কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৫৩৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٩٠۔۔۔ ایک دوسرے کا سہارا بنو، ایک دوسرے کی بات مانو، خوشخبری سناؤ متنفر نہ کرو۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابن عمر)
5390- تساندا وتطاوعا وبشرا ولا تنفرا."طس عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٩١۔۔۔ ایک دوسرے کا بازو بنو، ایک دوسرے کی نافرمانی نہ کرو، آسانی پیدا کرو، مشکل میں نہ ڈالو۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی موسیٰ)
5391- تكاتفا ولا تعاصيا ويسرا ولا تعسرا."طب عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٩٢۔۔۔ اتنی عبادت کو اختیار کرو جو تمہارے بس میں ہو، خبردار کسی ایسی عبادت کی عادت نہ بناؤ جسے بعد میں چھوڑنا پڑے، کیونکہ اللہ تعالیٰ سے یہ چیز زیادہ ہٹاتی ہے کہ آدمی کسی عبادت کی عادت بنا کر پھر اسے چھوڑ دے۔ (الدیلمی عن ابن عباس)
5392- خذوا من العبادة ما تطيقون، وإياكم أن يتعود أحدكم عبادة فيرجع عنها، فإنه ليس شيء أشد عن الله من أن يتعود الرجل العبادة ثم يرجع عنها."الديلمي عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٩٣۔۔۔ لوگوں کو آسان بات اختیار کرنے کا کہو، انھیں اکتاہٹ میں نہ ڈالو، کیونکہ ایمان والے آپس میں دوست اور ایک دوسرے پر رحم کرنے والے ہوتے ہیں۔ (الدیلمی عن انس)
5393- خذوا الناس بالميسر لا تملوهم، فإن المؤمنين رفقاء رحماء."الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نجات اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہوگی
٥٣٩٤۔۔۔ درست راہ اختیار کرو، قریب قریب رہو، تم میں سے کسی کو اس کا عمل ہرگز نجات نہیں دے سکتا، لوگوں نے عرض کیا : کیا آپ کو بھی یا رسول اللہ ؟ آپ نے فرمایا : ہاں مجھے بھی البتہ یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت میں ڈھانپ لے۔ (ابن حبان عن ابوہریرہ (رض) و جابر معا)
5394- سددوا وقاربوا، ولن ينجي أحدا منكم عمله، قالوا: ولا أنت يا رسول الله؟ قال ولا أنا، إلا يتغمدني الله منه برحمته."حب عن أبي هريرة وجابر معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نجات اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہوگی
٥٣٩٥۔۔۔ درست راہ اختیار کرو، قریب قریب رہو، مژدہ پاؤ اور یہ جان لو کہ تم میں سے کوئی بھی جنت میں داخل نہ ہوسکے گا، اپنے عمل کی بنا، پر لوگوں نے عرض کیا : کیا آپ بھی یا رسول اللہ ؟ آپ نے فرمایا : ہاں نہ میں، الا یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے مغفرت و رحمت میں چھپالے۔ (مسند احمد، بخاری مسلم عن عائشہ (رض))
5395- سددوا وقاربوا، وابشروا واعلموا أنه لن يدخل أحدكم عمله الجنة، قالوا: ولا أنت يا رسول الله؟ قال: ولا أنا، إلا أن يتغمدني الله بمغفرة ورحمة."حم خ م عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نجات اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہوگی
٥٣٩٦۔۔۔ قریب قریب رہو، درست راہ اختیار کرو، مژدہ پاؤ اور یہ جان لو کہ تم میں سے کوئی ہرگز نجات نہیں پاسکتا، لوگوں نے عرض کیا : کیا آپ بھی یا رسول اللہ ؟ آپ نے فرمایا : نہ میں ، مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت اور فضل میں ڈھانپ لے۔ (مسند احمد، مسلم، الدارمی، ابن حبان، ابو عوامہ عن جابر، مسند احمد ، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض)، مسلم عن عائشہ (رض))
5396- قاربوا وسددوا وأبشروا واعلموا أنه لن ينجو أحد منكم بعمله، قالوا: ولا أنت يا رسول الله؟ قال: ولا أنا، إلا أن يتغمدني الله عز وجل برحمة منه وفضل."حم م والدارمي حب وأبو عوانة عن جابر" "حم هـ حب عن أبي هريرة" "م عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نجات اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہوگی
٥٣٩٧۔۔۔ تم میں سے کسی کو اس کا عمل نجات نہیں دے سکتا، لوگوں نے عرض کیا : کیا آپ کو بھی یا رسول اللہ ! آپ نے فرمایا : ہاں مجھے بھی نہیں، ہاں یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت میں چھپالے لیکن سیدھی راہ اختیار کرو۔ (ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
5397- ما منكم من أحد ينجيه عمله، قيل: ولا أنت يا رسول الله؟ قال: ولا أنا، إلا أن يتغمدني الله برحمته، ولكن سددوا. "حب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نجات اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہوگی
٥٣٩٨۔۔۔ درست رہو، خوشخبری پاؤ اس واسطے کہ اللہ عزوجل کو تمہیں عذاب کی جلدی نہیں، عنقریب ایسی قوم آئے گی کہ ان کے پاس کوئی حجت و دلیل نہ ہوگی۔ (ابو یعلی، طبرانی فی الکبیر، سعید بن منصور عن عبداللہ بن بشر)
5398- سددوا وأبشروا فإن الله عز وجل ليس إلى عذابكم بسريع وسيأتي قوم لا حجة لهم. "ع طب ص" عن عبد الله بن بشر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نجات اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہوگی
٥٣٩٩۔۔۔ درست رہو، قریب قریب رہو اور یہ جان لو کہ تمہارے اعمال میں سب سے بہتر عمل نماز ہے وضو پر ہمیشگی صرف مومن ہی کرتا ہے۔ (ابن حبان، بیہقی فی شعب الایمان عن ثوبان)
تشریح : ۔۔۔ استجاب مراد ہے کہ ہمیشہ باوضوء رہنا خاصہ ایمان ہے کوئی رہے تو رفع درجات کا باعث ہے نہ رہے تو سختی کوئی نہیں محض ترغیب ہے۔
تشریح : ۔۔۔ استجاب مراد ہے کہ ہمیشہ باوضوء رہنا خاصہ ایمان ہے کوئی رہے تو رفع درجات کا باعث ہے نہ رہے تو سختی کوئی نہیں محض ترغیب ہے۔
5399- سددوا وقاربوا واعلموا أن خير أعمالكم الصلاة، ولن يحافظ على الوضوء إلا مؤمن. "حب هب عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نجات اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہوگی
٥٤٠٠۔۔۔ لوگو ! وہی عمل اختیار کرو جس کی تمہیں قدرت ہو اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ نہیں اکتاتے یہاں تک کہ تم خود ہی اکتا جاتے ہو۔ (ابن حبان عن عمرون بن حصین)
5400- عليكم من العمل ما تطيقون فإن الله تعالى لا يمل حتى تملوا."حب عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نجات اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہوگی
٥٤٠١۔۔۔ لوگو ! وہی عمل اختیار کرو جس کی تمہیں طاقت ہو اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ نہیں اکتاتا، ہاں تم ہی اکتا جاتے ہو اور ہمشگی کا عمل اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے اگرچہ وہ تھوڑا ہو۔ (محمد بن نصر عن ابوہریرہ (رض))
5401- عليكم يا أيها الناس من العمل ما تطيقون، فإن الله تعالى لا يمل حتى تملوا، وإن أحب الأعمال إلى الله أدومها، وإن قل. "محمد بن نصر عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ نجات اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہوگی
٥٤٠٢۔۔۔ عویمر اور سلمان تجھ سے زیادہ علم رکھتے ہیں ، تھک کر سفر نہ کرو ورنہ (قافلہ سے) کٹ جاؤ گے، اپنے آپ کو (مت) روکو ورنہ لوگ تم سے آگے نکل جائیں گے، درمیانی چال اختیار کرو تم قافلہ کی رفتار تک پہنچ جاؤ گے، جس میں تم صبح و شام اور رات کی دو گھڑیوں کو طے کرو گے۔ (ابن سعد عن قتادہ مرسلا)
5402- عويمر، سلمان أعلم منك لا تحقحق1 فتقطع، ولا تحبس فتسبق، تقصد تبلغ سير الركاب تطأ فيها البردين والخفقتين من الليل. "ابن سعد عن قتادة مرسل".
__________
1الحقحقة: المتعب من السير وهو إشارة إلى الرفق في العبادة. النهاية في غريب الحديث "1/412". ص
__________
1الحقحقة: المتعب من السير وهو إشارة إلى الرفق في العبادة. النهاية في غريب الحديث "1/412". ص
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٠٣۔۔۔ اے ابو درداء ! تمہارے بدن کا ، تمہارے گھر والوں کا، اور تمہارے رب کا تم پر حق ہے ہر صاحب حق کو اس کا حق دو ، سو روزہ رکھو اور افطار کرو (رات) کھڑے ہو کر عبادت کرو اور سویا (بھی) کرو، اور اپنے گھر والوں کے پاس بھی آیا کرو۔ (ابو نعیم فی الحلیۃ عن ابی جحیفۃ)
5403- يا أبا الدرداء إن لجسدك عليك حقا، وإن لأهلك عليك حقا، وإن لربك عليك حقا، فأعط كل ذي حق حقه، فأفطر وصم وقم ونم، وائت أهلك. "حل عن أبي جحيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٠٤۔۔۔ جس بندہ میں دین کی سمجھ کا اضافہ ہو تو اس میں عمل میں میانہ روی کا بھی اضافہ ہوتا ہے۔ (ابو نعیم عن ابن عمر)
5404- ما ازداد عبد قط فقها في دينه إلا ازداد قصدا في عمله. "أبو نعيم عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٠٥۔۔۔ جب تم (نشاط و چشتی کی حالت میں جو کچھ پڑھ رہے ہو اسے) سمجھ رہے ہو تو تمہیں نماز پڑھنی چاہیے اور جب (نیند کی وجہ سے) مغلوب ہوجاؤ تو سو جانا چاہیے۔ (عبد بن حمید عن انس)
تشریح :۔۔۔ کیونکہ معلوم نہیں انسان اپنے لیے بھلائی کی دعا کرتے کرتے شر کی دعا کر بیٹھے۔
تشریح :۔۔۔ کیونکہ معلوم نہیں انسان اپنے لیے بھلائی کی دعا کرتے کرتے شر کی دعا کر بیٹھے۔
5405- لتصل ما عقلت فإذا خشيت أن تغلب فلتنم. "عبد بن حميد عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٠٦۔۔۔ جسے دنیا میں نرمی دی گئی اسے آخرت میں فائدہ دے گی۔ (البغوی عن رجل)
5406- من أعطي الرفق في الدنيا ينفعه في الآخرة. "البغوي عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٠٧۔۔۔ جسے نرمی کا حصہ ملا تو اسے خیر کا حصہ عطا کیا گیا اور جسے اس کی نرمی کا حصۃ نہیں دیا گیا تو وہ اپنے خیر کے حصہ سے محروم رکھا گیا۔ (مسند احمد، ترمذی حسن صحیح، طبرانی فی الکبیر، بخاری مسلم عن ابی الدرداء (رض))
5407- من أعطي حظه من الرفق فقد أعطي حظه من الخير، ومن حرم حظه من الرفق فقد حرم حظه من الخير. "حم ت حسن صحيح ""طب ق عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٠٨۔۔۔ جسے اس کی نرمی کا حصہ دیا گیا تو اسے دنیا اور آخرت کی بھلائی عطا کی گئی، اور جسے اس کی نرمی کے حصہ سے محروم رکھا گیا تو وہ دنیا اور آخرت کی خیر کے حصۃ سے محروم رہا رشتہ داری کو قائم رکھنا، خوش اخلاقی اور اچھا پڑوس شہروں کو آباد کرتے ہیں اور عمر میں اضافہ کا باعث ہیں۔ (مسند احمد ترمذی عن ابی الدرداء (رض) )
تشریح :۔۔۔ بھلائی تو ہر انسان کو ملتی ہی ہے لیکن انسان کچھ ایسی حرکتیں اور اعمال کرتا ہے کہ خیر سے محروم ہوجاتا ہے کسی جگہ مٹھائی بٹ رہی ہو وہاں کوئی شخص گندگی والے ہاتھوں سے مٹھائی لینا چاہے تو اسے کون دے گا ؟
تشریح :۔۔۔ بھلائی تو ہر انسان کو ملتی ہی ہے لیکن انسان کچھ ایسی حرکتیں اور اعمال کرتا ہے کہ خیر سے محروم ہوجاتا ہے کسی جگہ مٹھائی بٹ رہی ہو وہاں کوئی شخص گندگی والے ہاتھوں سے مٹھائی لینا چاہے تو اسے کون دے گا ؟
5408- من أعطي حظه من الرفق أعطي حظه من خير الدنيا والآخرة، ومن حرم حظه من الرفق حرم حظه من خير الدنيا والآخرة وصلة الرحم وحسن الخلق وحسن الجوار يعمرن الديار، ويزدن في الأعمار. "عن عائشة" "حم ت عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ہر صاحب حق کا حق ادا کرو
٥٤٠٩۔۔۔ جسے اس کی نرمی کا حصہ نہیں ملا تو اسے دنیا اور آخرت کی بھلائی سے محروم رکھا گیا، اور جسے نرمی کا حصہ دیا گیا تو اسے دنیا اور آخرت کی بھلائی کا حصہ عطا کیا گیا۔ الحکیم عن عائشہ (رض))
5409- من حرم حظه من الرفق فقد حرم حظه من خير الدنيا والآخرة، ومن أعطي حظه من الرفق فقد أعطي حظه من الدنيا والآخرة."الحكيم عن عائشة".
তাহকীক: