কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৮৪২৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18427 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایسی چال کے ساتھ چلتے تھے کہ معلوم ہوتا تھا آپ نہ عاجز ہیں اور نہ سست رو ۔ (ابن عساکر عن ابن عباس (رض))
18427- كان يمشي مشيا يعرف فيه أنه ليس بعاجز ولا كسلان.
"ابن عساكر عن ابن عباس".
"ابن عساكر عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪২৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18428 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات ناپسند تھی کہ کوئی آپ کے پیچھے چلے بلکہ دائیں یا بائیں (کسی کا چلنا گوارا) فرما لیتے تھے ۔ (مستدرک الحاکم عن ابن عمرو (رض))
18428- كان يكره أن يطأ أحد عقبه ولكن يمين وشمال. "ك عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪২৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18429 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دباغت شدہ اور رنگی ہوئی بغیر بالوں والی کھال کے جوتے پہن لیتے تھے اور اپنی ریش مبارک کو ورس (تل کی مانند گھاس جس سے رنگائی کی جاتی ہے) کے اور زعفران کے ساتھ رزد رنگ لیتے تھے ۔ (بخاری ، مسلم ، ابو داؤد عن ابن عمرو (رض))
18429- كان يلبس النعال السبتية ويصفر لحيته بالورس والزعفران.
"ق د عن ابن عمر".
"ق د عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৩০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18430 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات ناپسند تھی کہ جوتوں میں سے کہیں سے بھی پاؤں کا کچھ حصہ نظر آئے ۔ (الزھد للامام احمد عن زیاد بن سعد مرسلا)
18430- كان يكره أن يطلع من نعليه شيء عن قدميه. "حم في الزهد عن زياد بن سعد مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৩১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18431 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جوتوں کے اوپر دوپٹے ہوتے تھے (جو ایک دوسرے کو کر اس کرتے تھے) ۔ (ترمذی ، عن انس (رض))
18431- كان لنعله قبالان. "ت عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৩২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلام (گفتگو)
18432 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی گفتگو ٹھہر ٹھہر کر اور نرمی کے ساتھ ہوتی تھی ۔ (ابو داؤد عن جابر (رض))
18432- كان في كلامه ترتيل أو ترسيل. "د عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৩৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلام (گفتگو)
18433 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کلام ایسا صاف ستھرا ہوتا تھا کہ ہر سننے والا سمجھ لیتا تھا ۔ (ابوداؤد عن عائشۃ (رض))
18433- كان كلامه كلاما فصلا يفهمه كل من سمعه. "د عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৩৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلام (گفتگو)
18434 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کوئی بات ارشاد فرماتے تو تین مرتبہ اس کو دہراتے تھے حتی کہ اس کو اچھی طرح سمجھ لیا جاتا ۔ اور جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی قوم کے پاس آتے تو تین مرتبہ ان کو سلام کرتے تھے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، ترمذی عن انس (رض))
18434- كان إذا تكلم بكلمة أعادها ثلاثا حتى تفهم عنه، وإذا أتى على قوم فسلم عليهم سلم عليهم ثلاثا. "حم خ ت عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৩৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلام (گفتگو)
18435 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی بات کو تین مرتبہ ارشاد فرما لیتے تو کسی کو دوبارہ پوچھنے کی ضرورت نہ رہتی تھی ۔ (الشیرازی عن ابی حدرد)
18435- كان إذا قال الشيء ثلاث مرات لم يراجع. "الشيرازي عن أبي حدرد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৩৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلام (گفتگو)
18436 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بات کو تین مرتبہ دہراتے تھے تاکہ اس کو اچھی طرح سمجھ لیا جائے ۔ (ترمذی ، مستدرک الحاکم عن انس (رض))
18436- كان يعيد الكلمة ثلاثا لتعقل عنه. "ت ك عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৩৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلام (گفتگو)
18437 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین بار کلام کو دہرا لیتے تو پھر اس کو کوئی نہ پوچھتا تھا ۔ (ابن قانع عن زیاد بن سعد)
18437- كان لا يراجع بعد ثلاث. "ابن قانع عن زياد بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৩৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلام (گفتگو)
18438 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس طرح بات چیت فرماتے کہ اگر کوئی شمار کرنے والا شمار کرنا چاہتا تو شمار کرلیتا تھا ۔ (بخاری ، مسلم ، ابو داؤد عن عائشۃ (رض))
18438- كان يحدث حديثا لو عده العاد لأحصاه. "ق د عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৩৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلام (گفتگو)
18439 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جب بھی کسی شی کے بارے میں سوال کیا جاتا آپ اس کو ضرور انجام دیتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن طلحۃ (رض))
18439- كان لا يكاد يسأل شيئا إلا فعله. "طب عن طلحة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৪০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلام (گفتگو)
18440 ۔۔۔ ایسا نہ ہوتا تھا کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی کام کے متعلق اس کو ممتاز فرما دیں ، چنانچہ جب آپ سے کسی چیز کے متعلق سوال کیا جاتا اور آپ کا رادہ کرنے (اور دینے) کا ہوتا تو ہاں (نعم) فرما دیتے ، اور اگر ارادہ نہ ہوتا تو خاموش ہوجاتے ۔ (ابن سعد عن محمد بن الحنفیۃ مرسلا)
18440- كان لا يكاد يقول لشيء: لا، فإذا هو سئل فأراد أن يفعل قال: نعم، وإذا لم يرد أن يفعل سكت. "ابن سعد عن محمد ابن الحنفية، مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৪১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلام (گفتگو)
18441 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زیادہ سوالات کو ناپسند کرتے تھے اور ان کو معیوب بتاتے تھے ۔ لیکن جب ابو رزین سوال کر ہی بیٹھتا تو اس کو اچھی طرح قبول کرتے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی رزین)
18441- كان يكره المسائل ويعيبها فإذا سأله أبو رزين أجابه وأعجبه. "طب عن أبي رزين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৪২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلام (گفتگو)
18442 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کسی شخص کو تیز آواز میں بولتا سنتے بلکہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات پسند تھی کہ پست آواز میں بات کی جائے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ)
18442- كان يكره أن يرى الرجل جهيرا رفيع الصوت، وكان يحب أن يراه خفيض الصوت. "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৪৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلام (گفتگو)
18443 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آخری گفتگوؤں میں سے یہ بات بھی تھی : اللہ لعنت کرے یہودونصاری پر جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا ، سرزمین عرب میں دو دین کبھی باقی نہ رہیں گے ۔ (السنن للبیھقی عن ابی عبیدۃ ابن الجراح)
18443- كان آخر ما تكلم به أن قال: قاتل الله اليهود والنصارى اتخذوا قبور أنبيائهم مساجد، لا يبقين دينان بأرض العرب. "هق عن أبي عبيدة بن الجراح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৪৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلام (گفتگو)
18444 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا آخری کلام یہ تھا : نماز ! نماز اور اللہ سے اپنے غلام باندیوں کے بارے میں ڈرو۔ (ابو داؤد ، ابن ماجۃ عن علی (رض))
18444- كان آخر كلامه: الصلاة الصلاة اتقوا الله فيما ملكت أيمانكم.
"د هـ عن علي".
"د هـ عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৪৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلام (گفتگو)
18445 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آخری کلاموں میں سے یہ بھی تھا : میرا پروردگار بزرگی والا بلند رتبہ والا ہے میں نے پیغام رسالت پہنچا دیا ۔ اس کے بعد رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وفات کر گئے ۔ (مستدرک الحاکم عن انس (رض))
18445- كان آخر ما تكلم به جلال ربي الرفيع قد بلغت، ثم قضى. "ك عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৪৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحلف (قسم)
18446 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قسم میں انتہائی تاکید فرماتے تو یوں فرماتے : قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں ابو القاسم کی جان ہے۔ (مسند احمد عن ابی سعید)
18446- كان إذا اجتهد في اليمين قال: لا والذي نفس أبي القاسم بيده.
"حم عن أبي سعيد".
"حم عن أبي سعيد".
তাহকীক: