কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৮২৮৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18287 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں کوئی وفد آتا تو آپ خود بھی اچھے کپڑے زیب تن فرماتے اور اپنے اصحاب کو بھی اس کی ہدایت فرماتے تھے ۔ (البغوی عن جندب بن مکیث)
18287- كان إذا قدم عليه الوفد لبس أحسن ثيابه وأمر علية أصحابه بذلك.

"البغوي عن جندب بن مكيث
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৮৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبویات :
18288 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فاغیہ خوشبو بہت پسند تھی ۔ (الاوسط للطبرانی عن شعب الایمان للبیہقی عن انس (رض)) فائدہ : ۔۔۔ فاغیہ حناء کی کلی کو کہتے ہیں ، نیز وہ پھول جو حناء کی شاخ کو الٹا گاڑنے سے نکلتا ہے اور وہ حناء سے زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ اور یوں بھی فاغیہ ہر خوشبودار کلی کو کہتے ہیں۔
18288- كان أحب الرياحين إليه الفاغية "طس، هب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৮৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبویات :
18289 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جب خوشبودار تیل لایا جاتا تو پہلے اس سے چاٹتے پھر اس کو لگا لیتے تھے ۔ (ابن عساکر عن سالم بن عبداللہ بن عمر ، والقاسم مرسلا)
18289- كان إذا أتي بمدهن الطيب لعق منه ثم ادهن."ابن عساكر عن سالم بن عبد الله بن عمر، والقاسم مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৯০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبویات :
18290 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک خوشبو تھی جس سے آپ خوشبو لگایا کرتے تھے ۔ (ابو داؤد عن انس (رض))
18290- كان له سكة يتطيب منها."د عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৯১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبویات :
18291 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خوشبو کو رد نہیں کرتے تھے ۔ (مسند احمد بخاری ، ترمذی ، نسائی ، ابن ماجۃ عن انس (رض))
18291- كان لا يرد الطيب. "حم خ4 ت ن هـ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৯২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبویات :
18292 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مشک لیتے اور اپنے سر اور ڈاڑھی پر مل لیتے تھے ۔ (مسند ابی یعلی عن سلمۃ بن الاکوع)
18292- كان يأخذ المسك فيمسح به رأسه ولحيته. "ع عن سلمة بن الأكوع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৯৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبویات :
18293 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی عورتوں کے گھروں سے خوشبو کی تلاش میں رہتے تھے ۔ (الطیالسی عن انس (رض))
18293- كان يتتبع الطيب من رباع النساء. "الطيالسي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৯৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبویات :
18294 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خالص اگر (لکڑی) کے دھوئیں کے ساتھ خوشبو لیتے تھے اور کبھی کافور کے ساتھ ملا کر اس کی دھونی کی خوشبو لیتے تھے ۔ (مسلم عن ابن عمرو (رض))
18294- كان يستجمر بالألوة غير مطراة وبكافور يطرحه مع الألوة. "م عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৯৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبویات :
18295 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فاغیہ خوشبو بہت پسند تھی ۔ (مسند احمد عن انس (رض))
18295- كان يعجبه الفاغية. "حم عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৯৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبویات :
18296 ۔۔۔ عمدہ خوشبو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نہایت مرغوب تھی ۔ (ابو داؤد مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
18296- كان يعجبه الريح الطيبة. "د ك عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৯৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبویات :
18297 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حناء کی بو ناپسند تھی ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، نسائی عن عائشۃ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ فاغیہ خوشبو آپ کو پسند تھی وہ حناء کی کلی یا اور پھولوں کی کلی کی خوشبو کہلاتی ہے جبکہ حناء (مہندی) پسی ہوئی جو ہاتھوں پر لگاتے ہیں اس کی بو آپ کو پسند نہ تھی ۔
18297- كان يكره ريح الحناء. "حم د ن عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৯৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبویات :
18298 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جہاں کہیں جاتے تھے آپ کے جسم کی عمدہ خوشبو پہلے ہی وہاں آپ کی آمد کی خبر پہنچا دیتی تھی ۔ (ابن سعد عن ابراھیم مرسلا)
18298- كان يعرف بريح الطيب إذا أقبل."ابن سعد عن إبراهيم، مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৯৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبویات :
18299 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تیل لگاتے تھے تو پہلے اپنی بائیں ہتھیلی پر تیل ڈال لیتے تھے پھر (دائیں ہاتھ کی انگلیوں کے ساتھ) پہلے ابروؤں پر پھر آنکھوں پر اور پھر سر پر لگاتے تھے ۔ (الشیرازی فی الالقاب عن انس رضی
18299- كان إذا ادهن صب في راحته اليسرى فبدأ بحاجبيه ثم عينيه ثم رأسه.

"الشيرازي في الألقاب عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩০০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18300 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھتے تو یہ دعا پڑھ ” الحمد للہ الذی سوی خلقی فعدلہ و کرم صورۃ وجھہ فحسنھا وجعلنی من المسلمین “۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے اچھی حالت پر پیدا کیا ٹھیک ٹھیک بنایا میرے چہرے کو عزت بخشی اور اس کو حسین بنایا اور مجھے مسلمانوں میں سے بنایا ۔ (ابن السنی عن انس (رض))
18300- كان إذا نظر وجهه في المرآة قال: الحمد لله الذي سوى خلقي فعدله، وكرم صورة وجهي فحسنها، وجعلني من المسلمين. "ابن السني عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩০১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18301 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئینہ دیکھتے تو یہ دعا پڑھ ” الحمد للہ الذی حسن خلقی وخلقی وزان منی ماشان من غیری “۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے میری تخلیق اچھی کی اور میرے اخلاق اچھے بنائے اور اوروں کی جو چیزیں عیب دار بنائیں وہ میرے لیے زینت دار حسین و جمیل بنائیں ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سرمہ لگاتے تو دو دو سلائیاں دونوں آنکھوں میں لگاتے اور ایک ایک سلائی دونوں آنکھوں میں لگاتے ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب جوتا پہنتے تھے تو پہلے دائیں پاؤں میں پہنتے تھے ۔ اور جب جوتے نکالتے تو پہلے بایاں جوتا نکالتے ، جب مسجد میں داخل ہوتے تو پہلے اپنا دایاں پاؤں مسجد میں داخل کرتے اور ہر چیز کے دینے لینے میں (دایاں ہاتھ اور) دائیں طرف کو پسند کرتے تھے ۔ (مسند ابی یعلی ، الکبیر للطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
18301- كان إذا نظر في المرآة قال: الحمد لله الذي حسن خلقي وخلقي وزان مني ما شان من غيري، وإذا اكتحل جعل في كل عين اثنتين وواحدة بينهما، وكان إذا لبس نعله بدأ باليمين، وإذا خلع خلع اليسرى، وكان إذا دخل المسجد أدخل رجله اليمنى، وكان يحب التيمن في كل شيء أخذا وإعطاء. "ع طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩০২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18302 ۔۔۔ یہ بات حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نہایت شاق اور ناگوار گزرتی تھی کہ آپ کے بدن سے کسی طرح کی بدبو آئے ۔ (ابوداؤد عن عائشۃ (رض))
18302- كان يشتد عليه أن يوجد منه الريح. "د عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩০৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18303 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عجمیوں کی مخالفت میں بالوں کو رنگنے کا حکم دیتے تھے ۔ (مثلا سفید بالوں کو مہندی کے خضاب کا حکم دیتے تھے) (الکبیر للطبرانی ، عن عتبۃ بن عبد)
18303- كان يأمر بتغيير الشعر مخالفة للأعاجم. "طب عن عتبة بن عبد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩০৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18304 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سرمہ لگاتے تو طاق عدد میں لگاتے تھے اور جب دھونی کی خوشبو لیتے وہ بھی طاق مرتبہ لیتے۔ (مسند احمد عن عقبۃ بن عامر)
18304- كان إذا اكتحل اكتحل وترا، وإذا استجمر استجمر وترا.

"حم عن عقبة بن عامر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩০৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18305 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک سرمہ دانی تھی ہر رات اس سے تین سلائیاں دائیں آنکھ میں اور تین سلائیاں بائیں آنکھ میں لگاتے تھے ۔ (ترمذی ، ابن ماجۃ عن ابن عباس (رض))
18305- كان له مكحلة يكتحل منها كل ليلة ثلاثة في هذه وثلاثة في هذه.

"ت هـ عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৩০৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیب وزینت :
18306 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور چاندی کا نگینہ حبشی (سیاہ) تھا ۔ (مسلم عن انس (رض))
18306- كان خاتمه من ورق وكان فصه حبشيا. "م عن أنس"
tahqiq

তাহকীক: