কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৮৪৮৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18487 ۔۔۔ جب کوئی شخص حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ملاقات کرتا تو آپ شفقت کے ساتھ اس پر ہاتھ پھیرتے اور اس کو دعائے خیر کردیتے ۔ (نسائی عن حذیفۃ (رض))
18487- كان إذا لقيه الرجل من أصحابه مسحه ودعا له. "ن عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৮৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18488 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انصار کی زیارت کو جاتے اور ان کے بچوں کو سلام کرتے اور ان کے سروں پر دست شفقت پھیرتے تھے ۔ (نسائی ، ابن ماجۃ عن انس (رض))
18488- كان يزور الأنصار ويسلم على صبيانهم، ويمسح على رؤوسهم.

"ن هـ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৮৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18489 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بچوں کو لایا جاتا تو آپ ان کو اپنے پاس بٹھاتے اور ان کو کھانے کی کوئی موجود چیز کھجور وغیرہ چبا کردیتے اور ان کے لیے دعائے خیر فرماتے تھے ۔ (بخاری ، مسلم ، ابو داؤد عن عائشۃ (رض))
18489- كان يؤتى بالصبيان فيبرك عليهم ويحنكهم ويدعو لهم. "ق د عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৯০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18490 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بچوں پر اور گھر والوں پر سب سے زیادہ رحم فرمانے والے تھے ۔ (ابن عساکر عن انس (رض))
18490- كان أرحم الناس بالصبيان والعيال. "ابن عساكر عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৯১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18491 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بےسہارا کمزور مسلمانوں کے پاس تشریف لے جاتے تھے ان کی زیارت کرتے ان کے مریضوں کی عیادت کرتے اور ان کے جنازوں میں حاضر ہوتے تھے ۔ (مسند ابی یعلی ، الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم عن سھل بن حنیف)
18491- كان يأتي ضعفاء المسلمين ويزورهم ويعود مرضاهم ويشهد جنائزهم.

"ع طب ك عن سهل بن حنيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৯২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18492 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اپنے چچا) حضرت عباس (رض) کی یوں تعظیم فرمایا کرتے تھے جس طرح بیٹا باپ کی تعظیم کرتا ہے۔ (مستدرک الحاکم عن ابن عباس (رض)) کلام : ۔۔۔ صحیح وافقہ الذھبی ۔ 3 ۔ 325 ۔
18492- كان يجل العباس إجلال الولد والده. "ك عن ابن عباس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৯৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18493 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عباس (رض) کو یوں دیکھتے تھے جس طرح بیٹا باپ کو دیکھتا ہے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تعظیم و توقیر کرتے اور آپ کی قسموں کو پورا کرتے تھے ۔ (مستدرک الحاکم عن ابن عمرو (رض)) کلام : ۔۔۔ المستدرک 3 ۔ 334 ۔ امام ذہبی (رح) فرماتے ہیں : یہ روایت جزء البانی اس میں غلو کے ساتھ ہے جبکہ حضرت انس (رض) کی حدیث سے اس کے مثل صحیح روایت منقول ہے اور داؤد راوی اس میں متروک ہے۔
18493- كان يرى للعباس ما يرى الولد لوالده، يعظمه ويفخمه ويبر قسمه.

"ك عن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৯৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18494 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے درمیان صلہ رحمی کے لیے ہدیہ کا حکم دیتے تھے ۔ (ابن عساکر عن انس (رض))
18494- كان يأمر بالهدية صلة بين الناس. "ابن عساكر عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৯৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلام ، مصافحہ اور اجازت :
18495 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی کے گھر کے دروازے پر تشریف لاتے تو دروازے کے روبرو نہ کھڑے ہوتے تھے بلکہ چوکھٹ کے دائیں یا بائیں جانب رک جاتے اور (نکلنے والے کو) السلام علیکم السلام علیکم کہتے ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد عن عبداللہ بن یسر) کلام : ۔۔۔ ابوداؤد (رح) نے اس کو کتاب الادب باب کم مرۃ یسلم الرجل فی الاستئذان 5164 پر تخریج فرمایا اور امام منذری (رح) فرماتے ہیں اس کی سند میں بقیہ بن الولید ایک روای ہے جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ (عون 14 ۔ 90)
18495 - كان إذا أتى باب قوم لم يستقبل الباب من تلقاء وجهه ولكن من ركنه الأيمن أو الأيسر، ويقول: السلام عليكم السلام عليكم.

"حم د عن عبد الله بن بسر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৯৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلام ، مصافحہ اور اجازت :
18496 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دروازے پر دستک ناخنوں کے ساتھ دیا کرتے تھے ۔ (الحاکم فی الکنی عن انس (رض))
18496- كان يقرع بابه بالأظافير. "الحاكم في الكنى عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৯৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلام ، مصافحہ اور اجازت :
18497 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بچوں کے پاس سے گزرتے تو ان کو سلام کرتے تھے ۔ (بخاری عن انس (رض))
18497- كان يمر بالصبيان فيسلم عليهم. "خ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৯৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلام ، مصافحہ اور اجازت :
18498 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عورتوں کے پاس سے گزرتے تو ان کو بھی سلام کرتے تھے ۔ (مسند احمد عن جریر (رض)) فائدہ : ۔۔۔ چونکہ وہ مسلمان عورتیں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جانتی تھیں اور آپ سے پردہ بھی کرتی تھیں اس لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان پر سلامتی بھیجتے تھے ۔
18498- كان يمر بنساء فيسلم عليهن. "حم عن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৯৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلام ، مصافحہ اور اجازت :
18499 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب کے ساتھ ملاقات کرتے تو ان کے ساتھ مصافحہ اس وقت تک نہ کرتے تھے جب تک ان کو سلام نہ کرلیں ۔ (الکبیر للطبرانی عن جندب)
18499- كان إذا لقى أصحابه لم يصافحهم حتى يسلم عليهم. "طب عن جندب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫০০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلام ، مصافحہ اور اجازت :
18500 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیعت کرنے میں عورتوں کے ساتھ مصافحہ نہ کرتے تھے ۔ (مسند احمد عن ابن عمرو (رض))
18500- كان لا يصافح النساء في البيعة. "حم عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫০১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلام ، مصافحہ اور اجازت :
18501 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کپڑے کے ساتھ عورتوں سے مصافحہ کرتے تھے ۔ (الاوسط عن معقل بن یسار) فائدہ : ۔۔۔ فداہ ابی وامی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کبھی کسی نامحرم عورت کو نہیں چھوا۔ اور اس روایت کا مطلب ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پردہ کی آڑ میں ایک کپڑے کا سرا عورتیں پکڑ لیتی تھی اور دوسرا سرا حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تھام لیتے تھے یوں آپ عورتوں سے بیعت کرتے اور ان سے قول وقرار لیتے تھے ۔
18501- كان يصافح النساء من تحت الثوب. "طس عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫০২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العطاس (چھینک)
18502: حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چھینک آتی تو آپ اللہ کی حمد کرتے (اور الحمدللہ کہتے) آپ کو یرحمک اللہ کہا جاتا تو آپ یھدیکم اللہ و یصلح بالکم فرماتے۔ (الکبیر للطبرانی عن عبداللہ بن جعفر)
18502- كان إذ عطس حمد الله فيقال له: يرحمك الله فيقول: يهديكم الله ويصلح بالكم. "طب عن عبد الله بن جعفر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫০৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العطاس (چھینک)
18503 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چھینک آتی تو ہاتھ یا کپڑا منہ پر رکھ لیتے تھے ۔ اور آواز کو پست رکھتے تھے ۔ (ابو داؤد ، ترمذی ، حسن صحیح ، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))
18503- كان إذا عطس وضع يده أو ثوبه على فيه، وخفض بها صوته."د ت ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫০৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العطاس (چھینک)
18504 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں تیز آواز کے ساتھ چھینکنے کو مکروہ سمجھتے تھے ۔ (السنن للبیھقی عن ابوہریرہ (رض))
18504- كان يكره العطسة الشديدة في المسجد. "هق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫০৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نام اور کنیت :
18505 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جب کوئی ایسا شخص حاضر ہوتا جس کا نام آپ کو پسند نہ ہوتا تو اس کا نام بدل دیتے تھے ۔ (ابن مندہ عن عتبۃ بن عبد)
18505- كان إذا أتاه الرجل وله اسم لا يحبه حوله. "ابن منده عن عتبة بن عبد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫০৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نام اور کنیت :
18506 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کوئی برا نام سنتے تو اس کو اچھے نام سے بدل دیتے تھے ۔ (ابن سعد عن عروۃ مرسلا)
18506- كان إذا سمع بالاسم القبيح حوله إلى ما هو أحسن منه. "ابن سعد عن عروة مرسلا".
tahqiq

তাহকীক: