কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قصاص کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৭৯ টি

হাদীস নং: ৪০৩৯৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٨٥۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے عورت کے بچہ گرانے کے بارے میں لوگوں سے مشورہ طلب کیا تو حضرت مغیرہ (رض) نے فرمایا : کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے بارے میں ایک غلام کا فیصلہ فرمایا ہے تو حضرت عمرنے فرمایا : اگر آپ کی یہ بات سچی ہے تو اس بات کو جاننے والا کوئی شخص لائیں، تو محمد بن مسلمہ نے گواہی دی کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کے بارے میں غلام کا فیصلہ فرماتے سنا تھا، تو حضرت عمر (رض) نے ان دونوں کی گواہی کو نافذ کیا۔ رواہ عبدالرزاق
40385- عن عمر أنه استشارهم في إملاص المرأة فقال المغيرة: قضى فيه رسول الله صلى الله عليه وسلم بغرة، فقال له عمر: إن كنت صادقا فأت بأحد يعلم ذلك، فشهد محمد بن مسلمة أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم قضى فيه بغرة؛ فأجاز شهادتهما."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৯৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٨٦۔۔۔ زید بن ثابت (رض) سے روایت ہے فرمایا : شبہ عمد میں تیس تین سال والے اور تیس چار سالے اور چالیس ایسے جن کے دودھ کے دانت گرگئے اس عمر سے نوسال کی عمرتک کے حاملہ جانور ہیں۔ رواہ عبدالرزاق
40386- عن زيد بن ثابت قال: في شبه العمد ثلاثون حقة وثلاثون جذعة وأربعون بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪০০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٨٧۔۔۔ زید بن ثابت (رض) سے روایت ہے فرمایا : جس زخم سے خون بہہ پڑے اس میں ایک اونٹ اور جس زخم سے کھال چر جائے اس میں دو اونٹ اور جس سے گوشت کٹ جائے اور باریک کھال بچ جائے اس میں تین اونٹ اور جس سے باریک کھال زخمی ہو اس میں چار اونٹ اور گہرے زخم میں پانچ اونٹ سرکاوہ زخم جس سے ہڈی ٹوٹ جائے اس میں دس اونٹ اور جس سے ہڈی ٹل جائے اس میں پندرہ اونٹ، اور دماغ کے زخم میں تہائی دیت ہے۔ اور جس شخص کو اتنا مارا گیا کہ اس کی عقل ختم ہوگئی تو کامل دیت ہے یا اتنا مارا گیا کہ وہ فنا ہوگیا اور کھڑا نہیں ہوسکتا تو کامل دیت ہے یا اس کی آواز بیٹھ گئی کہ اس کی بات سمجھ نہیں آتی تو کامل دیت ہے اور آنکھوں پیوٹوں میں چوتھائی دیت ہے اور پستان کی چوسنی میں چوتھائی دیت ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40387- عن زيد بن ثابت قال: كان في الدامية بعير، وفي الباضعة بعيران، وفي المتلاحمة ثلاث من الإبل، وفي السمحاق أربع، وفي الموضحة خمس، وفي الهاشمة عشر، وفي المنقولة خمس عشرة، وفي المأمومة ثلث الدية، وفي الرجل يضرب حتى يذهب عقله الدية كاملة، أو يضرب حتى يفنى ولا يقيم الدية كاملة، أو حتى يبح فلا يفهم الدية كاملة، وفي جفن العين ربع الدية، وفي حلمة الثدي ربع الدية."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪০১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٨٨۔۔۔ زید بن ثابت (رض) سے روایت ہے فرمایا : گہرازکم میں ابرو اور ناک میں برابر ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40388- عن زيد بن ثابت قال في الموضحة تكون في الرأس والحاجب والأنف سواء."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪০২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٨٩۔۔۔ زید بن ثابت (رض) سے روایت ہے فرمایا : وہ زخم جو سر میں گوشت اور کھال کو ظاہر کردے (اس کی دیت) پچاس درہم ہیں۔ رواہ عبدالرزاق
40389- عن زيد بن ثابت أنه قال: في الحرصة تكون بين اللحم والجلد في الرأس خمسون درهما."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪০৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٩٠۔۔۔ زید بن ثابت (رض) سے مروی ہے فرمایا : کان کی لو میں تہائی دیت ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40390- عن زيد بن ثابت قال: في شحمة الأذن ثلث الدية."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪০৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٩١۔۔۔ زید بن ثابت (رض) سے روایت ہے فرمایا : دانت کی چوٹ میں سال پھر انتظار کیا جائے پس اکر وہ سیاہ ہوجائے تو اس میں پوری دیت ہے ورنہ جتنا سیاہ ہو اس کے حساب سے اور زائد دانت میں دانت کی تہائی دیت ہے اور زائد نکلی میں انکلی کی، دیت کی تہائی ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40391- عن زيد بن ثابت قال في السن: يستأنى بها سنة، فإن اسودت ففيها العقل كاملا، وإلا فما اسود منها فبحساب ذلك، وفي السن الزائدة ثلث السن، وفي الإصبع الزائدة ثلث الإصبع."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪০৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٩٢۔۔۔ حضرت ابوحنیفہ سے روایت ہے فرمایا : جس بچہ کے دودھ کے دانت نہیں گرے اس کے دانت میں فیصلہ پیا جائے، حضرت زیدبن ثابت (رض) نے فرمایا : اس میں دس دینار ہیں۔ رواہ عبدالرزاق
40392- عن أبي حنيفة قال: في سن الصبي الذي لم يثغر حكم، قال زيد بن ثابت: فيه عشرة دنانير."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪০৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٩٣۔۔۔ حضرت زید بن ثابت (رض) سے روایت ہے فرمایا : چھوٹا بچہ جب کھڑانہ ہوسکتا ہو توکامل دیت ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40393- عن زيد بن ثابت: في الصغير إذا لم يثبت الدية كاملة."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪০৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٩٤۔۔۔ حضرت زید بن ثابت (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے کمر کے مہروں میں کامل دیت کا فیصلہ کیا، جو ایک ہزار دینار ہیں اور کمر کی ہڈی کے بتیس مہرے ہیں۔ ہر مہرہ میں اکتیس ٣١ دینار کا چوتھائی حصہ ہے جب اسے توڑا جائے اور پھر سیدھا جوڑ دیا جائے، پھر اگر اسے ٹیڑھا جوڑا گیا تو اس کے توڑنے میں اکتیس ٣١ دینار اور دینار کا چوتھائی حصہ ہے اور ٹیڑھے پن میں اس کے علاوہ مستقل حکم ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40394- عن زيد بن ثابت أنه قضى في فقار الظهر بالديه كاملة، وهي ألف دينار، وهي إثنتان وثلاثون فقارة، في كل فقارة أحد وثلاثون دينارا وربع دينار إذا كسرت ثم برأت على غير غثم ". فإن برأت على عثم ففي كسرها أحد وثلاثون دينارا وربع دينار، وفي عثمها ما فيه من الحكم المستقل سوى ذلك."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪০৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٩٥۔۔۔ حضرت زید بن ثابت (رض) سے روایت ہے آپ نے اس عورت کے بارے میں فرمایا : جب اس کا خاوند مباشرت کرے اور آگے پیچھے کے دونوں مقاموں کو ایک بنالے، اگر وہ پیشاب پاخانہ کی ضرورت اور بچہ کو روک لے تو اس میں تہائی دیت ہے اور اگر دونوں کو نہ روکے تو اس میں کامل دیت ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40395- عن زيد بن ثابت قال في المرأة يفضيها زوجها: إن حبست الحاجتين والولد ففيها ثلث الدية، وإن لم تحبس الحاجتين والولد ففيها الدية كاملة."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪০৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٩٦۔۔۔ حضرت زید بن ثابت (رض) سے روایت ہے فرمایا : ناخن جب اکھیڑا جائے، اگر وہ سیاہ نکلے یا نہ نکلے (دونوں صورتوں میں) دس دینار ہیں اور اگر سفید نکلے تو اس میں پانچ دینار ہیں۔
40396- عن زيد بن ثابت قال في الظفر يقلع: إن خرج أسود أو لم يخرج ففيه عشرة دنانير، وإن خرج أبيض ففيه خمسة دنانير."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪১০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٩٧۔۔۔ ابن عباس (رض) سے روایت ہے فرمایا : دیت حقیقت میں دس اونٹ تھے، عبدالمطلب پہلے شخص ہیں جنہوں نے انسانی جان کی دیت سو اونٹ رائج کی ہے یوں قریش اور عرب میں سو اونٹوں کا رواج پڑگیا، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی اسی کو برقرار رکھا۔ ابن سعدواکلبی عن ابی صالح
40397- عن ابن عباس قال: كانت الدية عشرا من الإبل، وعبد المطلب أول من سن دية النفس مائة من الإبل، فجرت في قريش والعرب مائة من الإبل؛ وأقرها رسول الله صلى الله عليه وسلم على ما كانت عليه."ابن سعد والكلبي عن أبي صالح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪১১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہڈی توڑنے کی دیت
٤٠٣٩٨۔۔۔ ابوبکربن سلیمان بن ابی حثمہ شفاء ام سلیمان سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حنین کے روزابوجہم بن حدیفہ بن غانم کو غنیمتوں کا نگران بنایاتو انھوں نے ایک شخص کو اپنی کمان ماری جس سے اس کے سر کی ہڈی ٹل گئی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے بارے میں پندرہ اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ رواہ ابن عساکر
40398- عن أبي بكر بن سليمان بن أبي حثمة عن الشفاء أم سليمان أن النبي صلى الله عليه وسلم استعمل أبا جهم بن حذيفة بن غانم على المغانم يوم حنين، فأصاب رجلا بقوسه فشجه منقلة، فقضى فيها النبي صلى الله عليه وسلم بخمس عشرة فريضة."كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪১২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہڈی توڑنے کی دیت
٤٠٣٩٩۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوجہم بن حدیفہ کو زکوۃ وصول کرنے بھیجا تو ایک شخص اپنی زکوۃ پر ان سے جھگڑپڑا، توابوجہم (رض) نے اسے ماراجس سے اس کا سرزخمی ہوگیا، وہ لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بدلہ طلب کرنے آپہنچے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے سے اتنااتنامال (بصورت بکریاں) ہوگا وہ راضی نہ ہوئے پھر آپ نے فرمایا : تمہارے لیے اتنااتنا مال ہوگا، وہ راضی نہ ہوئے آپ نے فرمایا : تمہارے لیے اتنا اتنامال ہوگا تو وہ راضی ہوگئے پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں لوگوں سے خطاب کر کے تمہاری رضامندی بتانے والا ہوں، وہ کہنے لگے : ٹھیک ہے ، تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطاب میں فرمایا : یہ بنی لیث کے لوگ میرے پاس بدلہ طلب کرنے آئے تو میں نے ان کے سامنے اتنا اتنا مال رکھا، اور یہ لوگ راضی ہوگئے (اے بنی لیث) کیا تم راضی ہو ؟ لوگوں نے کہا : نہیں، تو مہاجرین نے حملہ کرنے کا ارادہ کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں رکنے کا حکم دیا، تو وہ باز آگئے، پھر آپ نے انھیں بلایا اور مال میں اضافہ انھوں کہا : ٹھیک ہے، پھرنے خطاب میں فرمایا : کیا تم راضی ہو ؟ انھوں نے کہا : جی ہاں۔ رواہ عبدالرزاق، یعنی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی رضامندی کو ان کے اپنے الفاظ میں لوگوں کے سامنے ظاہر کرنا چاہتے تھے۔
40399- عن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث أبا جهم بن حذيفة مصدقا، فلاحه رجل في صدقته. فضرب أبو جهم فشجه، فأتوا النبي صلى الله عليه وسلم فقالوا: القود يا رسول الله! فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "لكم كذا وكذا"، فلم يرضوا، قال: "فلكم كذا وكذا"، فلم يرضوا، قال: "فلكم كذا وكذا"، فرضوا؛ فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "إني خاطب على الناس ومخبرهم برضاكم"! قالوا: نعم، فخطب النبي صلى الله عليه وسلم فقال: "إن هؤلاء الليثين أتوني يريدون القود فعرضت لهم كذا وكذا فرضوا، أرضيتم"؟ قالوا: لا، فهم المهاجرون، فأمرهم النبي صلى الله عليه وسلم أن يكفوا، فكفوا؛ ثم دعاهم فزادهم فقال: "أرضيتم"؟ قالوا نعم، قال: "فإني خاطب على الناس ومخبرهم برضاكم"! قالوا: نعم، فخطب وقال: "أرضيتم"؟ قالوا: نعم"عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪১৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہڈی توڑنے کی دیت
٤٠٤٠٠۔۔۔ مسند عبداللہ بن عمروبن العاص، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انگلیوں اور دانتوں میں برابری کا فیصلہ فرمایا۔ رواہ عبدالرزاق
40400- "مسند عبد الله بن عمرو بن العاص" قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم في الأسنان والأصابع سواء."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪১৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہڈی توڑنے کی دیت
٤٠٤٠١۔۔۔ ابراہیم سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دیت (بصورت مال) میراث پر اور دیت (بصورت جانور) عصبہ پر ہے۔ رواہ سعید بن منصور
40401- عن إبراهيم قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "الدية على الميراث، والعقل على العصبة"."ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪১৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہڈی توڑنے کی دیت
٤٠٤٠٢۔۔۔ حسن سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گہرے زخم کے علاوہ میں کوئی فیصلہ نہیں فرمایا ؟ رواہ عبدالرزاق
40402- عن الحسن أن النبي صلى الله عليه وسلم لم يقض فيما دون الموضحة بشيء."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪১৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہڈی توڑنے کی دیت
٤٠٤٠٣۔۔۔ ربیعۃ سے روایت ہے فرمایا : میں نے ابن المسیب سے پوچھا، عورت کی ایک انگلی میں کیا دیت ہے ؟ فرمایا : دس اونٹ میں نے کہا : دوانگلیوں کی ؟ فرمایا : بیس اونٹ ، میں نے کہا : تین کی ؟ فرمایا : تیس اونٹ، میں نے کہا : چار کی ؟ فرمایا : بیس، میں نے کہا : جب اس کا زخم بڑھا اور مصیبت زیادہ ہوئی تو اس کی دیت کم ہوگئی کیوں ؟ فرمایا : کیا تم دیہاتی ہو ؟ میں نے کہا : نہیں میں وضاحب طلب کرنے والا عالم یاسیکھنے والا ناواقف ہوں، فرمایا : سنت کی وجہ سے۔ پس میں خاموش ہوگیا کہ رسول اکرم کے فرمان کے سامنے عقل نارسا ہے) ۔ رواہ عبدالرزاق
40403- عن ربيعة قال: سألت ابن المسيب: كم في إصبع من أصابع المرأة؟ قال: عشر من الإبل، قلت: في إصبعين؟ قال

عشرون، قلت: فثلاث؟ قال: ثلاثون، قلت: فأربع؟ قال: عشرون، قلت: حين عظم جرحها واشتدت بليتها نقص عقلها؟ قال: أعرابي أنت؟ قلت: بل عالم متبين أو جاهل متعلم، قال: السنة."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৪১৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہڈی توڑنے کی دیت
٤٠٤٠٤۔۔۔ ابن جریج سے وہ ابن طاؤس سے وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں : کہ ہمارے پاس ایک خط تھا جس میں ان دیتوں کی تفصیل تھی جن کی وحی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف ہوئی تھی، کیونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیت یا زکوۃ کا جو فیصلہ بھی فرمایا وہ وحی سے فرمایا، فرماتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس خط میں تھا۔ جب قتل عمد میں صلح کرلیں تو جتنے پر صلح کرلیں (وہی ادا کیا جائے) اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس خط میں تھا (رح) : قتل خطا کی دیت اونٹوں کی صورت میں تیس تین سالے، تیس دو سالے بیس یکسانے بیس دو سالے مذکر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے پڑوسی اور اشہر حرم میں دیت میں زیادتی ہے، اور گہرے زخم کے بارے میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پانچ اونٹ اور ہڈی ٹکڑے ٹکڑے اور گل جانے والے زخم میں پندرہ اونٹ اور دماغ کے زخم میں تینتیس اونٹ، اور پیٹ کے زخم میں تینتیس اونٹ، آنکھ میں پچاس اور ناک جب اس کا بانسہ کاٹ دیا جائے سو اونٹ اور دانت میں پانچ اونٹ اور اگر ذکر (آلہ تناسل) کاٹ دیا تو اس میں سو اونٹنیاں اور اگر اس کی شہوت ختم ہوگئی اور اس کا سلسلہ نسل ختم ہوگیا۔ اور ہاتھ میں پچاس اونٹ اور پاؤں میں پچاس اونٹ اور انگلیوں میں دس اونٹ ہیں۔ رواہ عبدالرزاق
40404- عن ابن جريج عن ابن طاوس عن أبيه قال: عندنا كتاب فيه ذكر من العقول جاء به الوحي إلى النبي صلى الله عليه وسلم، إنه ما قضى النبي صلى الله عليه وسلم من عقل أو صدفة فإنه جاء به الوحي، قال: ففي ذلك الكتاب عن النبي صلى الله عليه وسلم: إذا اصطلحوا في العمد فهو على ما اصطلحوا عليه، وفي ذلك الكتاب عن النبي صلى الله عليه وسلم: دية الخطأ من الإبل ثلاثون حقة وثلاثون بنت لبون وعشرون بنت مخاض وعشرون ابن لبون ذكورا؛ عن النبي صلى الله عليه وسلم في الجار والشهر الحرام تغليظ؛ وعن النبي صلى الله عليه وسلم في الموضحة خمس، وفي المنقلة خمس عشرة، وفي المأمومة ثلاث وثلاثون، وفي الجائفة ثلاث وثلاثون، وفي العين خمسون، وفي الأنف إذا قطع المارن مائة، وفي السن خمس من الإبل، وإن قطع الذكر ففيه مائة ناقة إن انقطعت شهوته وذهب نسلة، وفي اليد خمسون من الإبل، وفي الرجل خمسون، وفي الأصابع عشر."عب".
tahqiq

তাহকীক: