কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১১৭০ টি

হাদীস নং: ১২০৮১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12081: عرفہ کے دن کا روزہ رکھنا گزشتہ دو سال اور آئندہ دو سال کے گناہوں کا کفارہ ہے، یوم عاشورا (دس محرم الحرام) کا روزہ رکھنا گزشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ رواہ احمد فی مسندہ و مسلم وابو داؤد عن ابی قتادۃ (رض))
12081- صوم يوم عرفة يكفر سنتين ماضية ومستقبلة، وصوم عاشوراء يكفر سنة ماضية. "حم م د عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৮২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12082: عرفہ کے دن روزہ رکھنا گزشتہ ایک سال اور آئندہ کے ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابی سعید (رض) ۔
12082- صوم يوم عرفة كفارة السنة الماضية والمستقبلة. "طس عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৮৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12083 عرفہ کے دن کا روزہ رکھنا، بیشک میں اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھتا ہوں کہ وہ (روزہ) گزشتہ ایک سال اور آئندہ ایک سال کے گناہوں کے لیے کفارہ ہو، اور عاشورا (دس محرم) کے دن روزہ رکھنا، بیشک میں اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھتا ہوں کہ وہ (روزہ) گزشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہو۔

رواہ ابوداؤد والترمذی وابن ماجہ وابن حبان فی صحیحہ عن ابی قتادہ (رض) ۔
12083- صيام يوم عرفة إني أحتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله والسنة التي بعده، وصيام يوم عاشوراء إني أحتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله. "د ت هـ حب عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৮৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12084 عرفہ کے دن روزہ رکھنا ایک ہزار دن کے روزہ کے برابر ہے۔

رواہ البیھقی فی شعب الایمان عن عائشہ (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 3523 ۔
12084- صيام يوم عرفة كصيام ألف يوم. "هب عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৮৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12085 عرفہ کے دن روزہ رکھنا دو سالوں کے روزوں کے برابر ہے ایک سال آئند اور ایک سال گزشتہ۔ رواہ الدار قطنی فی فوائد ابن مسددک عن ابن عمر (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 3692 ۔
12085- عدل صوم يوم عرفة بسنتين؛ سنة مقبلة، وسنة متأخرة. "قط في فوائد ابن مردك عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৮৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12086 جس شخص نے عرفہ کے دن روزہ رکھا تو اللہ تعالیٰ اس کے دو سالوں کے گناہوں کی بخشش فرما دیتے ہیں، ایک سال آئندہ کے گناہ کی اور ایک سال گزشتہ سال کے گناہوں کی۔

رواہ ابن ماجہ عن قتادہ (رض) ۔

کلام : النوافح 2203 ۔
12086- من صام يوم عرفة غفر الله له سنتين، سنة أمامه، وسنة خلفه. "هـ عن قتادة بن النعمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৮৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12087 یوم الترویہ (ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ) روزہ رکھنا ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے، اور عرفہ کے دن (نویں ذی الحجہ) روزہ رکھنا دو سالوں کے گناہوں کا کفارہ ہے۔

رواہ ابوالشیخ فی الثواب وابن النجار عن ابن عباس (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 3418 ۔
12087- صوم يوم التروية كفارة سنة، وصوم يوم عرفة كفارة سنتين. "أبو الشيخ في الثواب وابن النجار عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৮৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12088 اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب ترین ایام کہ جن میں اس کی عبادت کی جائے وہ ماہ ذی الحج کے دس دن ہیں، ان دس دنوں میں سے ہر دن ایسا ہے کہ اس میں روزہ رکھنا ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور ان دنوں میں ہر رات ایسی ہے کہ اس میں عبادت کرنا لیلۃ القدر میں عبادت کے برابر ہے۔ رواہ الترمذی و ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض) ۔

کلام : امام ترمذی (رح) نے اس حدیث کے بارے میں ” حدیث غریب “ کہا ہے۔
12088- ما من أيام أحب إلى الله تعالى أن يتعبد له فيها من عشر ذي الحجة يعدل صيام كل يوم منها بصيام سنة، وقيام كل ليلة منها بقيام ليلة القدر. "ت هـ عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৮৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12089 اے بھتیجے ! بیشک اس دن یعنی عرفہ کے روز (نویں ذی الحجہ کو) جو شخص اپنے کانوں، آنکھوں، اور زبان کی حفاظت کرے تو اس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔

رواہ احمد فی مسندہ عن عبداللہ بن عباس (رض) ۔
12089- ابن أخي؛ إن هذا اليوم، من ملك فيه سمعه وبصره ولسانه غفر له يعني يوم عرفة. "حم عن عبد الله بن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৯০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12090 بیشک اس دن جو شخص بھی اپنے کان، آنکھ اور اپنی زبان کی حفاظت کرے تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں یعنی عرفہ کے دن (9 ذی الحجہ) ۔

رواہ الخطیب والطبرانی فی الکبیر وابن عساکر عن ابن عباس (رض) ۔
12090- إن هذا اليوم، من ملك فيه سمعه وبصره ولسانه غفر له ما تقدم من ذنبه، يعني يوم عرفة. "الخطيب طب وابن عساكر عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৯১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12091 اے لڑکے ٹھہر جا ! بیشک یہ ایک ایسا دن ہے کہ جو شخص اس دن میں اپنی آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے تو اس کی مغفرت کردی جاتی ہے یعنی عرفہ کے دن (9 ذی الحجہ) ۔

رواہ عن ابن عباس (رض)۔
12091- مه يا غلام؛ فإن هذا يوم من حفظ فيه بصره غفر له يعني عرفة. "ط عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৯২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12092 اے بھتیجے ! بیشک یہ ایک ایسا دن ہے کہ جو شخص اس دن اپنی آنکھوں، کانوں اور اپنی زبان کو حق جگہوں میں استعمال کرنے کے علاوہ دوسری جگہوں میں اس کی حفاظت کرے (گناہ میں استعمال کرنے سے بچائے) تو اس شخص کی مغفرت کردی جاتی ہے، یعنی عرفہ کے دن (اور وہو نویں ذی الحجہ ہے) ۔ رواہ البیھقی فی شعب الایمان عن ابن عباس (رض) ۔
12092- يا ابن أخي، إن هذا يوم، من ملك فيه بصره إلا من حق، وسمعه إلا من حق، ولسانه إلا من حق، غفر له يعني يوم عرفة. "هب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৯৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12093 اللہ تعالیٰ عرفہ کے دن (نویں ذی الحجہ کو) اپنے بندوں کی طرف نظر کرم فرماتے ہیں پس جس شخص کے دل میں بھی ذرہ برابر ایمان ہوتا ہے اس کی مغفرت فرما دیتے ہیں۔

رواہ الدیلمی عن ابن عمر (رض)۔
12093- إن الله تعالى ينظر إلى عباده يوم عرفة فلا يدع أحدا في قلبه مثقال ذرة من الإيمان إلا غفر له. "الديلمي عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৯৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12094 اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں کوئی بھی مخلوق کہ جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہو، عرفہ کے روز (نویں ذی الحجہ کو) اللہ رب العزت اس کی ضرور مغفرت فرما دیتے ہیں، کہا گیا کہ : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ بات صرف عرفات والوں کے لیے ہے یا تمام انسانوں کے لیے عام ہے ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ : یہ بات صرف عرفات والوں کے لیے خاص نہیں بلکہ عمومی طور پر تمام انسانوں کے لیے ہے۔ رواہ ابن ابی الدنیا فی فضل عشر ذی الحجہ وابن النجار عن ابن عمر (رض) ۔

کلام : اس حدیث کی سند میں ” الولید بن القاسم بن الولید “ نامی راوی ہے، ابن حبان (رح) نے کہا کہ اس حدیث سے استدلال نہیں کیا جاسکتا۔
12094- لا يبقى يوم عرفة خلق من خلق الله عز وجل في قلبه مثقال ذرة من الإيمان إلا غفر الله له، قيل: يا رسول الله لأهل عرفات أم للناس عامة؟ قال: لا بل للناس عامة. "ابن أبي الدنيا في فضل عشر ذي الحجة وابن النجار عن ابن عمر" وفيه الوليد بن القاسم بن الوليد، قال ابن حبان: لا يحتج به.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৯৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12095 جب عرفہ کی رات ہوتی ہے تو جس کسی کے دل میں بھی رائی کے دانے کے برابر ایمان ہوتا ہے اس کی مغفرت کردی جاتی ہے، تو کہا گیا کہ : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا یہ بات صرف عرفات والوں کے لیے خاص ہے ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ : صرف ان کے لیے نہیں بلکہ عمومی طور پر تمام مسلمانوں کے لیے ہے۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عمر (رض) ۔
12095- إذا كان عشية عرفة لم يبق أحد في قلبه مثقال حبة من خردل من الإيمان إلا غفر له، قيل: يا رسول الله أهل عرفة خاصة؟ قال: بل للمسلمين عامة. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৯৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12096 جب عرفہ کا دن (نویں ذی الحجہ ) ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ مخلص حجاج کرام کی مغفرت فرما دیتے ہیں، اور جب جمرہ عقبہ کی رمی کا دن ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ سائلین کی مغفرت فرما دیتے ہیں، پس جو مخلوق اس موقف میں حاصر ہوتی ہے ان سب کی اللہ تعالیٰ مغفرت فرما دیتے ہیں ۔

رواہ ابن حبان فی صحیحہ ، فی الضعفاء وابن عدی فی الکامل والدار قطنی فی غرائب مالک والدیلمی عن ابوہریرہ (رض) ۔

کلام : امام دار قطنی (رح) نے فرمایا کہ یہ ” حدیث منکر “ ہے، الحسن بن علی ابوعبدالغنی الازدی اس میں متفردراوی ہیں (امام ابن حبان (رح)) نے فرمایا کہ : الحسن بن علی ثقات راویوں سے موضوع احادیث بیان کرتا ہے، اور ابن عدی (رح) کا کہنا ہے کہ اس نے ایسی احادیث روایت کی ہیں کہ جن کی متابعت نہیں کی جاسکتی، اور ان کا کہنا ہے کہ میں نے سوائے پانچ حدیثوں کے اس کی کوئی حدیث نہیں دیکھی، اور جو روایت کی ہیں وہ بھی محتمل ہیں (کہ اس میں بھی کذب سے کام لیا ہو کیونکہ) کتنے مجہول ہیں جو پانچ حدیثوں میں بھی جھوٹ بولنا چاہتے ہیں۔ اور علامہ ابن الجوزی نے اس حدیث کی موضوعات میں شمار کیا ہے۔ دیکھئے ترتیب الموضوعات 598، اللآلی 124/2 ۔
12096- إذا كان يوم عرفة غفر الله للحاج الخالص، فإذا كانت ليلة مزدلفة غفر الله للتجار، وإذا كان يوم منى غفر الله للجمالين، فإذا كان يوم رمي جمرة العقبة، غفر الله للسوال، فلا خلق يحضر ذلك الموقف إلا غفر الله له. "حب في الضعفاء عد قط في غرائب مالك كر والديلمي عن أبي هريرة" قال "قط": منكر تفرد به الحسن بن علي أبو عبد الغني الأزدي، وقال "حب": الحسن هذا يضع عن الثقات، وقال "عد": روى أحاديث لا يتابع عليها، وقال "كر" لم أر له من الأحاديث غير خمسة أحاديث وما رواه يحتمل وكم مجهول يريد أن يكذب في خمسة أحاديث وأورده ابن الجوزي هذا الحديث في الموضوعات.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৯৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12097 بیشک تمہارے اس دن میں (نویں ذی الحجہ ) اللہ تعالیٰ نے تم پر احسان کیا ہے کہ تمہارے نیکوکاروں کی بدولت تمہارے گناہ گاروں کو عطا فرمایا ہے۔

البغوی عن عبدالرحمن بن عبداللہ عن ابیہ عن جدہ۔
12097- إن الله تعالى تطول عليكم في يومكم هذا، فوهب مسيئكم لمحسنكم. "البغوي عن عبد الرحمن بن عبد الله عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৯৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکر و اذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12098 بیشک اللہ بزرگ و برتر نے عرفات والوں پر احسان فرمایا ہے، کہ فرشتوں کے سامنے حاجیوں پر فخر کرتا ہے اور فرماتا ہے کہ ذرا میرے بندوں کی طرف تو دیکھو، یہ میرے پاس پراگندہ بال گرد آلود دور دور مقامات سے آئے ہیں، میں تمہیں اس بات پر گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ان کی دعا قبول کرلی ہے، اور ان کی رغبت کو دو گنا کردیا ہے اور ان کے نیکوکاروں کی بدولت ان کے گناہ گاروں کو عطا فرمایا : اور ان کے نیکوکاروں نے جو کچھ مجھ سے مانگا سوائے ان کے آپس کے جھگڑوں کے میں نے وہ سب عطا فرمادیا، یہاں تک کہ جب (حجاج کرام) کی جماعت عرفات سے واپس ہو کر مزدلفہ آجاتی ہے اور وہاں قیام کرتی ہے تو اللہ تعالیٰ (فرشتوں سے) ارشاد فرماتا ہے کہ : اے میرے فرشتو ! میرے بندوں کو تو دیکھو جو مجھ سے بار بار سوال کررہے ہیں، میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کے میں نے ان کی دعا قبول کرلی ہے اور ان کی رغبت کو دو گنا کردیا ہے، اور ان کے نیکوکاروں کی بدولت ان کے گناہ گاروں کو بھی عطا فرمایا ہے، اور ان کے نیک لوگوں نے جو مانگا میں نے وہ دیا۔ رواہ الخطیب فی المتفق عن انس (رض) ۔

کلام : اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے۔
12098- إن الله عز وجل تطول على أهل عرفات، فباهى بهم الملائكة فقال: انظروا يا ملائكتي إلى عبادي شعثا غبرا أقبلوا يضربون إلي من كل فج عميق أشهدكم أني قد أجبت دعوتهم، وشفعت رغبتهم ووهبت مسيئهم لمحسنهم، وأعطيت محسنهم جميع ما سألني غير التبعات التي بينهم حتى إذا أفاض القوم من عرفات، أتوا جمعا فوقفوا، قال: فانظروا يا ملائكتي إلى عبادي عاودوني في المسئلة، أشهدكم أني قد أجبت دعوتهم وشفعت رغبتهم ووهبت مسيئهم لمحسنهم، وأعطيت محسنهم جميع ما سأل، وتحملت عنهم التبعات التي بينهم. "الخطيب في المتفق والمفترق عن أنس" وضعف.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৯৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12099 اللہ تعالیٰ عرفہ کی رات کو فرشتوں کے سامنے حاجیوں پر فخر فرماتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ذرا میرے بندوں کو تو دیکھو، پراگندہ بال اور گرد آلود ہیں، گواہ رہو ! میں نے ان کی مغفرت کردی ہے۔ رواہ ابن النجار عن ابوہریرہ (رض) ۔
12099- إن الله تعالى يباهي ملائكته عشية عرفة بالحجاج فيقول: انظروهم شعثا غبرا، اشهدوا أني قد غفرت لهم. "ابن النجار عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২১০০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12100 عرفہ کا دن (نویں ذی الحجہ ) کتنا ہی اچھا دن ہے کہ اللہ رب العزت اس دن میں آسمان دنیا پر نازل ہوتے ہیں۔ رواہ الدیلمی عن ام سلمہ (رض) ۔
12100- نعم اليوم يوم عرفة ينزل الله عز وجل فيه إلى السماء الدنيا. "الديلمي عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক: