কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৮৩৬৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18367 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب کسی شی کا خوف ہوتا تو یہ کلمات پڑھ ” اللہ اللہ اللہ ربی لا شریک لہ للہ اللہ اللہ ! میرا رب ہے اس کا کوئی شریک نہیں ۔ (نسائی عن ثوبان (رض))
18367- كان إذا راعه شيء قال: الله الله الله ربي لا شريك له. "ن عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৬৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18368 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اہل خانہ میں سے کوئی بیمار ہوجاتا تو معوذتین کی سورتیں پڑھ کر دم کردیتے ۔ (مسلم عن عائشۃ (رض))
18368- كان إذا مرض أحد من أهل بيته نفث عليه بالمعوذات. "م عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৬৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18369 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عائشہ (رض) کو حکم دیتے کہ بدنظری سے جھاڑ پھونک کریں ۔ (مسلم عن عائشۃ (رض))
18369- كان يأمرها أن تسترقي من العين. "م عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৭০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18370 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب کو بخار اور ہر طرح کے ورد میں یہ کلمات پڑھنا سکھاتے تھے : ” بسم اللہ الکبیر اعوذ باللہ العظیم من شر کل عرق نعار ومن شر حر النار للہ کے نام سے جو بڑا ہے ، میں اللہ عظمت والے کی پناہ لیتا ہوں ہر پھڑکنے والی رگ سے اور جہنم کی گرمی (بخار) سے ۔ (مسند احمد ، ترمذی ، مستدرک الحاکم عن ابن عباس (رض)) کلام : ۔۔۔ امام ترمذی (رح) فرماتے ہیں یہ روایت ضعیف ہے کیونکہ اس کی سند میں ابراہیم بن اسماعیل بن ابی حبیبہ ضعیف ہے۔
18370- كان يعلمهم من الحمى ومن الأوجاع كلها أن يقولوا: بسم الله الكبير أعوذ بالله العظيم من شر كل عرق نعار ومن شر حر النار. "حم ت ك عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৭১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18371 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جھاڑ پھونک کے کلمات پڑھنے کے بعد پھونک دیا کرتے تھے ۔ (ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض))
18371- كان ينفث في الرقية. "هـ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৭২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18372 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی مریض کے پاس آتے یا کوئی مریض آپ کے پاس لایا جاتا تو یہ کلمات پڑھ ” اذھب الباس رب الناس واشف انت الشافی لا شفاء الا شفاء ک شفاء لا یغادر سقماے اللہ ! بیماری کو دفع فرما ، اے لوگو کے رب ! اور شفاء بخش بیشک تو شفاء دینے والا ہے ، کوئی شفاء نہیں تیری شفاء کے سوا ایسی شفاء جو بیماری قطعا نہ چھوڑے ۔ ترمذی ، ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض))
18372- كان إذا أتى مريضا أو أتي به قال: أذهب البأس رب الناس واشف أنت الشافي لا شفاء إلا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما. "ت هـ عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৭৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیک فالی :
18373 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نیک فالی لیتے تھے لیکن بدفالی نہ لیتے تھے اور اچھے نام کو پسند فرماتے تھے ۔ (مسند احمد عن ابن عباس (رض))
18373- كان يتفاءل ولا يتطير، وكان يحب الاسم الحسن. "حم عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৭৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیک فالی :
18374 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی کام کے لیے نکلتے تو آپ کو یہ بات پسند تھی کہ کوئی آپ کو ” یا راشد یا نجیع “۔ (اے بھلائی والے ، اے فلاح و کامیابی پانے والے) کہہ کر پکارے ۔ (ترمذی ، مستدرک الحاکم عن انس (رض))
18374- كان يعجبه إذا خرج لحاجة أن يسمع: يا راشد يا نجيح. "ت ك عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৭৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیک فالی :
18375 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ناموں پر تعبیر دے دیا کرتے تھے ۔ (مسند البزار عن انس (رض))
18375- كان يعبر على الأسماء. "البزار عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৭৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیک فالی :
18376 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نیک فال پسند تھا اور بدشگونی انتہائی ناپسند تھی۔ (ابن ماجۃ عن ابوہریرہ (رض) ، مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
18376- كان يعجبه الفأل الحسن ويكره الطيرة. "هـ عن أبي هريرة ك عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৭৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیک فالی :
18377 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بدفالی نہ لیتے تھے جبکہ فالی لیا کرتے تھے ۔ (الحکیم والبغوی عن بریدۃ (رض))
18377- كان لا يتطير ولكن يتفاءل. "الحكيم والبغوي عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৭৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب ۔۔۔ اخلاق ، افعال اور اقوال کے بارے میں :
18378 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اخلاق قرآن تھا ۔ (مسند احمد ، مسلم ابو داؤد عن عائشۃ (رض))
18378- كان خلقه القرآن. "حم م د عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৭৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب ۔۔۔ اخلاق ، افعال اور اقوال کے بارے میں :
18379 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جھوٹ سے انتہائی نفرت تھی ۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن عائشۃ (رض))
18379- كان أبغض الخلق إليه الكذب. "هب عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৮০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب ۔۔۔ اخلاق ، افعال اور اقوال کے بارے میں :
18380 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کوئی عمل کرتے تو بہت اچھی طرح پابندی کے ساتھ اس کو برقرار رکھتے ۔ (مسلم ، ابو داؤد عن عائشۃ (رض))
18380- كان إذا عمل عملا أثبته. "م د عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৮১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب ۔۔۔ اخلاق ، افعال اور اقوال کے بارے میں :
18381 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب علم ہوتا کہ آپ کے گھر والوں میں سے کسی نے جھوٹ بولنے کا ارتکاب کیا ہے تو آپ اس سے مسلسل کنارہ کشی فرماتے رہتے جب تک کہ وہ اس جھوٹ سے توبہ ظاہر نہ کرے ۔ (مسند احمد ، مستدرک الحاکم ، عن عائشۃ (رض))
18381- كان إذا اطلع على أحد من أهل بيته كذب كذبة لم يزل معرضا عنه حتى يحدث توبة. "حم ك عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৮২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب ۔۔۔ اخلاق ، افعال اور اقوال کے بارے میں :
18382 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں کوئی شخص آتا اور آپ اس کو مسرور اور خوش دیکھتے تو اس کا ہاتھ تھام لیتے ۔ (ابن سعد عن عکرمہ مرسلا)
18382- كان إذا أتاه رجل فرأى في وجهه بشرا أخذه بيده.
"ابن سعد عن عكرمة مرسلا".
"ابن سعد عن عكرمة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৮৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب ۔۔۔ اخلاق ، افعال اور اقوال کے بارے میں :
18383 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کسی شخص کی طرف سے کوئی ناگوار بات پہنچتی تو یوں نہ کہتے کہ فلاں شخص کو کیا ہوگیا کہ ایسا کہتا ہے۔ بلکہ یوں ارشاد فرماتے : لوگوں کا کیا حال ہوگیا ہے کہ ایسے ایسے کہتے ہیں۔ (ابوداؤد عن عائشۃ (رض))
18383- كان إذا بلغه عن الرجل الشيء لم يقل: ما بال فلان يقول، ولكن يقول: ما بال أقوام يقولون كذا وكذا. "د عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৮৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب ۔۔۔ اخلاق ، افعال اور اقوال کے بارے میں :
18384 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی بات سے راضی ہوتے تو سکوت (فرمانے کے ساتھ اس کا اظہار) کرتے تھے ۔ (ابن مندۃ عن سھل بن سعد الساعدی اخی سھل)
18384- كان إذا رضي شيئا سكت. "ابن مندة عن سهيل بن سعد الساعدي أخي سهل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৮৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب ۔۔۔ اخلاق ، افعال اور اقوال کے بارے میں :
18385 ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خادم سے (دل لگی کی باتوں میں) یہ بھی فرماتے تھے : کیا تم کو کسی چیز کی کوئی ضرورت ہے۔ (مسند احمد عن رجل)
18385- كان مما يقول للخادم: ألك حاجة؟. "حم عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৮৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب ۔۔۔ اخلاق ، افعال اور اقوال کے بارے میں :
18386 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی بات ناگوار گزرتی تو چہرے میں اس کا اثر دکھائی دیتا تھا ۔ (الاوسط للطبرانی عن انس (رض))
18386- كان إذا كره شيئا رئي ذلك في وجهه. "طس عن أنس".
তাহকীক: