কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قصاص کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৭৯ টি

হাদীস নং: ৪০৩৭৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیوی کو قتل کرنے کی سزا
٤٠٣٦٥۔۔۔ حضرت علی (رض) سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس سے قصاص لیا گیا اور مرا نہیں تو آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کا فیصلہ یہ ہے کہ اس پر دیت نہیں۔ مسدد
40365- عن علي في الذي يقتص منه ثم لا يموت قال: كتاب الله أن لا دية له."مسدد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৭৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیوی کو قتل کرنے کی سزا
٤٠٣٦٦۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : ماں شریک بھائی اپنے ماں شریک مقتول بھائی کی دیت کے وارث نہیں ہوں گے۔ سعید بن منصور۔ ابویعلی
40366- عن علي قال: الإخوة من الأم لا يرثون دية أخيهم لأمهم إذا قتل."ص، ع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৮০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیوی کو قتل کرنے کی سزا
٤٠٣٦٧۔۔۔ یزید بن مذکورہمدانی سے روایت ہے کہ ایک شخص جمعہ کے روزہجوم کی وجہ سے مسجد میں مرگیا تو حضرت علی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیت المال سے اس کی دیت دی ۔ عبدالرزاق، مسدد
40367- عن يزيد بن مذكور الهمداني أن رجلا قتل يوم الجمعة في المسجد في الزحام فوداه علي من بيت المال."عب ومسدد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৮১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیوی کو قتل کرنے کی سزا
٤٠٣٦٨۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : شبہ عمد میں لاٹھی کے ساتھ لڑائی اور بھاری پتھر سے تین بار (قتل کیا جاتا ہے) جس کی سزاتین چار سالے اور تین ایسی اونٹنیاں جن کے (دودھ کے) دانت گرگئے ہوں اس عمر سے نوسال کی عمرتک کی۔ یزید فرماتے ہیں : مجھے یہ پتہ نہیں لیکن انھوں نے فرمایا تھا، حاملہ اونٹنیاں۔ الحارثہ و صحیح
40368- عن علي قال في شبه العمد الحربة بالعصا والحجر الثقيل ثلاثا: ثلاث جذاع وثلاث حقاق وثلاث ثنية إلى بازل عامها قال يزيد: لا أعلمه إلا قال: خلفة."الحارث - وصحح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৮২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیوی کو قتل کرنے کی سزا
٤٠٣٦٩۔۔۔ ابن جریج سے روایت ہے کہ ہم سے عبدالکریم نے حضرت علی اور ابن مسعود (رض) کے حوالہ سے نقل کیا انھوں نے فرمایا : ہتھیار، سے قتل عمد اقتل کرنا ہے اور پتھر اور لاٹھی سے شبہ عمد ہے شبہ عمد میں دیت زیادہ ہوگی اس کی وجہ سے قتل نہیں کیا جائے گا۔ رواہ عبدالرزاق
40369- عن ابن جريج حدثنا عبد الكريم عن علي وابن مسعود قالا: إن العمد السلاح، وشبه العمد الحجر والعصا، ويغلظ شبه العمد الدية ولا يقتل منه."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৮৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیوی کو قتل کرنے کی سزا
٤٠٣٧٠۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے موٹی لکڑی اور بڑے پتھر سے مارنا شبہ عمد ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40370- عن علي قال: شبه العمد الضرب بالخشبة الضخمة والحجر العظيم."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৮৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیوی کو قتل کرنے کی سزا
٤٠٣٧١۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ شبہ عمد میں تینتیس تین سالے تینتیس چار سالے، چونتیس جن کے دودھ کے دانت گرگئے تو نوسال کی عمرتک کے، سب کے سب حاملہ جانور ہوں اور قتل خطا میں پچیس تین سالے پچیس چار سالے، پچیس یکسالے اور پچیس دو سالے۔ عبدالرزاق، ابوداؤد، بیہقی
40371- عن علي قال: في شبه العمد ثلاث وثلاثون حقة وثلاث وثلاثون جذعة وأربع وثلاثون ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة، وفي الخطأ خمس وعشرون حقة وخمس وعشرون جذعة وخمس وعشرون بنت مخاض وخمس وعشرون بنت لبون."عب، د، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৮৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیوی کو قتل کرنے کی سزا
٤٠٣٧٢۔۔۔ ثوری اور معمر ابواسحاق سے وہ عاصم بن ضمرہ سے وہ حضرت علی (رض) سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا : گہرے زخم پانچ اونٹ، پیٹ کے زخم میں دیت کا تہائی، اور دماغ کے زخم میں تہائی دیت اور کان میں آدھی دیت اور آنکھ میں آدھی پچاس اونٹ اور ناک میں پوری دیت جب اسے جڑے کاٹ دیا جائے، ہونٹوں میں پوری دیت دانت میں پانچ اونٹ زبان میں پوری دیت، آلہ تناسل میں پوری دیت حشفہ (سپاری سیو ن ٹوپی) میں پوری دیت، اور فوطہ میں آھی دیت ، ہاتھ میں آدھی دیت، اور پاؤں میں آدھی دیت اور انگلیوں میں دس دس اونٹ ہیں۔ سعید بن منصور، بیہقی
40372- عن الثوري ومعمر عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: في الموضحة خمس من الإبل، وفي الجائفة ثلث الدية، وفي المأمومة ثلث الدية، وفي الأذن النصف، وفي العين النصف خمسون من الإبل، وفي الأنف الدية إذا استؤصل، وفي الشفتين الدية، وفي السن خمس من الإبل، وفي اللسان الدية، وفي الذكر الدية، وفي الحشفة الدية كاملة، وفي البيضة النصف، وفي اليد نصف الدية، وفي الرجل نصف الدية، وفي الأصابع عشر عشر."ص، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৮৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیوی کو قتل کرنے کی سزا
٤٠٣٧٣۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے فوطوں کی کھال کے باریک پردے کی دیت کا چار اونٹوں سے فیصلہ کیا۔ رواہ عبدالرزاق
40373- عن علي أنه قضى في السمحاق وهي الملطأة بأربع من الإبل."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৮৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٧٤۔۔۔ معمرزہری اور قتادہ سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : دونوں آنکھوں میں پوری دیت اور ایک آنکھ میں آدھی دیت ہے اور جنتی نظر آئے تو اس کے حساب سے کسی نے معمر سے کہا : اس کا پتہ کیسے چلے گا فرمایا : مجھے حضرت علی کا ارشاد پہنچا ہے انھوں نے فرمایا : اس کی وہ آنکھ بند کی جائے جس کا نقصان ہواپھردوسری سے دیکھا جائے تو جہاں تک دیکھ سکتا ہے دیکھے پھر اس سے دیکھے جسے چوٹ لگی ہے توجتنی نظرکم ہو اس کا حساب کیا جائے۔ رواہ عبدالرزاق
40374- عن معمر عن الزهري وقتادة قالا: في العينين الدية كاملة، وفي العين نصف الدية، فما ذهب فبحساب ذلك؛ قيل لمعمر: كيف يعلم ذلك؟ قال: بلغني عن علي أنه قال: يغمض عينه التي أصيبت ثم ينظر بالأخرى فينظر إلى منتهى بصره، ثم ينظر بالتي أصيبت، فما نقص فبحسابه."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৮৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٧٥۔۔۔ حکم بن عیینہ سے روایت ہے فرمایا : ایک شخص نے دوسرے آدمی کو طمانچہ ماراجس سے اس کی آنکھ تو سلامت رہی لیکن اس کی نظر چلی گئی تو لوگوں نے اس سے بدلہ لینا چاہامگرا نہیں یہ سوجھی کہ کیسے بدلہ لیں اتنے میں حضرت علی (رض) نے ان کے پاس آئے تو آپ نے اس کے بارے میں حکم دیا کہ اس کے چہرہ پر روئی رکھی جائے پھر وہ سورج کی طرف اپنا رخ کرے اور اس کی آنکھ کے قریب آئینہ کیا گیا تو اس کی آنکھ برقراررہی اور اس کی نظرجاتی رہی ۔ رواہ عبدالرازق
40375- عن الحكم بن عيينة قال: لطم رجل رجلا فذهب بصره وعينه قائمة، فأرادوا أن يقيدوه، فلم يدروا كيف يصنعون، فأتاهم علي فأمر به فجعل على وجهه كرسف " ثم استقبل به الشمس وأدنى من عينه مرآة، فالتمع بصره وعينه قائمة."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৮৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٧٦۔۔۔ حسن حضرت علی (رض) سے روایت کرتے ہیں : ایک بھینگے شخص کی صحیح آنکھ قصدا پھوڑدی گئی تو آپ نے فرمایا : چاہے تو پوری دیت لے اور چاہے تو اس کی آنکھ پھوڑے اور آدھی دیت لے۔ عبدالرزاق، سعیدبن منصوربیہقی
40376- عن الحسن عن علي في رجل أعور فقئت عينه الصحيحة عمدا قال: إن شاء أخذ الدية كاملة، وإن شاء فقأ عينا وأخذ نصف الدية."عب، ص، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৯০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٧٧۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : جس دانت کو چوٹ لگی اور لوگوں کو اس کے سیاہ ہونے کا ڈرہوتو ایک سال تک انتظارکریں، اگر وہ سیاہ ہوجائے تو اس کی چوٹ کا تاوان پورا ہے اور اگر سیا نہ ہو تو کوئی چیز نہیں۔ رواہ عبدالرزاق
40377- عن علي قال: في السن تصاب ويخشون أن تسود ينتظر بها سنة فإذا اسودت ففيها نذرها وافيا، وإن لم تسود فليس فيها شيء."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৯১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٧٨۔۔۔ قتادہ سے روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے اس شخص کے بارے میں جس نے دوسرے آدمی کا ہاتھ چبایاتو اس کے دانت گرگئے فرمایا اگر چاہوتوا سے اپنا ہاتھ دو اور وہ چبائے پھر تم اسے کھینچ لینا اور اس کی دیت باطل قراردی۔ رواہ عبدالرزاق
40378- عن قتادة أن عليا قال في رجل عض يد رجل فندرت سنه: إن شئت أمكنته يدك يعضها ثم انتزعها! وأبطل ديته."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৯২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٧٩۔۔۔ ابراہیم سے روایت ہے فرماتے ہیں : حضرت علی (رض) نے فرمایا : عورت کے زخم مرد کے زخموں سے نصف ہیں اور ابن مسعود (رض) نے فرمایا : دانتوں اور گہرے زخم میں دونوں برابر ہیں اور اس کے علاوہ میں نصف ہے اور زید بن ثابت (رض) فرماتے تھے : تہاتک (برابر ہیں) رواہ عبدالرزاق
40379- عن إبراهيم قال قال علي: جراحات المرأة على النصف من جراحات الرجل، وقال ابن مسعود: يستويان في السن والموضحة، وهما فيما سوى ذلك على النصف، وكان زيد بن ثابت يقول: إلى الثلث."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৯৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٨٠۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : ان ماں شریک بھائیوں نے ظلم کیا جنہوں نے ان کے لیے دیت میراث نہیں بنائی۔ عبدالرزاق، سعید بن منصور
40380- عن علي قال: قد ظلم الإخوة من الأم من لم يجعل لهم من الدية ميراثا."عب، ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৯৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٨١۔۔۔ حسن سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنی ماں کو پتھر مار کر ہلاک کردیاتوحضرت علی ابن بای طالب کے سامنے یہ مقدمہ پیش ہوا آپ نے اس کے بارے میں دیت کا فیصلہ فرمایا اور اسے اس کی کسی چیز کا وارث نہیں بنایا۔ رواہ عبدالرزاق
40381- عن الحسن أن رجلا رمى أمه بحجر فقتلها فرفع ذلك إلى علي بن أبي طالب، فقضى عليه بالدية ولم يورثه منها شيئا."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৯৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٨٢۔۔۔ نمر سے وہ ابن جاریہ سے وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے اور ایک قوم کے درمیان لڑائی ہوئی، اور لڑائی کی وجہ بکریوں کا باڑہ تھا، تو انھوں نے ان کا ہاتھ کاٹ دیا حضرت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس فیصلہ کرانے آئے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص سے کہا جس کا ہاتھ کاٹا گیا تھا کہ وہ اپنا ہاتھ اسے دے دے تو جس کا ہاتھ کٹا تھا کہنے لگا : یارسول اللہ ! وہ میرا داہناہاتھ تھا آپ نے فرمایا اس کی دیت لے لواس میں تم برکت پاؤگے، وہ کہنے لگا : یارسول اللہ ! نبی عنبر کے اس غلام کے بارے میں آپ کی کیا رائے جس کی پانچ یاچھ سال عمر ہے جسے میں نے بکریاں چرانے کو رکھا اس کی وجہ سے قوم کونہ بڑھائی کیا میں اسے ملانالوں ؟ تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری رائے ہے کہ تم اسے آزاد کردو اور اس پر مہربانی کرو اور اچھا سلوک کروا گروہ مرگیا تو تم اس کے وارث ہوگے اور اگر تم مرگئے تو وہ تمہاراوارث نہیں ہوگا۔ ابونعیم
40382- "من مسند جارية بن ظفر" عن نمر أن ابن جارية عن أبيه جارية أنه كان بينه وبين قوم قتال في مسرح غنم فقطعوا يده فاختصموا إلى النبي صلى الله عليه وسلم، وإن النبي صلى الله عليه وسلم سأل المقطوع أن يهب له يده، فقال المقطوع: يا رسول الله! إنها يميني، قال "خذ ديتها بورك لك فيها"! فقال: يا رسول الله! ما ترى في غلام من بني العنبر خماسي أو سداسي فأرعيته لا تكثر به على القوم ألم ألتبس به؟ فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "أرى أن تعتقه وأن تنحله فتحسن نحله، فإن مات ورثته، وإن مت لم يرثك"."أبو نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৯৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٨٣۔۔۔ عمران بن حصین (رض) سے روایت ہے فرمایا : ایک شخص نے دوسرے آدمی کو کاٹا جس سے اس کے سامنے والے دانت گرگئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے باطل قراردیا اور فرمایا : کیا تم اپنے بھائی کا ہاتھ ایسے چابا چاہتے تھے جیسے مرچباتا ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40383- عن عمران بن حصين قال: عض رجل رجلا فانتزع ثنيته، فأبطلها النبي صلى الله عليه وسلم وقالا: "أردت أن تقضم يد أخيك كما يقضم الفحل". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৯৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دونوں آنکھوں پر پوری دیت ہے
٤٠٣٨٤۔۔۔ مغیرہ بن شعبہ (رض) سے روایت ہے فرمایا : ایک سوکن نے اپنی سوکن کو خیمہ کا کھونٹا مارکر ہلاک کردیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی دیت کا فیصلہ قتل کرنے والی کے عصبہ راشتہ داروں کے ذمہ کیا اور جو اس کے پیٹ میں بچہ تھا، اس کے بارے میں ایک غلام کا فیصلہ کیا تو اعرابی نے کہا : یارسول اللہ ! آپ مجھے ایسے کے تاوان کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، جس نے نہ کھایا نہ پیا، نہ چیخا، صرف آواز نکالی (کہ وہ زندہ ہے) تو اس جیسا بےکار چھوڑ دیاجاتا ہے۔ تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم دیہاتیوں کی طرح اشعار کہتے ہو۔ رواہ عبدالرزاق
40384- عن المغيرة بن شعبة قال: ضربت ضرة ضرة لها بعمود فسطاط فقتلتها، فقضى رسول الله صلى الله عليه وسلم بديتها على عصبة القاتلة ولما في بطنها غرة، فقال الأعرابي: يا رسول الله! أتغرمني من لا طعم ولا شرب ولا صاح فاستهل، فمثل ذلك يطل، فقال النبي صلى الله عليه وسلم "أسجعا كسجع الأعراب"."عب".
tahqiq

তাহকীক: