কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৫৪৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ امانت
٥٤٩٠۔۔۔ امانت لوگوں کے دلوں کے درمیان میں اتری، پھر قرآن مجید نازل ہوا تو لوگوں نے قرآن و سنت سے جانا، آدمی معمولی سی نیند کرے گا، اور امانت اس کے دل سے لے لی جائے گی، تو اس کا نشان آبلہ کی طرح رہ جائے گا، جیسے تم کوئی انگارہ اپنے پاؤں پر لڑھکاؤ جس سے اس میں آبلہ پڑجائے، اور اسے پھولا ہوا دیکھو، اور (درحقیقت) اس میں کوئی چیز نہیں۔
جب صبح ہوگی تو لوگ ایک دوسرے سے معاملات لین دین کریں گے، کوئی بھی امانت نہ ادا کر پائے گا، یہاں تک کہ یہ کہا جائے گا کہ فلاں قبیلہ میں ایک شخص امین ہے (اور ایسا وقت بھی آئے گا) کہا جائے گا فلاں آدمی کتنے صبر والا ، کتنا ظریف اور کتنا عقلمند ہے ؟ جبکہ اس کے دل میں رائی برابر بھی ایمان نہ ہوگا۔ (مسند احمد، بخاری، مسلم، ترمذی، ابن ماجہ عن حذیفۃ)
جب صبح ہوگی تو لوگ ایک دوسرے سے معاملات لین دین کریں گے، کوئی بھی امانت نہ ادا کر پائے گا، یہاں تک کہ یہ کہا جائے گا کہ فلاں قبیلہ میں ایک شخص امین ہے (اور ایسا وقت بھی آئے گا) کہا جائے گا فلاں آدمی کتنے صبر والا ، کتنا ظریف اور کتنا عقلمند ہے ؟ جبکہ اس کے دل میں رائی برابر بھی ایمان نہ ہوگا۔ (مسند احمد، بخاری، مسلم، ترمذی، ابن ماجہ عن حذیفۃ)
5490- إن الأمانة نزلت في جذر1 قلوب الرجال، ثم نزل القرآن فعلموا من القرآن وعلموا من السنة، ينام الرجل النومة فتقبض الأمانة من قلبه فيظل أثرها مثل الشوكة، ثم ينام النومة فتقبض الأمانة من قلبه فيظل أثرها مثل المجل كجمر دحرجته على رجلك فنفط فتراه منتبرا وليس فيه شيء، فيصبح الناس يتبايعون لا يكاد أحد يؤدي الأمانة حتى يقال: إن في بني فلان رجلا أمينا، حتى يقال للرجل: ما أجلده؟ ما أظرفه؟ ما أعقله؟ وما في قلبه حبة خردل من إيمان. "حم ق ت هـ عن حذيفة".
1جذر:بفتح الجيم وسكون الذال: أي القلوب اهـ من االقاموس والنهاية لابن الأثير. ح.
1جذر:بفتح الجيم وسكون الذال: أي القلوب اهـ من االقاموس والنهاية لابن الأثير. ح.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ امانت
٥٤٩١۔۔۔ لوگوں میں سب سے پہلے امانت اٹھائی جائے گی، اور سب سے آخری چیز جو باقی رہے گی وہ نماز ہوگی، بہت سے نمازی ایسے ہیں جن میں کوئی خیر و بھلائی نہیں۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن عمر)
5491- إن أول ما يرفع من الناس الأمانة، وإن آخر ما يبقى الصلاة ورب مصل لا خير فيه. "هب عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ امانت
٥٤٩٢۔۔۔ امانت مالداری ہے۔ (القضائی عن انس)
5492- الأمانة غنى. "القضاعي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ امانت
٥٤٩٣۔۔۔ امانت رزق کو کھینچتی ہے اور خیانت فقر و فاق کو کھینچتی ہے۔ (فردوس عن جابر، القضاعی عن علی)
5493- الأمانة تجلب الرزق، والخيانة تجلب الفقر. "فر عن جابر" "القضاعي عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ امانت
٥٤٩٤۔۔۔ جو شخص تجھے امین بنائے تو اسے امانت لوٹاؤ، اور جو تمہارے ساتھ خیانت کرے اس سے خیانت نہ کرو۔ (بخاری فی التاریخ، ابو داؤد، ترمذی حاکم، عن ابوہریرہ (رض)، دار قطنی ، سعید بن منصور، الضیاء عن انس، طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ، دار قطنی عن ابی بن کعب، ابوداؤد عن رجل من الصحابۃ)
5494- أد الأمانة إلى من ائتمنك، ولا تخن من خانك. "تخ د ت ك عن أبي هريرة" "قط ص والضياء عن أنس" "طب عن أبي أمامة" "قط عن أبي بن كعب" "د عن رجل من الصحابة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ امانت
٥٤٩٥۔۔۔ لوگوں سے پہلی چیز امانت اٹھائی جائے گی اور ان کے دین کی آخری چیز جو باقی رہ جائے گی وہ نماز ہے بہت سے نمازی ایسے ہیں کہ ان کا اللہ تعالیٰ کے ہاں کچھ حصہ نہیں۔ (الحکیم عن زید بن ثابت)
5495- أول ما يرفع من الناس الأمانة، وآخر ما يبقى من دينهم الصلاة، ورب مصل لا خلاق له عند الله. "الحكم عن زيد بن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ امانت
٥٤٩٦۔۔۔ پہلی چیز جو اپنے دین کی تم لوگ گم پاؤ گے وہ امانت ہوگی۔ (ابو داؤد عن شداد بن اوس)
5496- أول ما تفقدون من دينكم الأمانة. "د عن شداد بن أوس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ امانت
٥٤٩٧۔۔۔ جس شخص میں امانت نہیں وہ ایماندار نہیں، اور جو نمازی نہیں اس کا کوئی دین نہیں، دین میں نماز کی حیثیت ایسے ہی ہے جیسے جسم میں سرکا مقام ہے۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابن عمر)
5497- لا إيمان لمن لا أمانة له، ولا دين لمن لا صلاة له، وموضع الصلاة من الدين كموضع الرأس من الجسد. "طس عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٩٨۔۔۔ امانت عزت (کا باعث) ہے۔ (الدیلمی عن ثوبان)
5498- الأمانة عز. "الديلمي عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٤٩٩۔۔۔ امانت رزق کو اور خیانت فقر و فاقہ کو کھینچی ہے۔ (القضاعی عن علی)
5499- الأمانة تجر الرزق، والخيانة تجر الفقر. "القضاعي عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٥٠٠۔۔۔ جس میں امانت داری (کی صفت) نہیں وہ ایماندار نہیں، اور صدقہ میں (حد سے) تجاوز کرنے والا اسے روکنے والے کی طرح ہے۔ (ابن عدی فی الکامل، بخاری مسلم عن انس، طبرانی فی الکبیر عن عبادہ بن الصامت )
تشریح :۔۔۔ اس واسطے کہ ایک ہی دفعہ صدقہ کردینے والے، دوسرے وقت تہی دست ہو کر دوسروں سے کہتے پھرتے ہیں کہ بھئی صدقہ نہ کرو۔
تشریح :۔۔۔ اس واسطے کہ ایک ہی دفعہ صدقہ کردینے والے، دوسرے وقت تہی دست ہو کر دوسروں سے کہتے پھرتے ہیں کہ بھئی صدقہ نہ کرو۔
5500- لا إيمان لمن لا أمانة له، والمتعدي في الصدقة كمانعها.
"عد ق عن أنس" "طب عن عبادة بن الصامت".
"عد ق عن أنس" "طب عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٥٠١۔۔۔ جس میں امانت نہیں اس میں ایمان نہیں ، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تم بغیر ایمان لائے جنت میں داخل نہیں ہوسکتے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ)
5501- لا إيمان لمن لا أمانة له، والذي نفسي بيده، لا تدخلون الجنة حتى تؤمنوا. "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٥٠٢۔۔۔ جس میں امانت نہیں اس میں ایمان نہیں اور جس کا وضو نہیں اس کی نماز نہیں ہوتی (بیہقی فی شعب الایمان عن ثوبان
5502- لا إيمان لمن لا أمانة له، ولا صلاة لمن لا وضوء له. "هب عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٥٠٣۔۔۔ جس میں امانتداری نہیں، اس میں ایمان نہیں، اور جس میں عہد (کی پاسداری) نہیں اس کا کوئی دین نہیں، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے، کسی بندے کا دین اس وقت تک درست نہ ہوگا یہاں تک کہ اس کی زبان درست ہوجائے، اور زبان اس وقت تک درست نہیں ہوتی یہاں تک کہ دل درست ہوجائے، وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوسکے گا جس کے پڑوسی اس کی اذیتوں سے محفوظ نہ ہوں، کسی نے کہا : یا رسول اللہ ! بوائق سے کیا مراد ہے فرمایا : اس کی ظلم و زیادتی، اور جس شخص کو ناجائز طریقہ سے کوئی مال ملا ہو پھر اس نے اس میں سے خرچ کردیا تو اسے اس میں برکت نہیں دی جائے گی، اور اگر اس میں سے صدقہ کیا تو قبول نہیں کیا جائے گا، اور جو ابقی بچا وہ اس کا جہنم (کیلئے) توشہ ہے بیشک خبیث، خبیث کا کفارہ نہیں ہوسکتا، البتہ اچھا مال اچھے کا کفارہ ہوسکتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ثوبان)
5503- لا إيمان لمن لا أمانة له، ولا دين لمن لا عهد له، والذي نفس محمد بيده لا يستقيم دين عبد حتى يستقيم لسانه ولا يستقيم لسانه حتى يستقيم قلبه. ولا يدخل الجنة من لا يأمن جاره بوائقه، قيل: يا رسول الله ما البوائق؟ قال: غشه وظلمه، وأيما رجل أصاب مالا من غير حله وأنفق منه لم يبارك له فيه، وإن تصدق لم تقبل منه، وما بقي فزاده إلى النار، إن الخبيث لا يكفر الخبيث، ولكن الطيب يكفر الطيب1."طب عن ابن مسعود".
1 ولعل الصواب هو أن يكون: ولكن الطيب يكفر الخبيث. والله أعلم. ص.حديث عبد الله بن مسعود رواه أحمد في مسنده "1/387" وآخر فقرة منه: إن الله عز وجل لا يمحو السيء بالسيء ولكن يمحو السيء بالحسن إن الخبيث لا يمحو الخبيث.
وحديث آخر: عن مسروق عن عبد الله يرفعه إلى النبي صلى الله عليه وسلم قال: إن الخبيث لا يكفر السيء ولكن الطيب يكفر السيء. الحلية "2/97"
1 ولعل الصواب هو أن يكون: ولكن الطيب يكفر الخبيث. والله أعلم. ص.حديث عبد الله بن مسعود رواه أحمد في مسنده "1/387" وآخر فقرة منه: إن الله عز وجل لا يمحو السيء بالسيء ولكن يمحو السيء بالحسن إن الخبيث لا يمحو الخبيث.
وحديث آخر: عن مسروق عن عبد الله يرفعه إلى النبي صلى الله عليه وسلم قال: إن الخبيث لا يكفر السيء ولكن الطيب يكفر السيء. الحلية "2/97"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ امانت داری کا خیال رکھنا
٥٥٠٤۔۔۔ میری امت فطرت پر قائم رہے گی جب تک امانت کو (مال) غنیمت اور زکوۃ کو تاوان نہ سمجھے گی۔ (سعید بن منصور عن ثوبان)
5504- لن تزال أمتي على الفطرة ما لم يتخذوا الأمانة مغنما، والزكاة مغرما. "ص عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ امانت داری کا خیال رکھنا
٥٥٠٥۔۔۔ اس امت سے سب سے پہلے امانت اور خشوع اٹھایا جائے گا، یہاں تک کہ تم ایک شخص بھی خشوع کرنے والا نہ دیکھ سکو گے۔ (ابن المبارک عن سمرۃ بن جندب مرسلا)
5505- إن أول شيء يرفع من هذه الأمة الأمانة، والخشوع حتى لا تكاد ترى خاشعا. "ابن المبارك عن سمرة بن جندب" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ امانت داری کا خیال رکھنا
٥٥٠٦۔۔۔ لوگوں سے سب سے پہلے امانت اٹھائی جائے گی اور ان کے دین کی سب سے آخری چیز جو باقی رہے گی وہ نماز ہے اور بہت سے نمازی ایسے ہیں جن کا اللہ تعالیٰ کے ہاں کچھ حصہ نہیں۔ (الحکیم عن زید بن ثابت)
5506- إن أول ما يرفع من الناس الأمانة وآخر ما يبقى من دينهم الصلاة ورب مصل لا خلاق له عند الله. "الحكيم عن زيد بن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ امانت داری کا خیال رکھنا
٥٥٠٧۔۔۔ اس دین کی سب سے پہلی چیز جو جائے گی وہ امانت ہے، اور سب سے آخری چیز نماز باقی رہے گی، عنقریب وہ لوگ نماز پڑھیں گے جن میں کوئی چیز نہیں، جس قوم نے زنا کی اجازت دی وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ لڑائی کی مستحق ہوئی، اور جس قوم میں آلات موسیقی اور گانا بجانا ظاہر ہوا تو ان کے دل بہرے ہوجاتے ہیں، اور جو قوم تکبر و فخر اختیار کرے گی تو ان کی آنکھیں اندھی ہوجائیں گی، اور جس قوم نے تکبر کی ٹھان لی وہ وحی کے نفع سے محروم ہوجائے گی اور جب انھوں نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر چھوڑ دیا تو ان کے دل اوندھے ہوجائیں اور نوبت یہاں تک کی آجائے گی کہ وہ اچھائی اور برائی کو نہ پہچان سکے گی۔ (ابن عساکر عن واصل بن عبداللہ السلامی عمن حدثہ)
5507- إن أول ما يذهب من هذا الدين الأمانة، وآخر ما يبقى منه الصلاة، وسيصلي من لا خير فيه، وما استجاز قوم الزنا إلا استوجبوا حرب الله ورسوله، ولا ظهرت فيهم المعازف والغناء، إلا صمت قلوبهم، ولا ركبوا الزهور1 والبهاء إلا عميت أبصارهم، ولا تكبروا إلا حرموا نفع الوحي، ولا تركوا الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر إلا نكست قلوبهم، حتى لا يعرفون معروفا، ولا ينكرون منكرا. "ابن عساكر عن واصل بن عبد الله السلامي عمن حدثه".
1 الزهو: الكبر والفخر اهـ النهاية في غريب الحديث "2/323"
1 الزهو: الكبر والفخر اهـ النهاية في غريب الحديث "2/323"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ امانت داری کا خیال رکھنا
٥٥٠٨۔۔۔ جو دنیا کی کسی طمع و لالچ پر قادر ہوا اور پھر اسے ادا کردیا، اور اگر وہ چاہتا تو ادا نہ کرتا، اللہ تعالیٰ اسے حورعین میں سے جس سے چاہے گا شادی کر دے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامہ)
5508- من قدر على طمع من طمع الدنيا فأداه2 ولو شاء لم يؤده زوجه الله عز وجل من الحور العين حيث شاء. "طب عن أبي أمامة".
2 قوله فأداه: لعل المراد أدى حق الله فيه فليتأمل. اه. ح.
2 قوله فأداه: لعل المراد أدى حق الله فيه فليتأمل. اه. ح.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نیکی کا حکم اور برائی سے روکنا
٥٥٠٩۔۔۔ جو شخص اپنی زبان سے کوئی حق (بات) ظاہر کرتا ہے پھر اس بات پر اس کے بعد عمل کیا گیا تو قیامت تک اس کا اجر جاری رہے گا، اور اسے اللہ تعالیٰ اس کا پورا ثواب بخشے گا۔ (مسند احمد عن انس)
بتانے والے کو جو ثواب ملے گا اس سے عمل کرنے والے کا ثواب کم نہ ہوگا۔
بتانے والے کو جو ثواب ملے گا اس سے عمل کرنے والے کا ثواب کم نہ ہوگا۔
5509- ما من رجل ينعش بلسانه حقا فعمل به بعده إلا جرى عليه أجره إلى يوم القيامة، ثم وفاه ثوابه يوم القيامة. "حم عن أنس".
তাহকীক: