কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

حج اور عمرۃ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১১৭০ টি

হাদীস নং: ১২০২১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں۔ الا کمال
12021 اللہ تعالیٰ روزانہ ایک سو بیس (120) رحمتیں نازل فرماتا ہے ، ان میں سے ساٹھ تو بیت اللہ شریف کا طواف کرنے والوں پر، چالیس، نمازیوں پر اور بیس بیت اللہ کی طرف نگاہ کرنے والوں پر۔ رواہ البیھقی فی شعب الایمان عن ابن عباس (رض) ۔
12021- ينزل الله تعالى في كل يوم مائة رحمة وعشرين رحمة، منها على الطائفين ستون، وأربعون على المصلين وعشرون على الناظرين. "هب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০২২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں۔ الا کمال
12022 اس بیت اللہ شریف کی بنیاد سات (چکر) اور دو رکعتوں پر ہے (یعنی مقام ابراہیم پر) ۔ رواہ الدیلمی عن ابن عباس (رض) ۔
12022- بني هذا البيت على سبع وركعتين. "الديلمي عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০২৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں۔ الا کمال
12023 ازسرنو عمل کر وپس جو گزر گیا وہ تمہارے لیے معاف کردیا گیا ہے (یعنی گناہ ) ۔

رواہ الشیرازی فی الالقاب وتمام ابن عساکر عن الطرماح۔

فرمایا : میں نے حسین بن علی (رض) کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ” ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ طواف میں تھے کہ ہم پر آسمان برسنے لگا (یعنی بارش شروع ہوگئی) فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔ ابن عسا کرنے اس حدیث کے بارے میں فرمایا کہ یہ ” غریب جدا “ ہے۔

رواہ ابن ماجہ والبیھقی فی شعب الایمان عن انس (رض) ۔

فرمایا : کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ طواف کیا بارش میں، جب ہم فارغ ہوگئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔

کلام : اس حدیث پر کلام کرتے ہوئے زوائد میں لکھا ہے کہ اس کی سند میں داؤد بن عجلان ضعیف راوی ہے، اس حدیث سے استدلال صحیح نہیں ہے کسی بھی صورت میں۔
12023- ائتنفوا العمل فقد غفر لكم ما مضى. "الشيرازي في الألقاب وتمام وابن عساكر عن الطرماح " قال: سمعت الحسين بن علي يقول: كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم في الطواف فأصابتنا السماء قال: فذكره، قال ابن عساكر غريب جدا "هـ1 هب عن أنس" قال: طفت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في مطر، فلما فرغنا قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০২৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں۔ الا کمال
12024 یہ بات اہل مکہ اور مجاورین تک پہنچا دو کہ وہ بیس ذیقعدہ سے لے کر مناسک حج مکمل کرنے کے بعد لوٹنے تک حجاج کرام کے درمیان حجرا اسود، مقام ابراہیمی اور صف اول کا تخلیہ کردیں (حائل نہ ہوں) انھیں حج کرنے دیں۔ رواہ الدیلمی عن انس (رض) ۔
12024- أبلغوا أهل مكة والمجاورين أن يخلوا بين الحجاج وبين الطواف والحجر الأسود ومقام إبراهيم والصف الأول من عشرين بقين من ذي القعدة إلى يوم الصدر 2 "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০২৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں۔ الا کمال
12025 نوح (علیہ السلام) کی کشتی نے بیت اللہ کے گرد سات چکر لگائے اور مقام ابراہیمی پر دو رکعت نماز پڑھی۔ رواہ الدیلمی عن عبدالرحمن بن زید اسلم عن ابیہ عن جدہ۔

کلام : روایت ضعیف ہے : النتزیہ 250/1، ذیلی اللآلی 20 ۔
12025- إن سفينة نوح طافت بالبيت سبعا، وصلت خلف المقام ركعتين. "الديلمي عن عبد الرحمن بن زيد بن أسلم عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০২৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں۔ الا کمال
12026 اے بنی عبدمناف ! میں تم کو آگاہ کروں کہ تم کسی گروہ کو اس گھر کا طواف کرنے سے ہرگز نہ روکنا دن میں اور نہ رات میں۔

الدارقطنی فی السنن عن جابر (رض) ، الکبیر للطبرانی عن جبیر بن مطعم، الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض) ۔
12026- لا أعرفنكم يا بني عبد مناف؛ ما منعتم طائفا يطوف بهذا البيت ساعة ليلا أو نهارا.

"قط عن جابر" "طب عن جبير بن مطعم" "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০২৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں۔ الا کمال
12027 اے بنی عبد مناف ! تم کسی کو اس گھر کا طواف کرنے سے منع نہ کرو جس گھڑی بھی وہ طواف کرے رات ہو یا دن۔

الدار قطنی فی السنن عن جابر۔ الکبیر للطبرانی عن جبیر بن مطعم۔ الکبیر عن ابن عمر (رض) ۔
12027- يا بني عبد مناف لا تمنعوا أحدا يطوف بهذا البيت أي ساعة شاء من ليل أو نهار.

"قط عن جابر" "طب عن جبير بن مطعم" "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০২৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں۔ الا کمال
12028 اے بنی عبدمناف اور اے بنی عبدالمطلب ! میں تم کو خوب بتاتا ہوں کہ تم لوگ ہرگز کسی انسان کو اس کے گھر کے پاس نماز پڑھنے سے نہ روکنا کسی بھی گھڑی میں رات ہو یا دن۔

الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض) ۔
12028- يا بني عبد مناف يا بني عبد المطلب، لا أعرفن ما منعتم أحدا من الناس أن يصلي عند هذا البيت أي ساعة شاء من ليل أو نهار. "طب عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০২৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں۔ الا کمال
12029 اے بنی عبدالمطلب اور اے بنی عبدمناف ! اگر تمہیں بیت اللہ کے امور میں کسی چیز کا والی بنادیا جائے تو اس بیت اللہ کا طواف کرنے والے کسی بھی شخص کو مت روکو، رات دن جس گھڑی چاہے وہ نماز پڑھے۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عمر (رض) ۔
12029- يا بني عبد المطلب ويا بني عبد مناف إن وليتم من هذا الأمر شيئا فلا تمنعوا أحدا طاف بهذا البيت يصلي أي ساعة شاء من ليل أو نهار. "طب عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৩০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف وسعی کے بیان میں۔ الا کمال
12030 اے بنی عبدالمطلب اور اے بنی عبدمناف ! اس بیت اللہ کا طواف کرنے والے اور رات دن جس گھڑی چاہے نماز پڑھنے والے کو مت روکو۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عمر (رض) ۔
12030- يا بني عبد مناف يا بني عبد الدار لا تمنعوا أحدا طاف بهذا البيت وصلى أي ساعة شاء من ليل أو نهار. "طب عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৩১
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرمل۔۔۔من الاکمال
12031 جب تم طواف کو آؤ تو پہلے تین چکروں میں ” رمل “ کرو، تاکہ کفار مکہ تمہاری قوت و طاقت دیکھ لیں (رمل) کہتے ہیں، کندھے اچکا کر تیز تیز چلنے کو۔

رواہ الطبرانی فی الکبیر عن سھل بن حنیف (رح) ۔
12031- إذا قدمتم فارملوا الثلاثة الأشواط الأول، حتى يروا قوتكم. "طب عن سهل بن حنيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৩২
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرمل۔۔۔من الاکمال
12032 قوم (کفار مکہ) نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ قحط سالی اور بھوک نے تمہیں لاغر بنادیا ہے، تو جب تم داخل مکہ ہو اور اسلام کرلو تو پہلے تین چکروں میں ” رمل “ کرنا۔

رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عباس (رض) ۔
12032- إن القوم زعموا أنكم قد هلكتم هزلا وجوعا فارملوا إذا دخلتم فاستلمتم ثلاثة أشواط. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৩৩
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادعیۃ الطواف۔۔۔طواف کے وقت کی دعائیں

من الاکمال
12033 تو کہہ (یہ خطاب خدیجہ (رض)) کو ہے، اے اللہ میرے گناہوں کو میری خطاؤں کو، اور میرے علم میں میرے ارادے اور اسراف کو معاف فرما، بیشک اگر تو میری مغفرت نہ فرمائے گا تو یہ گناہ مجھے ہلاک کر ڈالیں گے۔ رواہ البیھقی فی شعب الایمان عن عبدالاعلی التیمیمی۔

فرمایا : حضرت خدیجہ بنت خویلد (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ : اے اللہ کے رسول ! جب میں بیت اللہ کا طواف کروں تو کیا کہوں ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔ راوی کہتے ہیں کہ یہ حدیث اسی طرح مرسلاً روایت ہوئی ہے۔
12033- قولي: اللهم اغفر لي ذنوبي وخطاياي وعمدي وإسرافي في أمري إنك إن لا تغفر لي تهلكني. "هب عن عبد الأعلى التميمي" قال: قالت خديجة بنت خويلد: يا رسول الله، ما أقول وأنا أطوف بالبيت؟ قال: فذكره وقال هكذا جاء مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৩৪
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ادعیۃ الطواف۔۔۔طواف کے وقت کی دعائیں

من الاکمال
12034 جب اللہ تعالیٰ نیحضرت آدم (علیہ السلام) کو زمین پر اتارا تو انھوں نے بیت اللہ شریف کے سات چکر لگائے اور مقام ابراہیمی پر دو رکعت پڑھیں، پھر یوں دعا کی :

اے اللہ ! تو میرے ظاہر و باطن کو جانتا ہے پس تو میری معذرت قبول کرلے، تجھے میری حاجت معلوم ہے پس میرا سوال پورا کردے، تو جانتا ہے کہ میرے پاس کیا ہے، پس میرے گناہوں کو بخش دے، میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں جو میرے قلب میں جاں گزیں ہو، اور ایسا سچا یقین مانگتا ہوں کہ میں جان لوں کو جو کچھ بھی مجھے لاحق ہوگا وہ میرے حق میں لکھ دیا گیا ہے، اور اپنی قضا وقدر پر مجھے راضی رہنے کی توفیق عطا فرما، تو اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کہ اے آدم ! بیشک تو نے مجھے ایسی دعا کے ذریعہ پکارا ہے جو تمہارے حق میں قبول کرلی گئی ہے، اور میں نے تمہاری خطاؤں کو معاف کردیا ہے، اور تمہارے غموں کو دور کردیا ہے، اور تمہاری اولاد میں سے جو بھی ان الفاظ کے ساتھ دعا مانگے گا تو میں ضرور اس کے ساتھ یہ ہی معاملہ کروں گا۔ جو تمہارے ساتھ کیا کہ دعا قبول کی، مغفرت کی، اور غموں کو دور کیا اور اس کی آنکھوں کے سامنے سے اس کا فقروفاقہ کھینچ لوں گا، اور اس کے لیے ہر تاجر کے پیچھے سے تجارت کروں گا، اور دنیا اس کے پاس اس کے نہ چاہتے ہوئے بھی ذلیل ہو کر آئے گی۔

رواہ الازرمی، والطبرانی فی الاوسط والبخاری ومسلم فی الدعوات وابن عساکر عن بریدۃ (رض) ۔
12034- لما أهبط الله آدم إلى الأرض طاف بالبيت سبعا، وصلى خلف المقام ركعتين، ثم قال: اللهم إنك تعلم سري وعلانيتي فاقبل معذرتي، وتعلم حاجتي فأعطني سؤلي، وتعلم ما عندي فاغفر لي ذنوبي، أسألك إيمانا يباشر قلبي ويقينا صادقا حتى أعلم أنه لا يصيبني إلا ما كتب لي ورضني بقضائك فأوحى الله إليه يا آدم إنك قد دعوتني بدعاء استجيب لك فيه وغفرت ذنوبك وفرجت همومك وغمومك، ولن يدعو به أحد من ذريتك من بعدك إلا فعلت ذلك به ونزعت فقره من بين عينيه واتجرت له من وراء كل تاجر، وأتته الدنيا وهي كارهة وإن لم يردها. "الأزرقي طس ق في الدعوات وابن عساكر عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৩৫
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکنین کا استلام من الاکمال
12035 حجر یمانی کو چھونا گناہوں کو زائل کرتا ہے۔ رواہ حبان فی صحیحہ عن ابن عمر (رض) ۔
12035- مس الحجر اليماني يحطان الخطايا. "حب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৩৬
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکنین کا استلام من الاکمال
12036 جو بیت اللہ شریف کا طواف کرے تو اسے چاہیے کہ تمام ارکان کا استلام کرے۔

رواہ ابن عساکر عن ابن عباس (رض) ۔

کلام : اس حدیث کی سند میں اسحاق بن بشیر ابو حذیفہ نامی شخص ” کذاب “ ہے۔
12036- من طاف بالبيت فليستلم الأركان كلها. "ابن عساكر عن ابن عباس" وفيه إسحاق بن بشير أبو حذيفة كذاب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৩৭
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکنین کا استلام من الاکمال
12037 اے عمر ! تو طاقتور آدمی ہے، حجر اسود پر (بوسہ لینے کے لئے) مزاحمت نہ کرنا کہ کمزور وناتواں کو اذیت دے، اگر تنہائی میسر ہو تو استلام ہجرا سود کرلینا (بوسہ دے دیدینا) ۔ اور اگر تنہائی میسر نہ ہو (بلکہ لوگوں کا شدید اژدھام ہو) تو پھر حجر اسود کا استقبال کرلینا (اس کی طرف منہ کرکے اشارہ سے استلام کرلینا اور لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر پڑھتے رہنا) ۔

رواہ البغوی عن شیخ من خزاعہ، مسند احمد، العدنی، البیھقی فی السنن عن عمر (رض) ۔
12037- يا عمر إنك رجل قوي لا تزاحم على الحجر فتؤذي الضعيف، إن وجدت خلوة فاستلمه، وإلا فاستقبله وهلل وكبر. "حم والعدني ق عن عمر" "البغوي عن شيخ من خزاعة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৩৮
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکنین کا استلام من الاکمال
12038 بیت اللہ شریف کا طواف نماز کی طرح ہے لہٰذا جب تم طواف کرو تو بات چیت کم کرو۔

رواہ احمد فی مسندہ عن رجل۔
12038- الطواف صلاة فإذا طفتم فأقلوا الكلام. "حم عن رجل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৩৯
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکنین کا استلام من الاکمال
12039 جب لوگ فجر کی نماز پڑھنے لگیں تو تم (یہ خطاب حضرت ام سلمہ (رض)) کو ہے صفوں کے پیچھے سے اپنے اونٹ پر طواف کرلینا، پھر جب طواف کر چکو تو نکل جانا۔

رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ام سلمہ (رض) ۔
12039- إذا صلى الناس الصبح فطوفي على بعيرك من وراء الصفوف، ثم اخرجي. "طب عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২০৪০
حج اور عمرۃ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طواف الوداع
12040 جس شخص نے بیت اللہ کا حج یا عمرہ کیا تو اس کا آخری کام بیت اللہ کا طواف ہونا چاہیے (اسے طواف وداع کہتے ہیں) ۔

کلام : ضعیف الجامع 5555 ۔
12040- من حج هذا البيت أو اعتمر فليكن آخر عهده الطواف بالبيت. "حم هـ عن الحارث الثقفي"
tahqiq

তাহকীক: