কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১১৭০ টি
হাদীস নং: ১২১৮১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے آداب کے بیان میں
12181 جس شخص کے پاس قربانی کے لیے جانور ہو، جب وہ ماہ ذی الحج کا چاند دیکھے تو جب تک قربانی نہ کرلے ہرگز اپنے بال اور ناخنوں کو نہ تراشے۔ رواہ مسلم وابوداؤد عن ام سلمہ (رض) ۔
12181- من كان له ذبح يذبحه، فإذا أهل هلال ذي الحجة فلا يأخذن من شعره ولا من أظفاره شيئا، حتى يضحي. "م د عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৮২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفرع الرابع
چوتھی فرع۔۔۔قربانی ذبح کرنے کے وقت کے بیان میں
چوتھی فرع۔۔۔قربانی ذبح کرنے کے وقت کے بیان میں
12182 جس شخص نے نماز عید سے قبل قربانی کی تو اس نے اپنے لیے قربانی کی (اللہ کے لیے نہیں) اور جس شخص نے نماز عید کے بعد قربانی کی تو اس کی قربانی مکمل ہوگئی، اور وہ مسلمانوں کے طریقے پر چلا۔ رواہ البخاری ومسلم عن البراء (رض) ۔
12182- من ضحى قبل الصلاة فإنما ذبح لنفسه، ومن ذبح بعد الصلاة فقد تم نسكه وأصاب سنة المسلمين. "ق عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৮৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی ذبح کرنے کے وقت کے بیان میں
12183 تم میں سے کوئی شخص قربانی اس وقت تک نہ کرے جب تک کہ نماز نہ پڑھے۔ (یعنی نماز عید پڑھنے کے بعد قربانی کرے) ۔ رواہ الترمذی عن البراء (رض) ۔
12183- لا يذبحن أحدكم حتى يصلي. "ت عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৮৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی ذبح کرنے کے وقت کے بیان میں
12184 تمہارے اس دن (دسویں ذی الحجہ کو) قربانی کی پہلی رسم نماز عید ہے۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر عن البراء (رض) ۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر عن البراء (رض) ۔
12184- إن أول منسك يومكم هذا الصلاة. "طب عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৮৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی ذبح کرنے کے وقت کے بیان میں
12185 ہمارے اس آج کے دن (دسویں ذی الحجہ کو) ہمارا سب سے پہلا کام یہ ہے کہ ہم نماز عید ادا کریں، پھر لوٹیں، تو قربانی کریں۔ لہٰذا جس شخص نے اس طرح یہ کام انجام دیا تو اس نے ہماری سنت کے مطابق عمل کیا، اور جس نے اس سے پہلے (یعنی نماز عید سے قبل) قربانی کی تو گویا اس کی وہ قربانی اس گوشت کی مانند ہے کہ جس کو اس نے اپنے گھر والوں کے سامنے پیش کیا، لیکن قربانی میں سے (اس کا یہ عمل) کسی کھاتے میں نہیں۔
رواہ احمد فی مسندہ والبخاری ومسلم، ابوداؤد، الترمذی، النسائی عنالبراء (رض) ۔
رواہ احمد فی مسندہ والبخاری ومسلم، ابوداؤد، الترمذی، النسائی عنالبراء (رض) ۔
12185- إن أول ما نبدأ به في يومنا هذا أن نصلي ثم نرجع فننحر فمن فعل ذلك فقد أصاب سنتنا، ومن ذبح قبل ذلك، فإنما هو لحم قدمه لأهله ليس من النسك في شيء. "حم ق عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৮৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی ذبح کرنے کے وقت کے بیان میں
12186 جس شخص نے نماز عید کے بعد قربانی کی تو اس کی قربانی پوری ہوگئی، اور اس نے مسلمانوں کے طریقے کو پالیا۔ رواہ البخاری عن البراء (رض) ۔
12186- من ذبح بعد الصلاة تم نسكه، وأصاب سنة المسلمين. "خ عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৮৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی ذبح کرنے کے وقت کے بیان میں
12187 (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) رات میں قربانی کرنے سے منع فرمایا ہے۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عباس (رض) ۔
کلام : ضعیف الجامع 6017 ۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عباس (رض) ۔
کلام : ضعیف الجامع 6017 ۔
12187- نهى أن يضحي ليلا. "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৮৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی ذبح کرنے کے وقت کے بیان میں
12188 جس شخص نے نماز عید سے قبل قربانی کرلی تو وہ قربانی اس نے اپنے لیے کی (اللہ کے لیے نہیں کی) اور جس شخص نے نماز عید کے بعد قربانی کی تو اس کی قربانی کامل ہوگئی اور اس نے مسلمانوں کے طریقے کو پالیا۔ البخاری عن انس (رض) ۔
12188- من ذبح قبل الصلاة فإنما يذبح لنفسه ومن ذبح بعد الصلاة فقد تم نسكه وأصاب سنة المسلمين. "خ عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৮৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی ذبح کرنے کے وقت کے بیان میں
12189 جس شخص نے ہماری نماز عید پڑھی (پھر اس کے بعد) ہماری (یہ) قربانی کی تو اس نے قربانی کی رسموں کو درست انجام دیا، اور جس شخص نے نماز عید سے قبل ہی قربانی کرڈالی تو اس کی قربانی نماز عید سے پہلے تھی، لہٰذا اس کی قربانی نہیں ہوئی۔
رواہ البخاری ومسلم وابوداؤد عن البراء (رض) ۔
رواہ البخاری ومسلم وابوداؤد عن البراء (رض) ۔
12189- من صلى صلاتنا ونسك نسكنا، فقد أصاب النسك، ومن نسك قبل الصلاة فإنه قبل الصلاة ولا نسك له. "ق د عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৯০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی ذبح کرنے کے وقت کے بیان میں
12190 جس شخص نے نماز عید پڑھنے سے پہلے ہی اپنی قربانی ذبح کردی تو اسے چاہیے کہ (نماز عید کے بعد) اس کی جگہ دوسرا جانور قربان کرے اور جس شخص نے (نماز عید سے قبل) ذبح نہ کی تو اسے چاہیے کہ (نماز عید کے بعد) اللہ کا نام لے کر (اپنی قربانی) ذبح کرے۔
رواہ احمد فی مسندہ والبخاری ومسلم والنسائی وابن ماجہ عن جندب (رض) ۔
رواہ احمد فی مسندہ والبخاری ومسلم والنسائی وابن ماجہ عن جندب (رض) ۔
12190- من كان ذبح أضحيته قبل أن يصلي فليذبح مكانها أخرى، ومن لم يكن ذبح فليذبح باسم الله. "حم ق ن هـ عن جندب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৯১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی ذبح کرنے کے وقت کے بیان میں
12191 جس شخص نے نماز عید سے قبل ہی قربانی کرڈالی تو اسے چاہیے کہ دوبارہ قربانی کرے (نماز عید کے بعد) ۔ رواہ احمد فی مسندہ والبخاری ومسلم والنسائی وابن ماجہ عن انس (رض) ۔
12191- من كان ذبح قبل الصلاة فليعد. "حم ق ن هـ عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৯২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی ذبح کرنے کے وقت کے بیان میں
12192 جانوروں کی قربانی محرم کی شروع تاریخ تک کی جاسکتی ہیں ان لوگوں کے لیے جن سے (بوجہ مجبوری) تاخیر ہوجائے۔
ابوداؤد فی مراسیلہ، السنن للبیہقی عن ابی سلمۃ و سلیمان بن یسار بلاغاً ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 3595 ۔
ابوداؤد فی مراسیلہ، السنن للبیہقی عن ابی سلمۃ و سلیمان بن یسار بلاغاً ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 3595 ۔
12192- الضحايا إلى هلال المحرم لمن أراد أن يستأتي ذلك. "د في مراسيله هق عن أبي سلمة وسليمان بن يسار بلاغا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৯৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی ذبح کرنے کے وقت کے بیان میں
12193 جانور ذبح کرو چاہے کسی بھی مہینہ میں ہو، اور اللہ رب العزت کی اطاعت و فرمان برداری کرو، اور (فقراء محتاجین کو) کھانا کھلاؤ۔ ابوداؤد ، النسائی ، مستدرک الحاکم عن نبی شۃ۔
12193- اذبحوا في أي شهر كان، وبروا الله وأطعموا. "د ن ك عن نبيشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৯৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفرع الخامس
پانچویں فرع۔۔۔قربانی کا گوشت کھانے اور اس کا ذخیرہ کرنے کے بیان میں
پانچویں فرع۔۔۔قربانی کا گوشت کھانے اور اس کا ذخیرہ کرنے کے بیان میں
12194 میں نے یہاں قربانی کی ہے ، اور مقام منی سارے کا سارا قربان گاہ ہے، پس اپنی قیام گاہوں پر قربانی کرو، اور میں نے یہاں وقوف کیا ہے اور مقام عرفہ سارے کا سارا موقف (ٹھہرنے کی جگہ) ہے، اور مزدلفہ سارے کا سارا موقف (ٹھہرنے کی جگہ) ہے۔
رواہ ابوداؤد عن جابر (رض)۔
رواہ ابوداؤد عن جابر (رض)۔
12194- نحرت ها هنا، ومنى كلها منحر، فانحروا في رحالكم ووقفت ها هنا وعرفة كلها موقف، ووقفت ها هنا وجمع كلها موقف. "د عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৯৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کا گوشت کھانے اور اس کا ذخیرہ کرنے کے بیان میں
12195 جب تم میں سے کوئی شخص قربانی کرے، تو اسے چاہیے کہ اپنی قربانی کے گوشت میں سے ضرور کچھ کھائے۔ رواہ احمد فی مسندہ عن ابوہریرہ (رض) ۔
کلام : ذخیرۃ الحفاظ 341، ضعیف الجامع 581 ۔
کلام : ذخیرۃ الحفاظ 341، ضعیف الجامع 581 ۔
12195- إذا ضحى أحدكم فليأكل من أضحيته. "حم عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৯৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کا گوشت کھانے اور اس کا ذخیرہ کرنے کے بیان میں
12196 قربانی کا گوشت کھاؤ اور ذخیرہ کرو۔
رواہ احمد فی مسندہ والحاکم عن ابی سعید وقتادۃ بن النعمان۔
رواہ احمد فی مسندہ والحاکم عن ابی سعید وقتادۃ بن النعمان۔
12196- كلوا لحوم الأضاحي وادخروا. "حم ك عن أبي سعيد وقتادة بن النعمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৯৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کا گوشت کھانے اور اس کا ذخیرہ کرنے کے بیان میں
12197 ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنی قربانی کے گوشت میں سے کچھ کھائے۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر و ابونعیم فی الحلیہ عن ابن عباس (رض) ۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر و ابونعیم فی الحلیہ عن ابن عباس (رض) ۔
12197- ليأكل كل رجل من أضحيته. "طب حل عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৯৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کا گوشت کھانے اور اس کا ذخیرہ کرنے کے بیان میں
12198 میں نے (ابتداء میں) تین دن سے زیادہ قربانوں کا گوشت کھانے سے تمہیں منع کیا تھا تاکہ غنی شخص، فقیر پر وسعت وسخاوت کرے (اب چونکہ اللہ نے وسعت پیدا فرمادی ہے) لہٰذا اب جس طرح چاہو کھاؤ اور دوسروں کو کھلاؤ اور ذخیرہ اندوزی کرو (اب کوئی حرج نہیں) ۔
رواہ الترمذی عن سلیمان بن بریدۃ (رض) ۔
رواہ الترمذی عن سلیمان بن بریدۃ (رض) ۔
12198- كنت نهيتكم عن لحوم الأضاحي فوق ثلاث، ليتسع ذو الطول على من لا طول له، فكلوا ما بدا لكم وأطعموا وادخروا. "ت عن سليمان بن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৯৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کا گوشت کھانے اور اس کا ذخیرہ کرنے کے بیان میں
12199 تم میں سے کوئی شخص تین دنوں سے زیادہ اپنی قربانی کا گوشت نہ کھائے۔
رواہ احمد فی مسندہ ومسلم والترمذی عن ابن عمر (رض) ۔
رواہ احمد فی مسندہ ومسلم والترمذی عن ابن عمر (رض) ۔
12199- لا يأكل أحدكم من لحم أضحيته فوق ثلاثة أيام. "حم م ت عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২২০০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کا گوشت کھانے اور اس کا ذخیرہ کرنے کے بیان میں
12200 ہم نے (ابتداء میں) تین دنوں سے زیادہ قربانی کا گوشت کھانے سے تمہیں منع کیا تھا تاکہ تم لوگ اپنے اوپر کشادگی کرو (یعنی تم لوگوں میں جو غنی ہیں وہ مالداروں کو کھلائیں تاکہ سب میں کشادگی و وسعت پھیلے) لہٰذا (اب قربانی کا گوشت) کھاؤ ، جمع کرکے رکھو اور (اس کی) تجارت کرو، آگاہ رہو ! کہ یہ دن کھانے پینے اور اللہ کا ذکر کرنے کے دن ہیں۔
رواہ ابوداؤد عن نبی شۃ (رض) ۔
رواہ ابوداؤد عن نبی شۃ (رض) ۔
12200- إنا كنا نهيناكم عن لحومها أن تأكلوها فوق ثلاث لكي تسعكم فقد جاء الله بالسعة، فكلوا وادخروا وائتجروا1 ألا وإن هذه الأيام أيام أكل وشرب وذكر الله. "د عن نبيشة".
তাহকীক: