কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৮৪০৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غضب :
18407 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی کو سرزنش کے وقت کہتے تھے ، کیا ہوگیا اس کو ، اس کا سر خاک آلود ہو۔ (مسند احمد ، بخاری عن انس (رض))
18407- كان يقول لأحدهم عند المعاتبة: ماله ترب جبينه. "حم خ عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪০৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غضب :
18408 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سخت پکڑ والے انسان تھے۔ (ابن سعد عن محمد بن علی مرسلا)
18408- كان شديد البطش. "ابن سعد عن محمد بن علي مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪০৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غضب :
18409 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) جب غصہ ہوجاتیں تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو ٹھنڈا فرماتے اور ارشاد فرماتے : اے عویش (پیار کی وجہ سے عائشہ نام کی تصغیر) یوں کہہ ” اللہم رب محمد اغفرلی ذنبی واذھب غیظ قلبی واجرنی من مضلات الفتنے اللہ ! اے محمد کے پروردگار ! میرے گناہ بخش دے اور میرے دل کا غصہ فرو کردے اور مجھے گمراہ کن فتنوں سے پناہ دیدے ۔ (ابن السنی عن عائشۃ (رض))
18409- كان إذا غضبت عائشة عرك بأنفها وقال: يا عويش قولي: اللهم رب محمد اغفر لي ذنبي، وأذهب غيظ قلبي، وأجرني من مضلات الفتن. "ابن السني عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪১০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سخاوت :
18410 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہایت مہربان تھے اور جب بھی آپ کے پاس کوئی (حاجت مند) آتا تو ضرور اس کو (کچھ عنایت فرماتے ، نہ ہوتا تو اس کو ) وعدہ دیتے اور اس کو پورا کرتے جب آپ کے پاس کچھ ہوتا ۔ (الادب المفرد للبخاری عن انس (رض))
18410- كان رحيما، وكان لا يأتيه أحد إلا وعده وأنجز له إن كان عنده. "خد عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪১১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سخاوت :
18411 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جب بھی کسی چیز کا سوال کیا جاتا تو اس کا انکار نہ فرماتے تھے ۔ (مسند احمد عن ابی اسید الساعدی)
18411- كان لا يمنع شيئا يسأله. "حم عن أبي أسيد الساعدي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪১২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سخاوت :
18412 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئندہ کل کے لیے کوئی چیز اٹھا نہ رکھتے تھے ۔ (ترمذی عن انس (رض)) کلام : ۔۔۔ امام ترمذی (رح) نے اس روایت کو کتاب الزہد ما جاء فی معیشۃ النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رقم 2362 پر تخریج فرمایا اور اس کو غریب (ضعیف) ہونے کا حکم لگا دیا ۔
18412- كان لا يدخر شيئا لغد. "ت عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪১৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سخاوت :
18413 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جب کسی چیز کا سوال کیا جاتا تو اس کو ضرور عطا کرتے یا خاموش ہوجاتے ۔ (مستدرک الحاکم عن انس (رض))
18413- كان لا يسأل شيئا إلا أعطاه أو سكت. "ك عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪১৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فقر وفاقہ :
18414 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بسا اوقات اس قدر ردی کھجوریں بھی میسر نہ ہوتی تھیں جو شکم پری کردیں۔ (الکبیر للطبرانی ، عن النعمان بن بشیر)
18414- كان لا يجد من الدقل ما يملأ بطنه. "طب عن النعمان بن بشير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪১৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فقر وفاقہ :
18415 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھوک کی شدت کی وجہ سے پیٹ پر پتھر باندھنے کی نوبت آجاتی تھی ۔ (ابن سعد عن ابوہریرہ (رض))
18415- كان يشد صلبه بالحجر من الغرث "ابن سعد عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪১৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فقر وفاقہ :
18416 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسلسل کئی کئی راتیں پیٹ لپیٹ کر (بھوک میں) کاٹتے تھے ۔ اور آپ کے اہل خانہ رات کو کچھ بھی کھانے کے لیے نہ پاتے تھے اور ان حضرات کی روٹی زیادہ تر جو کی ہوتی تھی (اور وہ بھی اکثر میسر نہ ہوتی تھی) (مسند احمد ، ترمذی ، ابن ماجۃ عن ابن عباس (رض))
18416- كان يبيت الليالي المتتابعة طاويا وأهله لا يجدون عشاء وكان أكثر خبزهم خبز الشعير. "حم ت هـ عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪১৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18417 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکرم (رض) گھر سے نکلتے تو یہ دعا پڑھ ” بسم اللہ لا حوال ولا قوۃ الا باللہ التکلان علی اللہ “ اللہ کے نام سے ابدی سے بچنے کی ، نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد کے ساتھ ہے اور اللہ ہی پر بھروسہ ہے۔ (ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم ، ابن السنی عن ابوہریرہ (رض)) کلام : ۔۔۔ زوائد ابن ماجہ میں ہے کہ اس روایت میں عبداللہ بن حسین ایک روای ہے جس کو امام بخاری (رح) اور امام ابن حبان (رح) نے ضعیف قرار دیا ہے۔
18417- كان إذا خرج من بيته قال: بسم الله لا حول ولا قوة إلا بالله التكلان على الله. "هـ ك وابن السني عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪১৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18418 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب گھر سے نکلتے تھے تو یہ دعا پڑھتے تھے : ” بسم اللہ توکلت علی اللہ ، اللہم انا نعوذبک من ان نزل اونضل اونظلم او نجھل او یجھل علینا للہ کے نام سے ، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا ، اے اللہ ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس بات سے کہ (سیدھی راہ سے) پھسل جائیں یا گمراہ ہوجائیں یا کسی پر ظلم کریں یا ہم خود ظلم کرنے والے بن جائیں یا ہم جہالت کا ارتکاب کریں یا ہمارے ساتھ کوئی جہالت کا برتاؤ کرے ۔ (ترمذی ، ابن السنی عن ام سلمۃ (رض))
18418- كان إذا خرج من بيته قال: بسم الله توكلت على الله، اللهم إنا نعوذ بك من أن نزل أو نضل أو نظلم أو نظلم أو نجهل أو يجهل علينا. "ت وابن السني عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪১৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18419 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اپنے گھر سے نکلتے تھے تو یہ دعا پڑھتے تھے : ” بسم اللہ ، رب اعوذبک من ان ازل اواضل اؤ اظلم ، او اظلم ، اواجھل اویجھل علی) (مسند احمد ، نسائی ، ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم ، عن ام سلمۃ (رض)) ابن عساکر نے یہ اضافہ کیا ہے : او ان ابغی او ان یبغی علی ۔ یا میں کسی پر زیادتی کروں یا مجھ پر زیادتی کی جائے ۔
18419- كان إذا خرج من بيته قال: بسم الله، رب أعوذ بك من أن أزل أو أضل أو أظلم أو أظلم، أو أجهل أو يجهل علي. "حم ن ه ك عن أم سلمة. زاد ابن عساكر: أو أن أبغي أو أن يبغى علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪২০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18420 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اپنے گھر سے نکلتے تو یہ دعا پڑھ ” بسم اللہ توکلت علی اللہ لا حوال ولا قوۃ الا باللہ ، اللہ انی اعوذبک ان اضل اواضل او ازل او ازل اواظلم اواظلم اواجھل اویجھل علی اوابغی اویبغی علی ، (الکبیر للطبرانی ، عن بریدۃ (رض))
18420- كان إذا خرج من بيته قال: بسم الله توكلت على الله لا حول ولا قوة إلا بالله، اللهم إني أعوذ بك أن أضل أو أضل أو أزل أو أزل أو أظلم أو اظلم أو أجهل أو يجهل علي أو أبغي أو يبغى علي. "طب عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪২১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18421 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب راہ چلتے تو ادھر ادھر متوجہ نہ ہوتے تھے ۔ (مستدرک الحاکم عن جابر (رض))
18421- كان إذا مشى لم يلتفت. "ك عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪২২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18422 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چلتے تو آپ کے اصحاب آپ سے آگے چلتے تھے۔ اور (آپ کے پیچھے چلنے کیلئے فرشتوں کا راستہ چھوڑ دیتے تھے ۔ (ابن ماجہ ، مستدرک الحاکم عن جابر (رض))
18422- كان إذا مشى مشى أصحابه أمامه، وتركوا ظهره للملائكة. "هـ ك عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪২৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18423 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب چلتے تو تیزی کے ساتھ چلتے تھے حتی کہ آپ کے پیچھے سے کوئی شخص دوڑنے کی سی ہئیت میں چل کر بھی آپ کو نہ پاسکتا تھا ۔ (ابن سعد عن بریدۃ بن مرثد مرسلا)
18423- كان إذا مشى أسرع حتى يهرول الرجل وراءه ولا يدركه.
"ابن سعد عن بريدة بن مرثد، مرسلا".
"ابن سعد عن بريدة بن مرثد، مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪২৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18424 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب چلتے تو قدم کو قوت سے اکھاڑتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی عتبۃ)
18424- كان إذا مشى أقلع. "طب عن أبي عتبة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪২৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18425 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب چلتے تھے تو یوں محسوس ہوتا تھا گویا اوپر سے نیچے اتر رہے ہیں۔ (ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن انس (رض))
18425- كان إذا مشى كأنه يتوكأ. "د ك عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪২৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھر سے نکلتے وقت کی عادات شریفہ :
18426 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چلتے ہوئے اپنے پیچھے متوجہ نہ ہوتے تھے ، بعض اوقات ایسا بھی ہوتا تھا کہ آپ کی چادر کسی درخت میں اٹک جاتی پھر بھی آپ اس طرف نہ دیکھتے تھے بلکہ آپ کے اصحاب چادر درخت سے چھڑاتے تھے ۔ (ابن سعد ، الحکیم ، ابن عساکر عن جابر (رض))
18426- كان لا يلتفت وراءه إذا مشى، وكان ربما تعلق رداءه بالشجرة فلا يلتفت حتى يرفعوه عليه. "ابن سعد والحكيم وابن عساكر عن جابر".
তাহকীক: