কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৮৫২৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18526 ۔۔۔ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے مروی ہے ارشاد فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا چہرہ اقدس کامل چمکتے چاند کی ٹکیہ تھا ۔ (ابو نعیم فی الدلائل)
18527- عن أم هانئ قالت: قدم النبي صلى الله عليه وسلم مكة وله أربع غدائر تعني ضفائر. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫২৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18527 ۔۔۔ ام ہانی (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (فتح مکہ کے موقع پر) مکہ تشریف لائے تو آپ کے بالوں کی چار مینڈھیاں بنی ہوئی تھیں ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ)
18528- عن قتادة عن مطرف عن عائشة قالت: أهدي للنبي صلى الله عليه وسلم شملة سوداء فلبسها وقال: كيف ترينها علي يا عائشة؟ قلت: ما أحسنها عليك يا رسول الله تشرب سوادها ببياضك وبياضك بسوادها قالت: فخرج فيها إلى الناس. "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫২৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18528 ۔۔۔ قتادہ عن مطرف عن عائشہ (رض) کی سند کے ساتھ مروی ہے حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سیاہ عمامہ مبارک ہدیہ میں آیا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ عمامہ پہنا اور پوچھا : اے عائشہ (رض) تم کو یہ مجھ پر کیسا لگ رہا ہے ؟ حضرت عائشہ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں : میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کے چہرے پر اس کا حسن کس قدر بڑھ گیا ہے۔ اس کی سیاہی آپ کے چہرہ انور کی سفیدی پر اور آپ کے چہرہ انور کی سفیدی اس کی سیاہی پر خوب خوب گھل رہی ہے ، یہ سن کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں مزین ہو کر لوگوں کے درمیان پہنچ گئے ۔ (ابن عساکر (رح))
18529- عن عائشة قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم لونه ليس بالأبيض الأمهق، وكان أزهر اللون. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৩০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18529 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے ارشاد فرماتی ہیں : حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا چہرہ اقدس بالکل (لٹھے کی طرح) سفید نہ تھا بلکہ آپ کا چہرہ خوبصورت چمکدار رنگت والا تھا ۔ (ابن جریر)
18530- عن عائشة أن النبي صلى الله عليه وسلم كان أشعر. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৩১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18530 ۔۔۔ حضرت عائشہ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں آپ خوبصورت بالوں والے تھے ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ)
18531- عن أبي هريرة قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم شبح الذراعين، أهدب أشفار العينين، بعيد ما بين المنكبين، يقبل جميعا، ويدبر جميعا لم يكن فاحشا ولا متفحشا، ولا سخابا في الأسواق. "ط، حم ق في الدلائل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৩২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18531 ۔۔۔ حضرت ابو ہریرہ (رض) سے مروی ہے فرمایا : حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خوبصورت چوڑی اور دراز کلائیوں والے ، لمبی پلکوں والے اور چوڑے کاندھے والے تھے ، پورے سراپا کے ساتھ متوجہ ہوتے تھے اور پورے سراپا کے ساتھ مڑ جاتے تھے ۔ لغو اور بےکار باتوں سے کوسوں دور رہنے والے اور بازاروں میں شور وشغب سے اجتناب فرمانے والے تھے ۔ (ابو داؤد الطیالسی ، مسند احمد ، البیہقی فی الدلائل)
18532- عن أبي هريرة قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ضخم الكفين ضخم القدمين حسن الوجه لم أر بعده مثله ما مشى مع أحد إلا طاله. "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৩৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18532 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر گوشت ہتھیلیوں اور پر گوشت قدموں والے حسین و جمیل چہرے کے مالک تھے ، آپ کے بعد میں نے کوئی ایسا حسین و جمیل انسان نہیں دیکھا ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (میانہ قدوقامت کے باوجود) جب بھی کسی کے ساتھ چلتے تو اس سے لمبے معلوم ہوتے تھے ۔ (ابن عساکر)
18533- عن أبي هريرة قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم مع أصحابه متكئا، فجاء رجل من أهل البادية فقال: أيكم ابن عبد المطلب، فقالوا: هذا الأمغر المرتفق فدنا من رسول الله صلى الله عليه وسلم، وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم أبيض مشربا بحمرة. "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৩৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18533 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب کے درمیان تکیہ لگائے ہوئے رونق افروز تھے کہ ایک دیہاتی شخص آپ کی مجلس میں حاضر ہوا اور پوچھنے لگا تم میں سے عبدالمطلب کی اولاد کون ہے ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے کہا : یہ سفید وسرخ رنگت والے جو ٹیک لگائے بیٹھے ہیں۔ اور واقعی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خالص سفید مائل بہ سرخی رنگت والے تھے ۔ (ابن عساکر)
18534- عن أبي قرصافة قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم حسن الجسم ولم يكن بالفارغ الجسم، وكان جعد الشعر، مفروش القدم، يعني مستوية. "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৩৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18534 ۔۔۔ ابو قرصافہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حسین جسم والے تھے اور آپ کے جسم میں زائد (اور فالتو) گوشت پوست نہ تھا ۔ بال قدرے گھنگھریالے اور قدم مبارک بچھے ہوئے اور ہموار تھے ۔ (ابن عساکر)
18535- عن هند أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان فخما مفخما يتلألأ وجهه تلألأ القمر ليلة البدر، أطول من المربوع وأقصر من المشذب، عظيم الهامة، رجل الشعر إن انفرقت عقيقته فرق وإلا فلا يجاوز شعره شحمة أذنيه إذا هو وفره، أزهر اللون، واسع الجبين، أزج الحواجب سوابغ في غير قرن بينهما عرق يدره الغضب، أقنى العرنين له نور يعلوه يحسبه من لم يتأمله أشم، كث اللحية أدعج، سهل الخدين ضليع الفم، أشنب مفلج الأسنان دقيق المسربة، كأن عنقه جيد دمية في صفاء الفضة، معتدل الخلق بادن متماسك، سواء البطن والصدر، عريض الصدر، بعيد ما بين المنكبين، ضخم الكراديس، أنور المتجرد موصول ما بين اللبة والسرة بشعر يجري كالخط، عاري الثديين والبطن مما سوى ذلك، أشعر الذراعين والمنكبين وأعالي الصدر، طويل الزندين رحب الراحة سبط القصب، شثن الكفين والقدمين، سائل الأطراف خمصان الأخمصين، مسيح القدمين، ينبو عنهما الماء، إذا زال زال قلعا ويخطو تكفئا، ويمشي هونا، ذريع المشية إذا مشى كأنما ينحط من صبب فإذا التفت التفت جميعا، خافض الطرف، نظره إلى الأرض أطول من نظره إلى السماء، جل نظره الملاحظة، يسوق أصحابه يبدأ من لقي بالسلام، كان متواصل الأحزان، دائم الفكرة ليست له راحة، لا يتكلم في غير حاجة، طويل السكوت يفتتح الكلام ويختمه بأشداقه ويتكلم بجوامع الكلم، فصل لا فضول ولا تقصير، دمث ليس بالجافي ولا بالمهين، يعظم النعمة وإن دقت، لا يذم منها شيئا غير أنه لم يكن يذم ذواقا4 ولا يمدحه. ولا تغضبه الدنيا ولا ما كان لها، فإذا تعدي الحق لم يعرفه أحد ولم يقم لغضبه شيء حتى ينتصر له، لا يغضب لنفسه ولا ينتصر لها، إذا أشار أشار بكفه كلها، وإذا تعجب قلبها، وإذا تحدث اتصل بها فضرب بباطن راحته اليمنى باطن إبهامه اليسرى، وإذا غضب أعرض وأشاح، وإذا فرح غض بصره، جل ضحكه التبسم، ويفتر عن مثل حب الغمام، كان إذا أوى إلى منزله جزأ نفسه ثلاثة أجزاء، جزء لله، وجزء لأهله، وجزء لنفسه، ثم جزأ جزءه بينه وبين الناس، فيرد ذلك على العامة بالخاصة ولا يدخر عنهم شيئا، فكان من سيرته في جزء الأمة إيثار أهل الفضل بإذنه، وقسمه على قدر فضلهم في الدين، فمنهم ذو الحاجة، ومنهم ذو الحاجتين، ومنهم ذو الحوائج فيتشاغل بهم فيما أصلحهم والأمة عن مسألة عنه وإخبارهم بالذي ينبغي لهم، ويقول لهم: ليبلغ الشاهد منكم الغائب، وأبلغوني حاجة من لا يستطيع إبلاغها إياي، فإنه من أبلغ سلطانا حاجة من لا يستطيع إبلاغها إياه، ثبت الله قدميه يوم القيامة، لا يذكر عنده إلا ذلك، ولا يقبل من أحد غيره، يدخلون روادا، ولا يفترقون إلا عن ذواق، ويخرجون أدلة. كان يخزن لسانه إلا مما كان يعينهم، ويؤلفهم ولا يفرقهم، ويكرم كريم كل قوم، ويوليه عليهم، ويحذر الناس ويحترس منهم من غير أن يطوي عن أحد منهم بشره ولا خلقه، يتفقد أصحابه، ويسأل الناس عما في الناس، ويحسن الحسن ويقويه، ويقبح القبيح ويوهيه، معتدل الأمر غير مختلف، لا يغفل مخافة أن يغفلوا أو يميلوا، لكل حال عنده عتاد، لا يقصر عن الحق ولا يجاوزه، الذين يلونه من الناس خيارهم، أفضلهم عنده أعمهم نصيحة، وأعظمهم عنده منزلة أحسنهم مواساة ومؤازرة، كان لا يجلس ولا يقوم إلا على ذكر، لا يوطن الأماكن وينهى عن إيطانها، وإذا انتهى إلى قوم جلس حيث ينتهي به المجلس ويأمر بذلك، ويعطي كل جلسائه نصيبه حتى لا يحسب جليسه أن أحدا أكرم عليه منه، من جالسه أو أقامه في حاجة صابره حتى يكون هو المنصرف عنه، ومن سأله حاجة لم يرده إلا بها أو بميسور من القول، قد وسع الناس منه بسطة وخلقة فصار لهم أبا وصاروا له أبناء عنده في الحق سواء، مجلسه مجلس حلم وحياء وصبر وأمانة، لا ترفع فيه الأصوات ولا توبن فيه الحرم ولا تنثى فلتاته متعادلين متواصين فيه بالتقوى متواضعين، يوقرون الكبير ويرحمون الصغير، ويؤثرون ذوي الحاجة ويحفظون الغريب، كان دائم البشر سهل الخلق، لين الجانب ليس بفظ ولا غليظ ولا صخاب ولا فحاش ولا عياب ولا مداح يتغافل عما لا يشتهى ولا يوئس منه راجيه ولا يخيب فيه، قد ترك نفسه من ثلاث: المراء، أو الإكثار، وما لا يعنيه. وترك الناس من ثلاث، كان لا يذم أحدا ولا يعيره، ولا يطلب عورته، ولا يتكلم إلا فيما رجا ثوابه، وإذا تكلم أطرق جلساؤه كأنما على رؤوسهم الطير وإذا تكلم سكتوا، وإذا سكت تكلموا، ولا يتنازعون عنده الحديث من تكلم عنده أنصتوا له حتى يفرغ، حديثهم عنده حديث أولهم يضحك مما يضحكون منه، ويتعجب مما يتعجبون منه ويصبر للغريب على الجفوة في منطقه ومسألته حتى إن كان أصحابه ليستجلبونهم ويقول: إذا رأيتم صاحب الحاجة يطلبها فأرشدوه، ولا يقبل الثناء إلا من مكافئ، ولا يقطع على أحد حديثه حتى يجوزه، فيقطعه بنهي أو قيام، كان سكوته على أربع: على العلم، والحذر، والتدبر، والتفكر، فأما تدبره ففي تسوية النظر واستماع بين الناس، وأما تفكره ففيما يبقى ويفنى، وجمع له الحلم والصبر، فكان لا يوهنه ولا يستفزه، وجمع له الحذر في أربع: أخذه بالحسن ليقتدى به، وترك القبيح ليتناهى عنه، واجتهاده الرأي فيما يصلح أمته، والقيام لها فيما يجمع لهم أمر الدنيا والآخرة. "ت في الشمائل والرؤياني طب ق في الدلائل هب كر".
مر برقم [17807] .
مر برقم [17807] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৩৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18535 ۔۔۔ ہند (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ذات میں شاندار اور لوگوں کے نزدیک بھی بڑے رتبے والے انسان تھے ، آپ کے رخ اقدس سے چودھویں کے چاند کی طرح کرنیں پھونتی تھیں ۔ میانہ قد سے قدرے طویل قامت تھے اور بالکل لمبے قد والے نہ تھے ، سر مبارک بڑا تھا ، سر کے بال قدرے گھنگھریالے تھے ۔ بالوں میں از خود مانگ نکل آتی تو نکال لیتے ورنہ جب کنگھی میسر ہوتی تو اس وقت نکال لیتے ۔ آپ کیے بال کانوں کی لو سے لمبے تھے ۔ آپ کا رنگ نہایت چمکدار تھا اور آپ کی پیشانی فراخ اور کشادہ تھی ، آپ کی ابروئیں باریک ، لمی گھنی اور ایک دوسرے سے جدا تھیں ، دونوں ابروؤں کے درمیان ایک رگ تھی جو غصہ کے وقت پھڑ اٹھتی تھی۔
18536- عن أنس كان رسول الله صلى الله عليه وسلم رجل الشعر ليس بالسبط ولا بالجعد القطط. "ت فيها".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৩৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
آپ کی ناک لمبی تھی اور اس سے خوبصورتی کی وجہ سے کرنیں پھوٹتی محسوس ہوتی تھیں ۔ جس کی وجہ سے غور سے نہ دیکھنے والے کو ناک لمبی معلوم ہوتی تھی ، آپ کی ریش مبارک گھنی تھی ، آپ کے رخسار نرم وہموار تھے لٹکے ہوئے گوشت والے نہ تھے ، آپ کا دہن مناسب حد تک کشادہ تھا آپ کے دندان سامنے والے قدرے کشادہ کشادہ تھے ، سینے سے ناف تک بالوں کی پتلی اور لمبی لکیر تھی ، آپ کی گردن مبارک خوبصورتی میں خالص چاندی کی مورتی جیسی گردن تھی ، آپ کے تمام اعضاء مناسب ، پر گوشت اور گٹھے ہوئے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سینہ اور پیٹ دونوں برابر تھے ۔ آپ کا سینہ چوڑا اور کشادہ تھا ۔ دونوں کاندھوں کے درمیان مناسب فاصلہ تھا ۔ آپ کے جوڑ جوڑ پر گوشت ، مضبوط ، بالوں سے عاری اور خوبصورت تھے ۔ لبہ (حلق) سے ناف تک بالوں کی ایک باریک لکیر تھی ۔ اس کے علاوہ پستان اور شکم مبارک بالوں سے صاف تھا ، بازوؤں اور شانوں پر کچھ کچھ بال تھے ۔ اور آپ کا سینہ ابھرا ہوا تھا ۔ دراز کلائیاں اور کشادہ ہتھیلیوں والے تھے ۔ ہتھلیاں اور قدم مبارک گوشت سے بھرے ہوئے تھے ۔ (مخروط اور) لمبی انگلیاں تھیں ، پاؤں کے پنجوں اور ایڑیوں کے درمیان تلوے اوپر کو اٹھے ہوئے تھے جو چلتے وقت زمین پر نہ پڑتے تھے ۔ دونوں پاؤں یوں ہموار اور چکنے تھے کہ پانی ان پر ٹھہرتا نہیں تھا ، جب آپ چلتے تھے تو قدم مبارک قوت سے اکھاڑتے تھے ، اور نرمی کے ساتھ چلتے تھے ، کشادہ کشادہ قدم اٹھاتے تھے ۔ جب چلتے تو یوں محسوس ہوتا گویا اوپر سے نیچے اتر رہے ہیں ، جب آپ کسی طرف متوجہ ہوتے تو پورے سراپا کے ساتھ متوجہ ہوتے تھے ، آپ کی نگاہیں پست رہتی تھیں ۔ آسمان کی نسبت زمینر پر نظریں زیادہ مرکوز رہتی تھیں ۔ آپ کا زیادہ سے زیادہ دیکھنا ایک لمحہ کو ملاحظہ فرمانا ہوتا تھا (کسی کو گھور کر مسلسل نہیں دیکھتے تھے) اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کے پیچھے چلتے تھے ۔ جو ملتا اس کو پہلے خود سلام کرتے تھے ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسلسل رنجیدہ اور دائمی فکر میں غرق رہتے تھے ، آپ کو (کسی پل) راحت و آرام نہ تھا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بغیر حاجت کے بات چیت نہ فرماتے تھے ۔ اکثر اوقات خاموشی کے ساتھ رہتے تھے ۔ خوش مزاجی کے ساتھ بات شروع کرتے اور ختم کرتے تھے ۔ جامع کلام کیا کرتے تھے ۔ ایسا واضح اور صاف ستھرا کلام فرماتے تھے کہ اس میں کوئی فالتو بات ہوتی تھی اور نہ وہ اتنی مختصر ہوتی تھی کہ بات سمجھ میں نہ آئے ۔ نرم اخلاق والے تھے ، سخت خو تھے اور نہ کسی کی اہانت کرنے والے تھے ، نعمت کی قدر کیا کرتے تھے اور مذمت تو بالکل نہ کرتے تھے ۔ دنیا آپ کو غصہ میں نہ لاسکتی تھی اور نہ آپ کو دنیا سے کوئی سروکار تھا ، جب حق کے ساتھ کوئی ظلم ہوتا تو پھر کوئی آپ کو پہچان نہ سکتا تھا اور نہ اس وقت آپ کے غصہ کے آگے کوئی چیز ٹھہر سکتی تھی ۔ جب تک آپ حق کی خاطر بدلہ نہ لے لیتے حق کا دفاع نہ فرما لیتے آپ کے غضب کا یہی حال رہتا ،۔ لیکن حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ذات کے لیے کبھی کسی پر غصہ ہوتے تھے اور نہ اس کے لیے انتقام لیتے تھے ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اشارہ فرماتے تو پوری ہتھیلی کے ساتھ اشارہ فرماتے تھے ۔ جب کسی چیز میں عجب مبتلا ہوتے تو اس کو بدل ڈالتے اور جب بات کرتے تو (دلائل کے ساتھ) اس کو مؤکد اور منسوب کرتے ۔ بات فرماتے وقت بائیں انگوٹھے کو دائیں ہتھیلی پر مارتے (اور اس سے بات کی پختگی مقصود ہوتی تھی) جب غصہ ہوتے تو اعراض برتتے ۔ جب خوش اور مسرور ہوتے تو نگاہیں جھک جاتی تھی ۔ ہنسنے کی زیادہ سے زیادہ حد مسکراہٹ ہوتی تھی ۔ (سخاوت میں) بادلوں کی طرح برستے تھے ۔ جب گھر تشریف لے جاتے تھے تو اپنے اوقات کو تین حصوں میں منقسم فرما لیتے تھے ۔ ایک حصہ اللہ کے لیے ، ایک حصہ گھر والوں کے لیے اور ایک حصہ اپنی راحت و آرام کے لیے وقف کرلیتے تھے ۔ پھر اپنے حصہ میں سے بھی کچھ وقت لوگوں کے لیے نکال لیتے تھے ۔ اور یہ خاص وقت عام لوگوں کی بھلائی کے لیے خرچ کرتے ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عام لوگوں سے بچا کر کچھ ذخیرہ اندوزی نہ کرتے تھے ۔ امت کے لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت مبارکہ کا یہ پہلو بہت خاص تھا کہ آپ نے اپنے مال اور جان کو ان کے لیے وقف فرما دیا تھا ۔ اور جو شخص دین میں جس قدر فضیلت کا حامل ہوتا تھا وہ اسی قدر زیادہ آپ کی عنایات کا مرکز ہوتا تھا ۔ ان میں سے کوئی ایک آدھ حاجت والا ہوتا ، کوئی دگنی حاجت و ضروریات کا محتاج ہوتا اور کچھ لوگوں کی حاجتیں اور ضرورتیں بہت زیادہ ہوتی تھیں ۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سب کی حاجات کو روا فرماتے اور ان کو پورا کرنے کا بند و بست فرماتے تھے ۔
18537- عن جبير بن مطعم قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم كثير الشعر رجله."ق فيها".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৩৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
لوگوں سے پوچھ پوچھ کر ان کے مسائل حل فرماتے اور ان کو یہ بھی فرماتے کہ تم میں سے جو حاضر باش ہیں وہ غائب اور غیر موجودوں کو خبر پہنچائیں اور جو ان میں سے حاجت مند ہیں ان کی حاجتیں میرے سامنے لائیں ارشاد فرماتے کہ جس شخص نے کسی حاجت کی حاجت کو بادشاہ تک پہنچایا جس کو وہ خود نہ پہنچا سکتا تھا تو اللہ پاک اس حاجت پہنچانے والے کو قیامت کے دن ثابت قدم رکھیں گے ۔ بشرطیکہ وہ بادشاہ کے سامنے صرف حاجت مند کی حاجت ہی کو ذکر کرے ۔ اور اس کی حاجت کے سوا کچھ اور قبول نہ کرے ۔ ایسے لوگ اپنے پیچھے والوں کے لیے گویا چارے پانی وغیرہ کی تلاش میں نکلنے والے ہیں اور ان میں طبیعتوں کے سوا کچھ فرق نہیں ہے۔ وہ لوگ درحقیقت اپنے لوگوں کے لیے رہنما ہیں۔
18538- عن جهضم بن الضحاك قال: قلت للعداء بن خالد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: نعم، قلت: صفه لي، قال: كان حسن السبلة.
"طب كر". مر برقم [17820] .
"طب كر". مر برقم [17820] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৩৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی زبان کے موتیوں کو خزانہ کرتے تھے ہاں مگر جہاں کسی کی مدد مقصود ہوتی تھی وہاں ان موتیوں کو نچھاور کرتے تھے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے دلوں کو محبت کے رشتے میں جوڑتے تھے ۔ ان کو تفرقہ میں پڑنے سے بچاتے تھے ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قوم کے سردار کی عزت و تکریم فرماتے تھے اور اسی کو ان پر دوبارہ سردار مقرر فرما دیتے تھے ۔ لوگوں کو تکلیف اور اذیت سے بچاتے اور ان کی حفاظت وچوکیداری فرماتے تھے اور کسی کے ساتھ بدخلقی یا سختی سے پیش نہ آتے تھے ۔ اپنے اصحاب کی خبر گیری کرتے تھے ۔ لوگوں سے ان کے مشاغل ومصروفیات کو پوچھتے رہتے تھے ۔ اچھے اور بھلے مانس کی تحسین اور اچھائی کرتے اس کو تقویت پہنچاتے ۔ بد کو برائی سے ڈانٹتے اس کو برائی میں پڑنے سے کمزور کرتے ۔ اعتدال کو سامنے رکھتے ۔ اختلاف سے اجتناب برتتے تھے ۔ کبھی غافل وبے پروانہ ہوتے تھے اس ڈر سے کہ کہیں لوگ غفلت کا شکار نہ ہوجائیں برائی کی طرف مائل نہ ہوجائیں ۔ ہر حال آپ کے ہاں انجام کو پہنچتا تھا ۔ حق سے کوتاہی برتتے اور نہ اس سے تجاوز کرتے تھے ۔ لوگوں میں شریف اور عمدہ لوگ آپ کے قریب ترین رہتے تھے ۔ آپ کے ہاں سب سے زیادہ فضیلت والا وہ ہوتا تھا جو سب کے لیے زیادہ خیر خواہ اور نفع رساں ہوتا ۔ اور آپ کے نزدیک عظیم ترین شخص وہ ہوتا تھا جو لوگوں کے ساتھ غمخواری برتنے والا اور ان کے دکھ سکھ بانٹنے والا ہوتا تھا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی نشست وبرخاست صرف خدا کو یاد کرنے والوں کے پاس رکھتے تھے ۔ ادھر ادھر خود بیٹھتے تھے اور نہ اپنے اصحاب کو بیٹھنے دیتے تھے ۔ جب کسی منعقد مجلس میں پہنچتے تو جہاں بیٹھنے کی جگہ ملتی بیٹھ جاتے تھے اور دوسروں کو بھی اسی کا حکم دیتے تھے ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی مجلس کے سارے شرکاء کو ان کی عزت و مرتبہ دیتے تھے چنانچہ کوئی شخص یہ گمان نہ کرسکتا تھا کہ فلاں شخص حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک مجھ سے زیادہ عزت و مرتبہ والا ہے۔ جو کوئی شخص آپ کے پاس آکر بیٹھتا یا کسی ضرورت کے تحت آپ کے پاس آتا تو آپ اپنے آپ کو اس کے ساتھ روکے رکھتے حتی کہ وہ خود ہی خوشدلی کے ساتھ لوٹ جاتا ۔ جو کوئی شخص کسی حاجت کا آپ سے سوال کرتا اس کو رد نہ فرماتے اور اس کی حاجت پوری نہ فرما سکتے تو نرمی و محبت کے میٹھے بول کے ساتھ اس کو جواب دیتے ۔ سب لوگ آپ کے ہاں سے فراخی و کشادگی اور اچھے اخلاق کا برتاؤ پاتے تھے ۔ جس کے نتیجے میں آپ ان کے شفیق باپ اور وہ آپ کے بیٹے بن گئے تھے ۔ حقیقت میں تمام لوگ آپ کے ہاں برابر رتبہ والے تھے ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مجلس بردباری شرم وحیاء صبر اور امانت داری کی مجلس ہوا کرتی تھی ۔ آپ کی مجلس میں آواز بلند ہوتی تھی اور نہ کسی کی عزت پر آنچ آتی تھی اور نہ کسی کی لغزش پر نوک جھونک ہوا کرتی تھی ، سب لوگ تقوی و تواضع کے ساتھ باہم برابری ، ہمدردی وغم خواری کا برتاؤ کرتے تھے ۔ سب لوگ بڑے کی تعظیم کرتے تھے اور چھوٹے پر شفقت کرتے تھے ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیشہ کشادہ روئی اور نرم اخلاق کے ساتھ ملتے جلتے تھے ۔ نرم گوشہ اور نرم رویہ رہتے تھے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بد خلق نہ تھے ۔ نہ سخت خو تھے ، نہ شوروشغب کرنے والے ، نہ فحش بات کرنے والے تھے ، نہ عیب لگانے والے تھے اور نہ خوش آمد ومدح کرنے والے تھے ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ناپسند چیزوں سے غفلت برتتے تھے ۔ کوئی امید وآسرا رکھنے والا آپ سے ناامید نہ ہوتا تھا ۔ اور نہ ناکام ہو کر واپس لوٹتا تھا ۔ لوگوں کو تین باتوں میں آزاد چھوڑ دیا تھا ۔ یعنی کسی کی مذمت کرتے تھے اور نہ اس کو عار دلاتے تھے نہ کسی کی بری بات کی ٹوہ میں رہتے تھے اور ہمیشہ اسی موضوع میں گفتگو فرماتے تھے جس میں کسی ثواب کی امید ہوتی تھی ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کلام ارشاد فرماتے تو حاضرین مجلس اپنے سروں کو جھکا لیتے تھے گویا ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہیں۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بات کرتے تو سب خاموش ہوجاتے ، اور جب آپ خاموش ہوتے ۔ تب ہی لوگ اپنی بات کرتے ۔ حاضرین مجلس آپ ی موجودگی میں کسی بات پر تنازع نہ کرتے تھے ۔ جو کوئی آپ کی خدمت میں کوئی بات کرتا تو سب خاموش ہوجاتے جب تک وہ فارغ نہ ہو، سب کی بات آپ کے ہاں بڑے کی بات ہوتی تھی ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس بات پر ہنستے تھے جس پر دوسرے ہنستے تھے ۔ اور اس پر تعجب فرماتے تھے جس پر دوسرے تعجب فرماتے تھے ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غریب کی بات پر صبر کرتے خواہ وہ بولنے میں ظلم کرتا ، اور آپ کے اصحاب اس کو آپ کے پاس سے کھینچتے ، آپ ان کو فرماتے جب کوئی حاجت والا اپنی حاجت کا سوال کرے تو (اس کو زجر و تنبیہ کے بجائے) صحیح بات کی طرف رہنمائی کرو ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی سے تعریف کو قبول نہ فرماتے تھے ہاں مگر اس شخص سے جو کسی احسان کا بدلہ اتارنا چاہتا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی کی بات کو کاٹتے نہ تھے حتی کہ وہ (خودہ ہی بات پوری کرلیتا) یا ناجائز بات کرتا تب آپ اس کو منع فرما دیتے یا اٹھ کھڑے ہوتے ۔
18539- عن ابن مسعود قال: كنت إذا رأيت وجه رسول الله صلى الله عليه وسلم قلت كأنه دينار هرقلي. "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چار چیزوں پر سکوت فرماتے تھے : علم ، حذر ، (احتیاط) ، تدبر ، اور فکر (ان چار چیزوں کی سوچ میں خاموش رہتے تھے) تدبر تو لوگوں کو دیکھنے اور سننے میں فرماتے تھے ، فکر دنیا کی فانی چیزوں اور آخرت کی باقی چیزوں میں فرماتے تھے ، اور بردباری اور صبر کا آپ کو خزانہ نصیب ہوا تھا پس کوئی شی آپ کو کمزور کرسکتی تھی اور نہ آپ کو اکتاہٹ اور جھنجھلاہٹ صبر چھوڑنے پر مجبور کرسکتی تھی ۔ احتیاط آپ کو چار چیزوں میں ملی تھی ۔ اچھی چیز کو لینے میں تاکہ اس کی اقتداء و پیروی کی جائے ، برائی کو چھوڑنے میں تاکہ اس سے روکا جائے ، امت کی اصلاح میں اپنے رائے میں احتیاط کرنا اور امت کے لیے دنیا و آخرتکی بھلائی جمع کرنا ۔ (ترمذی فی الشمائل ، الرویانی ، الکبیر للطبرانی ، البیھقی فی الدلائل ، مصنف عبدالرزاق ، ابن عساکر)
18540- عن الحسن عن سمرة بن جندب قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم في ليلة أضحيان وعليه حبر، فكنت أنظر إليه وإلى القمر فلهو في عيني أزين من القمر. "كر وقال المحفوظ عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18536 ۔۔۔ حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی قدر گھنگھریالے بالوں والے تھے ۔ آپ کے بال نہ تو بہت ہی سخت گھنے تھے اور نہ بالکل لمبے سیدھے ۔ (ترمذی فی الشمائل)
18541- عن جابر بن عبد الله قال: ما رأيت أحسن من رسول الله صلى الله عليه وسلم في حلة حمراء. "ابن شاهين في الأفراد كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18537 ۔۔۔ جبیر بن مطعم (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاؤں پر بال تھے ۔ (البیہقی فی الدلائل)
18542- عن قتادة عن أنس أو جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم كان ضخم الساقين، ضخم القدمين لم ير بعده مثله. "الرؤياني، كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18538 ۔۔۔ جہبضم بن ضحاک سے مروی ہے کہ میں نے عداء (رض) بن خالد سے پوچھا : کیا آپ نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ہے ؟ انھوں نے اثبات میں جواب دیا تو میں نے عرض کیا حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اوصاف بیان کرو ، انھوں نے فرمایا : حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خوبصورت مونچھ (اور ڈاڑھی) والے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی ابن عساکر)
18543- عن جابر بن سمرة قال: رأيت النبي صلى الله عليه وسلم ليلة أضحيان وعليه حلة حمراء، فكنت أنظر إليه وإلى القمر فلهو أزين في عيني من القمر. "أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18539 ۔۔۔ ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا چہرہ دیکھا تو میں نے کہا یہ تو ہرقل کا دینار ہے۔ (عن ابن مسعود (رض))
18544- وعنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم قد شمط مقدم رأسه ولحيته، فإذا ادهن وامتشط لم يتبين فإذا أشعث رأيته مبينا، وكان كثير شعر الرأس واللحية، ورأيت عند غضروف "غضروف الكتف: رأس لوحه، النهاية. "3/370" ص." كتفه مثل بيضة الحمامة تشبه جسده. "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18540 ۔۔۔ حسن (رح) حضرت سمرہ بن جندب (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چاندنی رات میں دیکھا آپ پر یمنی چادر پڑی ہوئی تھی میں آپ کو اور چاند کو دیکھنے لگا آخر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری آنکھوں میں چاند سے زیادہ مزین نظر آئے ۔ (ابن عساکر) ابن عساکر (رح) فرماتے ہیں یہ روایت جابر بن سمرہ (رض) سے محفوظ ہے۔
18545- وعنه كأني أنظر إلى شعر رسول الله صلى الله عليه وسلم وجمته تضرب إلى هذا المكان وضرب فوق ثديه. "طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب فی حلیۃ : ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ مبارکہ کا بیان :
18541 ۔۔۔ جابر بن عبداللہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سرخ جوڑے میں دیکھا اس کے بعد میں نے آپ سے زیادہ کسی کو حسین نہیں دیکھا ۔ (ابن شاھین فی الافراد ، ابن عساکر)
18546- عن البراء قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم في حلة حمراء مترجلا، فما رأيت أحدا كان أجمل منه. "كر".
তাহকীক: