কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قصاص کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৭৯ টি

হাদীস নং: ৪০৩৫৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ختنہ کرنے والی سے تاوان
٤٠٣٤٥۔۔۔ شعبی سے روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے اونٹ کے بارے میں جس کی آنکھ کو نقصان پہنچا اس کی قیمت کے نصف کا فیصلہ فرمایا پھر کچھ عرصہ بعد اس میں غورکیاتو فرمایا : میں نہیں سمجھتاہوں کہ اس کی طاقت اور رہنمائی کم ہوئی ہو، چنانچہ آپ نے اس میں اس کی قیمت کا چوتھائی حصہ کا فیصلہ فرمایا۔ رواہ عبدالرزاق
40345- عن الشعبي أن عمر قضى في عين جمل أصيبت بنصف ثمنه، ثم نظر إليه بعد فقال: ما أراه نقص من قوته ولا من هدايته شيء، فقضى فيه بربع ثمنه."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৫৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ختنہ کرنے والی سے تاوان
٤٠٣٤٦۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا : کہ بادشاہ دین سے لڑنے والے کا نگران ہے اگرچہ اس کے باپ اور بھائی کو قتل کرے، دین سے لڑنے والے اور زمین میں فساد پیدا کرنے والے کے معاملہ کا، خون کا مطالبہ کرنے والے کو کچھ اختیار نہیں۔ رواہ عبدالرزاق، یعنی ملحد کے خون کا مطابلہ نہیں کیا جاسکتا۔
40346- عن عمر قال: السلطان ولي من حارب الدين وإن قتل أباه وأخاه فليس إلى طالب الدم من أمر من حارب الدين وسعى في الأرض فسادا شيء."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৬০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ختنہ کرنے والی سے تاوان
٤٠٣٤٧۔۔۔ حسن بصیری سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو آگ سے داغاتو حضرت عمر (رض) نے اسے آزاد کردیا۔ رواہ عبدالرزاق
40347- عن الحسن أن رجلا كوى غلاما له بالنار، فأعتقه عمر."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৬১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کو قتل کرنے والے کی سزا
٤٠٣٤٨۔۔۔ عمروبن شعیب سے روایت ہے فرمایا : حضرت عمر (رض) نے اس آزاد کو سوکوڑے مارے اور سال کے لیے جلا وطن کیا جس نے غلام کو قتل کیا تھا۔ رواہ عبدالرزاق
40348- عن عمرو بن شعيب قال: ضرب عمر بن الخطاب حرا قتل عبدا مائة ونفاه عاما."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৬২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کو قتل کرنے والے کی سزا
٤٠٣٤٩۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت فرمایا : جو جرم بھی غلام کرے اس کی دیت اس کے وارثوں پر ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40349- عن عمر قال: الدية على الأولياء في كل جريرة جرها."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৬৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کو قتل کرنے والے کی سزا
٤٠٣٥٠۔۔۔ زھری اور قتادہ سے اس شخص کے بارے میں روایت ہے جو اپنے آپ کو قتل کردے فرماتے ہیں : حضرت عمر (رض) نے فرمایا : مسلمانوں کا ہاتھ ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40350- عن الزهري وقتادة في الرجل يصيب نفسه قالا عن عمر: يد من أيدي المسلمين."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৬৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کو قتل کرنے والے کی سزا
٤٠٣٥١۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا : مرد اور عورتوں کے زخم مردوں کی دیت کے تہائی برابر ہیں، عبدالرزاق، بیہقی
40351- عن عمر قال: جراحات الرجال والنساء سواء إلى الثلث من دية الرجال."عب، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৬৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کو قتل کرنے والے کی سزا
٤٠٣٥٢۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا : جس طرح صدقہ میں وہ جانور جس کے سامنے کے (دودھ کے) دانت گرگئے ہوں اور چار سالہ لیاجاتا ہے اسی طرح قتل خطا میں یہ دونوں جانور لیے جائیں گے۔ رواہ عبدالرزاق
40352- عن عمر قال: تؤخذ الثني والجذع في دية الخطأ كما تؤخذ في الصدقة."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৬৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کو قتل کرنے والے کی سزا
٤٠٣٥٣۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا : گاؤں والوں کو کوئی زیادتی نہیں نہ حرمت کے مہینوں میں اور نہ حرم میں کیونکہ ان کے ذمہ سونا ہے اور سونا زیادتی ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40353- عن عمر قال: ليس على أهل القرى تغليظ، لا في الشهر الحرام ولا في الحرم، لأن الذهب عليهم والذهب تغليظ."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৬৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کو قتل کرنے والے کی سزا
٤٠٣٥٤۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا : جس زخم سے ہڈی ظاہر ہوجائے اس کا اندازہ انگوٹھے سے لگایا جائے گا جو اس سے بڑھ جائے وہ اس کے حساب سے ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40354- عن عمر قال: تقدر الموضحة بالإبهام، فما زاد على ذلك أخذ بحسابه ما زاد."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৬৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کو قتل کرنے والے کی سزا
٤٠٣٥٥۔۔۔ حضرت ابن زبیر اور دوسرے شخص سے روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) گہرے زخم کے بارے میں فرماتے تھے، شہروالے اس کی دیت نہ دیں دیہات والے اس کی دیت دیں۔ رواہ عبدالرزاق
40355- عن ابن الزبير وغيره أن عمر بن الخطاب كان يقول في الموضحة: لا يعقلها أهل القرية ويعقلها أهل البادية."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৬৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کو قتل کرنے والے کی سزا
٤٠٣٥٦۔۔۔ قتادہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنی آنکھ پھوڑلی تو حضرت عمرنے اس کی دیت اس کی عاقلہ (باپ کی طرف سے رشتہ داروں پر عائد کی۔رواہ عبدالرزاق
40356- عن قتادة أن رجلا فقأ عين نفسه خطأ فقضى له عمر ابن الخطاب بديتها على عاقلته."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৭০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کو قتل کرنے والے کی سزا
٤٠٣٥٧۔۔۔ سعید بن المسیب سے روایت ہے فرمایا : حضرت عمر (رض) نے منہ کے اوپر اور نیچے والے حصہ کا پانچ اونٹنیوں کا فیصلہ کیا اور داڑھوں میں اونٹ، اونٹ کا، یہاں تک کہ جب حضرت معاویہ (رض) خلیفہ ہوئے اور ان کی داڑھیں حادثہ میں گریں تو آپ نے فرمایا مجھے داڑھوں کا حضرت عمر (رض) سے زیادہ پتہ ہے (کیونکہ مجھے خود واسطہ پڑا) اور آپ نے پانچ پانچ اونٹوں کا فیصلہ کیا۔ عبدالرزاق، بیہقی
40357- عن سعيد بن المسيب قال: قال قضى عمر بن الخطاب فيما بين أعلى الفم وأسفله بخمس قلائص، وفي الأضراس ببعير بعير، حتى إذا كان معاوية وأصيبت أضراسه قال: أنا أعلم بالأضراس من عمر، فقضى فيها بخمس خمس."عب، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৭১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کو قتل کرنے والے کی سزا
٤٠٣٥٨۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا (رح) : اگر عورت کی دوانگلیوں کو نقصان پہنچے تو اس میں دس اونٹ ہیں اور اگر تین کو نقصان پہنچے تو اس میں ١٥ پندرہ اونٹ ہیں اور اگر چارکواکٹھے نقصان پہنچے تو اس میں بیس بیس اونٹ ہیں۔ اور اگر اس کی تمام انگلیوں کو نقصان پہنچے تو آدھی دیت ہے اور مرد عورت کید یت ثلث تہائی تک برابر ہے پھر مرد کی دیت کا عورت کی دیت سے فرق ہوجاتا ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40358- عن عمر قال: إن أصيبت إصبعان من أصابع المرأة فيها عشر من الإبل، فإن أصيبت ثلاث ففيها خمس عشرة، فإن أصيبت أربع جميعا ففيهن عشرون عشرون من الإبل، فإن أصيبت أصابعها كلها ففيها نصف ديتها؛ وعقل الرجل والمرأة سواء حتى تبلغ الثلث، ثم يفرق عقل الرجل في ديته وعقل المرأة في ديتها."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৭২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کو قتل کرنے والے کی سزا
٤٠٣٥٩۔۔۔ عمروبن شعیب سے روایت ہے فرمایا : کہ حضرت عمربن خطاب (رض) نے فرمایا : جس مسلمان کے ذمہ کوئی دیت کسی چیز کے بارے میں ہو تو وہ دیت اس کے عاقلہ پر ہے اگر وہ چاہیں، اور اگر وہ انکار کریں تو ان کے لیے اس کا جواز نہیں کہ وہ اسے اس چیز میں چھوڑدیں۔ رواہ عبدالرزاق، یعنی اس کی مددنہ کریں۔
40359- عن عمرو بن شعيب قال: قضى عمر بن الخطاب أنه ما أصاب أحد من المسلمين من عقل كان عليه في شيء إن أصابه فهو عقل على عاقلته إن شاؤا، وإن أبو فليس لهم أن يخذلوه عند شيء أصابه."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৭৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیوی کو قتل کرنے کی سزا
٤٠٣٦٠۔۔۔ ہانی بن حزام سے روایت ہے فرمایا : میں حضرت عمربن خطاب (رض) کے پاس بیٹھا تھا تو اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک آدمی کو دیکھا (طیش میں آکر) اس نے دونوں کو قتل کردیا، تو حضرت عمر (رض) نے سب کے سامنے ایک خط اپنے گورنرکو بھیجا کہ اس سے قصاص لو، اور گورنرنے پوشید ہ طورپرلکھا کہ وہ دیت لیں گے۔ عبدالرزاق، وابن سعد
40360- عن هانئ بن حزام قال: كنت جالسا عند عمر بن الخطاب فأتاه رجل فذكر أنه وجد مع امرأته رجلا فقتلهما، فكتب عمر إلى عامله بكتاب في العلانية أن يقاد منه، وكتب إليه في السر أن يأخذوا الدية."عب وابن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৭৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیوی کو قتل کرنے کی سزا
٤٠٣٦١۔۔۔ شہر بن حوشب سے روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ایک عورت کو آوازدی تو اس کا حمل ساقط ہوگیا، جس کے عوض میں حضرت عمر (رض) نے ایک غلام آزاد کیا۔ بیہقی وقال منقطع
40361- عن شهر بن حوشب أن عمر صاح بامرأة فأسقطت، فأعتق عمر غرة."ق وقال: منقطع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৭৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیوی کو قتل کرنے کی سزا
٤٠٣٦٢۔۔۔ شریح سے روایت ہے فرمایا : میرے پاس عروہ البارقی حضرت عمر (رض) کے پاس سے آئے کہ مردوں عورتوں کے زخم دانتوں اور گہرے زخم میں برابر ہیں۔ اور جو اس سے اوپر ہوں اس میں عورت کی دیت مرد کی دیت کا نصف ہے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
40362- عن شريح قال: أتاني عروة البارقي من عند عمر أن جراحات الرجال والنساء تستوي في السن والموضحة، فما فوق ذلك فدية المرأة على النصف من دية الرجل."ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৭৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیوی کو قتل کرنے کی سزا
٤٠٣٦٣۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : جس نے کنواں یا کوئی لکڑی گاڑھی جس سے کسی انسان کا نقصان ہوا تو وہ ضامن ہوگا۔ رواہ عبدالرزاق
40363- عن علي قال: من حفر بئرا أو أعرض عودا فأصاب إنسانا ضمن."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৭৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیوی کو قتل کرنے کی سزا
٤٠٣٦٤۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو گالیاں دیتی اور آپ کی عیب جوئی کرتی تھی ایک شخص نے اس کا گلاگھونٹ دیاجس سے وہ مرگئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی دیت باطل قراردی۔ ابوداؤد، بیہقی۔ سعید بن منصور
40364- عن علي أن يهودية كانت تشتم النبي صلى الله عليه وسلم وتقع فيه فخنقها رجل حتى ماتت، فأبطل رسول الله صلى الله عليه وسلم ديتها."د، ق، ص".
tahqiq

তাহকীক: