কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১১৭০ টি

হাদীস নং: ১২২৮১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العتیرۃ۔۔۔من الاکمال

عتیرہ وہ بکری جو ماہ رجب میں ذبح کی جاتی تھی
12281 جس طرح زمانہ جاہلیت میں ماہ رجب میں بکری ذبح کی جاتی تھی، اسی طرح تم (بھی) رجب کے مہینہ میں ایک بکری ذبح کرو، اور تم میں سے جو اس بات کو پسند کرتا ہو وہ (ایک بکری) ذبح کرے، اور (اس کا گوشت) کھائے اور (فقراء پر) صدقہ کرے، اسے چاہیے کہ وہ کر ڈالے۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عباس (رض) ۔
12281- اعتر كعتر الجاهلية، ولكن من أحب منكم أن يذبح فليأكل ويتصدق فليفعل. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৮২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العتیرۃ۔۔۔من الاکمال

عتیرہ وہ بکری جو ماہ رجب میں ذبح کی جاتی تھی
12282 ہر سال ہر گھر والوں پر ایک قربانی اور ایک عتیرہ (وہ بکری جو رجب میں ذبح کی جاتی تھی) واجب ہے۔ رواہ البیہقی عن مخنف بن سلیم (رض) ۔
12282- إن على كل أهل بيت في كل عام أضحاة وعتيرة. "ق عن مخنف بن سليم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৮৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العتیرۃ۔۔۔من الاکمال

عتیرہ وہ بکری جو ماہ رجب میں ذبح کی جاتی تھی
12283 ہر سال رجب کے مہینہ میں ہر گھر والوں پر واجب ہے کہ وہ ایک بکری ذبح کریں اور ہر عیدالاضحی کو ایک بکری قربانی کریں۔ رواہ الطبرانی عن مخنف بن سلیم (رض) ۔
12283- إن على كل بيت أن يذبحوا بشاة في كل رجب وفي كل أضحى شاة. "طب عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৮৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العتیرۃ۔۔۔من الاکمال

عتیرہ وہ بکری جو ماہ رجب میں ذبح کی جاتی تھی
12284 مسلمانوں کے ہر گھر والوں پر ایک قربانی اور ایک عتیرہ واجب ہے (عتیرہ وہ بکری جو ماہ رجب میں ذبح کی جائے) ۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر والبیہقی عن مخنف بن سلیم (رض) ۔
12284- على كل بيت من المسلمين أضحاة وعتيرة. "طب ق عن مخنف بن سليم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৮৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکبیرات التشریق من الا کمال
12285 اے علی ! عرفہ کے دن (نویں ذی الحجہ) نماز فجر کے بعد سے (ہر فرض نماز کے بعد) ایام تشریق کے آخری دن عصر کی نماز تک تکبیرات تشریق پڑھو۔

نوٹ : ایام تشریق یوم النحر سے تین دن ہیں، اور تکبیر تشریق یہ ہے :

اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر، اللہ اکبر واللہ الحمد۔
12285- يا علي كبر في دبر صلاة الفجر من يوم عرفة إلى آخر أيام التشريق 1 صلاة العصر. "الديلمي عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৮৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الباب الثالث فی العمرۃ وفضاثلھا واحکامھا

و احکام ذکرت فی حجۃ الوداع

تیسرا باب عمرہ، اس کی فضیلت اور اس کے احکام کے بارے میں ہے اور وہ احکام جو حجۃ الوداع میں ذکر کیے گئے ہیں۔

الفضائل۔۔۔عمرہ کی فضیلت کے بیان میں
12286 حج وعمرہ ساتھ کرو، (حج قرآن کرو) اس لیے کہ یہ دونوں (یعنی ان میں سے ہر ایک) فقر اور گناہوں کو ایسا دور کرتے ہیں جیسے لوہار کی بھٹی لوہے، سونے اور چاندی کے میل کو دور کرتی ہے اور حج مقبول کا ثواب جنت کے سواء کچھ نہیں۔

رواہ احمد فی مسندہ والترمذی والنسائی عن ابن مسعود (رض) ۔
12286- تابعوا بين الحج والعمرة فإنهما ينفيان الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد والذهب والفضة وليس للحجة المبرورة ثواب إلا الجنة. "حم ت ن عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৮৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کی فضیلت کے بیان میں
12287 حج وعمرہ ساتھ کرو (حج قران) اس لیے یہ دونوں (یعنی ان میں سے ہر ایک) گناہوں کو اس طرح دور کرتے ہیں جیسے لوہار کی بھٹی لوہے کے زنگ کو دور کرتی ہے۔

رواہ النسائی عن ابن عباس (رض) ۔
12287- تابعوا بين الحج والعمرة، فإنهما ينفيان الذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد. "ن عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৮৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کی فضیلت کے بیان میں
12288 حج اور عمرے پے درپے کرو، بیشک دونوں کو پے درپے کرنا فقر اور گناہوں کو یوں دور کرتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو دور کرتی ہے۔ ابن ماجہ عن عمر بن خطاب۔
12288- تابعوا بين الحج والعمرة فإن متابعة بينهما ينفي الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد. "هـ عن عمر
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৮৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کی فضیلت کے بیان میں
12289 حج اور عمرہ ساتھ کرو (حج قران کرو یہ مطلب ہے کہ اگر عمرہ کرلیا تو اب حج کرو، اگر حج کرلیا تو اب عمرہ کرو) کیونکہ ان کو ساتھ کرنے سے عمر اور رزق میں زیادتی ہوجاتی ہے اور بنی آدم کے گناہوں کو یہ اس طرح دور کرتے ہیں جیسے لوہار کی بھٹی لوہے کے زنگ کو دور کردیتی ہے۔

رواہ الدار قطنی فی الافراد والطبرانی فی الکبیر عن ابن عمر (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 2385 ۔
12289- تابعوا بين الحج والعمرة، فإن متابعة ما بينهما تزيد في العمر والرزق، وتنفي الذنوب من بني آدم كما ينفي الكير خبث الحديد. "قط في الأفراد طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৯০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کی فضیلت کے بیان میں
12290 رمضان میں عمرہ کرنا۔ بلحاظ ثواب ایک حج کے برابر ہے۔ رواہ احمد فی مسندہ والبخاری ومسلم وابن ماجہ عن جابر (رض) ، رواہ احمد فی مسندہ والبخاری ومسلم وابوداؤد وابن ماجہ عن ابن عباس (رض) رواہ ابوداؤد والترمذی وابن ماجہ عن ام معقل (رض) رواہ ابن ماجہ عن وھب بن خنبش والطبرانی فی الکبیر عن ابن الزبیر (رض) ۔
12290- عمرة في رمضان تعدل حجة. "حم خ هـ عن جابر" "حم ق د هـ عن ابن عباس" "د ت هـ عن أم معقل" "هـ عن وهب ابن خنبش1 طب عن ابن الزبير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৯১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کی فضیلت کے بیان میں
12291 جب رمضان المبارک آئے تو اس میں عمرہ کرنا، کیونکہ رمضان میں عمرہ کا ثواب ایک حج کے ثواب کے برابر ہے۔ رواہ النسائی عن ابن عباس (رض) ۔
12291- إذا كان رمضان فاعتمري فيه فإن عمرة فيه تعدل حجة. "ن عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৯২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کی فضیلت کے بیان میں
12292 رمضان المبارک میں عمرہ کرنا۔ بلحاظ ثواب میرے ساتھ ایک حج کرنے کے برابر ہے۔ رواہ سمویہ عن انس (رض) ۔
12292- عمرة في رمضان كحجة معي. "سمويه عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৯৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کی فضیلت کے بیان میں
12293 ایک عمرہ سے دوسرے عمرہ تک کی درمیانی مدت گناہوں اور خطاؤں کے لیے کفارہ ہے، اور مقبول حج کی جزاء تو صرف جنت ہے۔

رواہ مالک واحمد فی مسندہ و سعید بن منصور عن عامر بن ربیعۃ۔
12293- العمرة إلى العمرة كفارة لما بينهما من الذنوب والخطايا، والحج المبرور ليس له جزاء إلا الجنة. "مالك حم ص عن عامر بن ربيعة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৯৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کی فضیلت کے بیان میں
12294 ایک عمرہ سے دوسرے عمرہ تک کی درمیانی مدت (گناہوں کے لئے) کفارہ ہے ، اور مقبول حج کا بدلہ تو صرف جنت ہے۔ رواہ مالک واحمد فی مسندہ والبخاری ومسلم وابوداؤد والترمذی وابن ماجہ والنسائی عن ابوہریرہ (رض) ذخیرۃ الحفاظ 3581 ۔
12294- العمرة إلى العمرة كفارة لما بينهما، والحج المبرور ليس له جزاء إلا الجنة. "مالك حم ق 4 عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৯৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کی فضیلت کے بیان میں
12295 دو عمرے اپنی درمیان مدت کے لیے (گناہوں کا) کفارہ ہے، اور مقبول حج کا بدلہ تو صرف جنت ہے، اور حاجی جب بھی کوئی تسبیح (سبحان اللہ) اور تہلیل (لاالہ الا اللہ) اور تکبیر (اللہ اکبر) کہتا ہے تو اسے ایک خاص خوشخبری دی جاتی ہے۔ رواہ البیہقی عن ابوہریرہ (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 3894 ۔
12295- العمرتان تكفران ما بينهما، والحج المبرور ليس له جزاء إلا الجنة وما سبح الحاج من تسبيحة، ولا هلل من تهليلة ولا كبر من تكبيرة إلا بشر بها تبشيرة. "هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৯৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کی فضیلت کے بیان میں
12296 حج کے ساتھ عمرہ کی حیثیت ایسی ہے جیسے جسم میں سر کی حیثیت اور رمضان میں زکوۃ کی حیثیت یعنی جس طرح جسم میں سر کی حیثیت ہے کہ وہ افضل الاعضاء ہے اور رمضان میں زکوۃ نکالنے کی بڑی فضیلت ہے اسی طرح حج کے ساتھ عمرہ کرنے کی فضیلت بڑی ہے۔

رواہ الفردوس الدیلمی عن ابن عباس (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 3893 ۔
12296- العمرة من الحج بمنزله الرأس من الجسد، وبمنزله الزكاة من الصيام. "فر عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৯৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کی فضیلت کے بیان میں
12297 جس شخص نے بیت المقدس سے عمرہ کا احرام باندھا اس کے گناہ معاف کردیئے گئے۔ رواہ ابن ماجہ عن ام سلمۃ (رض)

کلام : ضعیف ابن ماجہ 646، ضعیف الجامع 5494 ۔
12297- من أهل بعمرة من بيت المقدس غفر له. "هـ عن أم سلمة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৯৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کی فضیلت کے بیان میں
12298 جس شخص نے بیت المقدس سے عمرہ کا احرام باندھا تو یہ اس کے گزشتہ گناہوں کا کفارہ ہوگا۔ رواہ ابن ماجہ (رح) عن ام سلمۃ (رض) ۔

کلام : ضعیف ابن ماجہ 647، ضعیف الجامع 5495 ۔
12298- من أهل بعمرة من بيت المقدس كانت كفارة لما قبلها من الذنوب. "هـ عن أم سلمة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২২৯৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کے احکام
12299 عمرہ کرنے والا تلبیہ کہتا رہے، یہاں تک کہ وہ حجرا سود کا استلام کرلے۔

رواہ ابوداؤد عن ابن عباس (رض) ۔

کلام : ضعیف ابی داؤد 397، ضعیف الجامع 6443 ۔
12299- يلبي المعتمر حتى يستلم الحجر. "د عن ابن عباس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৩০০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمرہ کے احکام
12300 نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج سے پہلے عمرہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔ رواہ ابوداؤد عن رجل۔

کلام : ضعیف الجامع 6051 ۔
12300- نهى عن العمرة قبل الحج. "د عن رجل".
tahqiq

তাহকীক: