কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১১৭০ টি

হাদীস নং: ১১৮৪১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11841 حاجی اپنے گھر والوں میں سے چار سو لوگوں کی سفارش کرے گا، اور وہ اپنے گناہوں سے اس دن کی طرح (پاک وصاف ہو کر) نکل جائے گا جس دن کہ اس کی ماں نے اس کو جنا تھا۔ رواہ البزار عن ابی موسیٰ (رض) ۔
11841- الحاج يشفع في أربعمائة من أهل بيته ويخرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه. " البزار عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৪২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11842 لگاتار حج پہ حج کرنا اور عمروں کی ترتیب رکھنا دونوں چیزیں فقروفاقے اور گناہوں کو اس طرح دور کردیتی ہیں جس طرح لوہار کی بھٹی لوہے کے زنگ کو دور کردیتی ہے۔

الدیلمی عن عائشہ (رض)۔
11842- حجج تترى وعمر نسقا ينفيان الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد. "الديلمي عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৪৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11843 حج اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے ” وفد “ (مہمان ) ہیں، جب وہ اس کو پکارتے ہیں تو ان کی پکار سنتا ہے، اور جب وہ اس سے مغفرت طلب کرتے ہیں تو ان کی مغفرت فرما دیتا ہے۔ رواہ ابن ماجہ والبیہقی فی السنن وصنعہ عن ابوہریرہ (رض) ۔

کلام : اس حدیث کی سند میں صالح بن عبداللہ راوی ہیں جن کے متعلق امام بخاری نے ” منکر الحدیث “ ہونا فرمایا ہے۔ زوائد ابن ماجہ ۔
11843- الحجاج والعمار وفد الله إن دعوه أجابهم، وإن استغفروه غفر لهم. "هـ هق وضعفه عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৪৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11844 اللہ کے وفد (مہمان) تین ہیں۔

1 ۔ حاجی 2 ۔ عمرہ کرنے والا۔

3 ۔ غازی، جب وہ اس کو پکارتے ہیں تو قبول کرتا ہے اور جب مانگتے ہیں تو عطا فرماتا ہے۔

رواہ ابن زنجویہ عن ابن عمر (رض)۔
11844- وفد الله ثلاثة: الحاج والمعتمر والغازي دعاهم فأجابوه وسألوه فأعطاهم. "ابن زنجويه عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৪৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11845 بوڑھے، بچے ، کمزور اور عورت کا جہاد حج وعمرہ کرنا ہے۔

رواہ النسائی والبیہقی فی السنن عن ابوہریرہ (رض) ۔

کلام : المشتھر 194 ضعیف الجامع 2638 ۔
11845- جهاد الكبير والصغير والضعيف والمرأة: الحج والعمرة. " ن ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৪৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11846 جس شخص نے حج وعمرہ کیا اور اسی سال اس کا انتقال ہو تو (سیدھا) جنت میں داخل ہوگا اور جس نے رمضان کا روزہ رکھا اور انتقال کر گیا تو وہ (بھی سیدھا) جنت میں داخل ہوگا، جس نے جہاد کیا اور اسی سال مرگیا تو وہ (بھی سیدھا) جنت میں داخل ہوگا۔ رواہ الدیلمی عن ابی سعید
11846- من حج واعتمر فمات من سنته دخل الجنة، ومن صام رمضان ثم مات دخل الجنة، ومن غزا فمات من سنته دخل الجنة. " الديلمي عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৪৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11847 جو شخص حج یا عمرہ یا جہاد کی غرض سے نکلا اور راستے میں مرگیا تو اللہ تعالیٰ قیامت تک اس کے حق میں غازی، حاجی اور عمرہ کرنے والے کا ثواب لکھ دیتے ہیں۔

رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض) ۔
11847 - من خرج حاجا أو معتمرا أو غازيا ثم مات في طريقه كتب الله له أجر الغازي والحاج والمعتمر إلى يوم القيامة. " هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৪৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11848 جو شخص اس راستے میں حج یا عمرہ کرتا ہوا مرگیا تو اس کو پیش نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی حساب کتاب لیا جائے گا اس سے کہا جائے گا کہ : جنت میں داخل ہوجا۔ رواہ العقیلی فی الضعفاء وابویعلی فی مسندہ و ابونعیم فی الحلیۃ والبیہقی فی شعب الایمان والخطیب فی التاریخ عن عائشہ (رض) ۔

کلام : التنزیہ 172/2، الضعیفۃ 2187 ۔
11848- من مات في هذا الوجه حاجا أو معتمرا لم يعرض ولم يحاسب وقيل له: ادخل الجنة. "ع عق عد حل هب خط عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৪৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11849 جو (مسلمان) مکہ کے راستے میں مرگیا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے حساب وکتاب نہ فرمائیں گے۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن عائشہ (رض) وابن عدی فی الکامل عن جابر

کلام : روایت محل کلام اور ضعیف ہے : تذکرۃ الموضوعات 73, 72، التھانی 41 ۔
11849 - من مات في طريق مكة لم يعرضه الله يوم القيامة ولم يحاسبه. " هب عن عائشة" "عد عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৫০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11850 جو شخص حج یا عمرہ کو جاتے ہوئے یا اس سے لوٹتے ہوئے مکہ کے راستے میں مرگیا تو اس کو حساب وکتاب کے لیے پیش نہیں کا ئے گا، بلکہ (سیدھا ) جنت میں داخل ہوگا۔

رواہ ابن مندہ فی اخبار اصبھان عن ابن عمر (رض)
11850- من مات في طريق مكة في البداءة أو في الرجعة وهو يريد الحج أو العمرة لم يعرض له ولم يحاسب ودخل الجنة. "ابن منده في أخبار أصبهان عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৫১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11851 (حج وعمرہ کے لئے) مکہ کی طرف جلدی نکلو، کیونکہ تم میں کوئی نہیں جانتا کہ بیماری یا حاجت میں کیا رکاوٹ پیش آجائے اور پھر مکہ نہ جاسکو۔

رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس عن ابن عباس (رض)۔
11851- تعجلوا الخروج إلى مكة فإن أحدكم لا يدري ما يعرض له من مرض أو حاجة. "الديلمي عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৫২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11852 اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی اور فرمایا : قبل اس کے کہ تم پر حوادث پیش آئیں اس بیت اللہ کا حج کرلو، تو حضرت آدم (علیہ السلام) نے عرض کی کہ : مجھ پر کیا حوادث پیش آئیں گے ؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : کہ تم نہیں جانتے، وہ موت ہے، تو حضرت آدم (علیہ السلام) نے عرض کی کہ موت کیا ہے ؟ تو اللہ نے ارشاد فرمایا کہ : عنقریب تم اس کو چکھ لو گے۔ اور پھر تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ موت کیا چیز ہے۔ رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس عن انس (رض)
11852 - أوحى الله تعالى إلى آدم فقال: يا آدم حج هذا البيت قبل أن يحدث عليك حدث قال: وما يحدث علي يا رب؟ قال: ما لا تدري وهو الموت قال: وما الموت؟ قال: سوف تذوقه. "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৫৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11853 جس شخص کو ظاہری حاجت یا ظالم بادشاہ یا قید کردینے والی بیماری نے حج سے نہ روکا پھر وہ مرجائے تو چاہے یہودی ہو کر مرے یا نصرانی ہو کر (کوئی پروا نہیں) ۔

ٗٗ رواہ الدارمی والبیہقی فی شعب الایمان عن ابی امامۃ (رض) ۔
11853- من لم يمنعه من الحج حاجة ظاهرة أو سلطان جائر أو مرض حابس فمات ولم يحج فليمت إن شاء يهوديا وإن شاء نصرانيا. "الدارمي هب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৫৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11854 ابلیس کا سرکش شیاطین کا ٹولہ ہے جنہیں وہ کہتا ہے کہ حاجیوں اور مجاہدین کی ٹوہ میں لگے رہو اور انھیں راستے سے گمراہ کرو۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عباس (رض) ۔

کلام : اس حدیث کو ضعیف کہا ہے۔ ذخیرۃ الحفاظ 1962، ضعیف الجامع 1913 ۔
11854- إن لإبليس مردة من الشياطين يقول لهم: عليكم بالحاج والمجاهدين فأضلوهم عن السبيل. "طب عن ابن عباس" وضعف.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৫৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11855 حج کو نہ چھوڑو چاہے اس کے لیے تمہیں کسی لاغروکمزور اونٹنی کہ جس کی قیمت دس درہم کے برابر ہو، پر سفر کرکے جانا پڑے۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عمر (رض)
11855- لا تدع الحج ولو على ناب خمصا1 تسوي عشرة دراهم. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৫৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11856 اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : وہ شخص تو بہت ہی محروم ہے جس کو میں نے جسمانی طور پر صحت بھی عطا فرمائی اور اس کے رزق میں وسعت بھی بخشی، اس پر پانچ ایسے حج گزر جاتے ہیں کہ جن میں وہ میری طرف نہیں آتا (یعنی باوجود وسعت رزق وصحت کے حج کو نہیں جاتا تو ایسا شخص ضرور محروم ہے) ۔ رواہ ابویعلی فی مسندہ عن خباب (رض) ۔
11856- إن الله تعالى يقول: إن عبدا أصححت له جسمه وأوسعت عليه من الرزق فأتى عليه خمس حجج لا يأتى إلي فيهن لمحروم. "ع عن خباب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৫৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11857 اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : وہ شخص تو ضرور محروم ہے جس کو میں نے جسمانی طور پر صحت عطا فرمائی اور اس کی معیشت میں وسعت دی، اس پر پانچ سال اس طرح گزر جاتے ہیں کہ وہ میری طرف (حج یا عمرہ کو) نہیں آتا۔ رواہ ابویعلی فی مسندہ والسراج، السنن للبیہقی وابن حبان صحیحہ و سعید ابن منصور فی سننہ عن ابی سعید (رض) ۔

کلام : ذخیرۃ الحفاظ 1034، المتناہیۃ 928 ۔
11857- إن الله عز وجل يقول: إن عبدا أصححت له جسمه ووسعت عليه في معيشته تمضي عليه خمسة أعوام لا يفد إلي لمحروم. "ع والسراج ق حب ص عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৫৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11858 اللہ تعالیٰ نے فرمایا : وہ شخص تو ضرور محروم ہے کہ جس کو میں نے جسمانی طور پر صحت کی دولت سے نوازا اور اس کے رزق میں وسعت دی، اس پر ہر پانچ سال ایسے گزرجاتے ہیں جن میں وہ میری طرف (حج یا عمرہ کو) نہیں آتا۔

رواہ ابن عدی فی الکامل والعقیلی فی الضعفاء وابن عساکر عن ابوہریرہ (رض) ۔

کلام : ذخیرۃ الحفاظ 1034، المتناہیۃ 928 ۔
11858- قال الله تعالى: إن عبدا أصححت له جسمه ووسعت عليه في رزقه لم يفد إلي في كل خمسة أعوام لمحروم. "عد عق وابن عساكر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৫৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11859 جس شخص نے حج کیا اس حال میں کہ اس پر قبضہ تھا، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف سے قرضہ ادا فرما دیتے ہیں (یعنی) ایسا بند و بست فرما دیتے ہیں کہ قرضہ ادا ہوجاتا ہے۔

رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن انس (رض)۔
11859- من حج وعليه دين قضى الله عنه. "أبو نعيم عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮৬০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حج سے متعلق۔ الاکمال
11860 جب محرم (حج یا عمرہ کا) دن گزارتا ہے یہاں تک کہ سورج غروب ہوجائے تو وہ اس کے گناہوں کو لے کر ہی غروب ہوتا ہے، اس طرح وہ گناہوں سے ایسا پاک وصاف ہوجاتا ہے جیسے اس کی ماں نے اس کو آج ہی جنا ہے۔ رواہ ابن زنجویہ عن جابر (رض) ۔

یہ حدیث 11828 پر گزر چکی ہے۔
11860- ما من محرم يضحى للشمس حتى تغرب إلا غربت بذنوبه حتى يصير كيوم ولدته أمه "ابن زنجويه عن جابر". مر برقم [11828] وعزوه.
tahqiq

তাহকীক: