কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১১৭০ টি
হাদীস নং: ১২১৬১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12161 قربانی میں گائے اور اونٹ سات، سات افراد کی طرف سے قربانی کیے جاسکتے ہیں۔ یعنی گائے میں سات افراد شریک ہوسکتے ہیں، اسی طرح اونٹ میں بھی۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود (رض) ۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود (رض) ۔
12161- البقرة عن سبعة والجزور عن سبعة في الأضاحي. "طب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৬২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12162 اونٹ (کی قربانی) سات افراد کی طرف سے ہوسکتی ہے۔ رواہ الطحاوی عن انس (رض) ۔
12162- الجزور عن سبعة. "الطحاوي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৬৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12163 قربانی میں اونٹ دس افراد کی طرف سے قربان ہوسکتا ہے۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود (رض) ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : ذخیرۃ الحفاظ 2637، ضعاف الدار قطنی 627 ۔
رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود (رض) ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : ذخیرۃ الحفاظ 2637، ضعاف الدار قطنی 627 ۔
12163- الجزور في الأضحى عن عشرة. "طب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৬৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12164 چاہیے کہ گائے ہدی میں (اونٹ میں) مشترک ہو، (یعنی گائے بھی ہدی میں شامل ہے) ۔ رواہ الحاکم عن جابر (رض) ۔
12164- ليشترك البقر في الهدي. "ك عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৬৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12165 بھیڑ کا بچہ اس بکری کی جگہ کافی ہے جس کے سامنے کے دانت گرگئے ہوں۔ یعنی بھیڑ کا بچہ جو قد کاٹھ میں سال بھر کا لگتا ہو وہ بڑی بکری کی جگہ قربانی میں استعمال ہوسکتا ہے۔
ابوداؤد، النسائی ، ابن ماجہ، مستدرک الحاکم، السنن للبیہقی عن مجاشع بن مسعود۔
ابوداؤد، النسائی ، ابن ماجہ، مستدرک الحاکم، السنن للبیہقی عن مجاشع بن مسعود۔
12165- إن الجذع من الضأن يوفي مما يوفي منه الثني من المعز. "د ن هـ ك هق عن مجاشع بن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৬৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12166 بھیڑ کے بچہ کی (جو چھ ماہ سے اوپر کا ہو لیکن سال بھر کا معلوم ہوتا ہو) قربانی کرو بیشک یہ جائز ہے۔ مسند احمد، الکبیر للطبرانی عن ام بلال۔
12166- ضحوا بالجذع من الضأن، فإنه جائز. "حم طب عن أم بلال".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৬৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12167 ذبح نہ کرو مگر بڑی عمر کی گائے۔ جو کم از کم دوسالہ ہو ہاں اگر وہ تمہارے لیے مشکل ہوجائے تو بھیڑ کا بچہ ذبح کرلو۔ مسند احمد، مسلم، ابوداؤد، النسائی ، ابن ماجہ عن جابر (رض) ۔
کلام : ضعیف الجامع 6209 ۔
کلام : ضعیف الجامع 6209 ۔
12167- لا تذبحوا إلا بقرة مسنة إلا أن يتعسر عليكم فتذبحوا جذعة من الضأن. "حم م د ن هـ عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৬৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12168 بھیڑ یا دنبہ کا بچہ کافی ہے (سال سے اوپر) بکری کی جگہ۔
مسند احمد، السنن للبیہقی عن رجل من مزینۃ۔
مسند احمد، السنن للبیہقی عن رجل من مزینۃ۔
12168- إن الجذعة تجزى مما تجزئ منه الثنية. "حم هق عن رجل من مزينة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৬৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12169 بھیڑ اور دنبے کے بچے کی قربانی بہترین ہے۔ الترمذی عن ابوہریرہ (رض) ۔
12169- نعم الأضحية الجذع من الضأن. "ت عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৭০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12170 ہمارا رب تعجب (وفخر) کرتا ہے جب تم اپنی اس عید کے روز بھیڑ یا دنبہ کو اللہ کی راہ میں ذبح کرتے ہو۔ شعب الایمان للبیہقی۔
2170- عجب ربنا من ذبحكم الضأن في يوم عيدكم. "هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৭১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12171 چار جانوروں کی قربانی اضحیہ میں جائز نہیں ہے ، واضح کانا اور بھینگا جانور جس کا بھینگا پن کھلا ہو، وہ مریض جانور جس کا مرض بالکل ظاہر ہو، وہ لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن بالکل ظاہر ہو۔ اور وہ ریوڑ سے پیچھے رہ جاتا ہو اور بالکل دبلا اور لاغر جانور بھی قربانی کے لائق نہیں۔
موطا امام مالک، مسنداحمد، ابن حبان، مستدرک الحاکم، السنن للبیہقی عن البراء۔
موطا امام مالک، مسنداحمد، ابن حبان، مستدرک الحاکم، السنن للبیہقی عن البراء۔
12171- أربع لا يجزين في الأضاحي: العوراء البين عورها، والمريضة البين مرضها، والعرجاء البين ظلعها، والعجفاء التي لا تنقى "مالك حم حب ك هق عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৭২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12172 حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھٹے ہوئے کان والے اور ٹوٹے ہوئے سینگ والے جانور کی قربانی سے منع فرمایا۔ مسند احمد، مستدرک الحاکم بروایت علی (رض) ، ابوداؤد۔
کلام : روایت محل کلام ہے : ضعیف الجامع 6016، ضعیف ابی داؤد 601 ۔
کلام : روایت محل کلام ہے : ضعیف الجامع 6016، ضعیف ابی داؤد 601 ۔
12172- نهى أن يضحى بعضباء الأذن والقرن. "حم ك عن علي" [د] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৭৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12173 دودھ والے جانور کو ہرگز ذبح نہ کر۔ الترمذی عن ابوہریرہ (رض) ۔
12173- لا تذبحن ذات در " ت عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৭৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے واجب ہونے اور اس کے بعض احکام سے متعلق
12174 کنارے سے کان کٹے کی قربانی نہ کی جائے، اور نہ کان کے پچھلے حصے کے کٹے ہوئے کی قربانی کی جائے اور نہ کان کے چیر کردو حصے کیے ہوئے جانور کی قربانی کی جائے اور نہ اس جانور کی قربانی کی جائے جس کے کان میں گول سوراخ ہو (اور نہ بھینگے یا کانے جانور کی قربانی کی جائے) ۔ النسائی عن علی (رض) ۔
کلام : ضعیف الجامع 6353، ضعیف النسائی 298 ۔
کلام : ضعیف الجامع 6353، ضعیف النسائی 298 ۔
12174- لا يضحى بمقابلة ولا مدابرة ولا شرقاء ولا خرقاء ولا عوراء1 "ن عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৭৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔قربانی کے آداب کے بیان میں
12175 قربانی کے جانوروں میں سب سے افضل جانور قدآور اور موٹے تازہ ہیں۔
مسند احمد ، مستدرک الحاکم عن رجل۔
کلام : ضعیف الجامع 1398 ۔
مسند احمد ، مستدرک الحاکم عن رجل۔
کلام : ضعیف الجامع 1398 ۔
12175- إن أفضل الضحايا أعلاها وأسمنها. "حم ك عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৭৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے آداب کے بیان میں
12176 اللہ تعالیٰ کے نزدیک قربانی کے جانوروں میں سب سے محبوب جانور اونچے قدآور اور موٹے تازہ جانور ہیں۔ السنن للبیہقی عن رجل۔
کلام : ضعیف الجامع 1362 ۔
کلام : ضعیف الجامع 1362 ۔
12176- إن أحب الضحايا إلى الله تعالى أعلاها وأسمنها. "هق عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৭৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے آداب کے بیان میں
12177 اپنی قربانی کے جانوروں میں تم عمدہ جانور چھانٹو (یعنی جو چست خوبصورت اور طاقتور ہوں ایسے جانور کی قربانی کرو) کیونکہ (یہ جانور پل صراط پر تمہاری سواری ہوں گے) ۔
عن ابوہریرہ (رض) ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : اسنی المطالب 182، الاتقان 1760 ۔
عن ابوہریرہ (رض) ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : اسنی المطالب 182، الاتقان 1760 ۔
12177- استفرهوا ضحاياكم فإنها مطاياكم على الصراط. "فر عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৭৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے آداب کے بیان میں
12178 جب عشرہ ذی الحجہ داخل ہو (یعنی ذی الحج کا پہلا عشرہ شروع ہو) اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کرنا چاہے تو وہ اپنے بال اور جلد کو بالکل نہ چھوئے (یعنی نہ کٹوائے) ۔
رواہ مسلم وابوداؤد النسائی عن ام سلمۃ (رض) ۔
رواہ مسلم وابوداؤد النسائی عن ام سلمۃ (رض) ۔
12178- إذا دخل العشر وأراد أحدكم أن يضحي، فلا يمس من شعره ولا بشره شيئا. "م د ن عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৭৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے آداب کے بیان میں
12179 جب تم ذی الحجہ کے مہینہ کا چاند دیکھو، اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کرنا چاہے تو اسے چاہیے کہ اپنے بال اور ناخن (کاٹنے) سے رک جائے۔ رواہ مسلم عن ام سلمہ (رض) ۔
12179- إذا رأيتم هلال ذي الحجة وأراد أحدكم أن يضحي، فليمسك عن شعره وأظفاره. "م عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২১৮০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قربانی کے آداب کے بیان میں
12180 تم میں سے کوئی ماہ ذی الحج کا چاند دیکھے اور قربانی کرنا چاہے تو جب تک قربانی نہ کرلے ہرگز اپنے بال اور ناخنوں کو نہ تراشے۔
12180- من رأى منكم هلال ذي الحجة، وأراد أن يضحي فلا يأخذن من شعره ولا من أظفاره حتى يضحي. "ت ن هـ ك عن أم سلمة".
তাহকীক: