কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১১৭০ টি

হাদীস নং: ১২২৬১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12261 جس شخص کو قربانی کرنے کی وسعت ہو اس کے باوجود قربانی نہ کرے تو وہ ہماری عیدگاہ میں نہ آئے۔ رواہ الحاکم فی المستدرک واحمد فی مسندہ، والبیہقی عن ابوہریرہ (رض) ، صحیح۔
12261- من وجد سعة لأن يضحي فلم يضح فلا يحضر مصلانا. "حم ك1 ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৬২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12262 (قربانی کا گوشت) تین دنوں تک ذخیرہ کرو، (یعنی تین دنوں تک استعمال کرو اس سے زیادہ نہیں) اور جو بچ جائے وہ صدقہ کردو یعنی قربانی کا گوشت۔

رواہ ابن حبان فی صحیحہ عن عائشہ (رض) ۔
12262- ادخروا الثلاث، وتصدقوا بما بقي يعني الأضحية. "حب عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৬৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12263 میں نے تمہیں (قربانی کا گوشت تین دنوں سے زیادہ کھانے سے) اس لیے منع کیا تھا کہ جو دیہاتی لوگ تمہارے ہاں آتے ہیں وہ بھی اس سے فائدہ اٹھاسکیں، (اب چونکہ اللہ نے وسعت بخش دی ہے) لہٰذا صدقہ کرو اور ذخیرہ کرو۔ رواہ ابن حبان فی صحیحہ عن عائشہ (رض) ۔

نوٹ : دافہ اس بدوی قوم کو کہتے ہیں جو دیہات سے شہر میں آتے تھے، عیدالاضحی کے دنوں میں، تو آپ نے لوگوں کو ذخیرہ اندوزی سے منع فرمایا تھا کہ لوگ صدقہ کریں تو وہ لوگ بھی فائدہ اٹھاسکیں۔
12263- إنما نهيتكم لأجل الدافة التي دفت عليكم، فكلوا وتصدقوا وادخروا."حب عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৬৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12264 تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے اور اس کو جمع کرنے سے میں نے تمہیں روکا تھا، اب اللہ تعالیٰ نے وسعت پیدا فرمادی ہے (تنگی وفقروفاقہ کو دور کردیا ہے) لہٰذا اب کھاؤ اور جمع کرکے رکھو، اور میں نے تمہیں نبیذ اور شرابوں میں بعض چیزوں سے منع کیا تھا، لہٰذا اب نبیذ پی لو اور ہر نشے دار چیز حرام ہے، اور میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، لہٰذا اب قبروں کی زیارت کرو، کیونکہ اس میں عبرت کا سامان ہے ، اور فحش بات چیت مت کرو۔

رواہ احمد فی مسندہ وعبدبن حمید والبیہقی و سعید بن منصور عن ابی سعید (رض) ۔
12264- إني نهيتكم عن لحوم الأضاحي وادخارها بعد ثلاثة أيام، فكلوا وادخروا، فقد جاء الله بالسعة، ونهيتكم عن أشياء من الأشربة والأنبذة فاشربوا، وكل مسكر حرام، ونهيتكم عن زيارة القبور فزوروها، فإن فيها عبرة، ولا تقولوا هجرا. "حم وعبد بن حميد ق ص عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৬৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12265 میں نے تمہیں حکم دیا تھا کہ تم تین دنوں سے زیادہ قربانی کا گوشت نہ کھاؤ تاکہ سب لوگوں میں وسعت پیدا ہو (اور) فقروفاقہ دور ہو کیونکہ غنی فقیر پر صدقہ کرے گا اور اب میں تمہارے لیے تین دنوں سے زیادہ گوشت کھانے کو حلال کرتا ہوں، لہٰذا جس طرح چاہو، کھاؤ۔

رواہ ابوداؤد عن قتادہ ابن النعمان۔
12265- إني كنت أمرتكم أن لا تأكلوا لحوم الأضاحي فوق ثلاثة أيام ليتسع للناس وإني أحله لكم، فكلوا ما شئتم. "د عن قتادة بن النعمان"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৬৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12266 اے مدینہ والو ! تین دنوں سے زیادہ قربانی کا گوشت نہ کھاؤ، تو لوگوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں شکوہ کیا کہ ہمارے بال بچے اور خدام ہیں، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ (خود بھی) کھاؤ (دوسروں کو) کھلاؤ اور جمع کرکے رکھو۔

رواہ ابن حبان فی صحیحہ عن ابی سعید (رض) ۔
12266- يا أهل المدينة، لا تأكلوا لحوم الأضاحي فوق ثلاثة أيام فشكوا إليه أن لهم عيالا وخدما، فقال: كلوا وأطعموا واحبسوا. "حب عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৬৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12267 قربانی کرنے والا قربانی کے گوشت میں سے کھائے۔ رواہ الدیلمی عن عائشہ (رض) ۔
12267- صاحب الفدية يأكل منها. "الديلمي عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৬৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12268 بیشک میں نے اپنا چہرہ اس ذات کی طرف کیا کہ جس نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا فرمایا اور میں شریک ٹھہرانے والوں میں سے نہیں ہوں، اور تحقیق ، میری نماز، میری ہر ایک عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا اللہ تعالیٰ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور مجھے یہی حکم دیا گیا ہے، اور میں فرمان برداروں میں سے پہلا فرمان بردار ہوں۔

رواہ احمد فی مسندہ و ابوداؤد ابن ماجہ والحاکم فی مستدرک عن جابر (رض) ۔

کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عیدالاضحی کے دن دو مینڈھے ذبح فرمائے، پھر جب انھیں قبلہ رخ لٹایا تو مذکورہ دعا ارشاد فرمائی۔
12268- إني وجهت وجهي للذي فطر السموات والأرض حنيفا وما أنا من المشركين، إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي لله رب العالمين لا شريك له، وبذلك أمرت وأنا أول المسلمين. "حم د هـ ك عن جابر" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ذبح يوم العيد كبشين، ثم قال حين وجههما فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৬৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12269 اے اللہ ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے اور اس کی امت کی طرف سے، کہ جس نے آپ کے لیے توحید کی شہادت دی اور میرے لیے بعثت کی گواہی دی۔

رواہ الحاکم فی المستدرک عن عائشہ (رض) و ابوہریرہ (رض) ۔
12269- اللهم عن محمد وأمته من شهد لك بالتوحيد ولي بالبلاغ. "ك عن عائشة وأبي هريرة رضي الله عنهما"1
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৭০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12270 اے اللہ میری طرف سے اور میری امت میں سے اس شخص کی طرف سے جس نے قربانی نہیں کی (یعنی جس کو قربانی کی استطاعت نہ تھی) ۔ (رواہ الحاکم فی المستدرک عن عمرو) کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عید گاہ میں ایک مینڈھا ذبح فرمایا : پھر مذکورہ دعا ارشاد فرمائی۔
12270- اللهم عني وعن من لم يضح من أمتي. "ك عن ابن عمرو" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ذبح كبشا بالمصلى فقال: فذكره2
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৭১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12271 اے اللہ میری طرف سے اور میری امت کی طرف سے۔

رواہ الحاکم فی المستدرک عن ابی رافع۔
12271- اللهم عني وعن أمتي. "ك عن أبي رافع"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৭২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاضاحی والھدایا وتکبیرات التشریق۔۔۔من الاکمال
12272 اللہ کے لیے قربانی کرو، جس مہینہ میں بھی ہو، اور اطاعت و فرمان برداری اختیار کرو (فقراء و مساکین کو کھانا) کھلاؤ۔ رواہ احمد فی مسندہ وابوداؤد والنسائی وابن ماجہ والحاکم فی المستدرک والطبرانی فی الکبیر والبیہقی عن نبی شۃ (رض) ۔
12272- اذبحوا لله في أي شهر كان وبروا وأطعموا. "حم د ن هـ ك طب ق عن نبيشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৭৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الھدایا۔۔۔من الاکمال

ہدی کا بیان
12273 جس شخص نے نفلی ہدی روانہ کی، پھر وہ (راستے میں) گم گئی تو (اب اس کو اختیار ہے) چاہے تو دوسری ہدی اس کے بدلہ روانہ کرے، اور چاہے تو چھوڑ دے، (لیکن) اگر ہدی بطور نذر ہو تو اس صورت میں اس پر لازم ہے کہ وہ بدلہ میں دوسری ہدی بھیجے۔

رواہ الحاکم والبیہقی فی السنن عن ابن عمر (رض) ۔
12273- من أهدى تطوعا، ثم ضلت فإن شاء أبدلها، وإن شاء ترك، وإن كان في نذر فليتبدل.

"ك هق عن ابن عمر
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৭৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الھدایا۔۔۔من الاکمال

ہدی کا بیان
12274 جس شخص نے بطور نفل ہدی روانہ کی اور (راستے میں) وہ قریب المرگ ہوجائے، تو وہ اس میں سے نہ کھائے ، کیونکہ اگر اس نے اس میں سے کچھ کھالیا تو اس پر اس کے بدلہ دوسری ہدی واجب ہوگی، لیکن اس کو ذبح کردے، پھر اس کی جوتی کو (جو بطور ہار اس کے گلے میں پڑی ہو) اس کے خون میں رنگ دے، پھر اس کے ذریعہ اس کے پہلو پر نشان لگادے ، اور اگر ہدی واجب ہو تو اگر چاہے تو اس میں سے کھالے ، کیونکہ اس کی قضاء کرنا ضروری ہے۔ رواہ البیہقی عن ابی قتادہ (رض)
12274- من ساق الهدي تطوعا فعطب، فلا يأكل منه فإنه إن أكل منه كان عليه بدله، ولكن لينحرها، ثم ليغمس نعلها في دمها ثم ليضرب جنبيها، وإن كان هديا واجبا، فليأكل إن شاء الله فإنه لا بد من قضائه. "ق عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৭৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الھدایا۔۔۔من الاکمال

ہدی کا بیان
12275 اگر دونوں بدنوں (ہدی کا اونٹ) کو مرض وغیرہ پیش ہوجائے (کہ قریب المرگ ہوجائیں) تو ان کو ذبح کرلینا، پھر ان کو جوتی (جو بطور ہار ان کے گلے میں پڑی ہو) کہ ان کے خون میں رنگ دینا پھر اس کے ذریعہ کی گردن پر نشان لگا دینا تاکہ معلوم ہوجائے کہ یہ دونوں اونٹ بدنے (ہدی کا جانور) ہیں، اور اس کے گوشت میں سے تم اور تمہارے ساتھیوں میں سے کوئی بھی کچھ نہ کھائے، بلکہ ان کو اپنے بعد والوں کے لیے چھوڑ دو (تاکہ دوسرے فقراء و مساکین اس سے فائدہ اٹھاسکیں) ۔ رواہ احمد فی مسندہ وابن ماجہ والبغوی عن سلمۃ بن المحیق۔
12275- إن عرض لهما فانحرهما، ثم اغمس النعل في دمائهما، ثم اضرب به صفحتهما حتى يعلم أنهما بدنتان، ولا تأكل منهما أنت ولا أحد من رفقتك دعوهما لمن بعدكم. "حم هـ والبغوي عن سلمة ابن المحبق"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৭৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الھدایا۔۔۔من الاکمال

ہدی کا بیان
12276 اس کو ذبح کردینا، پھر اس کی جوتی کو (جو بطور ہار اس کے گلے میں پڑی ہو) اس کے خون میں رنگ دینا، اور (اس) کے ذریعہ اس کی گردن پر نشان لگا دینا اس کے بعد اس جانور کو لوگوں کے درمیان چھوڑ دینا (یعنی اس کا گوشت کھانے سے فقراء کو منع نہ کرنا) تاکہ وہ اسے کھائیں۔ رواہ الترمذی وابن حبان فی صحیحہ عن ناجیۃ الخزاعی۔

ناجیۃ الخزاعی نے عرض کیا کہ : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر کوئی بدنہ (اونٹ) قریب المرگ ہوجائے تو میں اس وقت کیا کروں ؟ تو آپ نے فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔

کلام : اس حدیث کے بارے میں امام ترمذی (رح) نے تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ حدیث ” حسن صحیح “ ہے۔
12276- انحرها ثم اغمس نعلها في دمها، ثم خل بين الناس وبينها فيأكلوها. "ت حسن صحيح حب عن ناجية الخزاعي" قال: قلت يا رسول الله، كيف أصنع بما عطب من البدن قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৭৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الھدایا۔۔۔من الاکمال

ہدی کا بیان
12277 اگر یہ (ہدی) قریب المرگ ہوجائے اور تمہیں اس کی موت کا ڈر ہو تو اس کو ذبح کردو، پھر اس کی جوتی (جو بطور ہار اس کے گلے میں پڑی ہو) کو اس کے خون میں رنگ دو ، پھر اس کے ذریعہ اس کی کوہان پر نشان لگادو، اور اس کے گوشت میں سے نہ تم خود کھانا اور نہ ہی تمہارے ساتھیوں میں سے کوئی کھائے، بلکہ اس کو (فقراء و مساکین میں) تقسیم کردو۔

رواہ احمد فی مسندہ وابن ماجہ وابن خزیمۃ، والطبرانی فی الکبیر والبغوی عن ابن عباس (رض) عن ذویب بن حلحلۃ الخزاعی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ذؤئیب بن حلحلۃ خزاعی کے ہمراہ ایک بدنہ (اونٹ بطور ہدی) روانہ فرمایا، اور فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔

امام بغوی (رح) نے فرمایا کہ ” اس حدیث کے علاوہ دوسری حدیث میں نہیں جانتا۔ “

رواہ احمد فی مسندہ وابوداؤد عن ابن عباس (رض) ۔
12277- إن عطب منها شيء فخشيت عليه موتا فاذبحها1، ثم اغمس نعلها في دمها ثم اضرب بها صفحتها ولم تطعم منها أنت ولا أحد من أهل رفقتك واقسمها. "حم هـ وابن خزيمة طب والبغوي عن ابن عباس عن ذؤيب بن حلحلة الخزاعي " أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث معه ببدنة وقال: فذكره قال البغوي: لا أعلم غيره. " حم د عن ابن عباس
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৭৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الھدایا۔۔۔من الاکمال

ہدی کا بیان
12278 اگر (یہ ہدی تھک جانے کی وجہ سے یا کمزوری کی بناء پر) قریب المرگ ہوجائے تو تم اس کو ذبح کردو، پھر اس کی جوتی (جو بطور ہار اس کے گلے میں پڑی ہو) کو اس کے خون میں رنگ دو ، پھر اس کے ذریعہ اس کی کوہان میں نشان لگادو، پھر اس کو لوگوں کے درمیان چھوڑ دو ۔ (یعنی فقراء کو اس کا گوشت کھانے سے منع نہ کرو) تاکہ وہ اسے کھائیں۔ یہ حدیث ناجیہ اسلمی (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ہمراہ ایک ہدی روانہ فرمائی اور فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔ رواہ احمد فی مسندہ والطبرانی فی الکبیر عن عمرو والشمائی۔
12278- إن عطب منها شيء فانحره ثم اصبغ نعله في دمه ثم اضرب صفحته، ثم خل بينه وبين الناس وليأكله. " عن ناجية الأسلمي" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث معه بهدي وقال: فذكره.

"حم طب عن عمرو الثمالي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৭৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الھدایا۔۔۔من الاکمال

ہدی کا بیان
12279 اگر ہدی بطور نفل ہو، اور (راستے میں) قریب المرگ ہوجائے (تو اس کو ذبح کردو لیکن) تم اس کے گوشت میں سے کچھ نہ کھاؤ (فقراء کے لیے چھوڑ دو ) ۔

رواہ ابن خزیمۃ عن ابی قتادۃ (رض) ۔
12279- إن كان هديا تطوعا عطب فلا تأكل منه. "ابن خزيمة عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৮০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الھدایا۔۔۔من الاکمال

ہدی کا بیان
12280 جب تک تمہیں کوئی دوسری سواری نہ ملے تو ہدی کے جانور پر (اس) احتیاط کے ساتھ سوار ہو (کہ اسے کوئی ضرر و تکلیف نہ پہنچے) ۔

رواہ احمدفی مسندہ ومسلم وابوداؤد، والنسائی وابن خزیمۃ وابن حبان فی صحیح عن جابر (رض) ۔

حضرت جابر (رض) نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہدی کے جانور پر سواری کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔
12280- اركبوا الهدي بالمعروف حتى تجدوا ظهرا. "حم م د ن وابن خزيمة حب عن جابر" قال سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ركوب الهدي قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক: