কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১১৭০ টি
হাদীস নং: ১২০৬১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12061 حج عرفہ ہے۔ جو اس رات کو طلوع فجر سے قبل آگیا اس نے حج پالیا۔ منی کے تین دن ہیں۔ جو جلدی کی وجہ سے صرف دو یوم منیٰ میں رہا اس پر بھی کوئی گناہ نہیں (اور) جس نے (وہاں سے آنے میں زیادہ) تاخیر کی اس پر بھی کوئی گناہ نہیں۔
مسند احمد، الکامل لا بن عدی، مستدرک الحاکم، السنن للبیھقی عن عبدالرحمن بن یعمر الدیلمی۔
مسند احمد، الکامل لا بن عدی، مستدرک الحاکم، السنن للبیھقی عن عبدالرحمن بن یعمر الدیلمی۔
12061- الحج عرفة، من جاء قبل طلوع الفجر من ليلة جمع فقد أدرك الحج، أيام منى ثلاثة فمن تعجل في يومين فلا إثم عليه، ومن تأخر فلا إثم عليه. "حم عد ك هق عن عبد الرحمن بن يعمر الديلمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৬২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12062 بیشک اللہ تعالیٰ نے اس مزدلفہ کے دن میں تم کو مہلت دی ہے، پس تمہارے برے آدمی کو اچھا آدمی کردیا ہے اور اچھے آدمی کے لیے وہ سب ہے جو کچھ وہ مانگے، پس اللہ کے نام سے چلو۔ ابن ماجہ، عن بلال بن ریاح۔
کلام : مذکورہ روایت کی سند ضعیف ہے، اس کا راوی ابوسلم غیر معروف الاسم ہے اور وہ مجہول ہے۔ زوائد ابن ماجہ۔
کلام : مذکورہ روایت کی سند ضعیف ہے، اس کا راوی ابوسلم غیر معروف الاسم ہے اور وہ مجہول ہے۔ زوائد ابن ماجہ۔
12062- إن الله تعالى تطول عليكم في جمعكم هذا، فوهب مسيئكم لمحسنكم وأعطى محسنكم ما سأل، ادفعوا بسم الله. "هـ عن بلال ابن رباح"
روى حديث: من صلى صلاتنا ثم أفاض ... راجع تهذيب التهذيب "7/188". وأخرجه الحاكم في المستدرك "1/463" وقال صحيح.
رواه الترمذي كتاب الحج - باب ما جاء فيمن أدرك الإمام ... رقم "891" وقال: حسن صحيح.
ورواه ابن ماجه كتاب المناسك باب من أتى عرفة رقم "3016" ص.

হাদীস নং: ১২০৬৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12063 (عرفات میں) بطن عرفہ سے ہٹ جاؤ اور بطن محسر سے بھی (مزدلفہ میں) ہٹ جاؤ۔
مستدرک الحاکم، السنن للبیھقی عن ابن عباس (رض) ۔
مستدرک الحاکم، السنن للبیھقی عن ابن عباس (رض) ۔
12063- ارفعوا عن بطن عرنة وارفعوا عن بطن محسر. "ك هق عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৬৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12064 عرفہ آج کا دن ہے جس میں لوگ عرفات میں ٹھہرتے ہیں ۔
ابن مندۃ، ابن عساکر عن عبداللہ بن خالد بن اسید۔
کلام : روایت محل کلام ہے : ضعیف الجامع 3707 ۔
ابن مندۃ، ابن عساکر عن عبداللہ بن خالد بن اسید۔
کلام : روایت محل کلام ہے : ضعیف الجامع 3707 ۔
12064- عرفة اليوم الذي يعرف فيه الناس. "ابن مندة وابن عساكر عن عبد الله بن خالد بن أسيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৬৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ من الاکمال
12065 حج عرفہ (کے دن عرفات میں ٹھہرنے کا نام) ہے، جو شخص جمع (مزدلفہ) کی رات سے نماز فجر سے پہلے پہلے (عرفات میں) آگیا اس کا حج پورا ہوگیا ، منیٰ کے تین دن ہیں۔ جو وہی رہا اس پر بھی کوئی گناہ نہیں۔
مسنداحمد، ابوداؤد، الترمذی، حسن صحیح، النسائی ، ابن ماجہ، مستدرک الحاکم، السنن للبیھقی عن عبدالرحمن بن یعمر الدیلمی۔
مسنداحمد، ابوداؤد، الترمذی، حسن صحیح، النسائی ، ابن ماجہ، مستدرک الحاکم، السنن للبیھقی عن عبدالرحمن بن یعمر الدیلمی۔
12065- الحج عرفة من جاء قبل صلاة الصبح من ليلة جمع فقد تم حجه، أيام منى ثلاثة أيام، فمن تعجل في يومين فلا إثم عليه. "حم د ت حسن صحيح ن هـ ك ق عن عبد الرحمن بن يعمر الديلمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৬৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ من الاکمال
12066 جس نے مزدلفہ کا قیام امام اور لوگوں کے ساتھ پالیا حتیٰ کہ وہاں سے نکل آئے تو اس نے حج کو پالیا اور جس نے قیام مزدلفہ امام اور لوگوں کے ساتھ نہیں پایا اس نے حج نہیں پایا۔
النسائی عن عروۃ بن مضرس۔
النسائی عن عروۃ بن مضرس۔
12066- من أدرك جمعا مع الإمام والناس حتى يفيض منها فقد أدرك الحج، ومن لم يدرك مع الناس والإمام فلم يدرك. "ن عن عروة بن مضرس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৬৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ من الاکمال
12067 جس نے ہمارے ساتھ اس جگہ یہ نماز ادا کی، پھر ہمارے ساتھ اس جگہ قیام کیا حتیٰ کہ امام وہاں سے نکلے اور اس سے پہلے وہ عرفات میں رات یا دن کی کسی گھڑی میں آچکا تھا تو اس کا حج پورا ہوگیا اور اس کی مراد نکل آئی۔ مستدرک الحاکم، عن عروۃ بن مضرس۔
12067- من صلى معنا هذه الصلاة في هذا المكان، ثم وقف معنا هذا الموقف حتى يفيض الإمام وكان وقف ذلك من عرفات ليلا أو نهارا فقد تم حجه وقضى تفثه. "ك عن عروة بن مضرس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৬৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ من الاکمال
12068 جو عرفات سے صبح سے پہلے نکل گیا اس کا حج پورا ہوگیا اور جس سے عرفات کا وقوف فوت ہوگیا اس کا حج فوت ہوگیا۔ السنن للبیھقی عن ابن عباس (رض) ۔
12068- من أفاض من عرفات قبل الصبح فقد تم حجه، ومن فاته فقد فاته الحج. "ق عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৬৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ من الاکمال
12069 (میدان) عرفہ سارا موقف ہے سوائے بطن عرفہ کے اور مزدلفہ سارا موقف ہے سوائے بطن محسر کے۔ ابن قانع، ابونعیم، عن جندب بن حماسۃ الحظمی۔
12069- عرفة كلها موقف إلا بطن عرنة، والمزدلفة كلها موقف إلا بطن محسر. "ابن قانع وأبو نعيم عن جندب بن حماسة الخطمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৭০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ من الاکمال
12070 عرفہ کا دن وہ ہے جب امام عرفات میں جائے، قربانی کا دن جب امام قربانی کرے، اور یوم الفطر وہ ہے جب امام افطار کرے۔ السنن للبیھقی عن عائشۃ (رض) ۔
12070- يوم عرفة يوم يعرف الإمام، والأضحى يوم يضحي الإمام والفطر يوم يفطر الإمام.
"ق عن عائشة".
"ق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৭১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ من الاکمال
12071 عرفہ کا دن وہ ہے جب لوگ عرفات میں جائیں۔
ابوداؤ فی مراسیلہ، الدار قطنی فی السنن، وقال۔
یہ روایت مرسل جید ہے اور عبدالعزیز بن عبداللہ بن خالد اسید سے مرسلاً مروی ہے۔
کلام : حسن الاثر 242 ۔
ابوداؤ فی مراسیلہ، الدار قطنی فی السنن، وقال۔
یہ روایت مرسل جید ہے اور عبدالعزیز بن عبداللہ بن خالد اسید سے مرسلاً مروی ہے۔
کلام : حسن الاثر 242 ۔
12071- يوم عرفة اليوم الذي يعرف الناس فيه. "د في مراسيله قط ق وقال: مرسل جيد عن عبد العزيز بن عبد الله بن خالد بن أسيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৭২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ من الاکمال
12072 جس دن اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ کسی بندے یا بندی کو جہنم کی آگ سے آزاد فرماتا ہے وہ دن عرفہ کا دن ہے، اور اس دن اللہ رب العزت قریب ہوتے ہیں (آسمان دنیا پر تشریف لاتے ہیں) پھر فرشتوں سے فخر فرماتے ہیں اور ارشاد فرماتے ہیں کہ : یہ لوگ (عرفہ کے دن جو لوگ حاضر ہیں) کیا چاہتے ہیں ؟ رواہ مسلم والنسائی وابن ماجہ (رح) عن عائشۃ (رض) ۔
12072- ما من يوم أكثر من أن يعتق الله فيه عبدا أو أمة من النار من يوم عرفة، وإنه ليدنو ثم يباهي بهم الملائكة فيقول: ماذا أراد هؤلاء. "م ن هـ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৭৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کے بیان میں ایک فرع
12073 اللہ رب العزت عرفہ کی شام کو عرفہ والوں پر اپنے فرشتوں کے سامنے فخر فرماتے ہیں اور ارشاد فرماتے ہیں کہ : دیکھو میرے بندوں کو میرے پاس پراگندہ بال اور گرد و غبار میں اٹے ہوئے آئے ہیں۔ رواہ احمد فی مسندہ والطبرانی فی الکبیر عن ابن عمرو (رض) ۔
12073- إن الله تعالى يباهي ملائكته عشية عرفة بأهل عرفة فيقول: انظروا إلى عبادي أتوني شعثا غبرا. "حم طب عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৭৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12074 اللہ تعالیٰ عرفات والوں پر آسمان والوں (فرشتے) کے سامنے فخر فرماتے ہیں اور ان سے ارشاد فرماتے ہیں کہ : دیکھو میرے بندوں کو کہ میرے پاس پراگندہ بال اور گرد و غبار میں اٹے ہوئے آئے ہیں۔ رواہ احمد فی مسندہ والحاکم فی المستدرک والبیھقی فی السنن عن ابوہریرہ (رض) ۔
12074- إن الله يباهي بأهل عرفات أهل السماء فيقول لهم: انظروا إلى عبادي جاؤني شعثا غبرا. "حم ك هق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৭৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12075 جس شخص نے عرفہ کے دن اپنی زبان، کان اور اپنی آنکھوں کی حفاظت کی تو ایک عرفہ سے دوسرے عرفہ تک اس کے گناہوں کی بخشش کردی جاتی ہے۔
رواہ البیھقی فی شعب الایمان عن الفضل۔
رواہ البیھقی فی شعب الایمان عن الفضل۔
12075- من حفظ لسانه وسمعه وبصره يوم عرفة غفر له من عرفة إلى عرفة. "هب عن الفضل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৭৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12076 جس شخص نے چار راتیں زندہ کیں (یعنی ان میں اللہ رب العزت کی بندگی و عبادت کی) تو اس کے لیے جنت ہے وہ چار راتیں یہ ہیں۔
1 ۔ ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ کی رات۔ 2 ۔ عرفہ کی رات
3 ۔ نحر (قربانی) کی رات۔ 4 ۔ عیدالفطر کی رات۔ رواہ ابن عساکر عن معاذ (رض) ۔
کلام : ضعیف الجامع 5358، الضعیفۃ 522 ۔
1 ۔ ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ کی رات۔ 2 ۔ عرفہ کی رات
3 ۔ نحر (قربانی) کی رات۔ 4 ۔ عیدالفطر کی رات۔ رواہ ابن عساکر عن معاذ (رض) ۔
کلام : ضعیف الجامع 5358، الضعیفۃ 522 ۔
12076- من أحيا الليالي الأربع وجبت له الجنة ليلة التروية، وليلة عرفة، وليلة النحر، وليلة الفطر. "ابن عساكر عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৭৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12077 جس شخص نے عیدالفطر کی رات اور عیدالاضحی کی رات (اللہ کی عبادت سے) زندہ کیں تو جس دن دل مریں گے، اس کا دل نہ مرے گا۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر عن عبادۃ (رض) ۔
کلام : ضعیف الجامع 5361، الضعیفۃ 520 ۔
کلام : ضعیف الجامع 5361، الضعیفۃ 520 ۔
12077- من أحيا ليلة الفطر، وليلة الأضحى لم يمت قلبه يوم تموت القلوب. "طب عن عبادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৭৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12078 بہترین دعا عرفہ کا دن ہے، اور بہترین بات وہ ہے جو میں نے اور مجھ سے قبل تمام انبیاء کرام (علیہم السلام) نے کہی کہ : نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے جو تن تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، ملک بھی اسی کا ہے اور تمام تعریفیں اسی ذات کے لیے ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
رواہ الترمذی عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ۔
کلام : امام ترمذی (رح) نے اس حدیث پر تبصرہ کرتے ہوئے ” حدیث غریب “ کہا ہے۔
رواہ الترمذی عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ۔
کلام : امام ترمذی (رح) نے اس حدیث پر تبصرہ کرتے ہوئے ” حدیث غریب “ کہا ہے۔
12078- خير الدعاء يوم عرفة، وخير ما قلت أنا والنبيون من قبلي: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير. "ت عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৭৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12079 افضل ترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے، اور افضل ترین بات وہ ہے جو میں نے اور مجھ سے قبل تمام انبیاء کرام (علیہم السلام) نے کہی کہ : نہیں کوئی معبودسوائے اللہ کے ، جو تن تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ رواہ مالک عن طلحۃ بن عبید اللہ بن کریز۔
کلام : یہ روایت مرسل ہے، علامہ ابن عبدالبر کا کہنا ہے کہ امام مالک (رح) سے اس حدیث کے ارسال میں کوئی اختلاف نہیں اور اس سند سے کوئی مسند حدیث من وجہ بھی معلوم نہیں کہ جس سے استدلال کیا جائے اور فضائل کی احادیث محتاج استدلال نہیں جبکہ یہی حدیث حضرت علی اور ابن عمر (رض) سے مسندامروی ہے۔

12079- أفضل الدعاء دعاء يوم عرفة، وأفضل ما قلت أنا والنبيون من قبلي: لا إله إلا الله، وحده لا شريك له. "مالك عن طلحة بن عبيد الله بن كريز" مرسلا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০৮০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن کی فضیلت، ذکرواذکار اور اس دن میں روزہ رکھنے کا بیان
12080 افضل ترین دعا عرفہ کے دن کی ہے، اور میرا مجھ سے قبل تمام انبیاء کرام (علیہم السلام) کا افضل ترین قول یہ ہے کہ : نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے، جو اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، ملک اسی کا ہے، اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں، وہی زندہ کرتا ہے، وہی موت دیتا ہے ، اسی کے ہاتھ میں تمام خیر ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
رواہ البیھقی فی شعب الایمان وابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض) ۔
رواہ البیھقی فی شعب الایمان وابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض) ۔
12080- أفضل الدعاء يوم عرفة، وأفضل قولي وقول الأنبياء قبلي: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد يحيى ويميت بيده الخير وهو على كل شيء قدير. "هب هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক: