কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৫৪১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤١٠۔۔۔ جس نے میری امت کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کیا تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ نرمی کا معاملہ فرمائیں گے اور جس نے میری امت کو مشقت میں ڈالا تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ مشقت والا معاملہ فرمائیں گے۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن عائشہ)
5410- من رفق بأمتي رفق الله به، ومن شق على أمتي شق الله عليه. "ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤١١۔۔۔ ٹھہر کر اے عائشہ ! بیشک اللہ تعالیٰ پورے دین کے معاملہ میں نرمی کو پسند کرتے ہیں۔ (بخاری عن عائشہ (رض))
5411- مهلا يا عائشة إن الله يحب الرفق في الأمر كله."خ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤١٢۔۔۔ اپنے اوپر اعمال مقرر کرکے سختی نہ کرو تم سے پہلے جو لوگ ہلاک ہوئے تو وہ اپنے اوپر سختی کی وجہ سے ہی ہلاک ہوئے ، تم عنقریب ان کے باقی ماندہ لوگوں کو گرجا گھروں اور یہودی عبادت خانوں میں پاؤ گے۔ (ابن قانع، طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی شعب الایمان عن سھل بن ابی امامہ بن سھل بن حنیف عن امیہ عن جدہ )
5412- لا تشددوا على أنفسكم فإنما هلك من كان قبلكم بتشديدهم على أنفسهم، وستجدون بقاياهم في الصوامع والديارات. "ابن قانع طب هب عن سهل بن أبي أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤١٣۔۔۔ مصیبت آنے سے پہلے (اس میں پھنسنے کی) جلدی نہ کرو، قریب قریب رہو، درست راہ اختیار کرو اور اگر تم نے مصیبت آنے سے پہلے جلدی کی تو سیلاب تمہیں یہاں سے وہاں تر کر دے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن معاد)
5413- لا تعجلوا بالبلية قبل نزولها، وقاربوا وسددوا، فإن عجلتم بها قبل نزولها فإنها ستبل بكم السيل ههنا وههنا."طب عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤١٤۔۔۔ اس رات کی مشقت نہ اٹھاؤ کیونکہ تم اس کی قدرت نہیں رکھتے، اور تم میں سے جب کسی کو (نیند) اونگھ آئے تو اسے سو جانا چاہیے یہ اس کے لیے سلامتی کا باعث ہے۔ (الدیلمی عن انس)
5414- لا تكابدوا هذا الليل، فإنكم لا تطيقونه، وإذا نعس أحدكم فلينم على فراشه فإنه أسلم."الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤١٥۔۔۔ نرمی جس چیز میں ہوتی ہے اسے آراستہ کردیتی ہے۔ (بخاری فی الادب، سعید بن منصور عن انس)
5415- لا يكون الرفق في شيء إلا زانه. "خ في الأدب ص عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤١٦۔۔۔ اے ابوبکر ! درست اور قریب رہو نجات پاؤ گے۔ (ابو نعیم فی الحلیۃ عن ابی بکر)
5416- يا أبا بكر سدد وقارب تنج. "حل عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤١٧۔۔۔ تم لوگو ! وہ تمام امور جن کا تمہیں حکم دیا گیا ہے نہ تو ہرگز کرسکتے ہو اور نہ تمہارے بس کی بات ہے البتہ درست ، قریب قریب رہو اور خوشخبری پاؤ۔ (سعید بن منصور، مسند احمد، ابو داؤد، ابن سعد وابن خزیمہ، ابو یعلی والبغوی والباوردی وابن قانع طبرانی فی الکبیر، ابن عدی فی الکامل، بخاری ، مسلم، سعید بن منصور عن الحکیم بن حزن الکلفی)
تشریح : ۔۔۔ اس واسطے فرائض و واجبات کے علاوہ نوافل باری باری ایک دفعہ کر دین کافی ہے تمام دن کے نوافل پڑھنا ازبس مشکل ہے اس طرح کچھ لوگ تمام مسنون دعائیں پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں جس میں ناکام رہتے ہیں تمام ادعیہ کا ایک ایک دفعہ پڑھ لینا کافی ہے لگاتار صرف چند دعائیں ہی پڑھنا مناسب ہے۔
تشریح : ۔۔۔ اس واسطے فرائض و واجبات کے علاوہ نوافل باری باری ایک دفعہ کر دین کافی ہے تمام دن کے نوافل پڑھنا ازبس مشکل ہے اس طرح کچھ لوگ تمام مسنون دعائیں پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں جس میں ناکام رہتے ہیں تمام ادعیہ کا ایک ایک دفعہ پڑھ لینا کافی ہے لگاتار صرف چند دعائیں ہی پڑھنا مناسب ہے۔
5417- يا أيها الناس إنكم لن تفعلوا ولن تطيقوا كل ما أمرتم به ولكن سددوا وقاربوا وأبشروا. "ص حم د وابن سعد وابن خزيمة ع والبغوي والبارودي وابن قانع طب عد ق ص عن الحكم بن حزن الكلفي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤١٨۔۔۔ لوگو ! اللہ تعالیٰ کا دین (عمل کے لیے) انتہائی آسان ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن عروۃ الفقیمی)
تشریح :۔۔۔ رہیں دین کی باریکیاں تو انھیں سمجھنا ہر کس و ناکس کا کام نہیں۔
تشریح :۔۔۔ رہیں دین کی باریکیاں تو انھیں سمجھنا ہر کس و ناکس کا کام نہیں۔
5418- يا أيها الناس إن دين الله يسر. "طب عن عروة الفقيمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤١٩۔۔۔ اے عثمان ! ہمیں اللہ تعالیٰ نے رہبانیت (ترک دنیا) کے بدلہ واضحیک سوئیاور ہر بلند جگہ پر تکبیر (اللہ اکبر) کہنا عطا فرمائی ہے، اگر تم ہمارے ساتھ تعلق رکھتے ہو تو ویسا کرو جیسا ہم کرتے ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امیۃ الطائفی عن جدہ سعید بن العاص)
5419- يا عثمان إن الله قد أبدلنا بالرهبانية، الحنيفية السمحة والتكبير على كل شرف، فإن كنت منا فاصنع كما نصنع. "طب عن أبي أمية الطائفي عن جده سعيد بن العاص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٢٠۔۔۔ اے عثمان ہم پر رہبانیت فرض نہیں کی گئی، کیا تم میرے نمونہ کو ناکافی سمجھتے ہو ؟ سو اللہ کی قسم ! میں تم سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا اور اس کی حدود کی حفاظت کرنے والا ہوں۔ (عبد الرزاق فی المصنف، طبرانی عن عائشہ)
5420- يا عثمان إن الرهبانية لم تكتب علينا أما لك في أسوة؟ فو الله إن أخشاكم لله وأحفظكم لحدوده لأنا. "عبد الرزاق في المصنف طب عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٢١۔۔۔ اے عثمان ! کیا تمہارے لیے میرا نمونہ کافی نہیں ؟ تم رات بھر قیام کرتے اور دن کو روزہ رکھتے ہو، سو تمہاری اہلیہ اور تمہارے بدن کا (بھی) تم پر حق ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی موسیٰ)
5421- يا عثمان أما لك في أسوة؟ تقوم الليل وتصوم النهار، إن لأهلك عليك حقا ولجسدك عليك حقا. "طب عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٢٢۔۔۔ عثمان ! اللہ تعالیٰ نے مجھے رہبانیت دے کر نہیں بھیجا، بیشک اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بہترین دین واضحیک سوئیہے۔ (ابن سعد عن ابی قلابہ مرسلا)
5422- يا عثمان إن الله لم يبعثني بالرهبانية، وإن خير الدين عند الله الحنيفية السمحة."ابن سعد عن أبي قلابة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٢٣۔۔۔ اے عائشہ ! جسے اس کی نرمی کا حصہ دے دیا گیا تو اسے دنیا اور آخرت کی بھلائی عطا کی گئی، اور جو اپنے نرمی کے حصہ سے محروم رکھا گیا تو وہ دنیا و آخرت کی بھلائی سے محروم رکھا گیا۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب والحکیم والخرائطی فی مکارم الاخلاق، ابو نعیم فی الحلیۃ وابن النجار عن عائشہ (رض))
5423- يا عائشة إنه من أعطي حظه من الرفق فقد أعطي حظه من خيري الدنيا والآخرة، ومن حرم حظه من الرفق فقد حرم حظه من خيري الدنيا والآخرة. "ابن أبي الدنيا في ذم الغضب والحكيم والخرائطي في مكارم الأخلاق "حل" وابن النجار عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٢٤۔۔۔ اے عائشہ ! اگر نرمی کوئی مخلوق ہوتی تو لوگ اس سے بہتر مخلوق نہ دیکھتے، اور اگر سختی مخلوق ہوتی تو اس سے بری مخلوق نہ دیکھتے۔ (الحاکم فی الکنی عنی عائشہ (رض))
5424- يا عائشة إن الرفق لو كان خلقا ما رأى الناس أحسن خلقا منه، ولو كان الخرق خلقا، ما رأى الناس أقبح منه. "الحاكم في الكنى عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٢٥۔۔۔ اے عائشہ ! نرمی سے کام لیا کرو، اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی گھر والوں کو عزت پہنچانے کا ارادہ فرماتے ہیں تو انھیں نرمی کے دروازے دکھا دیتے ہیں۔ ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن عطاء بن یسار)
تشریح : ۔۔۔ کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ عورتیں بھی اجنبی مردوں کے ساتھ نرمی سے گفتگو کریں، ایسا کرنا خود قرآن کے حکم کے خلاف ہے۔
تشریح : ۔۔۔ کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ عورتیں بھی اجنبی مردوں کے ساتھ نرمی سے گفتگو کریں، ایسا کرنا خود قرآن کے حکم کے خلاف ہے۔
5425- يا عائشة ارفقي فإن الله إذا أراد بأهل بيت كرامة دلهم على باب الرفق."ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن عطاء بن يسار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٢٦۔۔۔ کسی کو اس کا عمل نجات نہیں دے گا، لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ کیا آپ کو بھی نہیں ؟ فرمایا : ہاں نہ مجھے، مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت میں ڈھانپ لے، سو درست ہر ہو، قریب قریب رہو، صبح و شام اور تاریکی کے کچھ حصہ سے مدد چاہو، درمیانی راہ اختیار کرو (منزل تک) پہنچ جاؤ گے۔ (مسند احمد، ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))
5426- لا ينجي أحدا عمله، قالوا: ولا أنت يا رسول الله؟ قال: ولا أنا، إلا أن يتغمدني الله منه برحمته، فسددوا وقاربوا واغدوا وروحوا وشيئا من الدلجة، والقصد القصد تبلغوا. "حم كر عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٢٧۔۔۔ تم میں سے کسی کو اس کا عمل نجات نہ دے گا، لوگوں نے عرض کیا : کیا آپ کو بھی یا رسول اللہ ؟ آپ نے فرمایا : ہاں نہ مجھے ، مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت میں ڈھانپ لے، لیکن (تم) درست رہو، قریب رہو، صبح شام اور تاریکی کے کچھ حصہ سے مدد چاہو، درمیانی چال چلو (منزل پر) پہنچ جاؤ گے۔ (بخاری مسلم عن ابوہریرہ (رض))
5427- لن ينجي أحدا منكم عمله، قالوا: ولا أنت يا رسول الله؟ قال: ولا أنا، إلا أن يتغمدني الله برحمته، ولكن سددوا وقاربوا واغدوا وروحوا وشيئا من الدلجة، والقصد القصد تبلغوا. "خ م عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٢٨۔۔۔ آسانی پیدا کرو ، سختی نہ کرو، اور جب تجھے غصہ آئے تو خاموش رہا کر۔ (ابن ماجہ ابوداؤد عن ابن عباس)
5428- يسروا ولا تعسروا، وبشروا ولا تنفروا، وإذا غضبت فاسكت. "هـ د عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٢٩۔۔۔ آسانی پیدا کرو، مشکل پیدا نہ کرو، سکون پیدا کرو، نفرت نہ دلاؤ۔ (طبرانی فی الاوسط، مسند احمد، بخاری، مسلم نسائی عن انس)
5429- يسروا ولا تعسروا، وسكنوا ولا تنفروا. "ط حم خ م ن عن أنس".
তাহকীক: