔ سیاہ کوا 3 ۔ چوہا 4 ۔ پاگل کتا 5 ۔ گرگٹ۔
رواہ مسلم والنسائی والبخاری ومسلم عن عائشہ (رض) ۔
11960- خمس فواسق في الحل والحرم: الحية والغراب الأبقع والفأرة والكلب العقور والحرباء. "م ن هـ عن عائشة"
তাহকীক: