কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৮২৪৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18247 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رات کو جب بھی آنکھ کھلتی تو مسواک ضرور فرماتے ۔ (ابن نصر عن ابن عمرو (رض))
18247- كان لا يتعار من الليل إلا أجرى السواك على فيه. "ابن نصر عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18248 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات یا دن کو جب بھی نیند فرماتے اور آنکھ کھلتی تو مسواک ضرور فرماتے تھے ۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ، ابو داؤد عن عائشۃ (رض))
18248- كان لا يرقد من ليل ولا نهار فيستيقظ إلا تسوك [قبل أن يتوضأ] .

"ش د عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18249 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سونے سے پہلے مسواک ضرور کیا کرتے تھے ۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))
18249- كان لا ينام حتى يستن. "ابن عساكر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18250 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوتے وقت اپنے سرہانے مسواک ضرور رکھتے تھے ۔ پھر جب اٹھتے تو مسواک سے شروعات کرتے ۔ (مسند احمد ، مستدرک الحاکم محمد بن نصر عن ابن عمرو (رض))
18250- كان لا ينام إلا والسواك عند رأسه، فإذا استيقظ بدأ بالسواك.

"حم ك ومحمد بن نصر عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18251 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تک سورة بنی اسرائیل اور سورة زمر نہ تلاوت فرما لیتے تھے سوتے نہ تھے ۔ (مسند احمد ، ترمذی ، مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
18251- كان لا ينام حتى يقرأ بني إسرائيل والزمر. "حم ت ك عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18252 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورة الم سجدہ اور تبارک الذی پڑھنے بغیر سوتے نہ تھے ۔ (مسند احمد ترمذی ، نسائی ، مستدرک الحاکم عن جابر (رض))
18252- كان لا ينام حتى يقرأ ألم تنزيل السجدة وتبارك الذي بيده الملك.

"حم ت ن ك عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18253 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بستر ایسا ہوتا تھا جیسا کسی انسان کے لیے قبر میں بچھایا جاتا ہے اور جائے نماز آپ کے ساہانے ہوتی تھی۔ (ترمذی فی الشمائل عن حفصہ (رض))
18253- كان فراشه نحوا مما يوضع للإنسان في قبره وكان المسجد عند رأسه.

"د عن بعض آل أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18254 ۔۔۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بستر کھردے اون کا ہوتا تھا۔ (ترمذی فی الشمائل عن حفصہ (رض))
18254- كان فراشه مسحا. "ت3 في الشمائل عن حفصة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18255 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک لکڑی بڑا برتن ہوتا تھا جو آپ کی چارپائی کے نیچے رکھا رہتا تھا آپ رات کے وقت اس میں پیشاب کرتے تھے ۔ (ابو داؤد ، نسائی مستدرک الحاکم عن امیہ بنت رقیقۃ)
18255- كان له قدح من عيدان تحت سريره يبول فيه بالليل. "د ن ك عن أميمة بنت رقيقة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18256 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تکیہ جس کو رات کے وقت سر کے نیچے رکھتے تھے چمڑے کا ہوتا تھا اور اس میں کھجور کی چھال بھری ہوتی تھی ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ترمذی ، ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض))
18256- كان وسادته التي ينام عليها بالليل من أدم حشوها ليف. "حم د ت هـ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18257 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کوئی بھی سونے کا ارادہ کرتی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو حکم فرماتے کہ تینتیں مرتبہ الحمداللہ کہے تنیتیں مرتبہ سبحان اللہ اور تینتیں مرتبہ اللہ اکبر کہے۔ (ابن مندہ عن حلبس)
18257- كان يأمر نساءه إذا أرادت إحداهن أن تنام أن تحمد ثلاثا وثلاثين، وتسبح ثلاثا وثلاثين، وتكبر ثلاثا وثلاثين. "ابن منده عن حلبس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18258 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ناموں کے حساب سے تعبیر دیا کرتے تھے (الزار عن انس (رض))
18258- كان يعبر على الأسماء. "البزار عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18259 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اچھے خواب پسند تھے (مسند احمد نسائی عن انس (رض))
18259- كان يعجبه الرؤيا الحسنة. "حم ن عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18260 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جنبی حالت میں بھی سو جاتے اور پانی کو چھوتے تک نہ تھے ۔ (مسند احمد ترمذی نسائی ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض))
18260- كان ينام وهو جنب لا يمس ماء. "حم3 ت ن هـ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18261 ۔۔۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سردیوں میں جمعہ کی رات گھر میں بستر کرتے تھے اور گرمیوں میں جمعہ کی رات گھر سے نکل جاتے تھے اور جب نیا لباس زیب تن کرتے تو اللہ کی حمد کرتے اور دو رکعت نماز پڑھتے اور پرانے کپڑے بھی پہنتے تھے ۔ (الخطیب فی التاریخ ، ابن عساکر عن ابن عباس (رض))
18261- كان إذا جاء الشتاء دخل البيت ليلة الجمعة، وإذا جاء الصيف خرج ليلة الجمعة، وإذا لبس ثوبا جديدا حمد الله وصلى ركعتين وكسا الخلق.

"خط وابن عساكر عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18262 ۔۔۔ گرمیوں میں باہر ہوتے تو جمعہ کی رات کو باہر رہنا چاہتے تھے اور سردیوں میں گھر میں جانا چاہتے تو جمعہ کی رات کو داخل ہونا پسند کرتے تھے ۔ (ابن السنی وابو نعیم فی الطب عن عائشۃ (رض))
18262- كان إذا ظهر في الصيف استحب أن يظهر ليلة الجمعة، وإذا دخل البيت في الشتاء استحب أن يدخل ليلة الجمعة. "ابن السني، وأبو نعيم في الطب عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18263 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا پسندیدہ رنگ سبز تھا ۔ (الاوسط للطبرانی ، ابن السنی ، ابو نعیم فی الطب عن انس (رض))
18263- كان أحب الألوان إليه الخضرة. "طس ابن السني وأبو نعيم في الطب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18264 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کپڑوں میں پسند قمیص تھی ۔ (ابوداؤد ، ترمذی مستدرک الحاکم عن ام سلمۃ (رض))
18264- كان أحب الثياب إليه القميص. "د ت، ك عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18265 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کپڑوں میں محبوب یمنی چادر تھی ۔ (بخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، نسائی عن انس (رض))
18265- كان أحب الثياب إليه الحبرة. "ق د ن عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৬৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لباس :
18266 ۔۔۔ رنگائی میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو زرد رنگ پسند تھا ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن ابی اوفی)
18266- كان أحب الصبغ إليه الصفرة. "طب عن ابن أبي أوفى".
tahqiq

তাহকীক: