কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৫২ টি

হাদীস নং: ১৮২২৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پینا :
18228 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پانی پیتے تو دو مرتبہ سانس لیتے تھے ۔ (ترمذی ، ابن ماجہ عن ابن عباس (رض))

کلام : ۔۔۔ امام ترمذی (رح) فرماتے ہیں یہ روایت ضعیف ہے۔
18227- كان إذا شرب تنفس ثلاثا ويقول: هو أهنأ وأمرأ وأبرأ. "حم ق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২২৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پینا :
18229 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب پانی پیتے تو تین مرتبہ سانس لیتے اور ہر سانس میں بسم اللہ کہتے اور آخر میں اللہ کا شکر ادا کرتے ۔ (ابن السنی ، الکبیر للطبرانی ، عن ابن مسعود (رض))
18228- كان إذا شرب تنفس مرتين. "ت، هـ عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২২৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پینا :
18230 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک شیشے کا پیالہ تھا جس میں آپ پانی پیتے تھے ۔ (ابن ماجہ عن ابن عباس (رض))

کلام : ۔۔۔ زوائد ابن ماجہ میں ہے کہ اس کی سند میں مندل بن علی اور محمد بن اسحق دونوں ضعیف راوی ہیں۔
18229- كان إذا شرب تنفس في الإناء ثلاثا يسمي عند كل نفس، ويشكر في آخرهن. "ابن السني، طب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৩০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پینا :
18230 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک شیشے کا پیالہ تھا جس میں آپ پانی پیتے تھے ۔ (ابن ماجہ عن ابن عباس (رض))
18230- كان [لرسول الله صلى الله عليه وسلم] قدح قوارير يشرب فيه.

"هـ عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৩১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پینا :
18231 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چشموں کی طرف سے پانی منگواتے تھے اور پیتے تھے اور اس میں مسلمانوں کے ہاتھوں کی برکت کی امید کرتے تھے ۔ (کیونکہ چشمے پر تمام لوگ آتے جاتے ہیں اور پانی استعمال کرتے ہیں) ۔ (الاوسط للطبرانی ، حلیۃ الاولیاء عن ابن عمرو (رض))
18231- كان يبعث إلى المطاهر فيؤتى بالماء فيشربه يرجو بركة أيدي المسلمين.

"طس حل عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৩২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پینا :
18232 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے بئر سقیان سے میٹھا پانی لایا جاتا تھا ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
18232- كان يستعذب له الماء من بيوت السقيا وفي لفظ: يستقى له الماء العذب من بئر السقيا. "حم د ك عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৩৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پینا :
18233 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین سانسوں میں پانی پیتے تھے پہلے بسم اللہ پڑھتے اور آخر میں الحمد للہ کہتے ۔ (ابن السنی عن نوفل بن معاویۃ)
18233- كان يشرب بثلاثة أنفاس يسمي الله في أوله، ويحمد الله في آخره.

"ابن السني عن نوفل بن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৩৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18234 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بستر پر جاتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو دائیں رخسار کے نیچے رکھتے تھے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن حفصۃ (رض))
18234- كان إذا أخذ مضجعه جعل يده اليمنى تحت خده الأيمن. "طب عن حفصة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৩৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18235 ۔۔۔ رات کے وقت جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بستر پر لیٹتے تو اپنا ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھتے پھر کہ ” باسمک اللہم احی وباسمک اموتے اللہ ! میں تیرے نام کے ساتھ مرتا ہوں (سوتا ہوں) اور تیرے نام کے ساتھ جیتا ہوں (جاگتا ہوں) ۔ اور جب جاگتے تو کہ ” الحمد للہ الذی احیانا بعد ما اماتنا والیہ النشور “۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ جس نے ہم کو موت دینے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔ (مسند احمد ، مسلم ، نسائی عن البراء ، مسند احمد ، بخاری ، ترمذی ، ابو داؤد ، نسائی ابن ماجۃ عن حذیفہ (رض) ، مسنداحمد ، بخاری ، مسلم عن ابی ذر (رض))
18235- كان إذا أخذ مضجعه من الليل وضع يده تحت خده ثم يقول: باسمك اللهم أحيى وباسمك أموت، وإذا استيقظ قال: الحمد لله الذي أحيانا بعد ما أماتنا وإليه النشور.

"حم م ن عن البراء؛ حم خ، عن حذيفة؛ حم ق عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৩৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18236 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو بستر پر لیٹتے تو یہ دعا پڑھ بسم اللہ وضعت جنبی ، اللہم اغفرلی ذنبی واخسا شیطانی ، وفک رھانی وثقل میزانی واجعلنی فی الندی الاعلی للہ کے نام کے ساتھ میں نے پہلو ڈالا ۔ اے اللہ ! میرے گناہوں کی مغفرت فرما ، میرے شیطان کو خائب و خاسر کر ، میری گردن کو آزاد کر ، میرے میزان عمل کو وزن دار کر اور مجھے ملاء اعلی میں شامل کر دے ۔ (ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن ابی الازھر)
18236- كان إذا أخذ مضجعه من الليل قال: بسم الله وضعت جنبي، اللهم اغفر لي ذنبي واخسأ شيطاني، وفك رهاني، وثقل ميزاني واجعلني في الندي الأعلى. "د ك عن أبي الأزهر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৩৭
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18237 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بستر پر جاتے تو سورة کافرون پڑھتے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن عباد بن اخضر)
18237- كان إذا أخذ مضجعه قرأ {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} حتى يختمها. "طب عن عباد بن أخضر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৩৮
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18238 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جنبی حالت میں سونے کا ارادہ کرتے تو اپنی شرم گاہ کو دھولیتے اور نماز کی طرح کا وضو کرلیتے ۔ (بخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض))
18238- كان إذا أراد أن ينام وهو جنب غسل فرجه، وتوضأ وضوءه للصلاة.

"ق د ن هـ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৩৯
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18239 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب جنبی حالت میں سونے کا ارادہ کرتے تو نماز کا وضو کرتے اور اگر اس حالت میں کھانے پینے کا ارادہ ہوتا تو اپنے ہاتھوں کو دھو کر کھا پی لیتے ۔ (ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجہ عن عائشۃ (رض))
18239- كان إذا أراد أن ينام وهو جنب توضأ وضوءه للصلاة، وإذا أراد أن يأكل أو يشرب وهو جنب غسل يديه، ثم يأكل ويشرب. "د ن هـ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪০
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18240 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سونے کا ارادہ کرتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے رخسار کے نیچے رکھ کر یہ دعا تین مرتبہ پڑھ ” اللہم قنی عذابک یوم تبعث عبادک اللہ ! مجھے اپنے عذاب سے بچائیے گا جس دن تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا ۔ (ابو داؤد عن حفصۃ (رض))
18240- كان إذا أراد أن يرقد وضع يده اليمنى تحت خده، ثم يقول: اللهم قني عذابك يوم تبعث عبادك ثلاث مرات. "د عن حفصة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪১
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18241 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے بستر پر جاتے تو یہ دعا پڑھ ” الحمد للہ اطعمنا وسقانا وکفانا واوانا فکم ممن لا کافی لہ ولا مووی لہ “۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہم کو کھلایا اور پلایا اور ہم کو (ہر بات میں) کفایت بخشی اور ہم کو ٹھکانا دیا ، پس کتنے لوگ ہیں جن کی کفایت کرنے والا کوئی نہیں اور نہ ان کو کوئی ٹھکانا دینے والا ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ترمذی ، ابو داؤد ، نسائی عن انس (رض))
18241- كان إذا أوى إلى فراشه قال: الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وكفانا وآوانا، فكم ممن لا كافي له ولا مؤوي له. "حم، م عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪২
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18242 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فداہ وابی وامی کو جب رات کے پہر بھوک کی وجہ سے تکلیف اور پریشانی لاحق ہوتی تو یہ کلمات پڑھ ” لا الہ الا اللہ الواحد القھار رب السموات والارض وما بینھما العزیز الغفار للہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے زبردست ہے آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان کا پروردگار ہے غالب ہے ، بخشنے والا ہے۔ (نسائی ، مستدرک الحاکم عن عائشۃ (رض))
18242- كان إذا تضور من الليل قال: لا إله إلا الله الواحد القهار رب السموات والأرض وما بينهما العزيز الغفار. "ن ك عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪৩
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18243 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جب رات کو آنکھ کھلتی تو یہ دعا پڑھتے رب اغفر وارحم واحد للسبیل الاقومے پروردگار مغفرت فرما ، رحم فرما اور درست راہ کی ہدایت بخش ۔ (محمد بن نصر فی الصلوۃ عن ام سلمۃ (رض))
18243- كان إذا تعار من الليل قال: رب اغفر وارحم واهد للسبيل الأقوم.

"محمد بن نصر في الصلاة عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪৪
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18244 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سوتے تھے تو منہ سے پھونکنے کی آواز آتی رہتی تھی ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم عن ابن عباس (رض))
18244- كان إذا نام نفخ. "حم ق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪৫
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18245 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سوتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے رخسار کے نیچے رکھ لیتے اور یہ دعا پڑھ ” اللہم قنی عذابک یوم تبعث عبادک “۔ (مسند احمد ، ترمذی ، نسائی عن البراء ، مسند احمد ترمذی عن حذیفہ (رض) ، مسند احمد ابن ماجۃ عن ابن مسعود (رض))
18245- كان إذا نام وضع يده اليمنى تحت خده وقال: اللهم قني عذابك يوم تبعث عبادك.

"حم ت ن عن البراء؛ حم ت عن حذيفة حم هـ عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪৬
آنحضرت کے اخلاق وعادات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیند (استراحت)
18246 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی شخص کو چہرے کے بل سویا ہوا پاتے اور دیکھتے کہ اس کی سرین سے کپڑا کھسک گیا ہے تو اس کو لات مار کر اٹھاتے اور فرماتے سونے کی یہ ہئیت اللہ کو سب سے زیادہ ناپسند ہے۔ (مسند احمد ، عن الشرید بن سوید)
18246- كان إذا وجد الرجل راقدا على وجهه ليس على عجزه شيء ركضه برجله وقال: هي أبغض الرقدة إلى الله. "حم عن الشريد بن سويد".
tahqiq

তাহকীক: