কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৮৩০৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18307 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی انگوٹھی چاندی کی اور اس کا نگینہ بھی چاندی کا تھا ۔ (بخاری عن انس (رض))
18307- كان خاتمه من فضة وكان فصه منه. "خ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩০৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18308 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنتے تھے (تاکہ دائیں کو فضیلت ملے )
18308- كان يكره أن يرى الخاتم. "طب عن عبادة بن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩০৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18309 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنتے تھے (تاکہ دائیں کو فضیلت ملے) (بخاری ترمذی عن ابن عمر مسلم نسائی عن انس (رض) مسند احمد ترمذی ابن ماجۃ عن عبداللہ بن جعفر)
18309- كان يتختم في يمينه. "خ ت عن ابن عمر؛ م ن عن أنس حم ت هـ عن عبد الله بن جعفر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩১০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18310 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (کبھی ) بائیں ہاتھ میں (بھی) انگوٹھی پہن لیتے تھے (مسلم عن انس ابو داؤد عن ابن عمر (رض))
18310- كان يتختم في يساره. "م عن أنس د عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩১১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18311 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے پھر اس کو بائیں ہاتھ میں بدل لیتے تھے۔ (الکامل لا بن عدی عن ابن عمر (رض) ابن عساکر عن عائشۃ (رض))
18311- كان يتختم في يمينه ثم حوله في يساره. "عد عن ابن عمر، ابن عساكر عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩১২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18312 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چاندی کی انگوٹھی پہنا کرتے تھے (فداہ ابی وامی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم))
18312- كان يتختم بالفضة. "طب عن عبد الله بن جعفر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩১৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18313 ۔۔۔ انگوٹھی کا نگینہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہتھیلی کے اندرونی حصے کی طرف رکھتے تھے (ابن ماجہ عن انس (رض) وعن ابن عمر (رض))
18313- كان يجعل فصه مما يلي كفه. "هـ - عن أنس وعن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩১৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18314 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بال صاف کرتے تھے تو نورہ (چونے کے پاؤڈر ) کے ساتھ بال صاف کرتے اور پہلے اپنی شرمگاہ کے بال خود صاف کرتے پھر باقی جسم کے اضافی بال آپ کے اہل خانہ صاف کرتے (ابن ماجہ عن ام سلمۃ (رض))
18314- كان إذا أطلى بدأ بعورته فطلاها بالنورة، وسائر جسده أهله.

"هـ عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩১৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18315 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چونے کے ساتھ بال صاف کرتے اور زیر ناف اور شرمگاہ کے بال اپنے ہاتھ سے صاف کرتے ۔ (ابن سعد عن ابراھیم وعن حبیب بن ابی ثابت مرسلا)
18315- كان إذا أطلى بالنورة ولي عانته وفرجه بيده. "ابن سعد عن إبراهيم وعن حبيب بن أبي ثابت، مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩১৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18316 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر ماہ چونا استعمال فرماتے اور ہر پندرہ دن میں اپنے ناخن کاٹ لیتے تھے ۔ (ابن عساکر عن ابن عمرو (رض))
18316- كان يتنور في كل شهر ويقلم أظفاره في كل خمسة عشر يوما.

"ابن عساكر عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩১৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18317 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حمام میں داخل ہوتے اور چونا استعمال کرتے تھے ۔ (ابن عساکر عن واثلہ (رض))
18317- كان يدخل الحمام ويتنور. "ابن عساكر عن واثلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩১৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18318 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ریش مبارک کے عرض وطول سے (زائد بال کاٹ) لیتے تھے ۔ (ترمذی عن ابن عمرو (رض))
18318- كان يأخذ من لحيته من عرضها وطولها. "ت عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩১৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18319 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بال اور ناخن دفن کرنے کا حکم دیتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن واثل بن حجر (رض))
18319- كان يأمر بدفن الشعر والأظفار. "طب عن وائل بن حجر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩২০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18320 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انسان کی سات چیزیں دفن کرنے کا حکم دیتے تھے ، بال ، ناخن ، خون ، حیض کے کپڑے کے ٹکڑے وغیرہ ، دانت ، خون کے لوتھڑے اور پیدائش کے وقت کی بچے کی جھلی ۔ (الحکیم عن عائشۃ (رض))
18320- كان يأمر بدفن سبعة أشياء من الإنسان: الشعر والظفر والدم والحيضة والسن والعلقة والمشيمة. "الحكيم عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩২১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18321 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مونچھوں کو تراش(کر ہلکا کر) لیتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ام عیاش ، حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آزاد کردہ باندی)
18321- كان يحفي شاربه. "طب عن أم عياش مولاته صلى الله عليه وسلم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩২২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18322 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ناخن کاٹ لیتے تھے ، اپنی مونچھیں ہلکی کرلیتے تھے اور یہ دونوں کام جمعے کے دن نماز جمعہ کے لیے جانے سے قبل کرتے تھے ۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
18322- كان يقلم أظفاره، ويقص شاربه يوم الجمعة قبل أن يروح إلى الصلاة.

"هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩২৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18323 ۔۔۔ جو شخص اسلام لے آتا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو ختنہ کرانے کا حکم دیتے تھے خواہ وہ شخص اسی سال کی عمر کو پہنچ چکا ہو ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن قتادہ الرھاوی)
18323- كان يأمر من أسلم أن يختتن، وإن كان ابن ثمانين سنة. "طب عن قتادة الرهاوي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩২৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح :
18324 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی خاتون کی شادی کرنا چاہتے تو پردے کے پیچھے سے اس سے بات کرتے اور پوچھتے : اے بیٹی ! فلاں شخص تجھے پیغام نکاح دیتا ہے اگر تو اس کو ناپسند کرتی ہے تو ناں کر دے کیونکہ کوئی شخص ناں کرنے سے شرم نہیں کرتا اور اگر تو اس کو پسند کرتی ہے تو تیرا خاموش رہنا ہی اقرار ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عمرو (رض))
18324- كان إذا أراد أن يزوج امرأة من نسائه يأتيها من وراء الحجاب فيقول لها: يا بنية إن فلانا قد خطبك، فإن كرهتيه فقولي: لا فإنه لا يستحي أحد أن يقول لا، وإن أحببت فإن سكوتك إقرار. "طب عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩২৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح :
18325 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی عورت کو پیغام نکاح دیتے تو فرماتے فلاں عورت کو سعد بن عبادہ (رض) کے پیالے کا ذکر کر دو ۔ (ابن سعد عن ابی بکر بن محمد بن محمد بن عمرو بن حزم وعن عاصم بن عمر بن قتادہ مرسلا) فائدہ : ۔۔۔ یہ پیالہ ثرید سے بھرا سعد بن عبادہ (رض) ہر روز حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھیجتے تھے ، اور کسی عورت کو نکاح کے پیغام دینے کا انتہائی مہذب طریقہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اختیار کرتے تھے کہ اگر وہ اس پیالے میں ہمارے ساتھ اکل وشرب کرنا چاہے تو بتادے ۔
18325- كان إذا خطب المرأة قال: اذكروا لها جفنة سعد بن عبادة.

"ابن سعد عن أبي بكر بن محمد بن محمد بن عمرو بن حزم وعن عاصم بن عمر بن قتادة، مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩২৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح :
18326 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی عورت کو پیغام نکاح دیتے اور انکار ہوجاتا تو دوبارہ اصرار نہیں کرتے تھے ، چنانچہ ایک مرتبہ کسی خاتون کو پیغام بھجوایا لیکن اس نے انکار کردیا بعد میں اس نے ہاں کہلوا بھیجی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہم نے تو تیرے علاوہ دوسرا بستر لے لیا ہے۔ (ابن سعد عن مجاھد مرسلا)
18326- كان إذا خطب فرد لم يعد، فخطب امراة فأبت، ثم عادت فقال: قد التحفنا لحافا غيرك. "ابن سعد عن مجاهد مرسلا".
tahqiq

তাহকীক: