কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৮৪৬৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نزول وحی :
18467 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی نازل ہوتی تھی تو ایک گھڑی تک آپ مدہوش رہتے تھے نشہ آور کی طرح ۔ (ابن سعد عن عکرمۃ مرسلا)
18467- كان إذا أوحي إليه وقذ لذلك ساعة كهيئة السكران. "ابن سعد عن عكرمة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৬৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نزول وحی :
18468 ۔۔۔ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تشریف لاتے اور بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو معلوم ہوجاتا کہ نازل ہونے والی چیز کوئی سورت ہے۔ (مستدرک الحاکم عن ابن عباس (رض))
18468- كان إذا جاءه جبريل فقرأ بسم الله الرحمن الرحيم علم أنها سورة. "ك عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৬৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نزول وحی :
18469 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جب وحی نازل ہوتی تھی تو آپ گراں بار ہوجاتے اور آپ کی پیشانی سے یوں پسینہ پھوٹتا تھا گویا موتی گر رہے ہیں خواہ سردی کا زمانہ ہو ۔ (الکبیر للطبرانی عن زید بن ثابت (رض))
18469- كان إذا نزل عليه الوحي ثقل لذلك وتحدر جبينه عرقا كأنه جمان وإن كان في البرد. "طب عن زيد بن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نزول وحی :
18470 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جب وحی نازل ہوتی تو آپ کے سر میں درد ہوجاتا تھا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سر پر مہندی کا لیپ کرتے تھے ۔ (ابن السنی وابو نعیم فی الطب عن ابوہریرہ (رض))
18470- كان إذا نزل عليه الوحي صدع فيغلف رأسه بالحناء.
"ابن السني وأبو نعيم في الطب عن أبي هريرة".
"ابن السني وأبو نعيم في الطب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نزول وحی :
18471 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورت کا ختم اس وقت تک نہیں کرتے تھے جب تک بسم اللہ الرحمن الرحیم نازل نہ ہوجاتی ۔ (ابوداؤد عن ابن عباس (رض))
18471- كان لا يعرف فصل السورة حتى تنزل عليه بسم الله الرحمن الرحيم.
"د عن ابن عباس".
"د عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نزول وحی :
18472 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت جبرائیل (علیہ السلام) سے پانچ پانچ (آیات) قرآن کی سیکھتے تھے ۔ شعب الایمان عن ابن عمرو (رض))
18472- كان يأخذ القرآن من جبريل خمسا خمسا. "هب عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18473 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھتے تو ہاتھوں کا حبوہ بنالیتے تھے ۔ (ابوداؤد السنن للبیھقی عن ابی سعید (رض)) فائدہ : ۔۔۔ اکڑوں بیٹھ کر دونوں ہاتھ ٹانگوں کے گرد ڈال کر ہاتھوں سے سہارے بیٹھنا حبوہ کہلاتا ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ کام کبھی ہاتھوں کے بجائے کپڑے رومال وغیرہ سے بھی لے لیتے تھے ۔
18473- كان إذا جلس احتبى بيديه. "د هق عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18474 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی بیٹھ کر بات کرتے اکثر آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھتے تھے ۔ (ابو داؤد عن عبداللہ بن سلام مرسلا)
18474- كان إذا جلس يتحدث يكثر أن يرفع طرفه إلى السماء.
"د عن عبد الله بن سلام مرسلا".
"د عن عبد الله بن سلام مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18475 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی بیٹھ کر ارشاد فرماتے تو جوتے نکال دیتے ۔ (شعب الایمان للبیھقی عن ابن عمرو (رض))
18475- كان إذا جلس يتحدث يخلع نعليه. "هب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18476 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی نشست فرماتے تو آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین حلقہ بنا کر آپ کے پاس بیٹھ جاتے تھے ۔ (البزار عن قرۃ بن ایاس)
18476- كان إذا جلس جلس إليه أصحابه حلقا حلقا. "البزار عن قرة ابن إياس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18477 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مجلس فرماتے اور پھر اٹھنا چاہتے تو دس پندرہ بار اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ۔ (یعنی استغفار کرتے) اور پھر اٹھ جاتے ۔ (ابن السنی عن ابی امامۃ (رض))
18477- كان إذا جلس مجلسا فأراد أن يقوم استغفر الله عشرا إلى خمس عشرة. "ابن السني عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18478 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مجلس سے کھڑے ہوتے تو بیس مرتبہ استغفار کرتے اور قدرے بلند آواز سے کرتے ۔ (ابن السنی عن عبداللہ بن حضرمی)
18478- كان إذا قام من المجلس استغفر الله عشرين مرة فأعلن.
"ابن السني عن عبد الله الحضرمي".
"ابن السني عن عبد الله الحضرمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18479 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی مجلس سے کھڑے ہوتے تو یہ کلمات پڑھ ” سبحانک اللہم ربی وبحمدک لا الہ الا انت استغفرک واتوب الیک “۔ پاک ہے تیری ذات اے اللہ ! میرے پروردگار ! اور تیرے لیے ہی سب تعریفیں ہیں ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں میں تجھ سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتا ہوں اور ان سے توبہ کرتا ہوں اور فرماتے جو شخص بھی مجلس سے اٹھتے ہوئے یہ کلمات کہے تو اس کی مجلس کی تمام خطائیں اور فضول باتیں معاف کردی جائیں گی ۔ (مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
18479- كان لا يقوم من مجلس إلا قال سبحانك اللهم ربي وبحمدك لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك وقال: لا يقولهن أحد حيث يقوم من مجلسه إلا غفر له ما كان منه في ذلك المجلس. "ك عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18480 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی تاریک گھر میں تشریف نہ فرماتے تھے جب تک چراغ نہ جلا دیا جائے ۔ (ابن سعد عن عائشۃ (رض))
18480- كان لا يقعد في بيت مظلم حتى يضاء له بالسراج. "ابن سعد عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18481 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکڑوں بیٹھ کر ٹانگوں کے گرد ہاتھوں کو باندھ لیا کرتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ایاس بن معاویۃ)
18481- كان يجلس القرفصاء. "طب عن إياس بن ثعلبة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18482 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زمین پر بیٹھ جایا کرتے تھے اور زمین پر کھانا کھالیتے تھے ، بکری کا دودھ دوہ لیتے تھے اور جو کی روٹی پر دعوت دینے والے غلام کی دعوت بھی قبول فرما لیتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
18482- كان يجلس على الأرض، ويأكل على الأرض، ويعتقل الشاة، ويجيب دعوة المملوك على خبز الشعير. "طب عن ابن عباس".
"أخلاق تتعلق بحقوق الصحبة"
"أخلاق تتعلق بحقوق الصحبة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18483 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے (مسلمان) بھائیوں میں سے کسی کو تین ایام تک مفقود (غیرحاضر) پاتے تو اس کے متعلق سوال کرتے تھے پھر اگر غائب ہوتا تو اس کے لیے دعا کرتے اور کہیں حاضر ہوتا تو جا کر اس کی زیارت فرماتے اور اگر مریض ہوتا تو اس کی عیادت فرماتے تھے ۔ (مسند ابی یعلی عن انس (رض))
18483- كان إذا فقد الرجل من إخوانه ثلاثة أيام سأل عنه، فإن كان غائبا دعا له، وإن كان شاهدا زاره، وإن كان مريضا عاده. "ع عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18484 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی مریض کے پاس عیادت کے لیے تشریف لے جاتے تو اس کو فرما ” لاباس طھور ان شاء اللہ “۔ کوئی ڈر کی بات نہیں ، ان شاء اللہ پاکی (و شفاء) نصیب ہوگی ۔ (بخاری عن ابن عباس (رض))
18484- كان إذا دخل على مريض يعوده قال: لا بأس طهور إن شاء الله. "خ عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18485 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی مریض کی عیادت تین دن کے بعد ہی فرماتے تھے ۔ (ابن ماجۃ عن انس (رض))
18485- كان لا يعود مريضا إلا بعد ثلاث. "هـ عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نشت وبرخاست :
18486 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جب کوئی صحابی ملاقات کے لیے حاضر ہوتا اور پھر (ملاقات کے بعد) اٹھ کھڑا ہوتا تو آپ بھی اس کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوتے اور اس وقت اس کا ساتھ نہ چھوڑتے جب تک وہ آدمی خود ہی نہ چلا جاتا ۔ اور جب کوئی صحابی ملاقات کرتا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہاتھ تھامنا چاہتا تو آپ اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دے دیتے اور اس وقت تک نہ چھڑاتے تھے جب تک وہ خود ہی نہ چھوڑ دیتا تھا ۔ اور اگر کوئی آدمی ملاقات کے وقت آپ کا کان اپنی طرف کرلیتا تو آپ کان اس کی طرف کردیتے اور خود نہ چھڑاتے تھے جب تک وہ خود ہی نہ چھوڑ دیتا تھا ۔ (اس طرح وہ راز ونیاز کی برکت حاصل کرتا تھا) ۔ (ابن سعد عن انس (رض))
18486- كان إذا لقيه أحد من أصحابه فقام معه قام معه فلم ينصرف حتى يكون الرجل هو الذي ينصرف عنه، وإذا لقيه أحد من أصحابه فتناول يده ناوله إياها فلم ينزع يده منه حتى يكون الرجل هو الذي ينزع يده عنه، وإذا لقيه أحد من أصحابه فتناول أذنه ناوله إياها ثم لم ينزعها عنه حتى يكون الرجل هو الذي ينزعها عنه. "ابن سعد عن أنس".
তাহকীক: