কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৮৩৮৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب ۔۔۔ اخلاق ، افعال اور اقوال کے بارے میں :
18387 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تہمت کی وجہ سے کسی س باز پرس نہ فرماتے تھے ۔ اور نہ کسی کا الزام کسی پر قبول فرماتے تھے ۔ (حلیۃ الاولیاء عن انس (رض))
18387- كان لا يأخذ بالقرف ولا يقبل قول أحد على أحد. "حل عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৮৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب ۔۔۔ اخلاق ، افعال اور اقوال کے بارے میں :
18388 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے پاس سے لوگوں کو دفع نہ فرماتے تھے اور نہ لوگ آپ کے پاس سے دوسروں کو ہٹاتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن انس (رض))
18388- كان لا يدفع عنه الناس ولا يضربون عنه. "طب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৮৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب ۔۔۔ اخلاق ، افعال اور اقوال کے بارے میں :
18389 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی شخص سے ایسی صورت میں ملاقات نہ فرماتے تھے جس کو وہ ناپسند کرتا ہو ۔ (مسند احمد ، الادب المفرد للبخاری ، ابو داؤد ، نسائی عن انس (رض))
18389- كان لا يواجه أحدا في وجهه بشيء يكرهه. "حم خد د ن عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৯০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب ۔۔۔ اخلاق ، افعال اور اقوال کے بارے میں :
18390 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زمزم کا پانی منگواتے تھے ۔ (ترمذی مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
18390- كان يحمل ماء زمزم. "ت ك عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৯১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شکر :
18391 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی خوش کن معاملہ پیش آتا تو یہ دعا پڑھ ” الحمد للہ الذی بنعتہ تتم الصالحات ‘۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس کی نعمت کی بدولت خوشیاں پوری ہوتی ہیں۔ اور جب کوئی ناگوار بات پیش آجاتی تو فرما ” الحمد للہ علی کل حال رحال میں اللہ کی تعریف ہے۔ (ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ ، مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
18391- كان إذا أتاه الأمر يسره قال: الحمد لله الذي بنعمته تتم الصالحات وإذا أتاه الأمر يكرهه قال: الحمد لله على كل حال.
"ابن السني في عمل يوم وليلة، ك عن عائشة".
"ابن السني في عمل يوم وليلة، ك عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৯২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شکر :
18392 ۔۔۔ جب رسول اکرم کو کوئی خوشی پہنچتی تو آپ کا چہرہ چمک اٹھتا گویا چاند کا ٹکڑا ہے۔ (بخاری ، مسلم عن کعب بن مالک (رض))
18392- كان إذا سر استنار وجهه كأنه قطعة قمر. "ق عن كعب بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৯৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شکر :
18393 ۔۔۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی خوشگوار بات پیش آتی تو اللہ کے شکر میں سجدہ ریز ہوجاتے ۔ (ابو داؤد ، ابن ماجۃ مستدرک الحاکم عن ابی بکرۃ (رض))
18393- كان إذا جاءه أمر يسره خر ساجدا شكرا لله.
"د هـ ك عن أبي بكرة".
"د هـ ك عن أبي بكرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৯৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شکر :
18394 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پسندیدہ بات پیش آتی تو یہ دعا پڑھ ” الحمد للہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات ور جب کوئی ناگوار بات پیش آتی تو فرما ” الحمد للہ علی کل حال (رب اعوذبک من حال اھل النار) تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں (اے رب میں اہل جہنم کے حال سے تیری پناہ مانگتا ہوں) ۔ (ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض)) کلام : ۔۔۔ روایت کا آخری ٹکڑا الگ حدیث ہے جو عن ابوہریرہ (رض) سے منقول ہے اور اس کی سند میں موسیٰ بن عبیدہ ضعیف راوی ہے۔
18394- كان إذا رأى ما يحب قال: الحمد لله الذي بنعمته تتم الصالحات، وإذا رأى ما يكره قال: الحمد لله على كل حال [رب أعوذ بك من حال أهل النار] .
"هـ عن عائشة".
"هـ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৯৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہنسی مذاق :
18395 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہنسی آتی تو منہ پر ہاتھ رکھ لیتے تھے ۔ (البغوی عن والدمرۃ)
18395- كان إذا جرى به الضحك وضع يده على فيه. "البغوي عن والد مرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৯৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہنسی مذاق :
18396 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنسی کی آواز کو بلند نہیں ہونے دیتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن جابر بن سمرۃ (رض))
18396- كان لا ينبعث في الضحك. "طب عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৯৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہنسی مذاق :
18397 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) طویل سکوت اور قلیل ہنسی والے تھے ۔ (مسند احمد عن جابر بن سمرۃ (رض))
18397- كان طويل الصمت قليل الضحك. "حم عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৯৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہنسی مذاق :
18398 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں ہنسی مذاق بہت کم تھا ۔ (التاریخ للخطیب ، ابن عساکر عن ابن عباس (رض))
18398- كان فيه دعابة قليلة. "خط وابن عساكر عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৯৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہنسی مذاق :
18399 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں میں سب سے زیادہ ہنس مکھ انسان تھے اور سب سے زیادہ اچھے دل کے مالک تھے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ)
18399- كان من أضحك الناس وأطيبهم نفسا. "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪০০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہنسی مذاق :
18400 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے زیادہ خوش طبع انسان تھے ۔ (ابن عساکر عن انس (رض))
18400- كان من أفكه الناس. "ابن عساكر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪০১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہنسی مذاق :
18401 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی کوئی بات کرتے تو مسکراتے تھے ۔ (مسند احمد عن ابی الدرداء (رض))
18401- كان لا يحدث حديثا إلا تبسم. "حم - عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪০২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہنسی مذاق :
18402 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکراہٹ کی حد تک ہنستے تھے ۔ (مسند احمد ، ترمذی ، مستدرک الحاکم عن جابر بن سمرۃ (رض))
18402- كان لا يضحك إلا تبسما. "حم ت ك عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪০৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہنسی مذاق :
18403 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ام سلمہ (رض) کی بچی زینب کے ساتھ کھیلتے اور اس کو محبت کے ساتھ یا زوینب یا زوینب بار بار فرماتے تھے ۔ (الضیاء عن انس (رض))
18403- كان يلاعب زينب بنت أم سلمة ويقول: يا زوينب يا زوينب مرارا. "الضياء عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪০৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غضب :
18404 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب استادہ (کھڑے ہونے کی حالت میں غصہ آجاتا تو بیٹھ جاتے ۔ اور اگر بیٹھنے کی صورت میں غصہ آجاتا تو کروٹ کے بل لیٹ جاتے اور اس طرح غصہ فرو ہوجاتا ۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن ابوہریرہ (رض))
18404- كان إذا غضب وهو قائم جلس، وإذا غضب وهو جالس اضطجع، فيذهب غضبه. "ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪০৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غضب :
18405 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غصہ ہوتے تو کوئی آپ پر جرات نہ کرسکتا تھا سوائے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے ۔ (حلیۃ الاولیاء ، مستدرک الحاکم عن ام سلمۃ (رض))
18405- كان إذا غضب لم يجترئ عليه أحد إلا علي. "حل ك عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪০৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غضب :
18406 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غصہ ہوتے تو آپ کے رخسار سرخ ہوجاتے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن مسعود (رض) ، عن ام سلمۃ (رض))
18406- كان إذا غضب احمرت وجنتاه. "طب عن ابن مسعود عن أم سلمة".
তাহকীক: