কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১১৭০ টি

হাদীস নং: ১১৯৬১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے
11961 پانچ (جانور) ایسے ہیں کہ جن کا حرم میں قتل جائز ہے۔

1 ۔ سانپ 2 ۔ بچھو 3 ۔ چیل 4 ۔ چوہا 5 ۔ پاگل کتا۔

رواہ ابوداؤد عن ابوہریرہ (رض) ۔
11961- خمس قتلهن حلال في الحرم؛ الحية والعقرب والحدأة والفأرة والكلب العقور. "د عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৬২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے
11962 شاید تم اپنے سر کی جو ؤں سے تکلیف محسوس کررہے ہو، اپنا سر منڈواؤ، اور تین دن کے روزے رکھو، اور چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ یا ایک بکری ذبح کرو۔

رواہ البخاری ومسلم وابوداود عن کعب بن عجرۃ۔
11962- لعلك آذاك هوام رأسك، احلق رأسك، وصم ثلاثة أيام، أو أطعم ستة مساكين، أو انسك شاة. "ق د عن كعب بن عجرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৬৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے
11963 تم میں سے اگر کسی کو حالت احرام میں آنکھوں کی تکلیف ہو تو وہ ایلو ا کا لیپ کرے۔

رواہ مسلم عن عثمان (رض) ۔
11963- إذا اشتكى أحدكم عينيه وهو محرم ضمدها بالصبر. "م عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৬৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے
11964 محرم نہ نکاح کرے، نہ کرائے اور نہ ہی منگنی کرے۔

رواہ مسلم وابوداؤد والترمذی و ابن ماجۃ عن عثمان (رض) ۔
11964- لا ينكح المحرم ولا ينكح ولا يخطب. "م د ت هـ عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৬৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے
11965 محرم (کا جب انتقال ہو تو) تو اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور جن دو کپڑوں میں اس نے احرام باندھا انھیں میں اس کو کفن دو ، لیکن اس کو خوشبو نہ لگانا، نہ اس کا سر ڈھانپنا کیونکہ اللہ تعالیٰ قیامت میں حالت احرام میں اٹھائے گا۔ النسائی عن ابن عباس (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 985 ۔
11965- اغسلوا المحرم في ثوبيه الذي أحرم فيهما، واغسلوه بماء وسدر، وكفنوه في ثوبيه ولا تمسوه بطيب، ولا تخمروا رأسه فإنه يبعث يوم القيامة محرما. "ن عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৬৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے
11966 محرم (کا جب انتقال ہو تو) تو اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو ، اور دو کپڑوں کا کفن دو ، لیکن اسے خوشبو نہ لگانا، نہ ہی اس کا سر ڈھانپنا ، نہ خوشبو لگانا، کیونکہ اللہ تعالیٰ قیامت میں اسے تلبیہ کہتے ہوئے اٹھائے گا۔

رواہ احمد فی مسندہ والبخاری ومسلم عن ابن عباس (رض) ۔
11966- اغسلوه بماء وسدر وكفنوه في ثوبين ولا تمسوه طيبا ولا تخمروا رأسه ولا تحنطوه فإن الله تعالى يبعثه يوم القيامة ملبيا. "حم ق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৬৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے۔ الاکمال سے
11967 حلق کرو اور چھو مساکین کو تین صاع کھانا کھلاؤ، یا تین دن کے روزے رکھو یا ایک قربانی کرو۔ رواہ الترمذی وقال حدیث حسن صحیح عن کعب بن عجرۃ (رض) ۔
11967- احلق وأطعم فرقا بين ستة مساكين، أو صم ثلاثة، أو انسك نسيكة. "ت حسن صحيح عن كعب بن عجرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৬৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے۔ الاکمال سے
11968 تم اپنے سر کی جو ؤں سے تکلیف میں ہو ، حلق کرالو پھر ایک بکری قربانی کرو یا تین دن روزہ رکھو یا چھ مساکین کو تین صاع کھجوریں کھلاؤ۔ رواہ ابن حسان فی صحرحہ عن کعب بن عجرۃ (رض) ۔
11968- قد آذاك هوام رأسك، احلق ثم اذبح شاة نسكا، أو صم ثلاثة أيام أو أطعم ثلاثة آصع2 من تمر على ستة مساكين. "حب عن كعب بن عجرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৬৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے۔ الاکمال سے
11969 شاید تم اپنے سر کی جو ؤں سے تکلیف محسوس کررہے ہو، اپنا سر حلق کرالو اور ایک گائے اشعار کرکے یا اس کے قلادہ پہنا کر سوق ہدی کرو۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عمر (رض) ۔
11969- لعلك آذاك هوام رأسك، احلق رأسك واهد بقرة أشعرها أو قلدها. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৭০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے۔ الاکمال سے
11970 گوہ شکار ہے، اگر اس میں محرم ملوث ہوا تو اس کی جزا ایک بکرا ہے۔ اور بھروسہ رکھو۔

رواہ ابن خزیمہ والطحاوی والحاکم فی المستدرک وابن مردویہ والبیھقی فی السنن عن جابر (رض) ۔
11970- الضبع صيد فإذا أصابه المحرم ففيه جزاء كبش مسن وتوكل. "ابن خزيمة والطحاوي قط ك وابن مردويه ق عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৭১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے۔ الاکمال سے
11971 گوہ (شکار میں محرم پر) ایک بکرا، ہرن میں ایک بکری اور جنگلی چوے میں چار ماہ کا بکری کا بچہ بطور جزا کے واجب ہے۔ رواہ البیہقی فی السنن عن جابر (رض) رواہ ابن عدی فی الکامل والبخاری ومسلم عن عمر (رض) ، رواہ البخاری ومسلم عن عمر (رض) ۔

یہ روایت موقوف ہے اور فرمایا : یہ صحیح ہے۔
11971- في الضبع كبش وفي الظبي شاة وفي اليربوع جفرة. "ق عن جابر" "عد ق عن عمر" "ق عن عمر" موقوفا وقال: هو الصحيح.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৭২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان امور کا بیان جن کا کرنا محرم کے لیے ” مباح “ ہے۔ الاکمال سے
11972 حضرت علی (رض) نے کہا ہے : تم نے نہیں سنا، لیکن رخصت کی طرف آؤ، ایک انڈے کی جنایت پر تم پر ایک دن کا روزہ یا ایک مسکین کو کھانا کھلانا واجب ہے (رواہ احمد فی مسندہ البیھقی فی السنن عن رجل من الانصار) کہ ایک شخص نے اپنے اونٹ سے شتر مرغ کے انڈے دینے کی جگہ کو رونڈڈالا جس سے اس کا انڈا ٹوٹ گیا، تو حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : ایک انڈے کی جنایت پر تم پر ایک اونٹنی کا جنین واجب ہے ، تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔
11972- قد قال علي: ما سمعت ولكن هلم إلى الرخصة، عليك بكل بيضة، صوم يوم أو إطعام مسكين. "حم ق عن رجل من الأنصار" أن رجلا أوطى بعيره أدحى نعام فكسر بيضها فقال علي: عليك بكل بيضة جنين ناقة، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৭৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثالث

یہ فصل حج قرآن اور حج تمتع کے بیان میں ہے
11973 رات میرے پاس رب کا ایک فرستادہ آیا اور کہا کہ ” اس مبارک وادی “ میں نماز پڑھو اور اعلان کردو کہ حج کے ساتھ میں نے عمرہ کا احرام بھی باندھ لیا ہے۔

رواہ احمد فی مسندہ والبخاری ومسلم وابوداؤد ابن ماجہ عن عمر (رض) ۔
11973- أتاني الليل آت من ربي، فقال: صل في هذا الوادي المبارك يعني العقيق وقل عمرة في حجة. "حم خ د هـ عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৭৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج قرآن اور حج تمتع کے بیان میں
11974 میرے پاس تین ذیقعدہ کو جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے اور فرمایا : قیامت تک کے لیے عمرہ حج میں داخل ہوگیا (یعنی حج وعمرہ کا معا احرام باندھنا وہ ہے حج قران) ۔

رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عباس (رض) ۔
11974- أتاني جبريل في ثلاث بقين من ذي القعدة، فقال: دخلت العمرة في الحج إلى يوم القيامة. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৭৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج قرآن اور حج تمتع کے بیان میں
11975 تا قیامت عمرہ ، حج میں داخل ہوگیا۔

رواہ ابوداؤد عن جابر (رض) رواہ ابوداؤد والترمذی عن ابن عباس (رض) ۔
11975- دخلت العمرة في الحج إلى يوم القيامة. "د عن جابر" "د ت عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৭৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج قرآن اور حج تمتع کے بیان میں
11976 اے آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم میں سے جو حج کرے تو اسے چاہیے کہ حج کے ساتھ عمرہ کا بھی احرام باندھے یعنی حج قران کرے۔ رواہ ابن حبان فی صحیحہ عن ام سلمۃ (رض) ۔
11976 - يا آل محمد؛ من حج منكم فليهل بعمرة في حجة. "حب عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৭৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج قرآن اور حج تمتع کے بیان میں
11977 جس نے حج وعمرہ کا۔ ایک ساتھ احرام باندھا، تو ایک مرتبہ طواف اور ایک مرتبہ سعی ان دونوں کے لیے کافی ہے، اور حلال نہ ہو جب تک کہ اپنا حج پورا نہ کرلے اور پھر ان دونوں سے حلال ہوجائے۔ رواہ الترمذی وابن ماجہ عن ابن عمر (رض) ۔

کلام : امام ترمذی (رح) نے اس حدیث کے بارے میں ” حسن صحیح غریب “ کہا ہے۔
11977- من أحرم بالحج والعمرة؛ أجزأه طواف واحد، وسعي واحد عنهما ولم يحل حتى يقضي حجه ويحل منهما جميعا. "ت هـ عن ابن عمر"1
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৭৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج قرآن اور حج تمتع کے بیان میں
11978 جس نے اپنے حج اور عمرہ کو ملایا (حج قران کیا) تو ان دونوں کے لیے ایک مرتبہ طواف (سات چکر لگا کر) کرنا کافی ہے۔ رواہ احمد فی مسندہ عن ابن عمر (رض) ۔
11978- من قرن بين حجه وعمرته، أجزأه لهما طواف واحد. "حم عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৭৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج قرآن اور حج تمتع کے بیان میں
11979 حج وعمرہ کو ملانے سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا ہے۔ رواہ ابوداؤد عن معاویہ (رض) ۔

کلام : روایت محل کلام ہے ضعیف الجامع 6023 ۔
11979- نهى أن يقرن بين الحج والعمرة. "د عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৯৮০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج قرآن اور حج تمتع کے بیان میں۔ الاکمال سے
11980 اے امت محمد ! حج وعمرہ کا (ایک ساتھ) احرام باندھو۔

رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ام سلمۃ (رض) ۔
11980- أهلوا يا أمة محمد بحج وعمرة. "طب عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক: