কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قصاص کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৭৯ টি

হাদীস নং: ৩৯৯৫৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٤٥۔۔۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے ! کسی مومن کا قتل اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے روزد نیا کے ٹل جانے سے زیادہ بھاری ہوگا۔ طبرانی فی الکبیر عن عمر
39945- والذي نفس محمد بيده! لقتل المؤمن أعظم عند الله يوم القيامة من زوال الدنيا."طب - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৫৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٤٦۔۔۔ دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس کا ختم ہوجانا اللہ تعالیٰ کے نزدیک ناحق کسی مومن کو قتل کرنے سے زیادہ ہلکا ہے۔ ابن عساکرعن ابوہریرہ
39946- لزوال الدنيا وما فيها أهون على الله من قتل مسلم بغير حق."ابن عساكر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৬০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٤٧۔۔۔ پوری دنیا ختم ہوجانا اللہ تعالیٰ کے نزدیک کسی کا ناحق خون بہانے سے زیادہ ہلکا ہے۔ ابن ابی عاصم فی الدیات، بیھقی فی شعب الایمان عن البراء
39947- لزوال الدنيا جميعا أهون على الله من دم يسفك بغير حق."ابن أبي عاصم في الديات، هب - عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৬১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٤٨۔۔۔ جو جان بھی ظلما قتل کی جاتی ہے تو حضرت آدم (علیہ السلام) کے بیٹے قابیل کے لیے گناہ کے دوبوجھ ہوتے ہیں کیونکہ اس نے سب سے پہلے قتل کا طریقہ نکالا تھا۔حاکم عن البراء اپنے قتل کا گناہ اور اس کے طریقہ پر عمل کرنے والے کا گناہ۔
39948- ما من نفس تقتل ظلما إلا كان ابن آدم كفلان من الوزر لأنه أول من سن القتل."ك - عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৬২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٤٩۔۔۔ جو جان ظلما قتل کی جاتی ہے تو حضرت آدم (علیہ السلام) کے پہلے بیٹے اور شیطان پر اس کے دوبوجھ ہوتے ہیں۔ ابن ابی عاصم، عن ابن مسعود
39949- لا تقتل نفس ظلما إلا كان على ابن آدم الأول والشيطان كفلان منها."ابن أبي عاصم - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৬৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٥٠۔۔۔ سوائے مسلمان کے کسی کے قتل میں کوئی حرج نہیں۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ ) ذمی اس سے مستثنیٰ ہیں۔
39950- لا حرج إلا في قتل مسلم."الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৬৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٥١۔۔۔ بندہ کا دل رغبت وخوف کو قبول کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ کوئی حرام خون بہائے پس جب وہ اسے سے بہا دیتا ہے تو اس کا دل الٹا ہوجاتا ہے گویا وہ کوئلے کی بھٹی ہے گناہ کی وجہ سے سیاہ ہوتا ہے نہ کسی نیکی کو پہچانتا ہے اور نہ کسی برائی سے متغیرہوتا ہے۔ الدیلمی عن معاذ
39951- لا يزال قلب العبد يقبل الرغبة والرهبة حتى يسفك الدم الحرام، فإذا سفكه نكس قلبه صار كأنه كير محم أسود من الذنب لا يعرف معروفا ولا ينكر منكرا."الديلمي - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৬৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٥٢۔۔۔ لوگو ! کیا تمہارے بیچ میں مرے ہوتے ہوئے کوئی شخص قتل ہوجاتا ہے اور قاتل کا پتہ نہیں چلتا، اگر آسمان و زمین والے کسی مسلمان شخص کو قتل کرنے پر جمع ہوجائیں تو اللہ تعالیٰ انھیں بلاحساب وکتاب عذاب دے گا۔ طبرانی فی الکبیر، ابن عدی فی الکامل، بیھقی عن ابن عباس
39952- يا أيها الناس! أيقتل قتيل وأنا بين أظهركم لا يعلم من قتله! لو أن أهل السماء والأرض اجتمعوا على قتل رجل مسلم لعذبهم الله بلا عدد ولا حساب."طب، عد، ق - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৬৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٥٣۔۔۔ اگر آسمان و زمین والے کسی مسلمان کو قتل کرنے پر اتفاق کرلیں تو اللہ تعالیٰ سب کو جہنم میں اوندھے منہ گرائے گا۔ طبرانی قی الکبیر والخطیب عن ابی بکرۃ
39953- لو أن أهل السماوات وأهل الأرض اجتمعوا على قتل مسلم لكبهم الله جميعا على وجوههم في النار."طب والخطيب - عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৬৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٥٤۔۔۔ اگر آسمان و زمین والے کسی مسلمان شخص کو قتل کرنے کے لیے یکجا ہوجائیں تو اللہ تعالیٰ انھیں جہنم میں گرائے گا۔ بیھقی فی شعیب الایمان عن ابوہریرہ
39954- لو اجتمع أهل السماوات وأهل الأرض على قتل رجل مؤمن لكبهم الله في النار."هب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৬৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٥٥۔۔۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں مری جان ہے اگر آسمان و زمین والے کسی مسلمان کو قتل کرنے کے لیے اکٹھے اور ضامند ہوجائیں تو اللہ تعالیٰ سب کے سب کو جہنم میں داخل کرے گا۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں مری جان ہے، ہم اہل بیت سے جو بھی بغض رکھے گا تو اللہ تعالیٰ اسے اوندھے منہ جہنم میں گرائے گا۔ ابن جان، حاکم وتعقب سعید بن منصور عن ابی سعید
39955- والذي نفسي بيده! لو اجتمع على قتل مؤمن أهل السماء وأهل الأرض ورضوا به لأدخلهم الله جميعا جهنم، والذي نفسي بيده! لا يبغضنا أهل البيت أحد إلا كبه الله في النار."حب، ك - وتعقب، ض - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৬৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٥٦۔۔۔ جو اپنے غلام کو قتل کرے گا تو قصاصا ہم اسے قتل کریں گے اور جو اپنے غلام کی ناک کاٹے گا ہم اس کی ناک کاٹیں گے اور جو اپنے غلام کو آختہ کرے گا ہم اسے خصی کریں گے۔ ابوداؤد طیالسی ابن ابی شیبہ، مسنداحمد، ابوداؤد، ترمذی، حسن غریب، نسائی، ابویعلی، ابن ماجہ، طبرانی فی الکبیر، بیھقی، ضیاء عن سمرہ، حاکم عن بی ہریرہ ، کلام۔۔۔ ضعیف النسائی ٣٧١۔
39956- من قتل عبده قتلناه، ومن جدع عبده جدعناه، ومن خصى عبده خصيناه."ط، ش، حم والدارمي، د، ت: " حسن غريب، ن، ع، هـ, طب، ك، ق، ض - عن سمرة؛ ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৭০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٥٧۔۔۔ کسی مسلمان شخص کے لیے یہ روا نہیں کہ وہ اپنے غلام کی ناک کاٹے یا اسے خصی کرے، جس نے اپنے غلام سے ان میں سے کوئی بھی برتاؤ کیا تو ہم بھی اس کے ساتھ وہی سلوک کریں گے۔ طبرانی فی الکبیر عن سمرۃ
39957- لا يحل لرجل مسلم أن يجدع عبده ولا يخصيه، ومن بغلامه فعل من ذلك شيئا نفعل به مثله."طب - عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৭১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٥٨۔۔۔ جو بندہ اس حال میں اللہ تعالیٰ سے ملا کہ کسی حرام خون سے اس کا دامن ترنہ ہو تو وہ جس دروازے سے چاہے گا جنت میں داخل ہوگا۔ بیھقی عن عقبۃ بن عامر
39958- ما من عبد يلقى الله لا يشرك به شيئا لم يتند بدم حرام إلا دخل الجنة من أي أبواب الجنة شاء."هب - عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৭২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قاتل کی مدد کرنے پر وعید
٣٩٩٥٩۔۔۔ جس نے کسی چھوٹے یا بڑے کو قتل کیا یا کھجور کا درخت جلایایا کوئی پھلداردرخت کا ٹایا کسی بکری کو اس کی کھال کی خاطر ذبح کیا تو تو وہ بدلہ نہ دے سکے گا۔ مسنداحمد عن ثوبان
39959- من قتل صغيرا أو كبيرا أو أحرق نخلا أو قطع شجرة مثمرة أو ذبح شاة لإهابها لم يرجع كفافا."حم - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৭৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خودکشی کرنے والا
٣٩٩٦٠۔۔۔ تم سے پہلے زمانہ کا کوئی شخص تھا اسے ایک پھوڑانکلا، جب اس کی اسے زیادہ تکلیف ہوئی تو اس نے اپنے ترکش سے ایک تیرنکالا اور پھوڑاچھیل ڈالا جس سے خون بہتارہا اور وہ مرگیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : مرے بندہ نے اپنی جان کے بارے میں مجھ سے جلدی کی میں نے اس پر جنت حرام کردی ہے۔ (مسند احمد، بیھقی عن جندب البجلی، تقدیر کی دوقسمیں ہوتی ہیں تقدیر مبرم اس کا نام اٹل تقدیر بھی ہے اور تقدیر معلق، جو انسان کے اختیار پر ہوتی ہے۔ مثلا تقدیر مبرم یہ ہے کہ فلاں شخص نے مرنا ہے لیکن وہ آگ میں جھلس کر مرتا ہے تو یہ تقدیر معلق ہوئی۔
39960- إن رجلا ممن كان قبلكم خرجت به قرحة فلما آذاته انتزع سهما من كنانته فنكأها " فلم يرقأ الدم حتى مات، قال الله: عبدي بادرني بنفسه، حرمت عليه الجنة."حم، ق " عن جندب البجلي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৭৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خودکشی کرنے والا
٣٩٩٦١۔۔۔ جو شخص پھانسی لیتا ہے تو وہ اپنے آپ کو جہنم میں بھانسی دے گا اور جو اپنے آپ کو نیزہ مارتا ہے، جہنم میں اپنے آپ کو نیزہ مارے گا۔ بخاری عن ابوہریرہ
39961- الذي يخنق نفسه يخنقها في النار، والذي يطعنها في النار."خ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৭৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خودکشی کرنے والا
٣٩٩٦٢۔۔۔ جس نے اپنے آپ کو کسی لوہے سے قتل کیا تو وہ لوہا اس کے ہاتھ میں ہوگا۔ جہنم کی آگ میں اپنے پیٹ میں کھونپے گا۔ اور اس میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے رہے گا اور جس نے زہر پیا اور خود کشی کرلی تو وہ جہنم میں اسے پئے گا۔ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس میں رہے گا۔ مسند احمد، بخاری مسلم، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ
39962- من قتل نفسه بحديدة فحديدته في يده يتوجأ بها في بطنه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا، ومن شرب سما فقتل نفسه فهو يتحساه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا، ومن تردى من جبل فقتل نفسه فهو يتردى في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا."حم، ق ت، ن هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৭৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٩٦٣۔۔۔ جاؤ اپنی ماں کا جنازہ پڑھوکیونکہ اس نے خود کشی کی ہے۔ تمام، ابن عساکر حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا یارسول اللہ ! مری ماں بےحدمشقت میں تھی پھر انھوں نے روزہ افطار نہیں کیا ، یہاں تک کہ فوت ہوگئیں تو آپ نے فرمایا : جاؤ ! اور یہ حدیث ذکر کی۔

آپ نے بطور وعید ایسا کہا کہ کوئی آئندہ ایسی حرکت نہ کرے۔
39963- اذهب فصل عليها فإن امك قتلت نفسا."تمام، كر عن أنس: إن رجلا قال: يا رسول الله! إن أمي أصابها جهد فلم تفطر حتى ماتت قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৯৭৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٩٦٤۔۔۔ حضرت جابربن سمرہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص نے خود کسی کرلی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جہاں تک مرامعاملہ ہے تو میں اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھاؤں گا۔ ترمذی عن جابربن سمرۃ
39964- أما أنا فلا أصلي عليه."ت - عن جابر بن سمرة: إن رجلا قتل نفسه فقال النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره".
tahqiq

তাহকীক: