কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১১৭০ টি
হাদীস নং: ১১৯৮১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج قرآن اور حج تمتع کے بیان میں۔ الاکمال سے
11981 تم میں سے جو حج کرے تو اسے چاہیے کہ حج وعمرہ دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھے۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ام سلمۃ (رض) ۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ام سلمۃ (رض) ۔
11981- من حج منكم فليهل بهما جميعا بحجة وعمرة. "طب عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৮২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج قرآن اور حج تمتع کے بیان میں۔ الاکمال سے
11982 جو حج وعمرہ کو جمع کرے (یعنی حج قران کرے) تو ان دونوں کے لیے ایک طواف اور ایک سعی کرے اور حلال نہ ہو یہاں تک کہ ان دونوں سے حلال ہوجائے۔
رواہ البیھقی فی السنن عن ابن عمر (رض) ۔
رواہ البیھقی فی السنن عن ابن عمر (رض) ۔
11982- من جمع بين الحج والعمرة طاف لهما طوافا واحدا، وسعى لهما سعيا واحدا، ولم يحل حتى يحل منهما جميعا. "ق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৮৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج قرآن اور حج تمتع کے بیان میں۔ الاکمال سے
11983 عمرہ حج میں داخل ہوگیا اور عمرہ قیامت تک ہے (تا صرورۃ) اونٹ کا خون بہاؤ (قربانی کرو) اور بآواز بلند تلبیہ کہو۔ رواہ الغوی عنابن اخ ” الحیرین مطعمد (رض) ۔
11983- دخلت العمرة في الحج، والعمرة إلى يوم القيامة لا صرورة ثجوا الإبل ثجا، وعجوا التكبير عجا. "البغوي عن ابن أخ لجبير بن مطعم"1.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৮৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج قرآن اور حج تمتع کے بیان میں۔ الاکمال سے
11984 اے لوگو ! عمرہ کے احرام سے حلال ہو جاؤ سوائے اس شخص کے کہ جس کے ساتھ ہدی (قربانی کا جانور) ہو کہ تاقیامت عمرہ حج میں داخل ہوگیا ہے۔ رواہ ابن عدی فی الکامل عن ابن عمر (رض)
11984- يا أيها الناس أحلوا بعمرة إلا من كان معه هدي فإنه قد دخلت العمرة في الحج إلى يوم القيامة. "عد عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৮৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احکام متفرقہ من الا کمال
11985 توشہ اور سواری (رواہ الترمذی وقال حسن و البخاری و مسلمہ عن ابن عمر (رض)) کہ ایک شخص نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! کیا چیز حج کو واجب کرتی ہے ؟ تو فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔
11985- الزاد والراحلة. "ت حسن ق عن ابن عمر" أن رجلا قال: يا رسول الله ما يوجب الحج قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৮৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احکام متفرقہ من الا کمال
11986 حج کو جانے کا ذریعہ توشہ اور سواری ہے۔
رواہ الشافعی وابن جریم والبخاری ومسلم عن ابن عمر (رض) ، رواہ ابن جریر والبیھقی فی السنن عن الحسن۔
رواہ الشافعی وابن جریم والبخاری ومسلم عن ابن عمر (رض) ، رواہ ابن جریر والبیھقی فی السنن عن الحسن۔
11986- السبيل إلى الحج الزاد والراحلة. "الشافعي وابن جرير ق عن ابن عمر" "ابن جرير ق عن الحسن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৮৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احکام متفرقہ من الا کمال
11987 (حج کو) پہنچا دینے کا ذریعہ توشہ اور سواری ہے۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر وابن مردویہ عن ابن عباس (رض) ۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر وابن مردویہ عن ابن عباس (رض) ۔
11987- البلاغ الزاد والراحلة. "طب وابن مردويه عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৮৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احکام متفرقہ من الا کمال
11988 اگر کسی بچے نے کوئی حج کیا تو بالغ ہونے کے بعد کی استطاعت ہونے پر اس پر ایکع حج اور فرض ہوگا (اس لیے کہ پہلا حج نفلی تھا) اور اگر کسی غلام نے کوئی حج کیا تو آزاد ہونے کے بعد اگر اسے حج کی استطاعت ہوئی تو اس پر ایک حج اور فرض ہوگا، اور اگر کسی بدوی شخص نے کوئی حج کیا تو اس کے ہجرت کرنے کے بعد حج کی استطاعت ہونے پر ایک اور حج فرض ہوگا۔ (اس لیے کہ اس سے پہلا والا حج نفلی تھا) ۔ رواہ ابن عدی فی الکامل البیھقی فی السنن ومسلم عن جابر (رض) ۔
11988- لو حج صغير حجة لكانت عليه حجة إذا بلغ إن استطاع إليه سبيلا، ولو حج عبد حجة لكانت عليه حجة إذا عتق إن استطاع إليه سبيلا، ولو حج أعرابي حجة لكانت عليه حجة إذا هاجر إن استطاع إليه سبيلا. "عد ق عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৮৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج تمتع اور فسخ حج
11989 اگر میں پہلے سے ارادہ کرلیتا جو بعد میں پیش آیا تو میں ہدی نہ لاتا اور پھر اگر میرے ساتھ ہدی نہ ہوتی تو میں حلال ہوجاتا۔ مسند احمد، بخاری، مسلم، ابوداؤد عن جابر (رض) ۔
11989- لو أني استقبلت من أمري ما استدبرت ما أهديت، ولولا أن معي الهدي لأحللت. "حم ق د عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৯০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج تمتع اور فسخ حج
11990 اگر میں پہلے ہی اپنا ارادہ کرلیتا جو میں نے بعد میں کیا تو پھر مجھے ہدی لانے کی ضرورت نہ تھی اور میں اس کو عمرہ کرلیتا۔ پس جس کے ساتھ ہدی نہ ہو تو وہ حلال ہوجائے اور اس کو عمرہ بنالے۔ مسلم، ابوداؤد عن جابر (رض) ۔
11990- لو أني استقبلت من أمري ما استدبرت لم أسق الهدي وأجعلها عمرة فمن كان منكم ليس معه هدي فليحل وليجعلها عمرة. ة"م د عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৯১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج تمتع اور فسخ حج
11991 جو تم نے کہا وہ مجھ تک پہنچ گیا اور میں تم سے زیادہ نیکوکار اور متقی ہوں، اگر میرے ساتھ ہدی نہ ہوتی تو میں حلال ہوجاتا، اگر یہ بعد والے کام میں پہلے ہی ارادہ کرلیتا تو ہدی نہ لاتا۔
ابن جان عن جابر (رض) اللہ عنہ۔
ابن جان عن جابر (رض) اللہ عنہ۔
11991- قد بلغني الذي قلتم وإني لأبركم وأتقاكم ولولا الهدي لحللت ولو استقبلت من أمري ما استدبرت ما أهديت. "حب عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৯২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج تمتع اور فسخ حج من الاکمال
11992 کیا تم مجھے تہمت لگاتے ہو حالانکہ میں آسمان و زمین والوں کا امانت دار ہوں اگر میں پہلے ہی (تمتع کا) ارادہ کرلیتا جس کا میں نے بعد میں ارادہ کیا ہے تو میرے لیے مکہ سے ہی ہدی لے آنا کافی ہوجاتا۔ الکبیر للطبرانی عن جابر (رض) ۔
11992- أتتهموني وأنا أمين أهل السماء وأهل الأرض أما إنيٍ لو استقبلت من أمري ما استدبرت ما كان الهدى إلا من مكة. " طب عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৯৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج تمتع اور فسخ حج من الاکمال
11993 جب تم حج اور عمرہ کے ارادہ سے نکلو تو حج تمتع کرلوتا کہ تم کو آسرانہ رہے۔ اور روٹی کا اکرام کرو۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے آسمانوں اور زمین کی برکتیں کھول دی ہیں۔
حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ (رض) ۔
حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ (رض) ۔
11993- إذا خرجتم في حجة وعمرة فتمتعوا لكيلا تتكلوا، وأكرموا الخبز فإن الله تعالى سخر لكم بركات السموات والأرض. "حل عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৯৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حج تمتع اور فسخ حج من الاکمال
11994 جس نے حج میں روزے رکھے اور تمتع کی صورت میں ہدی دستیاب نہ ہوئی پس وہ تمہارے کسی ایک کے احرام سے عرفہ تک ہوگا اور وہ آخری دن ہوگا۔
الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض) و عائشۃ (رض) ۔
الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض) و عائشۃ (رض) ۔
11994- من صام الأيام في الحج ولم يجد هديا إذا استمتع فهو ما بين إحرام أحدكم إلى يوم عرفة فهو آخرهن. "طب عن ابن عمر وعائشة معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৯৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الرابع فی الطواف والسعی
چوتھی فصل۔۔۔طواف وسعی کے بیان میں
چوتھی فصل۔۔۔طواف وسعی کے بیان میں
11995 جس نے اس گھر (بیت اللہ) کے ساتھ چکر لگائے اور ان کو شمار کیا تو یہ ایسا ہے جیسے ایک غلام کا آزاد کرنا، وہ جو بھی قدم رکھتا ہے اور جو بھی اٹھاتا ہے اس کے بدلہ اس کا ایک گناہ (صغیرہ) معاف ہوجاتا ہے، اور اس کے لیے ایک نیکی لکھی جاتی ہے۔
رواہ الترمذی ، والحاکم فی المستدرک، والنسائی عن ابن عمر (رض) ۔
رواہ الترمذی ، والحاکم فی المستدرک، والنسائی عن ابن عمر (رض) ۔
11995- من طاف بهذا البيت أسبوعا فأحصاه كان كعتق رقبة لا يضع قدما ويرفع أخرى إلا حط عنه بها خطيئة وكتب له بها حسنة. "ت ك ن عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৯৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں
11996 جس نے بیت اللہ کے ساتھ چکر لگائے اور اس دوران سوائے ان کلمات کے کوئی بات نہ کی (کلمات یہ ہیں): سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولاحول ولا قوۃ الا باللہ۔
” پاک ہے اللہ کی ذات ، اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں اور نہیں معبود کوئی سوائے اللہ کے، اور اللہ سب سے بڑا ہے ، نہیں ہے گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کے کرنے کی قدرت مگر اللہ ہی کی طرف سے۔
تو اس شخص کے دس گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں اور نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے دس درجات بلند کردیئے جاتے ہیں اور جس نے بیت اللہ کا طواف کیا اور اس دوران گفتگو بھی کی تو وہ دریائے رحمت میں پیروں کی طرف سے غوطہ زنی کرنے والا ہے جیسے پانی میں پیروں کی طرف سے گھسنے والا۔ رواہ ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض) ۔
” پاک ہے اللہ کی ذات ، اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں اور نہیں معبود کوئی سوائے اللہ کے، اور اللہ سب سے بڑا ہے ، نہیں ہے گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کے کرنے کی قدرت مگر اللہ ہی کی طرف سے۔
تو اس شخص کے دس گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں اور نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے دس درجات بلند کردیئے جاتے ہیں اور جس نے بیت اللہ کا طواف کیا اور اس دوران گفتگو بھی کی تو وہ دریائے رحمت میں پیروں کی طرف سے غوطہ زنی کرنے والا ہے جیسے پانی میں پیروں کی طرف سے گھسنے والا۔ رواہ ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض) ۔
11996- من طاف بالبيت سبعا وهو لا يتكلم إلا سبحلن الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله محيت عنه عشر سيئات وكتبت له عشر حسنات ورفع له بها عشرة درجات ومن طاف بالبيت فتكلم وهو في تلك الحال خاض في الرحمة برجليه كخائض الماء برجليه. "هـ عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৯৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں
11997 ایسے سات چکر (بیت اللہ کے) جن میں کوئی لغو (یعنی بےمقصد) کام نہ ہو ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔ رواہ عبدالرزاق فی الجامع عن عائشۃ (رض) ۔
کلام : ضعیف الجامع 3629 ۔
کلام : ضعیف الجامع 3629 ۔
11997- طواف سبع لا لغو فيه يعدل عتق رقبة. "عب عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৯৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں
11998 تمہارا بیت اللہ کا طواف کرنا اور صفا ومروہ کے درمیان سعی تمہیں حج و عمرے کے لیے کافی ہوجائے گی۔ رواہ ابوداؤد عن عائشۃ (رض) ۔
11998- طوافك بالبيت وبين الصفا والمروة يكفيك لحجتك وعمرتك. "د عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৯৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں
11999 جس نے بیت اللہ کے پچاس (50) طواف کیے وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہوجائے گا جس طرح کے اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا (پیدائش کا دن) ۔ رواہ الترمذی عن ابن عباس (رض) ۔
کلام : ضعیف الترمذی 151، ضعیف الجامع 5682 ۔
کلام : ضعیف الترمذی 151، ضعیف الجامع 5682 ۔
11999- من طاف بالبيت خمسين مرة خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه. "ت عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০০০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں
12000 جس نے بیت اللہ کے ساتھ چکر لگائے اور دو رکعت پڑھیں یہ ایک گردن آزاد کرنے کی طرح ہے۔ رواہ ابوداؤد عن ابن عمر (رض) ۔
12000- من طاف بالبيت سبعا وصلى ركعتين كان كعتق رقبة. "د عن ابن عمر".
তাহকীক: