কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৮৪৪৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحلف (قسم)
18447 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب قسم اٹھالیتے تھے تو اس کو توڑتے نہ تھے حتی کہ کفارہ قسم نازل ہوگیا ۔ (پھر قسم توڑتے تو اس کا کفارہ ادا فرما دیتے) ۔ (مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
18447- كان إذا حلف على يمين لا يحنث حتى نزلت كفارة اليمين. "ك عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৪৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحلف (قسم)
18448 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (تاکیدا) قسم اٹھاتے تو یوں فرماتے : قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے۔ (ابن ماجہ عن رفاعۃ الجھنی) کلام : ۔۔۔ زوائد ابن ماجہ میں ہے کہ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔
18448- كان إذا حلف قال: والذي نفس محمد بيده. "هـ عن رفاعة الجهني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৪৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحلف (قسم)
18449 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اکثر قسموں میں سے یہ قسم ہوتی تھی : ” لا ومصرف القلوب : ” ہرگز نہیں ، قسم ہے دلوں کو پھیرنے والے کی ! (ابن ماجۃ عن ابن عمرو (رض))
18449- كان أكثر أيمانه: لا ومصرف القلوب. "هـ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৫০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشعار کے ساتھ تمثیل :
18450 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کسی خبر کا انتظار ہوتا اور وہ دیر ہوجاتی تو طرفہ شاعر کا یہ بیت پڑھ ” ویاتیک بالاخبار من لم تزود ور تیرے پاس ایسا شخص خبریں لے کر آئے گا جو توشہ کا محتاج نہیں ۔ (مسند احمد عن عائشۃ (رض))
18450- كان إذا استراث الخبر تمثل ببيت طرفة "ويأتيك بالأخبار من لم تزود". "حم عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৫১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشعار کے ساتھ تمثیل :
18451 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس شعر کے ساتھ مثال دیتے تھے : ” ویاتیک بالاخبار من لم تزود : (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض) ، ترمذی عن عائشۃ (رض))
18451- كان يتمثل بالشعر "ويأتيك بالأخبار من لم تزود". "طب عن ابن عباس ت عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৫২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اشعار کے ساتھ تمثیل :
18452 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس شعر کے ساتھ بھی تشبیہ دیتے تھے : ” کفی بالاسلام والشیب للمرء ناھی آدمی کو منکرات سے باز رکھنے کے لیے اسلام اور بڑھاپا بہت ہے۔ ابن سعد عن الحسن مرسلا “۔
18452- كان يتمثل بهذا البيت "كفى بالإسلام والشيب للمرء ناهيا". "ابن سعد4 عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৫৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق اخلاق کے بیان میں :
18453 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی شخص کو (خوش کرنے کے لئے) کوئی تحفہ پیش کرنا چاہتے تو اس کو زمزم کا پانی پلاتے تھے ۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابن عباس (رض))
18453- كان إذا أراد أن يتحف الرجل بتحفة سقاه من ماء زمزم. "حل عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৫৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق اخلاق کے بیان میں :
18454 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی ضرورت پیش آتی اور اس کو بھولنے کا ڈر ہوتا تو اپنی چھنگلیاں میں یا اپنی انگوٹھی میں کوئی دھاگہ باندھ لیتے تھے ۔ (ابن سعد ، الحکیم عن ابن عمرو (رض))
18454- كان إذا أشفق من الحاجة ينساها ربط في خنصره أو في خاتمه الخيط.

"ابن سعد والحكيم عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৫৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق اخلاق کے بیان میں :
18455 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی کا نسب بیان کرتے تو اس کی نسبت میں معد بن عدنان بن ادد سے تجاوز نہ کرتے تھے اور فرماتے تھے : سب بیان کرنے والوں نے جھوٹ باندھے ہیں ، اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے : (آیت)” وقرونا بین ذلک کثیرا ور اس کے درمیان بہت سے زمانے (والے) گزرے ہیں۔ (ابن سعد عن ابن عباس (رض))
18455- كان إذا انتسب لم يجاوز في نسبته معد بن عدنان بن أدد ثم يمسك ويقول: كذب النسابون قال الله تعالى: {وقرونا بين ذلك كثيرا} . "ابن سعد عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৫৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق اخلاق کے بیان میں :
18456 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بازار میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے تھے : ” اللہم انی اسالک من خیر ھذہ السوق وخیر ما فیھا واعوذبک من شرھا وشرما فیھا ، اللہم انی اعوذبک ان اصیب فیھا یمینا فاجرۃ اوصفقۃ خاسرۃ ے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس بازار کی خیر کا اور جو کچھ اس بازار میں ہے سب کی خیر کا اور تیری پناہ مانگتا ہوں اس کے شر سے اور جو کچھ اس میں ہے سب کے شر سے اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ بازار میں کسی جھوٹی قسم یا گھاٹے کے سودے کا ارتکاب کر بیٹھوں ، (الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم عن بریدۃ (رض)) کلام : ۔۔۔ امام حاکم نے مستدرک میں 1 ۔ 539 پر اس کو تخریج فرمایا اور امام ذہبی (رح) نے اس پر یہ تعلیق فرمائی ہے کہ اس روایت میں مسروق بن المرزبان ہے جو حجت نہیں ہے۔
18456- كان إذا دخل السوق قال: اللهم إني أسألك من خير هذه السوق وخير ما فيها وأعوذ بك من شرها وشر ما فيها، اللهم إني أعوذ بك أن أصيب فيها يمينا فاجرة، أو صفقة خاسرة. "طب ك عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৫৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق اخلاق کے بیان میں :
18457 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سہیل کو دیکھتے تو فرماتے : اللہ پاک سہیل پر لعنت کرے وہ عشر وصول کرنے والا تھا جس کی وجہ سے مسخ ہوگیا ۔ (ابن السنی عن علی (رض))
18457- كان إذا رأى سهيلا قال: لعن الله سهيلا فإنه كان عشارا فمسخ.

"ابن السني عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৫৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق اخلاق کے بیان میں :
18458 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کھڑے ہوتے تو اپنے ایک ہاتھ کے سہارے کھڑے ہوتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن وائل بن حجر)
18458- كان إذا قام اتكأ على إحدى يديه. "طب عن وائل بن حجر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৫৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق اخلاق کے بیان میں :
18459 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شراب پینے کی سزا میں جوتے اور چھڑی کے ساتھ مارتے تھے ۔ (ابن ماجۃ عن انس (رض))
18459- كان يضرب في الخمر بالنعال والجريد. "هـ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৬০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق اخلاق کے بیان میں :
18460 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اترج پھل کو دیکھنا اچھا لگتا تھا اور سرخ کبوتر کر دیکھنا بھی اچھا لگتا تھا ۔ (ابوداؤد ، الکبیر للطبرانی ، ابن السنی ، ابو نعیم فی الطب عن ابی کبشہ ، ابن السنی وابو نعیم عن علی (رض) ، ابو نعیم عن عائشۃ (رض))
18460- كان يعجبه النظر إلى الأترج، وكان يعجبه النظر إلى الحمام الأحمر.

"د، طب وابن السني وأبو نعيم في الطب عن أبي كبشة؛ ابن السني وأبو نعيم عن علي؛ وأبو نعيم عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৬১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق اخلاق کے بیان میں :
18461 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سبزہ اور جاری پانی کی طرف دیکھنا پسند تھا ۔ ابن السنی وابو نعیم عن ابن عباس (رض))
18461- كان يعجبه النظر إلى الخضرة والماء الجاري. "ابن السني وأبو نعيم عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৬২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق اخلاق کے بیان میں :
18462 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھجور کی خشک ٹہنی کا ہاتھ میں لینا پسند تھا ۔ (مستدرک الحاکم عن ابی سعید)
18462- كان يعجبه العراجين أن يمسكها بيده. "ك عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৬৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق اخلاق کے بیان میں :
18463 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھجور کی شاخ پسند تھی اور اس کا کچھ ٹکڑا آپ کے ہاتھ میں رہتا تھا ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد عن ابی سعید (رض))
18463- كان يحب العراجين ولا يزال في يده منها. "حم د عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৬৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نزول وحی :
18464 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی نازل ہوتی تھی تو اپنا سر مبارک جھکا لیتے اور آپ کے اصحاب بھی سر جھکا لیتے تھے ، جب وحی ختم ہوجاتی تو سر اٹھالیتے تھے ۔ (مسلم عن عبادۃ الصامت)
18464- كان إذا أنزل عليه الوحي نكس رأسه ونكس أصحابه رؤوسهم فإذا أقلع عنه رفع رأسه. "م عن عبادة بن الصامت"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৬৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نزول وحی :
18465 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی نازل ہوتی تھی تو اس کی شدت کے آثار آپ کے چہرے پر نظر آتے اور چہرے کا رنگ بدل جاتا تھا ۔ (مسند احمد ، مسلم عن عبادۃ بن الصامت)
18465- كان إذا أنزل عليه الوحي أثر عليه كرب لذلك وتربد وجهه. "حم م عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৪৬৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نزول وحی :
18466 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جب وحی نازل ہوتی تھی تو آپ کے چہرے کے پاس شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ سنائی دیتی تھی ۔ (مسند احمد ، ترمذی ، مستدرک الحاکم عن ابن عمرو (رض))
18466- كان إذا أنزل عليه الوحي سمع عند وجهه كدوي النحل. "حم ت ك عن عمر".
tahqiq

তাহকীক: