কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১১৭০ টি
হাদীস নং: ১১৯২১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی
یہ فصل احرام ، تلبیہ اور ان کے متعلقات کے بیان میں ہے اور اس فصل میں دو فرعیں ہیں
پہلی فرع۔۔۔احرام اور تلبیہ کے بارے میں
یہ فصل احرام ، تلبیہ اور ان کے متعلقات کے بیان میں ہے اور اس فصل میں دو فرعیں ہیں
پہلی فرع۔۔۔احرام اور تلبیہ کے بارے میں
11921 میں حاضر ہوں حق طور پر بندگی کرتے ہوئے۔ رواہ الدیلمی عن انس (رض) ۔
11921- لبيك حقا حقا تعبدا ورقا. "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯২২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی
یہ فصل احرام ، تلبیہ اور ان کے متعلقات کے بیان میں ہے اور اس فصل میں دو فرعیں ہیں
پہلی فرع۔۔۔احرام اور تلبیہ کے بارے میں
یہ فصل احرام ، تلبیہ اور ان کے متعلقات کے بیان میں ہے اور اس فصل میں دو فرعیں ہیں
پہلی فرع۔۔۔احرام اور تلبیہ کے بارے میں
11922 جو تلبیہ پڑھتے ہوئے صبح کرے تو سورج اس کے گناہوں کو لے کر ہی غروب ہوگا۔
رواہ الحاکم فی تاریخۃ عن جابر (رض) ۔
رواہ الحاکم فی تاریخۃ عن جابر (رض) ۔
11922 - من أصبح يلبي غابت الشمس بذنوبه. "ك في تاريخه عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯২৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی
یہ فصل احرام ، تلبیہ اور ان کے متعلقات کے بیان میں ہے اور اس فصل میں دو فرعیں ہیں
پہلی فرع۔۔۔احرام اور تلبیہ کے بارے میں
یہ فصل احرام ، تلبیہ اور ان کے متعلقات کے بیان میں ہے اور اس فصل میں دو فرعیں ہیں
پہلی فرع۔۔۔احرام اور تلبیہ کے بارے میں
11923 مومن جو تلبیہ پڑھتے ہوئے دن گزارتا ہے یہاں تک کہ سورج غروب ہوجائے تو وہ سورج (اس کے گناہوں کو لے کر ہی) غائب ہوتا ہے، پھر وہ شخص اس دن کی طرح گناہوں سے پاک وصاف لوٹتا ہے کہ جس دن اس کی ماں نے اس کو جنا تھا (اس دن گناہوں سے کتنا پاک وصاف تھا) ۔ رواہ البیہقی فی السنن عن عامر بن ربیعہ (رض) ۔
11923- ما أضحى مؤمن يلبي حتى تغرب الشمس إلا غابت حتى يعود كيوم ولدته أمه. "ق عن عامر بن ربيعة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯২৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفرع الثانی
یہ فرع اس بارے میں ہے کہ محرم کے لیے کیا حلال ہے اور کیا حرام ؟
۔۔۔
لباس
یہ فرع اس بارے میں ہے کہ محرم کے لیے کیا حلال ہے اور کیا حرام ؟
۔۔۔
لباس
11924 نہ قمیص پہنو، نہ عمامے ، نہ شلواریں اور نہ ہی ٹوپیاں اور موزے پہنو جب کہ اگر کوئی جوتے نہیں پاتا پھر اسے چاہیے کہ وہ (چمڑے کے) موزے اس طرح پہنے کہ ان کو ٹخنوں سے نیچے کاٹ لے، اور ایسے کپڑے بالکل نہ پہنو کہ جسے زعفران یا ورس (یہ ایک خاص قسم کی خوشبودار گھاس ہے) لگا ہوا ہو، اور محرم خاتون نہ ہی نقاب لگائے اور نہ ہی دستانے پہنیں۔
رواہ البخاری والترمذی والنسائی عن ابن عمر (رض) ۔
رواہ البخاری والترمذی والنسائی عن ابن عمر (رض) ۔
11924- لا تلبسوا القميص ولا العمائم ولا السراويلات ولا البرانس ولا الخفاف إلا أحد لا يجد النعلين فليلبس الخفين وليقطعهما أسفل من الكعبين ولا تلبسوا من الثياب شيئا مسه زعفران أو ورس ولا تنتقب المرأة المحرمة ولا تلبس القفازين "خ ت ن عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯২৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث
11925 محرم نہ قمیض پہنے، نہ عمامہ باندھے ، نہ شلوار پہنے، نہ ٹوپی پہنے اور نہ ہی ایسا کپڑا پہنے جسے ورس (یہ ایک خاص قسم کی خوشبودار گھاس ہے) اور زعفران لگا ہو، اور نہ موزے پہنے، البتہ اگر محرم کے پاس جوتے نہ ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ (چمڑے کے) موزے اس طرح پہن لے کہ ٹخنوں سے نیچے ان کو کاٹ لے۔
رواہ احمد فی مسندہ والبخاری ومسلم و ابوداؤد والترمذی و ابن ماجہ عن ابن عمر (رض) ۔
رواہ احمد فی مسندہ والبخاری ومسلم و ابوداؤد والترمذی و ابن ماجہ عن ابن عمر (رض) ۔
11925- لا يلبس المحرم القميص ولا العمامة، ولا السروايل، ولا البرنس ولا ثوبا مسه ورس ولا زعفران ولا الخفين إلا أن لا يجد نعلين فليلبس الخفين وليقطعهما حتى يكونا أسفل من الكعبين. "حم ق د ت هـ عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯২৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث
11926 جو محرم جوتے نہ پائے تو وہ موزے پہن لے ، اور جو ازار نہ پائے تو وہ محرم کی شلوار پہن لے۔ رواہ احمد فی مسندہ عن جابر (رض) ، رواہ احمد فی مسندہ والبخاری ومسلم والنسائی وابن ماجہ (رح) عن ابن عباس (رض) ۔
11926- من لم يجد نعلين فليلبس خفين، ومن لم يجد إزارا فليلبس سروايل المحرم. "حم عن جابر" "حم م ق ن هـ عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯২৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث
11927 جس محرم کے پاس جوتے نہ ہوں تو وہ (چمڑے کے) موزے پہن لے، اور ان کو ٹخنوں سے نیچے کاٹ لے۔ رواہ البخاری عن ابن عمر (رض) ۔
11927- من لم يجد نعلين فليلبس خفين، وليقطعهما أسفل من الكعبين. "خ عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯২৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث
11928 شلوار اس شخص (محرم) کے لیے ہے جس ازارنہ ملے، اور (چمڑے کے) موزے اس شخص (محرم) کے لیے ہے جسے جوتے نہ ملے۔ رواہ ابوداؤد عن ابن عباس (رض) ۔
11928- السراويل لمن لا يجد الإزار، والخف لمن لا يجد النعلين. "د عن ابن عباس"1
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯২৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث
11929 محرم جب ازار نہ پائے تو اسے چاہیے کہ وہ شلوار پہن لے، اور جب جوتے نہ پائے تو (چمڑے کے) موزے پہنے۔ رواہ ابوداؤد عن ابن عباس (رض) ۔
11929- المحرم إذا لم يجد الإزار فليلبس السراويل، وإذا لم يجد نعلين فليلبس الخفين. "د عن ابن عباس"2
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৩০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث
11930 محرم جب جوتے نہ پائے تو (چمڑے کے) موزے پہنے، اور ان کو ٹخنوں سے نیچے کاٹ لے۔ رواہ احمد فی مسندہ وابن شیبہ عن ابن عباس (رض) ۔
11930- المحرم إذا لم يجد النعلين لبس الخفين، وليقطعهما حتى يكونا أسفل من الكعبين. "ق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৩১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث
11931 ازار، چادر اور جوتے پہنو، اگر ازار میسر نہ ہو تو پھر شلوار پہن لو، اور اگر جوتے میسر نہ ہوں تو پھر (چمڑے کے) موزے پہنو، اور ٹوپی اور ایسا کپڑا نہ پہنا جائے جسے ورس (یہ ایک خاص قسم کی خوشبودار گھاس ہے) اور زعفران لگا ہو۔ (رواہ عن ابن عمر (رض)) کہ ایک صحابی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ جب ہم احرام باندھین تو کیا پہنیں ؟ تو فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔
11931- إذا لم يجد المحرم إزارا فليلبس السراويل، وإذا لم يجد النعلين فليلبس الخفين. "حم ش عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৩২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث
11932: ازار، چادر اور جوتے پہنو، اگر ازار میسر نہ ہو تو پھر شلوار پہن لو، اور اگر جوتے میسر نہ ہوں تو پھر (چمڑے کے) موزے پہنو، اور ٹوپی اور ایسا کپڑا نہ پہنا جائے جسے ورس (یہ ایک خاص قسم کی خوشبو دار گھاس ہے) اور زعفران لگا ہو۔ (رواہ عن ابن عمر (رض)) کہ ایک صحابی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ جب ہم احرام باندھیں تو کیا پہنیں ؟ تو فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔
11932- البس الإزار والرداء والنعلين، فإن لم يكن إزار فسراويل، فإن لم يكن نعلان فخفان ولا يلبس البرنس ولا ثوب مسه الورس والزعفران. "كر عن ابن عمر" أن رجلا سأل النبي عليه السلام ما نلبس إذا أحرمنا؟ قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৩৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11933 آدمی کا احرام اس کے چہرے اور سر میں ہے (یعنی حالت احرام میں چہرہ اور سر کھلا رکھے) اور عورت کا احرام اس کے چہرے میں ہے (یعنی چہرہ کھلا رکھے) ۔
رواہ الحاکم فی تاریخہ عن ابن عمر (رض) ۔
رواہ الحاکم فی تاریخہ عن ابن عمر (رض) ۔
11933- حرم الرجل في وجهه ورأسه وحرم المرأة في وجهها. " ك في تاريخه عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৩৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11934 اپنا جبہ اتاردو، اور اپنے سے زردی کو دھو ڈالو اور تم جو امور اپنے حج میں انجام دیتے ہو (یعنی جن افعال سے بچتے ہو) اس طرح اپنے عمرہ میں بھی کرو۔ رواہ عن صفوان بن امیۃ۔
ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے ۔۔۔
ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے ۔۔۔
11934- انزع عنك الجبة واغسل عنك الصفرة وما كنت صانعا في حجك فاصنعه في عمرتك."عن صفوان بن أمية"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৩৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11935 سانپ ، بچھو اور چوہا یعنی محرم قتل کرسکتا ہے اور کوئے کی طرف تیر پھینکے اس کو قتل نہ کرے (یعنی اس کو بھگادے) اور باؤلا کتا اور چیل اور موذی درندہ (قتل کرسکتا ہے) ۔ (رواہ ابوداؤد عن ابی سعید (رض)) کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا کہ محرم کیا قتل کرسکتا ہے ؟ تو فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔
11935- الحية والعقرب والفويسقة، ويرمي الغراب ولا يقتله والكلب العقور والحدأة والسبع العادي."د عن أبي سعيد" أن النبي صلى الله عليه وسلم سئل عما يقتل المحرم قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৩৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11936 محرم، کوے ، چیل، بچھو، باؤلا کتا اور چوہے کو قتل کرسکتا ہے۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عباس (رض) و ابن عمر (رض) ۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عباس (رض) و ابن عمر (رض) ۔
11936- يقتل المحرم الغراب والحدأة والعقرب والكلب العقور والفأرة. "طب عن ابن عباس وابن عمر معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৩৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11937 محرم چیل، بچھو، کوا، باؤلا کتا اور چوہے کو قتل کرسکتا ہے، یہ سب موذی جانور ہیں۔
رواہ الخطیب عن ابن عباس (رض)۔
رواہ الخطیب عن ابن عباس (رض)۔
11937- يقتل المحرم الحدأة والعقرب والغراب والكلب العقور والفأرة، كل هؤلاء فواسق. "الخطيب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৩৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11938 محرم، سانپ، بچھو، چیل ، باؤلا کتا اور چوہے کو قتل کرسکتا ہے۔
رواہ احمد فی مسندہ والبیھقی فی السنن عن ابی سعید (رض) ۔
رواہ احمد فی مسندہ والبیھقی فی السنن عن ابی سعید (رض) ۔
11938- يقتل المحرم الأفعى والعقرب والحدأة والكلب العقور والفويسقة. "حم ق عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৩৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11939 محرم، سانپ، بچھو، چوہا، باؤلا کتا، چیل ، موذی درندہ کو قتل کرسکتا ہے اور کوے کی طرف تیر پھینکے۔ اس کو بھگا دے (لیکن قتل نہ کرے) ۔ رواہ احمد فی مسندہ والبیہقی فی السنن عن ابی سعید (رض) ۔
11939- يقتل المحرم الحية والعقرب والفويسقة والكلب العقور والحدأة والسبع العادي، ويرمي الغراب ولا يقتله. "حم ق عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৪০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے لباس سے متعلق احادیث۔ الاکمال سے
11940 محرم، سانپ، بچھو، موذی درندہ، باؤلا کتا اور چوہے کو قتل کرسکتا ہے۔
رواہ ابن ماجہ عن ابی سعید (رض) ۔
رواہ ابن ماجہ عن ابی سعید (رض) ۔
11940- يقتل المحرم الحية والعقرب والسبع العادي والكلب العقور والفأرة الفويسقة. "هـ عن أبي سعيد".
তাহকীক: