কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৮৩৪৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت اور اس کے متعلق آداب :
18347 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب عورتوں کے پاس جاتے تو چار زانوں بیٹھتے اور بیوی کو بوسہ دیتے (ابن سعد عن ابی اسید الساعدی)
18347- كان إذا اجتلى النساء أقعى فقبل. "ابن سعد عن أبي أسيد الساعدي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৪৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت اور اس کے متعلق آداب :
18348 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (بیوی کی) زبان کو چوسا کرتے تھے (الترفقی فی جزنہ عن عائشۃ (رض))
18348- كان يمص اللسان. "الترفقي في جزئه عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৪৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18349 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیمار ہوجاتے تو ایک مٹھی کلونجی لے کر پھانک لیتے اور پھر پانی میں شہد مل کر نوش کرلیتے۔ (الخطیب فی التاریخ عن انس (رض))
18349- كان إذا اشتكى تقمح كفا من شونيز وشرب ماء وعسلا. "خط عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৫০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18350 ۔۔۔ جب کسی شخص کو سر میں درد ہوتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو حکم فرماتے کہ جاؤ پچھنے (سینگی) لگوالو ۔ اور جب کسی کے پاؤں میں تکلیف ہوتی تو فرماتے جا اور پاؤں میں مہندی لگالے (الکبیر للطبرانی عن سلمی امرا ( ابی رافع)
18350- كان إذا اشتكى أحد رأسه قال: اذهب فاحتجم، وإذا اشتكى رجله قال: اذهب فاخضبها بالحناء. "طب عن سلمى امرأة أبي رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৫১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18351 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بخار ہوجاتا تو پانی کا ایک مشکیزہ منگواتے اور اس کو اپنے سر پر ڈالتے اور غسل کرلیتے ۔ ( الکبیر للطبرانی مستدرک الحاکم عن سمرۃ (رض))
18351- كان إذا حم دعى بقربة من ماء فأفرغها على قرنه فاغتسل.

"طب ك عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৫২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18352 ۔۔۔ بسا اوقات آپ کو آدھا سر درد ہوجاتا تو آپ ایک دو دن باہر نہ نکلتے۔ ( ابن السنی وابو نعیم فی الطب عن بریدۃ (رض)) فائدہ :۔۔۔ باہر نہ نکلنے سے مراد گھر اور مسجد کے علاوہ اور جگہ کے لیے نہ نکلنا ہے۔
18352- كان ربما أخذته الشقيقة فيمكث اليوم واليومين لا يخرج.

"ابن السني وأبو نعيم في الطب عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৫৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18353 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب بھی کوئی زخم یا کانٹا لگتا تو اس پر مہندی لگا لیتے تھے (ابن ماجہ عن سلمی ام رافع مولاۃ ) آزاد کردہ باندی)
18353- كان لا يصيبه قرحة ولا شوكة إلا وضع عليها الحناء.

"هـ عن سلمى أم رافع مولاة رسول الله صلى الله عليه وسلم
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৫৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18354 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سر میں پچھنے لگواتے اور اس کو ام مغیث کہتے ۔ (التاریخ للخطیب عن ابن عمرو (رض))
18354- كان يحتجم في رأسه ويسميها أم مغيث. "خط عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৫৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18355 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اخدعین (گردن کی دونوں جانبوں میں مخفی رگ) میں اور کا ھل (گردن کی پشت پر پشت کے بالائی حصہ) میں پچھنے لگواتے تھے ۔ اور چاند کی سترہ انیس اور اکیس تاریخوں میں پچھنے لگواتے تھے ۔ (ترمذی ، مستدرک الحاکم عن ابن عمرو (رض))
18355- كان يحتجم في الأخدعين والكاهل، وكان يحتجم لسبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين. "ت ك عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৫৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18356 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پچھنے لگواتے تھے ۔ (بخاری ، مسلم عن انس (رض))
18356- كان يحتجم "ق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৫৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18357 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سر میں اور شانوں کے درمیان پچھنے لگواتے اور ارشاد فرماتے : جو ان (جگہوں کے) خونوں کو نکلوا دے تو اس کو کوئی نقصان نہ ہوگا خواہ وہ کسی چیز کے لیے کوئی علاج نہ کرے ۔ (ابوداؤد ، ابن ماجۃ عن ابی کشتر)
18357- كان يحتجم على هامته وبين كتفيه ويقول: من أهراق من هذه الدماء فلا يضره أن لا يتداوى بشيء لشيء. "د، هـ عن أبي كبشة"ٓ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৫৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18358 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نرمی کے ساتھ چڑھتے تھے اور بیری کے پتوں کے ساتھ سر دھولیا کرتے تھے ۔ (ابن سعد عن ابی جعفر مرسلا)
18358- كان يصعد بالسمسم ويغسل رأسه بالسدر. "ابن سعد عن أبي جعفر؛ مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৫৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18359 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) داغ لگوانے کو ناپسند کرتے تھے اور گرم کھانے کو بھی ناپسند فرماتے تھے ، اور ارشاد فرماتے تھے : ٹھنڈا کھانا کھاؤ اس میں برکت ہے اور گرم کھانے میں برکت نہیں ہے۔ (حلیۃ الاولیاء عن انس (رض))
18359- كان يكره الكي والطعام الحار ويقول: عليكم بالبارد فإنه ذو بركة ألا وإن الحار لا بركة له. "حل عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৬০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18360 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر رات سرمہ لگاتے تھے ، ہر مہینہ پچھنے لگواتے تھے اور ہر سال دوا پیتے تھے ۔ (الکامل لابن عدی عن عائشۃ (رض))
18360- كان يكتحل كل ليلة، ويحتجم كل شهر، ويشرب الدواء كل سنة.

"عد عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৬১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18361 ۔۔۔ جب آپ 6 کے گھر والوں کو بخاری آجاتا تو حساء بنانے کا حکم دیتے (آٹے کے ساتھ کچھ بھی ملا کر بنایا جانے والا کھانا) اور پھر اس کو چسکی چسکی پینے کا حکم دیتے اور ارشاد فرماتے یہ رنجیدہ کے دل کو جوڑتا ہے اور بیمار کے دل سے بیماری کو یوں کھینچ لیتا ہے جس طرح تمہارے چہرے سے میل کو پانی دھو دیتا ہے۔ (ترمذی ، ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
18361- كان إذا أخذ أهله الوعك أمر بالحساء فصنع، ثم أمرهم فحسوا منه وكان يقول: إنه ليرتق فؤاد الحزين ويسرو عن فؤاد السقيم كما تسرو إحدكن الوسخ بالماء عن وجهها. "ت هـ ك عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৬২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18362 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیمار ہوجاتے تو معوذتین پڑھ کر اپنے آپ پر دم کرلیتے حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : جب مرض شدت کی صورت اختیار کرجاتا تو میں یہ سورتیں پڑھ کر آپ کے ہاتھوں پر دم کرکے آپ کے ہاتھوں کو آپ کے جسم پر پھیرتی تھی آپ کے ہاتھوں کی برکت کی وجہ سے ۔ (بخاری مسلم ، ابو داؤد ، ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض))
18362- كان إذا اشتكى يقرأ على نفسه بالمعوذات وينفث فلما اشتد وجعه كنت أقرأ عليه وأمسح عنه بيده رجاء بركتها. "ق د هـ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৬৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18363 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کی نماز پڑھ لیتے تو اہل مدینہ اپنے اپنے برتنوں میں پانی بھر کر لاتے اور آپ ہر برتن میں ہاتھ ڈبوتے جاتے ۔ (پھر وہ اپنے ساتھ یہ برکت والا پانی لے جاتے) (مسند احمد ، مسلم عن انس (رض))
18363- كان إذا صلى الغداة جاء خدم أهل المدينة بآنيتهم فيها الماء فما يأتون بإناء إلا غمس يده فيه. "حم م عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৬৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18364 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیمار پڑجاتے تو جبرائیل (علیہ السلام) آپ پر ان کلمات کے دم کرتے تھے : ” بسم اللہ یبریک ومن کل داء یشفیک ومن شر حاسد اذا حسد وشرکل ذی عین للہ کا نام لیتا ہوں جو آپ کو اس مرض سے بری کرے گا اور آپ کو ہر بیماری سے شفاء دے گا اور ہر حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے اور ہر بد نظر کے شر سے آپ کو شفاء دے گا ۔ (مسلم عن عائشۃ (رض))
18364- كان إذا اشتكى رقاه جبريل: بسم الله يبريك ومن كل داء يشفيك ومن شر حاسد إذا حسد وشر كل ذي عين. "م عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৬৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18365 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آشوب چشم کا مرض ہوجاتا یا آپ کے کسی صحابی کو تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ کلمات پڑھ ” اللہم متعنی ببصر واجعلہ الوارث منی وارنی فی العدو ناری وانصرنی علی من ظلمنیے اللہ ! میری آنکھوں کے ساتھ فائدہ دے اور اس بینائی کو میرے آخر دم تک سلامت رکھ ! اور دشمن میں مجھے اپنا انتقام دکھا اور میرے ظالم دشمن پر میری مدد فرما ۔ (ابن السنی مستدرک الحاکم عن انس (رض))
18365- كان إذا أصابه رمد أو أحدا من أصحابه دعا بهؤلاء الكلمات: اللهم متعني ببصري واجعله الوارث مني، وأرني في العدو ثأري وانصرني على من ظلمني. "ابن السني ك عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩৬৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طب اور جھاڑ پھونک :
18366 ۔۔۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آنکھوں میں کسی تکلیف کا احساس ہوتا تو یہ دعا کر ” اللہم بارک لی فی ولا تض رہے اللہ ! مجھے اس میں برکت دے اور اس کو نقصان نہ پہنچنے دے ۔ (ابن السنی عن حکیم بن حزام)
18366- كان إذا خاف أن يصيب شيئا بعينه قال: اللهم بارك لي فيه ولا تضره. "ابن السني عن حكيم بن حزام".
tahqiq

তাহকীক: