কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৫৪৫০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ چیک
٥٤٥٠۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اہل بیت کو اپنا محبوب بنایا تو ان کے دلوں میں نرمی کو ڈال دیا۔ مسند احمد، ابویعلی، البیہقی عن عائشہ والبزار عن جابر۔
5450- إذا أراد الله بأهل بيت خيرا أدخل عليهم الرفق. "حم ع هب عن عائشة" "البزار عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ چیک
٥٤٥١۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کو بھلائی پہنچانا چاہیں تو اسے معیشت میں نرمی کی توفیق بخشتے ہیں اور جب انھیں برائی سے دوچار کرنا چاہیں تو انھیں معیشت میں سختی دے دیتے ہیں۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن عائشہ (رض))
5451- إذا أراد بعبيد خيرا رزقهم الرفق في معاشهم، وإذا أراد بهم شرا رزقهم الخرق1 في معاشهم."هب عن عائشة".
__________
1الخرق بالضم: الجهل والحمق، وقد خرق يخرق خرقا فهو أخرق، والاسم الخرق بالضم اه النهاية في غريب الحديث "2/29". ص.
__________
1الخرق بالضم: الجهل والحمق، وقد خرق يخرق خرقا فهو أخرق، والاسم الخرق بالضم اه النهاية في غريب الحديث "2/29". ص.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ چیک
٥٤٥٢۔۔۔ تم میں کسی کو اللہ تعالیٰ دس دن کی روزی عطا فرما دیتے ہیں پس اگر وہ روکا گیا تو نو دن خیریت سے جیے گا، اور اگر اسے وسعت دی گئی تو نو دن اس پر تنگی کے گزریں گے۔ (فردوس عن انس)
5452- إن أحدكم يأتيه الله برزق عشرة أيام في يوم، فإن هو حبس عاش تسعة أيام بخير، وإن هو وسع قتر عليه تسعة أيام. "فر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٥٣۔۔۔ معیشت میں نرمی بعض تجارتی (کاروبار) سے بہتر ہے۔ (دار قطنی فی الافراد، ابن عساکر عن جابر)
5453- الرفق في المعيشة خير من بعض التجارة. "قط في الأفراد كر عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٥٤۔۔۔ خبردار مال اور خرچ میں اسراف و زیادتی سے بچو اور میانہ روی کو اختیار کرو، اس واسطے کہ وہ لوگ کبھی محتاج نہیں ہوئے جنہوں نے میانہ روی اختیار کی۔ (اندیلمی عن ابی امامہ)
5454- إياكم والسرف في المال والنفقة، وعليكم بالاقتصاد فما افتقر قوم قط اقتصدوا. "الديلمي عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٥٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب کسی گھر والوں کے ساتھ بھلائی کا ارداہ فرماتے ہیں تو ان کے پاس نرمی داخل فرما دیتے ہیں۔ (مسند احمد ، بخاری فی التاریخ وابن ابی الدنیا فی ذم الغضب، بیہقی فی شعب الایمان عن عائشہ، ابن ماجہ عن جابر)
5455- إذا أراد الله بأهل بيت خيرا أدخل عليهم الرفق. "حم خ في التاريخ وابن أبي الدنيا في ذم الغضب هب عن عائشة" "هـ عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٥٦۔۔۔ جب اللہ تعالیٰ کسی گھرانے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں تو ان کے لیے نرمی کا دروازہ کھول دیتے ہیں۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن عائشہ)
5456- إذا أراد الله بأهل بيت خيرا أدخل عليهم بابا من الرفق. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٥٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب کسی گھرانے کے لیے خیر کا ارادہ فرماتے ہیں تو ان کے اوپر نرمی کا دروانہ کھول دیتے ہیں۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن عائشہ)
5457- إذا أراد الله لأهل بيت خيرا أدخل عليهم بابا من الرفق. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٥٨ جس گھرانے کو بھی نرمی عطا کی گئی تو وہ ان کے لیے نفع بخش ثابت ہوئی، اور جو اس سے محروم رہے ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی۔ (البغوی وابو نعیم، ابن عساکر عن عبداللہ بن معمر قرشی، قال البغوی ولا اعلم لہ غیرہ وقال غیرہ ھو مرسل)
5458- ما أعطي أهل بيت الرفق إلا نفعهم، ولا منعوه إلا ضرهم. "البغوي وأبو نعيم كر عن عبد الله بن معمر القرشي" قال البغوي ولا أعلم له غيره، وقال غيره هو مرسل.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٥٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ نرمی پر وہ کچھ عطا فرماتا ہے جو پھوہڑپنے پر عطا نہیں فرماتا، اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتے ہیں تو اسے نرمی عطا فرماتے ہیں جو گھرانہ بھی نرمی سے محروم رہا تو وہ (گویا سب کچھ سے) محروم رہا (ابن ابی الدنیا فی ذم الضغب عن جریر
5459- إن الله يعطي على الرفق ما لا يعطي على الخرق، فإذا أحب الله عبدا أعطاه الرفق، ما من أهل بيت يحرمون الرفق إلا حرموا. "ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٦٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ نرمی پر وہ کچھ عطا فرماتے ہیں جو سختی پر عطا نہیں فرماتے ، اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کو پسند فرماتے ہیں تو اسے نرمی بخشتے ہیں، جو گھرانہ بھی نرمی سے محروم رہا تو وہ محروم رہا۔ (طبرانی عن جابر)
5460- إن الله ليعطي على الرفق ما لا يعطي على الخرق، فإذا أحب الله عبدا أعطاه الرفق، ما من أهل بيت يحرمون الرفق إلا قد حرموا. "طب عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٦١۔۔۔ نرمی مبارک اور حماقت نا مبارک ہے اللہ تعالیٰ جب کسی گھرانہ کو بھلائی دینا چاہیں تو ان پر نرمی کا دروازہ کھول دیتے ہیں، نرمی جس چیز میں ہوئی اسے سجا دیتی ہے اور سختی جس چیز میں ہوئی اسے عیب دار بنا دے گی۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن عائشہ (رض))
5461- إن الرفق يمن، والخرق شؤم، وإن الله عز وجل إذا أراد بأهل بيت خيرا أدخل عليهم باب الرفق، وإن الرفق لم يكن في شيء إلا زانه، وإن الخرق لم يكن في شيء إلا شأنه. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٦٢۔۔۔ جس نے کوئی گھر بیچ کر اس کی قیمت سے (نیا) گھر نہ خریدا تو اسے برکت نہ ہوگی، نہ اس گھر میں اور نہ قیمت میں آنے والی رقم میں۔ (بخاری مسلم عن حذیفہ)
5462- من باع دارا ولم يشتر بثمنها دارا لم يبارك له فيها، ولا في شيء من ثمنها. "ق عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٦٣۔۔۔ جس نے کوئی کڑا بیچا اور اسے اس کے بیچنے کے بغیر چارہ نہیں تھا تو اس مال پر ایسا شخص مقرر کردیا جائے گا جو اسے تلف کر دے گا۔ (الحکیم عن عمران بن حصین)
5463- من باع عقدة وهو يجد بدا من بيعها وكل بذلك المال من يتلفه. "الحكيم عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٦٤۔۔۔ زمین اور گھر کے پیسوں میں برکت نہیں دی جاتی، اور نہ وہ پیسے گھر اور زمین میں لگائے جائیں۔ (مسند احمد عن سعید بن زید ج ١ ص ١٩٠)
5464- لا يبارك في ثمن أرض ولا دار لا يجعل في أرض ولا دار. "حم عن سعيد بن زيد"1
__________
1مسند الإمام أحمد "ج/1 ص 190".
__________
1مسند الإمام أحمد "ج/1 ص 190".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٦٥۔۔ جس نے مال کا ایک کڑا بیچا تو اللہ تعالیٰ اس پر ایک ضائع کرنے والا مسلط کردیں گے۔ (مسند احمد عن عمران بن حصین
5465- من باع عقدة مال سلط الله عليها تالفا يتلفها. "حم عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٦٦۔۔۔ معیشت میں نرمی تمہاری سمجھداری کی علامت ہے۔ (ابن عدی فی الکامل بیہقی فی شعیب الایمان عن ابی الدرداء (رض))
5466- من فقهك رفقك في معيشتك. "عد هب عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٦٧۔۔۔ اے ابو الہیثم دودھ والی بکری کو ذبح نہ کرنا، ہمارے لیے بکری کا بچہ ذبح کرو۔ (حاکم عن ابن عباس)
5467- يا أبا الهيثم إياك واللبون، إذبح لنا عناقا. "ك عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ” انشاء اللہ تعالیٰ “ کہنا
٥٤٦٨۔۔۔ بندے کا کامل ایمان کی نشانی یہ ہے کہ وہ ہر چیز میں انشاء اللہ کہا کرے۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ (رض)
الاستثناء
5468- إن من تمام إيمان العبد أن يستثني في كل شيء. "طس عن أبي هريرة".
5468- إن من تمام إيمان العبد أن يستثني في كل شيء. "طس عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ” انشاء اللہ تعالیٰ “ کہنا
٥٤٦٩۔۔۔ حضرت سلیمان بن داؤد (علیہما السلام) نے فرمایا : اس رات میں سو عورتوں کے پاس جاؤں گا، ان میں سے ہر ایک ایک گھڑ سوار کو جہنم دے گی، جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرے گا، تو ان کے کسی صحابی نے ان سے عرض کیا : ان شاء اللہ کہیے ! اور آپ ان شاء اللہ نہ کہہ سکے، ان عورتوں میں سے صرف ایک عورت حامل ہوئی وہ بھی انسان کا ایک ٹکڑا جن سکی، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر وہ انشاء اللہ کہتے تو وہ حانث (قسم توڑنے والے) نہ ہوتے اور ان کی ضرورت بھی پوری ہوجاتی۔ (مسند احمد، بخاری، مسلم نسائی عن ابوہریرہ (رض))
تشریح :۔۔۔ اس حدیث پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بہت بڑے اسکالر لکھتے ہیں، یہ حدیث پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث نہیں، لیکن اکثر محدثین نے اس حدیث کی سند کو صحیح قرار دیا، یقینی بات ہے کہ بےسند لوگ سند کی باتیں کہاں تسلیم کرتے ہیں ؟
تشریح :۔۔۔ اس حدیث پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بہت بڑے اسکالر لکھتے ہیں، یہ حدیث پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث نہیں، لیکن اکثر محدثین نے اس حدیث کی سند کو صحیح قرار دیا، یقینی بات ہے کہ بےسند لوگ سند کی باتیں کہاں تسلیم کرتے ہیں ؟
5469- قال سليمان بن داود: لأطوفن الليلة على مائة امرأة، كلهن يأتي بفارس يجاهد في سبيل الله، فقال له صاحبه: قل إن شاء الله ولم يقل إن شاء الله فلم تحمل منهن إلا امرأة واحدة جاءت بشق إنسان، والذي نفس محمد بيده لو قال: إن شاء الله لم يحنث وكان دركا لحاجته. "حم ق ن عن أبي هريرة".
তাহকীক: