কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৯১১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں ہر ایک کے لیے مباح ہیں
٩١١٠۔۔۔ ابیض بن جمال نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا پیلو کے کونسے درخت کی چراگاہ بنائی جاسکتی ہے فرمایا : جسے اونٹوں کے پاؤں نہ لگے ہوں (ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ والدارمی ، ابن حبان ، دارقطنی، طبرانی فی الکبیر عن ابیص بن حمال
9110- ما لم تنله خفاف الإبل. "د ت ن هـ" والدارمي "حب قط طب" عن أبيض بن حمال، أنه سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم عما يحمى من الأراك قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں ہر ایک کے لیے مباح ہیں
٩١١١۔۔۔ مہاجرین میں سے میں جس شخص کے لیے زمین نامزدکردوں تو وہ اسی کا حصہ ہے۔ (الدیلمی عن ام سلمہ)
9111- أيما امرأة من المهاجرين اختطت فلها خطتها. الديلمي عن أم سلمة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں ہر ایک کے لیے مباح ہیں
٩١١٢۔۔۔ جس درخت کا سایہ کسی قوم پر پڑتا ہو تو اس کا مالک مختار ہے جتنے حصہ کا ان پر سایہ ہے اسے کاٹے یا اس کا پھل کھائے۔ (ابن عساکر عن مکحول)
9112- أيما شجرة أظلت على قوم فصاحبه بالخيار، من قطع ما أظل منها وأكل ثمرها. ابن عساكر عن مكحول.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں ہر ایک کے لیے مباح ہیں
٩١١٣۔۔۔ مجاعۃ بن مرارہ کے لیے جو بنی سلمی سے تعلق رکھتا ہے محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے یہ حکم ہے کہ میں نے اسے غورہ دے دیا ہے جو کوئی اس سے جھگڑے وہ میرے پاس آئے (البغوی وابن قانع عن سراج بن مجاعۃ مالہ غیرہ)
9113- من محمد رسول الله: للمجاعة بن مرارة من بني سلمى إني أعطيته الغورة، فمن حاجه فليأتني.البغوي وابن قانع عن سراج بن مجاعة ما له غيره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تین چیزیں ہر ایک کے لیے مباح ہیں
٩١١٤۔۔۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم یہ (اس بات کی تحریر ہے کہ) محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبیلہ کے معاون اور اس کی زمینیں اور ان کے غار بلال بن حارث کو عطا کیے ہیں، نشان زدہ اور قدس میں جو زمین کاشت کے قابل ہے اگر وہ سچا ہے اور مسلمان کا حق نہ دے۔ (ابوداؤد، بیھقی ، ابن عساکر عن ابن عباس، ابوداؤد بیھقی عن کثیر بن عبداللہ المزنی عن ابیہ عن جدہ، طبرانی فی الکبیر، حاکم عن بلال بن الحارث المزنی)
9114- بسم الله الرحمن الرحيم: هذا ما أعطى محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم بلال بن الحارث معادن القبيلة جليسها وغوريها، وذات النصب، وحيث يصلح الزرع من قدس إن كان صادقا ولم يعط حق مسلم. "د ق كر" عن ابن عباس "د ق" عن كثير بن عبد الله المزني عن أبيه عن جده "طب ك" عن بلال بن الحارث المزني.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ پانی کی باری۔۔۔ ازاکمال
٩١١٥۔۔۔ (آپ (علیہ السلام) نے) سیل مہزور (کی وادی کے پانی) کا فیصلہ فرمایا :(پانی کے استحاق میں ) اوپر والا نیچے والے پر فوقیت رکھتا ہے اوپر والا (اپنی زمین کو) ٹخنوں تک سیراب کرے، پھر اپنے سے نیچے والے کی (زمین کی) طرف پانی کھول دے۔ (ابن ماجہ عن محمد بن عقبہ بن ابی مالک عن عمہ ثعلبہ بن ابی مالک القرظی، وابن قانع، طبرانی فی الکبیر ، سعید بن منصور عن ابی مالک بن ثعلبہ بن ابی مالک عن ابیہ، حاکم عن عائشۃ
تشریح :۔۔۔ سیل مہروزحجاز میں بنی قریظہ کی ایک وادی کا نام ہے۔
تشریح :۔۔۔ سیل مہروزحجاز میں بنی قریظہ کی ایک وادی کا نام ہے۔
9115- قضى في سيل مهزور الأعلى فوق الأسفل يسقى الأعلى إلى الكعبين، ثم يرسل إلى من هو أسفل منه. "هـ" عن محمد بن عقبة بن أبي مالك عن عمه ثعلبة بن أبي مالك القرظي وابن قانع "طب ص" عن أبي مالك بن ثعلبة بن أبي مالك عن أبيه "ك" عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ پانی کی باری۔۔۔ ازاکمال
٩١١٦۔۔۔ سیل مہروز کے بارے آپ نے فیصلہ فرمایا : کہ ٹخنوں تک پانی روکا جائے پھر اوپر نیچے والے کی طرف پانی کھول دے۔ (ابوداؤد، ابن ماجہ عن عمروبن شعب عن ابیہ عن جدہ ، عبدالرزاق ون عامر بن ربیعۃ، عقیلی فی الضعفاء عن ابی حازم القرظی عن ابیہ عن جدہ)
9116- قضى في سيل مهزور أن يمسك الماء حتى يبلغ الكعبين، ثم يرسل الأعلى على الأسفل. "د هـ" عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده "عب" عن عامر بن ربيعة "عق" عن أبي حازم القرظي عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ پانی کی باری۔۔۔ ازاکمال
٩١١٧۔۔۔ سیل کے (پانی کے) بارے میں جس سے نخلستان کو سیراب (کرنا تھا یہ) حکم فرمایا کہ پہلے اوپر والا اپنی زمین کو سیراب کرلے، ٹخنوں تک پانی چھوڑ کے پھر نیچے والے کے لیے پانی کھول دے وہ اسی طرح پانی کو چھوڑ رکھے کہ دیواریں پانی میں ڈوب جائیں یا پانی ختم ہوجائے۔ (بخاری ، ابن ماجہ عن عبادۃ بن الصامت)
9117- قضى في شرب النخل من السيل أن الأعلى فالأعلى يشرب قبل الأسفل، ويترك الماء إلى الكعبين، ثم يرسل إلى الأسفل الذي يليه،فكذلك حتى تنقضي الحوائط أو يفنى الماء. "خ1 "هـ" عن عبادة بن الصامت.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ پانی کی باری۔۔۔ ازاکمال
٩١١٨۔۔۔ زبیر تم (اپنی زمین کو) سیراب کرو پھر پانی کو روکے رکھو یہاں تک کہ پانی دیواروں پر سے واپس لوٹ آئے۔ (مسند احمد، بخاری، مسلم ، ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ عن عبداللہ بن زبیر)
تشریح :۔۔۔ یہ ایک انصاری صحابی تھے جنہوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پانی کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا : زبیر تم اتنا پانی روکو جس میں ٹخنے تر ہوجائیں ، تو اس پر وہ صحابی باراض ہو کر کہنے لگے یارسول اللہ ! آپ نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ وہ آپ کے پھوپھی زاد ہیں ؟ آپ نے اس فیصلہ سے وہ ناواقف تھے کہ اصل شرعی طریقہ یہی ہے آپ نے فرمایا زبیر اگر ایسی بات ہے تو تم پوری طرح اپنی زمین سیراب کرو، بعد میں ان صاحب نے حضور سے معافی مانگی کہ یارسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انجانے میں مجھ سے یہ گفتگو ہوگئی تھی۔

9118- إسق يا زبير، ثم احبس حتى يرجع الماء إلى الجدار.
"حم خ م د ت هـ" عن عبد الله بن الزبير.
"حم خ م د ت هـ" عن عبد الله بن الزبير.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد چیزوں کو غیر آباد کرنے سے ڈراؤ
٩١١٩۔۔۔ علی باہر جاؤ اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ کہ رسول اللہ کی طرف سے، اعلان کرواللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے جو بیریاں کاٹتا ہے۔ (بیھقی عن ابی جعفر، مرسلا)
9119- أخرج يا علي فقل عن الله لا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم: لعن الله من يقطع السدر. "ق" عن أبي جعفر مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد چیزوں کو غیر آباد کرنے سے ڈراؤ
٩١٢٠۔۔۔ جس نے کھیتی کے علاوہ کوئی بیری کا درخت کاٹا تو اللہ تعالیٰ جہنم میں اس کے لیے ایک گھر بنائیں گے۔ (طبرانی فی الکبیر عن عمروبن اوس الثقفی)
9120- من قطع السدر إلا من زرع بنى الله له بيتا في النار. "طب ق" عن عمرو بن أوس الثقفي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد چیزوں کو غیر آباد کرنے سے ڈراؤ
٩١٢١۔۔۔ کھیتی کے علاوہ جس نے بیری کا درخت کا ٹاتو اس کے (سر) پر عذاب سختی سے بہایا جائے گا۔ (البغوی، بیھقی عن عمروبن اوس عن شیخ من ثقیف)
9121- من قطع السدر إلا من زرع صب عليه العذاب صبا. البغوي "ق" عن عمرو بن أوس عن شيخ من ثقيف.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد چیزوں کو غیر آباد کرنے سے ڈراؤ
٩١٢٢۔۔۔ جو پودا بھی نکلتا ہے اس کی حفاظت کے لیے ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے یہاں تک کہ اسے کاٹ لیا جاتا ہے سو جو بھی اس پودے کو روندے گا وہ اس پر لعنت کرتا ہے۔ (الدیلمی عن بریدہ)
9122- ما من نبت ينبت إلا ويحفه ملك موكل به حتى يحصده، فأيما امرئ وطئ ذلك النبت يلعنه ذلك الملك. الديلمي عن بريدة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد چیزوں کو غیر آباد کرنے سے ڈراؤ
٩١٢٣۔۔۔ میں نے دوسفروں کے لیے ایک اونٹنی کے بدلہ خدیجہ کے ہاں مزدوری کی۔ (بیھقی فی السنن عن جابر)
9123 - آجرت نفسي من خديجة سفرتين بقلوص (هق عن جابر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد چیزوں کو غیر آباد کرنے سے ڈراؤ
٩١٢٤۔۔۔ تم میں سے جب کوئی کسی کو اجرت اور مزدوری پر رکھنا چاہیے تو اسے اس کی مزدوری بتادے۔ (دارقطنی فی الافراد عن ابن مسعود)
9124 - إذا استاجر أحدكم أجير فليعلمه أجره.(قط في الافراد عن ابن مسعود).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد چیزوں کو غیر آباد کرنے سے ڈراؤ
٩١٢٥۔۔۔ مزدور کو اسی کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے دو ۔ (عن ابن عمرابویعلی عن ابوہریرہ ، طبرانی الاوسط عن جابر الحکیم عن انس)
9125 - أعطوا الاجير أجره قبل أن يجف عرقة.(عن ابن عمر (1)) (عن أبي هريرة) (طس عن جابر) (الحكيم عن أنس)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد چیزوں کو غیر آباد کرنے سے ڈراؤ
٩١٢٦۔۔۔ مزدور کو مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے پہلے دے دو اور دوران کارا سے اس کی مزدوری بتادو۔ (بیھقی فی السنن عن ابوہریرہ (رض))
9126 - أعطوا الاجير أجره قبل أن يجف عرقه ، وأعلمه أجره وهو في عمله.(هق عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد چیزوں کو غیر آباد کرنے سے ڈراؤ
٩١٢٧۔۔۔ جب تک مزدور کی مزدوری واضح نہ ہوا سے مزدوری پر لگانے سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا (مسند احمد عن ابی سعید
9127 - نهى عن استئجار الاجير حتى يتبين له أجره.(حم عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد چیزوں کو غیر آباد کرنے سے ڈراؤ
٩١٢٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی، کام کرے تو اسے مضبوطی سے کرے۔ (بیھقی فی الشعب عن عائشۃ)
9128 - إن الله تعالى يحب إذا عمل أحدكم عملا أن يتقنه.(هب عن عائشة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৯১২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد چیزوں کو غیر آباد کرنے سے ڈراؤ
٩١٢٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ کاریگری کے حسن علم کو پسند کرتے ہیں۔ (بیھقی فی الشعب عن کلیب)
تشریح :۔۔۔ اب وہ لوگ خود سمجھ لیں جو دھوکا ، فریب اور دغابازی سے کام لیتے ہیں لیکن افسوس وہ جاہل ہوتے ہیں اور انھیں بتانے والے کوتاہی کرتے ہیں اس لیے ان تک بات پہنچانا علماء کی ذمہ داری ہے۔
تشریح :۔۔۔ اب وہ لوگ خود سمجھ لیں جو دھوکا ، فریب اور دغابازی سے کام لیتے ہیں لیکن افسوس وہ جاہل ہوتے ہیں اور انھیں بتانے والے کوتاہی کرتے ہیں اس لیے ان تک بات پہنچانا علماء کی ذمہ داری ہے۔
9129 - إن الله تعالى يحب من العامل إذا عمل أن يحسن.(هب عن كليب).
তাহকীক: