কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৫২ টি
হাদীস নং: ১৮৩২৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح :
18327 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی عورتوں کے ساتھ خلوت فرماتے تو تمام انسانوں میں سب سے زیادہ نرم اور سب سے زیادہ ہنسنے بولنے اور مسکرانے والے ہوتے تھے ۔ (ابن سعد وابن عساکر عن عائشۃ (رض))
18327- كان إذا خلا بنسائه ألين الناس وأكرم الناس ضاحكا بساما.
"ابن سعد وابن عساكر عن عائشة".
"ابن سعد وابن عساكر عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩২৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح :
18328 ۔۔۔ جب کوئی شخص شادی کرتا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو مبارک باد دیتے تو فرماتے اللہ تجھے برکت دے اور اس میں تیرے لیے برکت رکھے اور تم دونوں کو خیر و بھلائی کے ساتھ اکٹھا رکھے ۔ (مسند احمد ، ترمذی ، نسائی ، ابو داؤد ، ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))
18328- كان إذا رفأ الإنسان إذا تزوج قال: بارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما في خير. "حم 4 ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩২৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح :
18329 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی کی شادی کراتے یا خود شادی فرماتے تو خشک کھجوریں تقسیم کرتے تھے ۔ (السنن للبیھقی عن عائشۃ (رض))
18329- كان إذا زوج أو تزوج امرأة نثر تمرا. "هق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৩০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح :
18330 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شادی کا حکم دیتے تھے اور تنہائی کی زندگی سے انتہائی سختی کے ساتھ ممانعت فرماتے تھے ۔ (مسند احمد عن انس (رض))
18330- كان يأمر بالباءة وينهى عن التبتل نهيا شديدا."حم عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৩১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح :
18331 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عورتوں کو نکاح کا پیغام دیتے اور فرماتے تم کو یہ ملے گا یہ ملے گا اور سعد کا پیالہ تم کو میری طرف سے ملتا رہے گا ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن سھل بن سعد)
18331- كان يخطب النساء ويقول: لك كذا وكذا وجفنة سعد تدور معي إليك كلما درت."طب عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৩২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح :
18332 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مخفی نکاح کو ناپسند کرتے تھے جب تک کہ دف نہ بجا لیا جاتا ۔ (مسند عبداللہ بن احمد عن ابی حسن المازنی)
18332- كان يكره نكاح السر حتى يضرب بدف. "عم عن أبي حسن المازني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৩৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح :
18333 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات ناپسند تھی کہ عورت کو خالی ہاتھ دیکھیں کہ اس میں مہندی اور خضاب کا رنگ نہ ہو۔ (السنن للبیھقی عن عائشۃ (رض))
18333- كان يكره أن يرى المرأة ليس في يدها أثر حناء وأثر خضاب. "هق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৩৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح :
18334 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اہل و عیال پر بہت مہربان تھے ۔ (الطیالسی عن انس (رض))
18334- كان رحيما بالعيال. "الطيالسي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৩৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح :
18335 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی لخت جگر فاطمۃ الزہرا (رض) کی خوشبو بہت زیادہ سونگھتے تھے (اس طرح کے ان کے ماتھے پر بوسہ دیتے تھے) (ابن عساکر عن عائشۃ (رض))
18335- كان كثيرا ما يقبل عرف فاطمة. "ابن عساكر عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৩৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ القسم (بیویوں کے ساتھ انصاف کا برتاؤ)
18336 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کوئی چیز (ہدیہ) لائی جاتی تو آپ تمام گھر والیوں کو تقسیم کرتے تھے تاکہ ان کے درمیان امتیاز اور فرق نہ ہو ۔ (مسند احمد عن ابن مسعود (رض))
18336- كان إذا يؤتى بالشيء أعطى أهل البيت جميعا كراهية أن يفرق بينهم.
"حم عن ابن مسعود".
"حم عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৩৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ القسم (بیویوں کے ساتھ انصاف کا برتاؤ)
18337 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر کا ارادہ کرتے تو اپنی عورتوں کے درمیان قرعہ ڈالتے اور جس کا نام نکلتا اس کو اپنے ساتھ سفر پر لے جاتے ۔ (بخاری ، مسلم ، ابوداؤد ، ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض))
18337- كان إذا أراد سفرا أقرع بين نسائه، فأيتهن خرج سهمها خرج بها معه. "ق د هـ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৩৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ القسم (بیویوں کے ساتھ انصاف کا برتاؤ)
18338 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی عورتوں کے درمیان (ہر چیز کی) تقسیم فرما دیا کرتے تھے اور عدل کے ساتھ کام لیتے تھے اور بارگاہ رب العزت میں عرض کرتے تھے ۔ اے اللہ ! جس چیز کا میں مالک ہوں اس میں میری یہ تقسیم ہے ، سو جس چیز (محبت قلبی) کا میں مالک نہیں بلکہ تو مالک ہے اس میں مجھے ملامت نہ فرما ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، نسائی ، ترمذی ، ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
18338- كان يقسم بين نسائه فيعدل ويقول: اللهم هذا قسمي فيما أملك فلا تلمني فيما تملك ولا أملك. "حم ك عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৩৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ القسم (بیویوں کے ساتھ انصاف کا برتاؤ)
18339 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بکری ذبح فرماتے تو ارشاد فرماتے یہ (کچھ) خدیجہ کی سہیلیوں کو دے آؤ۔ (مسلمعن عائشۃ (رض))
18339- كان إذا ذبح شاة قال: أرسلوا بها إلى أصدقاء خديجة. "م عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৪০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت اور اس کے متعلق آداب :
18340 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی کسی بیوی کے ساتھ مباشرت (آرام) فرمانا چاہتے اور وہ حائضہ ہوتی تو اس کو ازار باندھنے کا حکم دیدیتے ۔ پھر اس کے ساتھ ہم بستر ہوجاتے ۔ (بخاری ابو داؤد عن میمونۃ (رض))
18340- كان إذا أراد أن يباشر امرأة من نسائه وهي حائض أمرها أن تتزر، ثم يباشرها. "خ د عن ميمونة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৪১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت اور اس کے متعلق آداب :
18341 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی حائضہ بیوی کے ساتھ کچھ مباشرت کا ارادہ فرماتے تو اس کا شرمگاہ پر کپڑا ڈال دیتے تھے ۔ (ابو داؤد عن بعض امھات المؤمنین)
18341- كان إذا أراد من الحائض شيئا ألقى على فرجها ثوبا. "د عن بعض أمهات المؤمنين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৪২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت اور اس کے متعلق آداب :
18342 ۔۔۔ جب کسی بیوی کو آشوب چشم کا عارضہ لاحق ہوجاتا تو اس وقت تک اس کے پاس نہ جاتے جب تک وہ صحیح نہ ہوجاتی ۔ (ابو نعیم فی الطب عن ام سلمۃ (رض))
18342- كان إذا رمدت عين امرأة من نسائه لم يأتها حتى تبرأ عينها.
"أبو نعيم في الطب عن أم سلمة".
"أبو نعيم في الطب عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৪৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت اور اس کے متعلق آداب :
18343 ۔۔۔ حضور اپنی بیویوں کے ساتھ ازار کے اوپر مباشرت فرما لیتے تھے جب کہ وہ حائضہ ہوتی تھیں ۔ (مسلم ابو داؤد عن میمونۃ (رض))
18343- كان يباشر نساءه فوق الإزار وهن حيض. "م د عن ميمونة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৪৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت اور اس کے متعلق آداب :
1044 2 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی گھڑی میں رات اور دن میں اپنی بیویوں کے پاس چکر لگا لیتے تھے ۔ (بخاری نسائی عن انس (رض))
18344- كان يدور على نسائه في الساعة الواحدة من الليل والنهار. "خ ن عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৪৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت اور اس کے متعلق آداب :
18345 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک رات میں ایک غسل کے ساتھ تمام عورتوں کے پاس ہو آتے تھے ۔ (مسند احمد بخاری مسلم ابو داؤد ترمذی ، نسائی ، ابن ماجہ عن انس (رض))
18345- كان يطوف على جميع نسائه في ليلة بغسل واحد. "حم ق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৩৪৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت اور اس کے متعلق آداب :
18346 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین مرتبہ کے خون کو ناپسند کرتے تھے تین مرتبہ کے بعد مباشرت فرما لیتے تھے (الکبیر للطبرانی عن ام سلمہ (رض))
18346- كان يكره سورة الدم ثلاثا، ثم يباشر بعد الثلاث. "طب عن أم سلمة".
তাহকীক: