কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১১৭০ টি

হাদীস নং: ১১৮৬১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11861 سمندر کا سفر سوائے حاجی یا عمرہ کرنے والے یا اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کے سوا کوئی نہ کرے، کیونکہ سمندر کے نیچے آگ ہے اور آگ کے نیچے سمندر ہے اور۔

رواہ البیہقی فی السنن عن ابن عمر (رض)۔

کلام : اس حدیث کی سند میں ” بشیر “ ہیں جن کے متعلق امام بخاری نے فرمایا : بشیر بن مسلم کی حدیث صحیح نہیں۔
11861- لا يركبن البحر إلا حاج أو معتمر أو غاز في سبيل الله فإن تحت البحر نارا وتحت النار بحرا ولا يشتري من ذي ضغطة1 سلطان شيئا. "ق عن ابن عمر"2
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৬২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11862 حضرت داؤد (علیہ السلام) نے کہا : اے میرے رب ! آپ کے بندوں کا آپ پر کیا حق ہے جب وہ آپ کی زیارت کریں (حج وعمرہ کو آئیں) کیونکہ ہر زیارت کرنے والے کا جس کی زیارت کی جائے، اس پر کوئی نہ کوئی حق ہوتا ہے، تو اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا : اے داؤد ! ان کا مجھ پر یہ حق ہے کہ میں انھیں ان کی دنیا کی زندگی ہی میں معاف کردوں اور جب میں ان سے ملاقات کروں تو ان کی مغفرت کروں۔ رواہ الطبرانی وابن عساکر عن ابی ذر (رض) ۔

کلام : اس کی سند ضعیف ہے۔
11862- قال داود عليه السلام: إلهي ما حق عبادك عليك إذا هم زاروك فإن لكل زائر على المزور حقا؟ قال: يا داود فإن لهم علي أن أعافيهم في دنياهم وأغفر لهم إذا لقيتهم. "طب وابن عساكر عن أبي ذر" وسنده ضعيف.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৬৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11863 لوگ حج نہ کرسکتے یہاں تک کہ انھیں اللہ نے اجازت دی، اور انھیں اجازت نہیں دی یہاں تک کہ ان کی مغفرت فرمادی۔ رواہ الدیلمی عن علی (رض) ۔
11863- ما حجوا حتى أذن لهم وما أذن لهم حتى غفر لهم. "الديلمي عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৬৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11864 جو مسلمان اللہ کے راستے میں ایک گھڑی حالت جہاد یا تہلیل یا تلبیہ پڑھتے ہوئے حالت حج میں گزارے تو سورج اس کے گناہوں کو لے کر ہی غروب ہوتا ہے اور وہ شخص ان گناہوں سے (بالکل پاک وصاف) نکل جاتا ہے۔ رواہ الخطیب والدیلمی عن سھل بن سعد (رض) ۔
11864- ما راح مسلم روحة في سبيل الله عز وجل مجاهدا أو حاجا يهلل أو يلبي إلا غربت الشمس بذنوبه وخرج منها. "الخطيب والديلمي عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৬৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11865 حاجی جو اللہ اکبر اور لا الہ الا اللہ پڑھتا ہے اس کی وجہ سے اس کو ایک خاص خوشخبری دی جاتی ہے۔ رواہ ابن عساکر عن ابن عمر۔
11865- ما كبر الحاج من تكبيرة ولا هلل من تهليلة إلا بشر بها تبشرة. "كر عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৬৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11866 اللہ اکبر کہنے والا جو خشکی اور تری میں ” اللہ اکبر “ کہتا ہے تو اس کی تکبیر زمین و آسمان کے درمیان خالی جگہ کو نیکیوں سے بھر دیتی ہے۔ رواہ ابوالشیخ عن ابی الدرداء (رض) ۔
11866- ما كبر مكبر في بر ولا بحر إلا ملأ تكبيره ما بين السماء والأرض. "أبو الشيخ عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৬৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11867 قسم اس ذات پاک کی جس کے قبضہ قدرت میں ابوالقاسم (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کنیت مبارکہ ہے) کی جان ہے : لا الہ الا اللہ اور تکبیر کہنے والا جب لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر زمین سے اونچی جگہ پر کہتا ہے تو اس کے سامنے ہر چیز لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر کہتی ہے اور اسی طرح منتہائے زمین تک یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ رواہ ابوالشیخ عن ابن عمر (رض) ۔
11867- والذي نفس أبي القاسم بيده ما هلل مهلل ولا كبر مكبر على شرف من الأرض إلا أهل ما بين يديه وكبر ما بين يديه بتكبيره وتهليله حتى ينقطع التراب. "أبو الشيخ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৬৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11868 جس شخص کے پاس اتنا مال ہو جو اسے حج بیت اللہ کے لیے (مکہ) پہنچا دے، یا اتنا مال ہو جس پر زکوۃ واجب ہوتی ہو لیکن وہ زکوۃ نہیں نکالتا تو ایسا شخص موت کے وقت دنیا میں واپسی کا سوال کرے گا۔ رواہ الترمذی عن ابن عباس (رض) ۔

کلام : یہ حدیث حضرت ابن عباس (رض) (پر موقوف ہے اور حافظ ابن کثیر (رح)) کا فرمانا ہے کہ ” ضحاک کی روایت ابن عباس (رض) سے منقطع ہے۔ “ تحفۃ الاموذی 220/9 ۔ نیز دیکھئے : ضعیف الجامع 5803 ۔
11868- من كان له مال تبلغه حج بيت ربه، أو تجب عليه فيه الزكاة فلم يفعل سأل الرجعة عند الموت. "ت عن ابن عباس"1
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৬৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11869 جو شخص اتنے زادسفر اور ایسی سواری کا مالک ہو جو اسے (حج وعمرہ کے لئے) بیت اللہ شریف تک پہنچا دے اس کے باوجود وہ حج نہ کرے تو اب کوئی پروا نہیں کہ وہ یہودی ہو کر مرے یا نصرانی ہو کر۔ رواہ الترمذی عن علی (رض) ۔

کلام : امام ترمذی (رح) فرماتے ہیں : یہ حدیث ضعیف ہے اور اس کی سند میں کلام ہے۔ نیز دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 73، التعقبات 23 ۔
11869- من ملك زادا وراحلة تبلغه إلى بيت الله تعالى ولم يحج، فلا عليه أن يموت يهوديا أو نصرانيا " ت عن علي"2
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৭০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11870 اگر میں ” ہاں “ کہہ دیتا تو ہر سائل کے لیے واجب ہوجاتا ہے اور جب واجب ہوجاتا تو تم اس پر عمل پیرا نہ ہوسکتے ، اور جب تم عمل نہ کرتے تو تمہیں عذاب دیا جاتا۔

رواہ ابن ماجہ عن انس (رض)۔
11870- لو قلت: نعم لوجبت ولو وجبت لم تقوموا بها، ولو لم تقوموا بها عذبتم. " هـ عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৭১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11871 اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے ، تو ایک صحابی نے عرض کیا : کیا حج ہر سال فرض ہے ؟ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارا ناس ہو، اگر میں ہاں کہوں تو کیا چیز تمہیں بچائے گی ؟ بخدا اگر میں ” ہاں “ کہہ دیتا تو(ہر سال) واجب ہوجاتا، اور جب واجب ہوجاتا تو تم اس کو چھوڑ بیٹھتے، اور جب چھوڑتے تو کفر میں مبتسلا ہوجاتے ، خبردار ! تم سے پہلے جو ہلاک ہوئے وہ (دین میں) تنگی کرنے والے ہی تھے، بخدا میں نے تو تمہارے لیے زمین کی ہر چیز حلال کردی ہے، اور محض اونٹ کے قدم کے برابر کچھ چیزیں حرام کی ہیں اور تم اسی میں جاپڑے ہو۔

رواہ ابن جریر والطبرانی فی الکبیر وابن مردویہ عن ابی امامۃ۔
11871- إن الله عز وجل كتب عليكم الحج قال رجل: أفي كل عام؟ قال: ويحك ماذا يومنك أن أقول: نعم، والله لو قلت: نعم لوجبت، ولو وجب لتركتم، ولو تركتم لكفرتم، ألا إنه إنما هلك من كان قبلكم أئمة الحرج والله لو أني حللت لكم جميع ما في الأرض من شيء، وحرمت عليكم مثل خف بعير لوقعتم فيه. "ابن جرير طب وابن مردويه عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৭২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11872 اے لوگو ! اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے، تو ایک صحابی نے عرض کیا : کیا ہر سال فرض ہے ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر میں ” ہاں “ کہہ دیتا تو واجب ہوجاتا پھر تم اس کا اہتمام نہ کرپاتے، جس چیز کے بارے میں میں نے تمہیں چھوڑ دیا تو تم بھی اس سے متعلق مجھے چھوڑ دو (یعنی اس کے متعلق مجھ سے سوالات مت کرو) تم سے پہلے جو ہلاک ہوئے وہ کثرت سے سوالات اور اپنے انبیاء پر اختلاف ہی کی بنا پر ہلاک ہوئے، جب میں تمہیں کسی چیز سے منع کردوں تو تم اس کے کرنے سے رک جاؤ، اور جب کسی چیز کے کرنے کا حکم دوں تو حسب استطاعت بجا آوری کرو۔ رواہ ابن حبان فی صحیحہ عن ابوہریرہ (رض) ۔
11872- أيها الناس إن الله قد افترض عليكم الحج فقال رجل: كل عام، قال: لو قلت: نعم، لوجبت لما قمتم، ذروني ما تركتكم، فإنما هلك الذين من قبلكم بكثرة سؤالهم، واختلافهم على أنبيائهم، فإذا نهيتكم عن شيء فاجتنبوه، وإذا أمرتكم بشيء فأتوا منه ما استطعتم. "حب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৭৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11873 اے لوگو ! اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے، تو پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول ! کیا ہر سال فرض ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر میں ہاں کہہ دیتا تو (ہر سال) واجب ہوجاتا اور اگر واجب ہوجاتا تو تم اس پر عمل پیرانہ ہوتے ، بلکہ اس پر عمل کرنے کی قدرت واستطاعت ہی نہ رکھتے ، حج ایک مرتبہ فرض ہے ، اور اگر کوئی زیادہ کرے تو وہ نفل ہوگا۔

رواہ احمد فی مسندہ والحاکم فی المستدرک والسنن للبیہقی عن ابن عباس (رض) ۔
11873- يا أيها الناس؛ كتب عليكم الحج فقيل: أفي كل عام يا رسول الله؟ قال: لو قلتها لوجبت، ولو وجبت، لم تعملوها، ولم تستطيعوا أن تعملوا بها الحج مرة، فمن زاد فهو تطوع. "حم ك ق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৭৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11874 اے لوگو ! تم پر حج فرض کیا گیا ہے، لہٰذا حج ادا کرو، پوچھا گیا کہ : ہر سال فرض ہے ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر میں ” ہاں “ کہہ دیتا تو واجب ہوجاتا اور پھر تم اس کے کرنے پر قدرت ہی نہ رکھتے۔ رواہ احمد فی مسندہ عن ابوہریرہ (رض) ۔
11874- يا أيها الناس؛ قد فرض عليكم الحج فحجوا، قيل: كل عام؟ قال: لو قلت نعم لوجبت ولما استطعتم. "حم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৭৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11875 بلکہ (حج) ایک مرتبہ فرض ہے، اگر کوئی اس سے زیادہ کرے تو وہ نفل ہوگا (رواہ ابوداؤ وابن ماجہ والحاکم فی مستدر کہ عن ابن عباس (رض)) کہ حضرت اقرع بن حابس (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ حج ہر سال فرض ہے یا ایک مرتبہ ؟ فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔
11875- بل مرة واحدة، فمن زاد فهو تطوع. "د هـ ك عن ابن عباس" أن الأقرع بن حابس سأل النبي صلى الله عليه وسلم الحج في كل سنة، أو مرة واحدة قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৭৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11876 حج اور عمرہ دونوں واجب فریضے ہیں۔ رواہ البیہقی عن جابر (رض) ۔

کلام : روایت ضعیف ہے : ذخیرۃ الحفاظ 2696 ۔
11876- الحج والعمرة فريضتان واجبتان. "ق عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৭৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11877 جو شخص ایسے توشہ و سواری کا مالک ہو جو اسے بیت اللہ تک پہنچا دے ، اس کے باوجود وہ شخص حج نہ کرے، تو اب کوئی پروا نہیں کہ وہ یہودی ہو کر مرے یا نصرانی ہو کر، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا ہے : ان لوگوں پر جنہیں استطاعت ہو اللہ کے لیے بیت اللہ کا قصد کرنا ضروری ہے اور جس نے (حج) کا انکار کیا تو اللہ تعالیٰ تمام کائنات سے بےنیاز ہے۔ رواہ الترمذی رضعفہ ابن جریر والبیہقی فی شعب الایمان عن علی (رض) ۔

یہ حدیث 11869 پر گزر چکی ہے۔

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الترمذی 132، الوضع فی الحدیث 228/2 ۔
11877- من ملك زادا وراحلة تبلغه إلى بيت الله ولم يحج، فلا عليه أن يموت يهوديا أو نصرانيا، وذلك أن الله تعالى يقول في كتابه: {وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلاً وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ} . "ت وضعفه ابن جرير هب عن علي". مر برقم [11869] وعزوه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৭৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11878 حج اور عمرہ دونوں فریضے ہیں، لہٰذا تمہیں کوئی نقصان نہیں کہ جس سے بھی شروع کرو۔ رواہ الحاکم عن زید بن ثابت (رض) ۔ اس حدیث کا موقوف ہونا صحیح ہے۔
11878- إن الحج والعمرة فريضتان لا يضرك بأيهما بدأت. "ك عن زيد بن ثابت" وصحح وقفه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৭৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی

یہ دوسری فصل تارک حج پر وعید سے متعلق ہے

حج پر وعید سے متعلق احادیث
11879 حج فرض ہے اور عمرہ نفل ہے۔ رواہ ابن ابی داؤد عن ابی صالح ماھان مرسلا۔
11879- الحج مكتوب والعمرة تطوع. "ابن أبي داود عن أبي صالح ماهان مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৮০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثالث

یہ فصل حج کے آداب اور اس کے محظورات وممنوعات کے بیان میں ہے
11880 حج شادی سے پہلے ہے۔ رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس عن ابوہریرہ (رض) ۔

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 2763، الضعیفۃ 221 ۔
11880- الحج قبل التزويج. "فر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: