কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৮২৬৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18267 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نیا کپڑا پہنتے تو اس کا نام لیتے یعنی قمیص ہے یا عمامہ یا چادر پھر یہ دعا پڑھ ” اللہم لک الحمد انت کسوتنیہ اسالک من خیرہ وخیر ما صنع لہ واعوذبک من شرہ وشرما صنع ل ہے اللہ ! تیرے لیے تمام تعریفیں ہیں تو نے مجھے اس لباس کے ساتھ زینت بخشی ، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس لباس کی خیر کا اور جس کے لیے اس کو بنایا گیا ہے اس کی خیر کا اور تیری پناہ مانگتا ہوں اس کے شر سے اور اس کے لیے اس کو بنایا گیا ہے اس کے شر سے ۔ (مسند احمد ، ابوداؤد، ترمذی ، مستدرک الحاکم عن ابی سعید (رض))
18267- كان إذا استجد ثوبا سماه باسمه قميصا أو عمامة أو رداء ثم يقول: اللهم لك الحمد أنت كسوتنيه أسألك من خيره وخير ما صنع له، وأعوذ بك من شره وشر ما صنع له. "حم، د ت ك عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18268 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نیا کپڑا پہنتے تو جمعہ کے دن پہنا کرتے تھے ۔ (الخطیب فی التاریخ عن انس (رض))
18268- كان إذا استجد ثوبا لبسه يوم الجمعة. "خط عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18269 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب عمامہ پہنتے تو دونوں شانوں کے درمیان شملہ لٹکا دیتے تھے ۔ (ترمذی عن ابن عمرو (رض))
18269- كان إذا اعتم سدل عمامته بين كتفيه. "ت عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18270 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عمامہ کو سر پر گھماتے اور سر کے پچھلے حصے کی طرف دبا دیتے تھے اور شانوں کے درمیان اس کی چوٹی چھوڑ دیتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی ، شعب الایمان للبیہقی عن ابن عمرو (رض))
18270- كان يدير العمامة على رأسه، ويغرزها من ورائه، ويرسل لها ذؤابة بين كتفيه. "طب هب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18271 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قمیص پہنتے تو دائیں طرف سے شروع کرتے تھے ۔ (مثلا پہلے دایاں بازو پہنتے) ۔ (ترمذی عن ابوہریرہ (رض))
18271- كان إذا لبس قميصا بدأ بميامنه. "ت3 عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18272 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قمیص (جبر کی مانند) ٹخنوں سے اوپر تک ہوتی تھی ، اور آستینیں انگلیوں کے برابر ہوتی تھیں ۔ (مستدرک الحاکم عن ابن عباس (رض))
18272- كان قميصه فوق الكعبين، وكان كمه مع الأصابع. "ك عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18273 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قمیص کی آستینیں پہنچوں تک ہوتی تھیں ، (ابوداؤد ، ترمذی عن اسماء بنت یزید)
18273- كان كم قميصه إلى الرسغ. "دت عن أسماء بنت يزيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18274 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک چادر تھی جس کو آپ عیدین اور جمعہ میں پہنچتے تھے ۔ (السنن للبیہقی عن جابر (رض))
18274- كان له برد يلبسه في العيدين والجمعة. "هق عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18275 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک چادر تھی جو ورس (ایک گھاس ہے تیل کی مانند جس سے رنگائی کی جاتی ہے) اور زعفران کے ساتھ رنگی ہوئی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو زیب تن فرما کر اپنی عورتوں کے پاس جاتے تھے ۔ جب ایک کی باری ہوتی تو اس پر پانی کے چھینٹے مار لیتے ۔ جب دوسری بیوی کی باری ہوتی پھر پانی کے چھینٹے مار لیتے اور جب تیسری کی باری ہوتی تو پھر پانی کے چھینٹے اس پر مار لیتے تھے (اسی طرح سب کے ساتھ کرتے) ۔ (الخطیب فی التاریخ عن انس (رض))
18275- كان له ملحفة مصبوغة بالورس والزعفران يدور بها على نسائه، فإذا كانت ليلة هذه رشتها بالماء، وإذا كانت ليلة هذه رشتها بالماء وإذا كانت ليلة هذه رشتها بالماء. "خط عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18276 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لباس میں حریر کی جو آمیزش ہوتی تھی اس کو چن چن کر نکال دیتے تھے ۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ (رض))
18276- كان يتبع الحرير من الثياب فينزعه. "حم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18277 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ازار کو سامنے کی طرف سے قدرے جھکا لیتے تھے اور پیچھے کی طرف سے قدرے اٹھالیتے تھے ۔ (ابن سعد عن یزید بن حبیب مرسلا)
18277- كان يرخي الإزار من بين يديه ويرفعه من ورائه. "ابن سعد عن يزيد بن حبيب، مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18278 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اکثر وبیشتر (عمامہ اور ٹوپی کے نیچے) کوئی کپڑا ضرور رکھتے تھے (جو سر کے میل کو جذب کرتا رہتا تھا) ۔ (ترمذی فی الشمائل ، شعب الایمان للبیہقی عن انس (رض))
18278- كان يكثر القناع. "ت في الشمائل هب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৭৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18279 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکثر سر پر کپڑے کا ٹکڑا رکھتے تھے اور تیل کثرت کے ساتھ استعمال کرتے تھے اور ڈاڑھی مبارک کو کنگھی کرتے تھے ۔ (شعب الایمان للبیہقی عن سھل بن سعد)
18279- كان يكثر القناع ويكثر دهن رأسه ويسرح لحيته. "هب عن سهل بن سعد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৮০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18280 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیٹیوں کو ریشم اور دیباج کی اوڑھنیاں سر پر ڈالتے تھے ۔ (ابن النجار عن ابن عمرو (رض))
18280- كان يكسو بناته خمر القز والإبريسم. "ابن النجار عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৮১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18281 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سرخ چادر کو عیدین اور جمعہ میں زیب تن فرمایا کرتے تھے ۔ (السنن للبیہقی عن جابر (رض))
18281- كان يلبس برده الأحمر في العيدين والجمعة. "هق عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৮২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18282 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چھوٹی آستینوں اور چھوٹے دامن کی قمیص بھی پہنا کرتے تھے ۔ (ابن ماجۃ عن ابن عباس (رض))

کلام : ۔۔۔ زوائد ابن ماجہ میں ہے کہ اس روایت کی سند میں مسلم بن کیسان کوفی ایک راوی ہے جس کے ضعیف ہونے پر سب کا اتفاق ہے۔ اس وجہ سے یہ روایت ضعیف ہے۔
18282- كان يلبس قميصا قصير الكمين والطول. "هـ عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৮৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18283 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ٹخنوں سے اوپر دامن کی اور انگلیوں کے پوروں تک آستینوں والی قمیص زیب تن فرمایا کرتے تھے ۔ (ابن عساکر عن ابن عباس (رض))
18283- كان يلبس قميصا فوق الكعبين مستوي الكمين بأطراف أصابعه.

"ابن عساكر عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৮৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18284 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفید ٹوپی پہنا کرتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عمرو (رض))
18284- كان يلبس قلنسوة بيضاء. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৮৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18285 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سر پر چپک جانے والی سفید ٹوپی پہنا کرتے تھے ۔ (ابن عساکر عن عائشۃ (رض))
18285- كان يلبس قلنسوة بيضاء لاطئة. "ابن عساكر عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৮৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18286 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ٹوپی عمامہ کے ساتھ اور بغیر عمامہ کے بھی پہنا کرتے تھے اور عمامہ بھی بغیر ٹوپی کے باندھ لیا کرتے تھے ۔ نیز یمنی ٹوپی بھی پہنا کرتے تھے جو سفید اور موٹی سلی ہوتی تھیں ، جبکہ جنگوں میں کانوں تک ڈھانپنے والی (دھات کی) ٹوپی پہنتے تھے ۔ بسا اوقات یوں بھی کرتے کہ ٹوپی سر سے اتار کر بطور سترہ کے سامنے رکھ لیتے اور پھر نماز پڑھ لیتے ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات شریفہ میں سے یہ بات بہت اہم تھی کہ آپ اپنے اسلحہ جات ، جانور مویشی اور سازوسامان کا نام رکھ دیتے تھے ۔ (الرویانی ، ابن عساکر عن ابن عباس (رض))
18286- كان يلبس القلانس تحت العمائم وبغير العمائم، ويلبس العمائم بغير القلانس، وكان يلبس القلانس اليمانية وهن البيض المضربة ويلبس ذوات الآذان في الحرب، وكان ربما نزع قلنسوته فجعلها سترة بين يديه وهو يصلي، وكان من خلقه أن يسمي سلاحه ودوابه ومتاعه. "الروياني وابن عساكر عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক: