কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قصاص کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৭৯ টি

হাদীস নং: ৩৯৯৩৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الا کمال
٣٩٩٢٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے سامنے سب سے زیادہ جراءت کرنے والا وہ ہے جو حرم میں قتل کرے یا اپنے مقتول کے قاتل کے علاوہ کسی کو قتل کرے، یا جاہلیت کے بدلہ میں کسی کو قتل کرے۔ مسند احمد عن ابن۔ عمرو
39925- إن أعدى الناس على الله من قتل في الحرم أو قتل غير قاتله أو قتل بذحول الجاهلية."حم - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৩৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الا کمال
٣٩٩٢٦۔۔۔ جو جاہلیت کے بدلہ میں کسی کو قتل کرے اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے۔ ابن جریرعن مجاھد مرسلا
39926- " لعن الله من قتل بذحل الجاهلية."ابن جرير – عن مجاهد مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৪০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الا کمال
٣٩٩٢٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے سامنے سب سے زیادہ سرکش تین شخص ہیں۔ جو اپنے رشتہ دار کے قاتل کے علاوہ کسی کو قتل کرے، یا جاہلیت کا بدلہ لینے کے لیے قتل کرے یا اللہ تعالیٰ کے حرم میں قتل کرے۔ ابن جریرعن قتادۃ مرسلا
39927- إن من أعتى الناس على الله ثلاثة: رجل قتل غير قاتله، أو قتل بذحل الجاهلية، أو قتل في حرم الله."ابن جرير - عن قتادة مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৪১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الا کمال
٣٩٩٢٨۔۔۔ قیامت کے روز رحمن تعالیٰ کے عرش کے نزدیک تروہ مومن ہوگا جسے ظلما قتل کیا گیا، اس کا سرداہنی جانب ہوگا اس کا قاتل بائیں طرف اور اس کی رگوں سے خون پھوٹ رہا ہوگا۔ وہ کہے گا : مرے رب ! اس سے پوچھیے ! کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا، یہ مرے اور نماز کے درمیان کیوں حائل ہوا۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس

قیامت کے روز سب سے پہلے خون کا حساب ہوگا
39928- إن أقرب الخلائق من عرش الرحمن يوم القيامة المؤمن الذي قتل مظلوما، رأسه عن يمينه وقاتله عن شماله وأوداجه تشخب دما يقول: رب! سل هذا فيم قتلني، فيم حال بيني وبين الصلاة."طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৪২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الا کمال
٣٩٩٢٩۔۔۔ قیامت کے روز لوگوں میں سب سے پہلے خونوں کے بارے میں فیصلہ ہوگا، ایک شخص ایک آدمی کا ہاتھ تھا مے آئے گا۔ وہ کہے گا (رح) : اے مرے رب ! اس نے مجھے قتل کیا، تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تو نے اسے کیوں قتل کیا ؟ وہ کہے گا تاکہ آپ کے لیے عزت ہو، تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے وہ تومرے لیے ہے ہی۔ اور ایک آدمی ایک شخص کا ہاتھ تھامے آئے گا ، وہ عرض کرے گا : اے مرے رب ! اس نے مجھے قتل کیا ہے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تو نے اسے کیوں قتل کیا ؟ وہ کہے گا میں نے اسے اس لیے قتل کیا تاکہ فلاں کے لیے عزت ہو، تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : یہاں اس کے لیے آج وہ عزت نہیں۔ نعیم بن حماد فی الفتن۔ بیھقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود
39929- أول ما يقضى بين الناس يوم القيامة في الدماء يجيء الرجل آخذا بيد الرجل فيقول: يا رب! هذا قتلني، فيقول: فيم قتلته؟ فيقول: لتكون العزة لك، فيقول: إنها لي؛ ويجيء الرجل آخذا بيد الرجل فيقول: يا رب! هذا قتلني، فيقول الله: لم قتلت هذا؟ فيقول قتلته لتكون العزة لفلان، فيقول: إنها ليست له يوما ثمه."نعيم بن حماد في الفتن، هب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৪৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الا کمال
٣٩٩٣٠۔۔۔ اس شخص کو اس کی ماں روئے جس نے جان بوجھ کر کسی کو قتل کیا، قیامت کے روز وہ اپنے قاتل کا ہاتھ اپنے دائیں یاہائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے آئے گا اور اپنے سرکو اپنے دائیں یا بائیں ہاتھ میں پکڑا ہوگا، اس کی رگوں سے خون بہہ رہا ہوگا اور وہ عرش کی جانب ہوگا، وہ کہے گا : اے مرے رب ! اپنے بندے سے پوچھئے کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا ؟ مسند احمد عن عباس
39930- ثكلته أمه! رجل قتل رجلا متعمدا يجيء يوم القيامة آخذا قاتله بيمينه أو يساره وآخذا رأسه بيمينه أو بشماله تشخب أوداجه دما في قبل العرش يقول: يا رب! سل عبدك فيم قتلني."حم عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৪৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الا کمال
٣٩٩٣١۔۔۔ مقتول ایک ہاتھ میں اپنا سر اٹھائے اور دوسرے ہاتھ سے اپنے قاتل کو پکڑے آئے گا اس کی رگوں سے خون بہہ رہا ہوگا۔ یہاں تک کہ اسے عرش کے نیچے لے آئے گا۔ پھر مقتول اللہ تعالیٰ سے کہے گا : اے مرے رب اس نے مجھے قتل کیا، اللہ تعالیٰ قاتل سے فرمائیں گے : تو ہلاک ہو۔ پھر اسے جہنم کی طرف بھیج دیا جائے گا۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس
39931- يأتي القاتل متعلقا رأسه بأحدى يديه متلببا قاتله بيده الأخرى تشخب أوداجه دما حتى يأتي به تحت العرش فيقول المقتول لله: رب هذا قتلني! فيقول الله للقاتل: تعست! ويذهب به إلى النار."طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৪৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الا کمال
٣٩٩٣٢۔۔۔ مقتول اپنے قاتل کو پکڑے ہوئے رب العزت کے پاس آئے گا اور اس کی رگوں سے خون بہہ رہا ہوگا۔ وہ عرض کرے گا : اے مرے رب ! اس سے پوچھئے کہ اس نے مجھے کس لیے قتل کیا اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تو نے فلاں کو کیوں قتل کیا ؟ وہ کہے گا : میں نے اس لیے قتل کیا تاکہ فلاں کی عزت ہو، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : وہ تو اللہ تعالیٰ کے لیے ہے۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود
39932- يجيء المقتول آخذا قاتله وأوداجه تشخب دما عند رب العزة فيقول: يا رب! سل هذا فيم قتلني، فيقول: فيم قتلت فلانا؟ قال: قتلت لتكون العزة لفلان، قال: هي لله تعالى."طب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৪৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الا کمال
٣٩٩٣٣۔۔۔ قیامت کے روزقاتل اور مقتول کو لایا جائے گا۔ وہ کہے گا : اے مرے رب ! اس سے پوچھیے کہ اس نے مجھے کس لیے قتل کیا ؟ وہ عرض کرے گا : اے رب ! اس نے مجھے حکم دیا تھا، تو ان دونوں کے ہاتھوں سے پکڑ کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن الدرداء
39933- يؤتى بالقاتل والمقتول يوم القيامة فيقول: أي رب! سل هذا فيم قتلني، فيقول: أي رب! أمرني هذا، فيأخذ بأيديهما جميعا فيقذفان في النار."طب - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৪৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الا کمال
٣٩٩٣٤۔۔۔ مقتول راستہ میں بیٹھا ہوگا جب وہاں سے قاتل گزرے گا تو وہ کہے گا اے میرے رب ! اس نے مرے روزے اور میری نماز روک دی تھیں۔ تو اس وقت قاتل اور اسے قتل کا حکم دینے والے کو عذاب ہوگا۔ طبرانی فی الکبیر، عن ابی الدرداء
39934- يقعد المقتول بالجادة فإذا مر عليه القاتل أخذه فيقول: يا رب! هذا قطع علي صومي وصلاتي، فيعذب القاتل والآمر به."طب - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৪৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الا کمال
٣٩٩٣٥۔۔۔ جو ایک بات کی وجہ سے بھی کسی حرام خون میں شریک ہوا، وہ قیامت کے روز اس حال میں آئے گا کہ اس کی آنکھوں کید رمیان لکھا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس
39935- من شرك في دم حرام بشطر كلمة جاء يوم القيامة مكتوب بين عينيه آئس من رحمة الله. "طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৪৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الا کمال
٣٩٩٣٦۔۔۔ جس نے ایک بات کے ذریعہ مسلمان کے قتل میں کسی کی مدد کی وہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کو ایسی حالت میں ملے گا کہ اس کی پیشانی پر لکھا ہوگا، اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس۔ ابن ابی عاصم فی الدیات عن ابوہریرہ ، وقال فیہ یزید بن ابی زیادالشامی منکرالحدیث ترتیب الموضاعات ٩٠٣، ذخیرۃ الحفاظ ٥١٣٦۔
39936- من أعان على قتل مسلم بشطر كلمة لقي الله يوم القيامة مكتوب في جبهته: آئس من رحمة الله."ابن أبي عاصم في الديات عن أبي هريرة؛ وقال: فيه يزيد بن أبي زياد الشامي منكر الحديث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৫০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الا کمال
٣٩٩٣٧۔۔۔ جس نے ایک بات کے ذریعہ بھی کسی مومن کے قتل میں کسی کی مدد کی تو وہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملے گا کہ اس کی پیشانی پر لکھا ہوگا : اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ناامید۔ ابن ماجہ، بیھقی عن ابوہریرہ ، طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس، ابن عساکرعن ابن عمر، بیھقی عن الزھری مرسلا، کلام :۔۔۔ لآلی ج ٢، ص ١٨٧، الموضوعات ج ٢ ص ١٠٣، ١٠٤
39937- من أعان على قتل مؤمن بشطر كلمة لقي الله يوم القيامة مكتوب بين عينيه: آئس من رحمة الله"."هـ, ق - عن أبي هريرة؛ طب - عن ابن عباس؛ ابن عساكر - عن ابن عمر؛ ق - عن الزهري مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৫১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٣٨۔۔۔ جس نے ایک آدھی بات کے ذریعہ کسی مسلمان آدمی کے قتل میں کسی کی مدد کی تو قیامت کے روز اس کی پیشانی پر لکھا ہوگا : اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ناامید۔ بیھقی فی شعب الایمان عن ابن عمر، کلام۔۔۔ الوضع فی الحدیث ج ٢ ص ٤١٦۔
39938- من أعان على دم امرئ مسلم ولو بشطر كلمة كتب بين عينيه يوم القيامة: آئس من رحمة الله."هب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৫২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٣٩۔۔۔ قیامت کے روز قاتل آئے گا اور اس کی پیشانی پر لکھا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ناامید۔ الخطیب عن ابی سعید ، کلام۔۔۔ التنزیہ ج ٢ ص ٢٢٥، الوضع فی الحدیث ج ٢ ص ٤١٦۔
39939- يجيء القاتل يوم القيامة مكتوب بين عينيه: آئس من رحمة الله عز وجل."الخطيب - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৫৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٤٠۔۔۔ خبردار ! تین آدمیوں کے قاتل سے بچو ! وہ شخص جس نے اپنے بھائی کو بادشاہ کے حوالہ کیا، تو اس نے اپنے آپ کو، اپنے بھائی کو اور اپنے بادشاہ کو قتل کیا۔ الدیلمی عن انس
39940- إياكم وقاتل الثلاثة! رجل سلم أخاه إلى سلطانه فقتل نفسه وقتل أخاه وقتل سلطانه."الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৫৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٤١۔۔۔ جس مومن نے کسی مومن کو پناہ دی اور پھر اسے قتل کردیاتو میں قاتل سے بری ہوں۔ ابوداؤد عن عمروبن الحمق
39941- أيما مؤمن آمن مؤمنا على دمه فقتله فأنا من القاتل بريء."د - عن عمرو بن الحمق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৫৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٤٢۔۔۔ جس نے ہم مسلمانوں پر ہتھیار اٹھایا وہ ہم میں کا نہیں اور نہ وہ کسی راستہ کا انتظار کرنے والا ہے۔ ابن النجار عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ
39942- من حمل علينا السلاح فليس منا ولا راصد بطريق."ابن النجار - عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৫৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٤٣۔۔۔ جس نے ہم پر ہتھیاربلند کیا وہ ہم میں نہیں۔ ابن النجارعن کثیر بن عبداللہ عن ابیہ عن جدہ، کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٥٣٧٩
39943- من شهر علينا السلاح فليس منا."ابن النجار - عن كثير بن عبد الله عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৫৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٤٤۔۔۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے ! کسی مومن کا قتل اللہ تعالیٰ کے نزدیک دنیا کے ٹل جانے سے زیادہ بڑا ہے۔ بیھقی عن ابن عمر
39944- والذي نفس محمد بيده! لقتل مؤمن أعظم عند الله من زوال الدنيا."هب - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক: