কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৫৪৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ” انشاء اللہ تعالیٰ “ کہنا
٥٤٧٠۔۔۔ حضرت سلیمان بن داؤد (علیہ السلام) کی چار سو بیویاں اور چھ سو لونڈیاں تھیں، ایک دن انھوں نے فرمایا : آج رات میں ہزار عورتوں کے پاس جاؤں گا، جن میں سے ہر ایک حاملہ ہو کر ایک ایک گھڑ سوا رکو جنم دے گی جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرے گا، (اور آپ انشاء اللہ کہنا بھول گئے) اور انشاء اللہ نہ کہا۔ چنانچہ آپ ان کے پاس گئے اور ان میں سے صرف ایک عورت حاملہ ہوئی اور وہ بھی انسان کا ایک ٹکڑا جنی، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر وہ انشاء اللہ کہہ دیتے۔ اور کہا انشاء اللہ ان کے اولاد ہوتی، جو کچھ انھوں نے کہا یعنی گھڑ سوار اور وہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرتے۔ (خطیب، ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))
اس سند میں اسحاق بن بشر کذاب ہے۔
اس سند میں اسحاق بن بشر کذاب ہے۔
5470- إن سليمان بن داود كان له أربعمائة امرأة وستمائة سرية فقال يوما: لأطوفن الليلة على ألف امرأة، فتحمل كل واحدة منهن بفارس يجاهد في سبيل الله، ولم يستثن، فطاف عليهن فلم تحمل واحدة منهن إلا امرأة واحدة جاءت بشق إنسان، والذي نفسي بيده لو استثنى فقال: إن شاء الله لولد له ما قال فرسان، ولجاهدوا في سبيل الله. "الخطيب وابن عساكر عن أبي هريرة" وفيه إسحاق بن بشر كذاب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ” انشاء اللہ تعالیٰ “ کہنا
٥٤٧١۔۔۔ حضرت سلیمان بن داؤد (علیہما السلام) نے فرمایا : اس رات میں سو عورتوں کے پاس جاؤں گا، سب کی سب ایک ایک گھڑ سوار کو جہنم دیں گی جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرے گا، آپ کے کسی صحابی نے آپ سے کہا : انشاء اللہ کہہ دیجئے اور (آپ نے بھولے سے) انشاء اللہ نہ کہا، چنانچہ آپ ان کے پاس گئے، اور ان میں سے صرف ایک عورت حاملہ ہوئی اور وہ بھی انسان کا ایک ٹکڑا جن سکی، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر وہ انشاء اللہ کہہ دیتے تو حانث نہ ہوتے، اور ان کی ضرورت بھی پوری ہوجاتی، وہ سارے کے سارے اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہسوار ہو کر جہاد کرتے۔ (مسند احمد، بخاری، مسلم، نسائی عن ابوہریرہ (رض))
5471- قال سليمان بن داود: لأطوفن الليلة على مائة امرأة، كلهن يأتي بفارس يجاهد في سبيل الله، فقال له صاحبه: قل إن شاء الله، فلم يقل إن شاء الله، فطاف عليهن فلم تحمل منهن إلا امرأة واحدة، جاءت بشق إنسان، والذي نفس محمد بيده، لو قال: إن شاء الله لم يحنث، وكان دركا لحاجته، يجاهدون في سبيل الله فرسانا أجمعون. "حم خ م ن عن أبي هريرة"1.
__________
1 رواية مسلم في صحيحه" كان لسليمان ستون امرأة: باب الاستثناء رقم "1654".
وفي رواية ثانية: لأطوفن الليلة على سبعين امرأة، وعلى تسعين امرأة صحيح مسلم "3/1275".
وفي صحيح البخاري "8/182" باب الاستثناء في الإيمان عن أبي هريرة لأطوفن الليلة على تسعين امرأة. اهـ. ص.
__________
1 رواية مسلم في صحيحه" كان لسليمان ستون امرأة: باب الاستثناء رقم "1654".
وفي رواية ثانية: لأطوفن الليلة على سبعين امرأة، وعلى تسعين امرأة صحيح مسلم "3/1275".
وفي صحيح البخاري "8/182" باب الاستثناء في الإيمان عن أبي هريرة لأطوفن الليلة على تسعين امرأة. اهـ. ص.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٧٢۔۔۔ اے لوگو ! انشاء اللہ کہا کرو خواہ ایک ماہ کے بعد ہو۔ (الدیلمی عن ابن عمر)
5472- يا أيها الناس استثنوا ولو بعد شهر. "الديلمي عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ استقامت کا بیان
٥٤٧٣۔۔۔ استقامت اختیار کرو اور لوگوں کے لیے اپنے اخلاق اچھے کرو۔ (طبرانی حاکم بیہقی فی شعب الایمان عن ابن عمرو)
5473- استقم، ولتحسن خلقك للناس. "طب ك هب عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ استقامت کا بیان
٥٤٧٤۔۔۔ استقامت اختیار کرو اور تم ہرگز تمام اعمال کو نہیں گھیر سکتے ، اور جان رکھو تمہارے اعمال میں سے سب سے بہتر عمل نماز ہے اور وضو کی پاسداری صرف مومن ہی کرتا ہے۔ (مسند احمد، ابن ماجہ، حاکم، بیہقی فی السنن عن ثوبان، ابن ماجہ طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر، طبرانی فی الکبیر عن سلمۃ بن الاکوع)
5474- استقيموا ولن تحصوا، واعلموا أن خير أعمالكم الصلاة ولا يحافظ على الوضوء إلا مؤمن. "حم هـ ك هق عن ثوبان" "هـ طب عن ابن عمر" "طب عن سلمة بن الأكوع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ استقامت کا بیان
٥٤٧٥۔۔۔ استقامت اختیار کرو، کیا ہی اچھی بات ہے اگر تم استقامت اختیار کرو، اور تمہارا سب سے بہتر عمل نماز ہے وضوء پر صرف مومن ہی مداومت کرتا ہے۔ (ابن ماجہ عن ابی امامہ، طبرانی عن عبادۃ بن الصامت)
5475- استقيموا ونعما إن استقمتم، وخير أعمالكم الصلاة، ولن يحافظ على الوضوء إلا مؤمن."هـ عن أبي أمامة" "طب عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ استقامت کا بیان
٥٤٧٦۔۔۔ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ عمل ہے جس پر ہمیشگی کی جائے اگرچہ وہ کم ہو۔ (بخاری و مسلم عن عائشہ )
5476- أحب الأعمال إلى الله أدومها وإن قل. "ق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ استقامت کا بیان
٥٤٧٧۔۔۔ کہو میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا اور پھر اس پر ڈٹ جاؤ۔ (مسند احمد، مسلم، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ عن سفیان بن عبداللہ الثقفی)
5477- قل آمنت بالله ثم استقم. "حم م ت ن هـ عن سفيان بن عبد الله الثقفي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٧٨۔۔۔ تم نماز پڑھتے پڑھتے ٹھہرے اور روزہ رکھتے رکھتے تانت (کی طرح باریک) ہوجاؤ ، پھر تم میں کے دو ، تمہیں ایک سے زیادہ پسندیدہ ہوں گے جو استقامت کے درجہ تک پہنچے۔ ابو عبداللہ محمد بن اسحاق بن یحییٰ بن مندہ فرماتے ہیں ہم سے محمد بن فارس بلخی نے بحوالہ حاتم الاصم انھوں نے شقیق بن ابراہیم بلخی سے انھوں نے ابراہیم بن ادھم سے وہ مالک بن دینار سے وہ ابو مسلم خولانی سے آپ حضرت عمر (رض) سے نقل کرتے ہیں۔
ابن عساکر نے اپنے طریق سے فرمایا : مالک بن دینار نے ابو مسلم سے نہیں سنا۔ (دیلمی)
ابن عساکر نے اپنے طریق سے فرمایا : مالک بن دینار نے ابو مسلم سے نہیں سنا۔ (دیلمی)
5478- لو صليتم حتى تكونوا كالحنايا وصمتم حتى تكونوا كالأوتار ثم كان الإثنان أحب إليكم من الواحد لم تبلغوا الاستقامة. "أبو عبد الله محمد بن إسحاق بن يحيى بن منده حدثنا محمد بن فارس البلخي حدثنا حاتم الأصم عن شقيق بن إبراهيم البلخي عن إبراهيم بن أدهم عن مالك بن دينار عن أبي مسلم الخولاني عن عمر - وابن عساكر من طريقه وقال: مالك ابن دينار لم يسمع من أبي مسلم "والديلمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٧٩۔۔۔ اگر تم استقامت اختیار کرو گے تو کامیاب رہو گے۔ (تمام سعید بن منصور عن ثوبان)
5479- إن تستقيموا تفلحوا. "تمام ص عن ثوبان ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپس میں صلح جوئی
٥٤٨٠۔۔۔ کیا تمہیں نماز، روزے اور صدقہ کے اجر سے افضل چیز نہ بتاؤں ؟ وہ آپس کی صلح جوئی ہے اس واسطے کہ آپس کا جھگڑا فساد مونڈنے والا ہے۔ (مسند احمد، ترمذی ، ابوداؤد عن ابی الدرداء (رض))
5480- ألا أخبركم بأفضل من درجة الصيام والصلاة والصدقة؟ إصلاح ذات البين، فإن فساد ذات البين هي الحالقة. "حم ت د عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپس میں صلح جوئی
٥٤٨١۔۔۔ آپس کی برائی سے بچو اس واسطے کہ یہ مونڈنے والی ہے۔ (ترمذی عن ابوہریرہ (رض))
5481- إياكم وسوء ذات البين، فإنها الحالقة. "ت عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپس میں صلح جوئی
٥٤٨٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور آپس میں صلح جوئی کرو، اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ مومنوں میں قیامت کے روز صلح فرمائیں گے۔ (ابو یعلی فی مسند، حاکم عن انس)
5482- اتقوا الله وأصلحوا ذات بينكم، فإن الله تعالى يصلح بين المؤمنين يوم القيامة. "ع ك عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپس میں صلح جوئی
٥٤٨٣۔۔۔ سب سے افضل صدقہ آپس کی صلح جوئی ہے۔ (طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی شعب الایمان عن ابن عمر)
5483- أفضل الصدقة إصلاح ذات البين. "طب هب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آپس میں صلح جوئی
٥٤٨٤۔۔۔ آپس کی صلح صفائی عام نمازوں اور روزوں سے افضل ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن علی)
تشریح : ۔۔۔ مراد نفل نمازیں ہیں، اس واسطے کہ فرض نمازوں سے افضل کوئی عبادت نہیں، پھر اس طرح کی فضیلتیں موقع محل کے اعتبار سے ہیں ایک شخص کے والدین زندہ ہیں خدمت گزاری کے قابل ہیں ایسے شخص کے لیے والدین کی خدمت جہاد سے افضل ہے، اسی طرح ایک شخص دوسروں میں صلح کرسکتا ہے تو اس کے لیے نوافل نمازوں سے بہتر صلح کرانا ہے۔
تشریح : ۔۔۔ مراد نفل نمازیں ہیں، اس واسطے کہ فرض نمازوں سے افضل کوئی عبادت نہیں، پھر اس طرح کی فضیلتیں موقع محل کے اعتبار سے ہیں ایک شخص کے والدین زندہ ہیں خدمت گزاری کے قابل ہیں ایسے شخص کے لیے والدین کی خدمت جہاد سے افضل ہے، اسی طرح ایک شخص دوسروں میں صلح کرسکتا ہے تو اس کے لیے نوافل نمازوں سے بہتر صلح کرانا ہے۔
5484- إن إصلاح ذات البين أعظم من عامة الصلاة والصيام. "طب عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٨٥۔۔۔ کیا میں تمہیں نفل نماز سے زیادہ بہتر چیز کی خبر نہ دوں، (اور وہ) آپس کی صلح صفائی ہے، خبردار آپس میں بغض رکھنے سے بچنا، اس لیے کہ یہ (محبت کو) مونڈنے والی ہے۔ (دار قطنی فی الافراد عن ابی الدرداء (رض))
5485- ألا أخبركم بخير من كثير من الصلاة؟ الصدقة وإصلاح ذات البين إياكم والبغضاء، فإنما هي الحالقة. "قط في الأفراد عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٨٦۔۔۔ کیا میں تمہیں وہ صدقہ نہ بتاؤں جسے اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول پسند کرتا ہے ؟ آپس کی صلح جوئی جب لوگ فساد و بگاڑ پیدا کریں۔ (ابو سعید السمان فی مشیختہ عن انس)
5486- ألا أدلكم على صدقة يحبها الله ورسوله؟ إصلاح ذات البين، إذا تفاسدوا. "أبو سعيد السمان في مشيخته عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٨٧۔۔۔ آپس کی صلح صفائی عام نمازوں اور روزوں سے افضل ہے۔ (الدیلمی عن علی)
5487- إصلاح ذات البين خير من عامة الصلاة والصوم. "الديلمي عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٨٨۔۔۔ اے ابو ایوب ! کیا تمہیں نہ بتاؤں کہ وہ صدقہ جس سے اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول راضی ہوتا ہے اس کی جگہ کیا ہے ؟ تم لوگوں میں صلح کراؤ جس وقت وہ بگاڑ پیدا کریں، اور انھیں قریب کرو جب ایک دوسرے سے دوری اختیار کریں۔ (طبرانی فی الکبیر، ابوداؤد ، عبد بن حمید عن ابی ایوب)
5488- يا أبا أيوب: ألا أدلك على صدقة يرضي الله ورسوله موضعها؟ تصلح بين الناس إذا تفاسدوا وتقرب بينهم إذا تباعدوا. "ط د عبد بن حميد طب عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٨٩۔۔۔ کیا تمہیں نماز و روزہ سے بہتر چیز نہ بتاؤں ؟ (اور وہ) آپس کی صلح صفائی ہے آپس میں بغض رکھنے سے بچو اس واسطے کہ یہ مونڈنے والی ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی الدرداء (رض))
5489- ألا أدلكم على شيء خير من الصلاة والصيام؟ إصلاح ذات البين وإياكم والبغضاء فإنها الحالقة 1. "طب" عن أبي الدرداء".
__________
1في اللسان والهروي: البغضاء الحالقة اه. النهاية لابن الأثير "1/428". ص.
__________
1في اللسان والهروي: البغضاء الحالقة اه. النهاية لابن الأثير "1/428". ص.
তাহকীক: