কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১১৭০ টি

হাদীস নং: ১২০৪১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف الوداع
12041 کوئی بھی حاجی ہرگز منیٰ سے روانہ نہ ہو ، یہاں تک کہ اس کا آخری کام بیت اللہ کا طواف ہو (یہی طواف وداع ہے) اور یہ آفاقی پر واجب ہے اور مکہ والوں پر واجب نہیں ہے۔
12041- لا ينفرن أحد حتى يكون آخر عهده الطواف بالبيت. "حم د هـ عن ابن عباس" "هـ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৪২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ السعی
12042 بیشک اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی فرض کی ہے لہٰذا سعی کرو (صفاومروہ کے درمیان) ۔

رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عباس (رض) ۔
12042- إن الله كتب عليكم السعي فاسعوا. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৪৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ السعی
12043 سعی کرو ((صفا ومرہ کے مابین) کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی فرض کی ہے۔

رواہ احمد فی مسندہ والطبرانی فی الکبیر عن حبیبہ منت ابی نحزیہ
12043- اسعوا فإن الله قد كتب عليكم السعي. "حم طب عن حبيبة بنت أبي تجزئة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৪৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ السعی
12044 بین الصفاء والمروہ (وادی ابطح) کو طے نہیں کرنا مگر دوڑتے ہوئے۔

رواہ احمد فی مسندہ وابن ماجہ عن ام ولد شید (رض) ۔
12044- لا يقطع الأبطح إلا شدا. "حم هـ عن أم ولد شيبة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৪৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ السعی
12045 (صفا مروہ کے درمیان) وادی کو دوڑتے ہوئے طے کرنا۔

مسند احمد، رواہ النسائی عن امراۃ صحابیۃ۔
12045- لا يقطع الوادي إلا شدا. "ن عن امرأة صحابية". "حم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৪৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ السعی من الاکمال
12046 (صفاومروہ کے درمیان) سعی کرو ، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی فرض کی ہے۔

رواہ احمد فی مسندہ والطبرانی فی الکبیر عن حبیبہ بنت ابی تجزیۃ ۔
12046- اسعوا فإن الله تعالى قد كتب عليكم السعي. "حم طب عن حبيبة بنت أبي تجزئة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৪৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ السعی من الاکمال
12047 (صفاومروہ کے درمیان) سعی کرو، کیونکہ یہ تم پر فرض کی گئی ہے۔

رواہ الطبرانی فی الکبیر عن صفیۃ بنت شیۃ (رض) ۔
12047- اسعوا فإن السعي كتب عليكم. "طب عن صفية بنت شيبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৪৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ السعی من الاکمال
12048 لا الہ الا اللہ، وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر، لا الہ الا اللہ وحدہ انحر وعدہ ونصر عبدہ وھزم الاحزاب وحدہ۔

نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے، جو اکیلا ہے اس کا کوئی ساجھی نہیں، ملک اسی کا ہے ، اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ، نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے جو اکیلا ہے جس نے اپنے وعدہ کو پورا کر دکھایا اور اپنے بندے (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) کی مدد ونصرت فرمائی اور اس اکیلی ذات نے کفار کے لشکر کو شکست فاش دی۔ (رواہ ابوداؤد مسلم و ابن ماجہ عن جابر (رض)) کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ دعا صفا ومروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے پڑھی۔
12048- لا إله إلا الله، وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، لا إله إلا الله وحده أنجز وعده ونصر عبده وهزم الأحزاب وحده. "م د هـ عن جابر" أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ذلك على الصفا والمروة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৪৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12049 مقام عرفہ پورا کا پورا موقف ہے۔ یعنی ٹھہرنے کا مقام اور مقام منیٰ پورے کا پورا قربانی کرنے کی جگہ ہے، اور مزدلفہ پورے کا پورا موقف ہے اور مکہ کا ہر راستہ اور قربان گاہ ہے۔

رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ والحاکم فی المستدرک عن جابر (رض) ۔
12049- كل عرفة موقف، وكل منى منحر، وكل مزدلفة موقف، وكل فجاج مكة طريق ومنحر. "د هـ ك عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৫০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12050 عرفہ پورے کا پورا موقف ہے، اور وادی عرفہ سے چل پڑو۔ یعنی وادی عرفہ میں ٹھہرنا نہیں ہے بلکہ یہاں سے آگے چلنا ہے اور مزدلفہ پورے کا پورا موقف (ٹھہرنے کی جگہ) ہے اور وادیمحسر سے چل پڑو (وہاں قیام نہ کرو) اور منی پورا قربان گاہ ہے سوائے حمرۃ عقبہ کی پچھلی جانب (کہ وہ قربان گاہ میں داخل نہیں ہے) ۔

کلام : ضعیف ابن ماجہ 650 ۔
12050- كل عرفة موقف، وارتفعوا عن بطن عرنۃ، وكل مزدلفة موقف وارتفعوا عن بطن محسر، وكل منى منحر، إلا ما وراء العقبة. "هـ عن جابر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৫১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12051 میدان عرفات پورا موقف (ٹھہرنے کی جگہ) ہے، اور وادی عرفہ سے چل پڑو (وقوف نہ کرو) اور مزدلفہ پورا موقف ہے اور وادی محسر سے چل پڑو، اور منی پورا قربان گاہ ہے۔

رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عباس (رض) ۔ ورواہ مالک (رح) ۔
12051- عرفة كلها موقف، وارتفعوا عن بطن عرنة، ومزدلفة كلها موقف وارتفعوا عن بطن محسر، ومنى كلها منحر. "طب عن ابن عباس" "مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৫২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12052 عرفات سارا موقف (کھڑے ہونے کی جگہ) ہے لیکن بطن عرفہ سے دور ہوا اور مزدلفہ سارا موقف ہے لیکن بطن محسر سے دور ہو۔ اور منیٰ کا ہر راستہ قربان گاہ ہے اور تشریق کے سارے دن ذبح کے ہیں۔ مسند احمد عن جبیر بن مطعم۔
12052- كل عرفات موقف، وارتفعوا عن عرنة، وكل مزدلفة موقف وارتفعوا عن بطن محسر، وكل فجاج منى منحر، وكل أيام التشريق ذبح. "حم عن جبير بن مطعم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৫৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12053 عرفہ کا دن سارا موقف کا ہے۔ النسائی عن جابر (رض) ۔
12053- عرفة كلها موقف. "ن عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৫৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12054 یہ عرفہ کا دن ہے اور یہ ٹھہرنے کی جگہ ہے اور عرفہ سارا ٹھہرنے کی جگہ ہے۔

الترمذی عن علی (رض)۔
12054- هذه عرفة، وهذا الموقف وعرفة كلها موقف. "ت عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৫৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12055 یہ کھڑے ہونے کی جگہ ہے اور عرفہ سارا کھڑے ہونے کی جگہ ہے۔

ابن ماجہ عن علی (رض)۔
12055- هذا الموقف، وعرفة كلها موقف. "هـ عن علي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৫৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12056 اپنی ان عبادت کی جگہوں پر کھڑے رہو، بیشک تم اپنے باپ ابراہیم کی وراثت پر ہو۔ ابوداؤد ، الباوردی عن ابن سریع ۔
12056- قفوا على مشاعركم هذه، فإنكم على إرث أبيكم إبراهيم. "د والباوردي عن ابن سريع"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৫৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12057 اپنی جگہوں پر کھڑے رہو، بیشک آج کے دن تم حتیٰ کہ اپنے باپ ابراہیم کی وراثت پر ہو۔ مسند احمد، الترمذی ، النسائی ، ابن ماجہ، مستدرک الحاکم زیاد بن سریع۔
12057- كونوا على مشاعركم هذه، فإنكم اليوم على إرث أبيكم إبراهيم. "حم ت ن هـ ك زياد بن سريع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৫৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12058 جس نے ہمارے ساتھ یہ نماز (نماز فجر میدان عرفات میں) پالی اور وہ اس پہلے رات یا دن کی کسی گھڑی میں عرفات میں آگیا تو اس نے اپنا مقصد پالیا اور اس کا حج پورا ہوگیا۔

مسند احمد، ابوداؤد ، النسائی ، مستدرک الحاکم عن عروۃ بن مضرس۔
12058- من أدرك معنا هذه الصلاة صلاة الغداة وقد أتى عرفات قبل ذلك ليلا أو نهارا، فقد قضى تفثه، وتم حجه. "حم د ن ك عن عروة بن مضرس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৫৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12059 جو ہماری اس نماز میں حاضر ہوگیا اور ہمارے ساتھ وقوف کرلیا حتیٰ کہ ہم یہاں سے کوچ کرنے لگیں اور وہ اس سے پہلے رات یا دن کی کسی گھڑی میں عرفہ میں ٹھہر لیا تو اس کا حج پورا ہوگیا اور اس کا مقصد حاصل ہوگیا۔ الترمذی ، ابن ماجہ عن عروۃ بن مضرس۔
12059- من شهد صلاتنا ووقف معنا حتى ندفع وقد وقف بعرفة قبل ذلك ليلا أو نهارا، فقد تم حجه، وقضى تفثه. "ت هـ عن عروة بن مضرس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৬০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الخامس فی الوقوف والا فاضۃ
12060 جو طلوع فجر سے قبل عرفہ میں آگیا اس نے حج پالیا۔ الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض) ۔

کلام : روایت ضعیف ہے : التوافح 2996 ۔
12060- من أدرك عرفة قبل طلوع الفجر فقد أدرك الحج. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক: