কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قصاص کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৭৯ টি
হাদীস নং: ৪০৩৩৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٢٥۔۔۔ موسیٰ بن علی بن رباح سے روایت ہے فرماتے ہیں : میرے والد فرمایا کرتے تھے کہ ایک نابینا حضرت عمر (رض) کی خلافت میں حج کے زمانہ میں یہ اشعارپڑھ رہا تھا۔لوگو ! میں نے ایک عجیب معاملہ دیکھا، کیا اندھاصحیح بینا شخص کی دیت بن سکتا ہے۔ دونوں اکٹھے کرے اور ٹوٹ گئے۔ اور اس کا قصہ یہ ہوا کہ ایک اندھا شخص جس کا ایک بینا آدمی ہاتھ پکڑ کرلے جارہا تھا اچانک دونوں کنوئیں میں جاگرے اندھا بینا پر جاکرا جس سے وہ بینامرگیا تو حضرت عمر (رض) نے نابینے سے بینا کی دیت کا فیصلہ فرمایا۔ رواہ البیہقی
40325- عن موسى بن علي بن رباح قال: أبي يقول إن أعمى كان ينشد في الموسم في خلافة عمر بن الخطاب وهو يقول: يا أيها الناس لقيت منكرا ... هل يعقل الأعمى الصحيح المبصرا
خرا معا كلاهما تكسرا ...وذلك أن أعمى كان يقوده بصير فوقعا في بئر فوقع الأعمى على البصير فمات البصير فقضى عمر بعقل البصير على الأعمى."ق".
خرا معا كلاهما تكسرا ...وذلك أن أعمى كان يقوده بصير فوقعا في بئر فوقع الأعمى على البصير فمات البصير فقضى عمر بعقل البصير على الأعمى."ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৩৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٢٦۔۔۔ حسن بصری سے روایت ہے کہ ایک شخص پانی والوں کے پاس آیا ان سے پانی مانگا تو انھوں نے اسے پانی نہ دیا اور وہ پیاسام گیا تو حضرت عمر (رض) نے ان پر اس کی دیت کا تاوان مقرر کیا۔ رواہ البیہقی
40326- عن الحسن أن رجلا أتى أهل ماء فاستسقاهم فلم يسقوه حتى مات عطشا، فأغرمهم عمر بن الخطاب ديته."ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৪০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٢٧۔۔۔ عروہ بارقی سے روایت ہے کہ انھوں نے جانور کی آنکھ کے بارے میں حضرت عمر (رض) کو لکھا تو حضرت عمرنے جو اباا نہیں لکھا : ہم اس کے بارے میں ایسے فیصلہ کیا کرتے تھے جیسے انسان کی آنکھ کا کرتے تھے پھر ہمارا اتفاق چوتھائی دیت پر ہوا۔ رواہ ابن عساکر
40327- عن عروة البارقي أنه كتب إلى عمر بن الخطاب في عين الدابة، فكتب إليه عمر: إنا كنا نقضي فيها كما يقضي في عين الإنسان، ثم اجتمع رأينا أن نجعلها الربع."كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৪১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٢٨۔۔۔ عمروبن شعیب سے روایت ہے فرمایا : کہ حضرت عمر (رض) نے مجھے لکھا کہ ایک عورت نے مرد کے فوطوں کو پکڑا اور جلد پھاڑدی لیکن باریک پردہ نہیں پھاڑاتو حضرت عمر (رض) نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا : کہ اس بارے میں تم لوگوں کی کیا رائے ہے ؟ انھوں نے کہا : اسے پیٹ کے زخم کے مقام سمجھ لیں آپ نے فرمایا : لیکن میری رائے اس کے علاوہ ہے کہ اس میں پیٹ کے زخم کی دیت کا نصف ہو۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
40328- عن عمرو بن شعيب قال: كتب إلي عمر في امرأة أخذت بأنثيي رجل فخرقت الجلدة ولم تخرق الصفاق، فقال عمر لأصحابه: ما ترون في هذا؟ قالوا: اجعلها بمنزلة الجائفة، قال عمر: لكني أرى غير ذلك، إن فيها نصف ما في الجائفة."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৪২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٢٩۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا جو ہڈی میں توڑی گئی اور اسی طرح جو ڑدی گئی پھر بھی اس میں دو تین سال والے ہیں۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
40329- عن عمر قال: أيما عظم كسر ثم جبر كما كان ففيه حقتان."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৪৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٣٠۔۔۔ ابراہیم عمروعبداللہ (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : قتل خطا کی دیت پانچواں حصہ ہیں۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
40330- عن إبراهيم عن عمر وعبد الله أنهما قالا: دية الخطأ أخماسا."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৪৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٣١۔۔۔ حضرت عمر سے روایت ہے فرمایا : ذکر میں پوری دیت ہے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
40331- عن عمر قال: في الذكر الدية."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৪৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٣٢۔۔۔ حضرت عمر سے روایت ہے فرمایا : جو وارایساہو کہ عضو سے پار ہوجائے تو اس میں اس عضو کے دیت کا تہائی ہے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
40332- عن عمر قال: كل رمية نافذة في عضو ففيها ثلث ذلك العضو."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৪৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٣٣۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا : پیٹ کے زخم میں تہائی دیت ہے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
40333- عن عمر قال: في الجائفة ثلث الدية."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৪৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٣٤۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے غلام کی قیمت پچاس دینارلگائی۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
40334- عن عمر أنه قوم: الغرة خمسون دينارا."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৪৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٣٥۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا : ہڈی ٹل جانے سے جو نقصان پہنچے تو اس شخص پر کوئی ضمان نہیں، اور جو ہڈی ٹل جانے کے نقصان کو پہنچے وہ ضامن ہے۔ رواہ ابن ابی شیبۃ یعنی ایسی تکلیف پہنچائے جس سے ہڈی اپنی جگہ سے ہل اتر جائے۔
40335- عن عمر قال: ما أصاب المنقلة فلا ضمان على صاحبه، ومن أصاب المنقلة ضمن."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৪৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٣٦۔۔۔ نافع بن عبدالحارث سے روایت ہے فرمایا : میں نے حضرت عمر کو لکھا اور ایسے شخص کے بارے میں پوچھا جس کے ہاتھ کا ایک گٹا (پونچھا) کاٹ دیا گیا تو آپ نے جوابا لکھا : اس میں دو تین سالے ہیں جو جوان ہوں۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
40336- عن نافع بن عبد الحارث قال: كتبت إلى عمر أسأله عن رجل كسر إحدى زنديه فكتب إلي عمر: إن فيه حقتين بكرتين."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৫০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٣٧۔۔۔ سائب بن یزید سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک عورت کو ورغلانا چاہا اس نے پتھر اٹھایا اور اسے مار کر ہلاک کردیا حضرت عمر (رض) کے سامنے مقدمہ پیش ہوا آپ نے فرمایا : یہ شخص اللہ تعالیٰ کی طرف سے قتل کیا گیا جس کی دیت کبھی ادا نہیں کی جائے گی۔ عبدالرزاق، ابن ابی شیبۃ، الخرائطی فی اعتلال القلوب، بیہقی
40337- عن السائب بن يزيد أن رجلا أراد امرأة على نفسها فرفعت حجرا فقتلته. فرفع ذلك إلى عمر، فقال: ذلك قتيل الله! لا يودى أبدا."عب، ش والخرائطي في اعتلال القلوب، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৫১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٣٨۔۔۔ عمروبن شعیب اپنے والد سے اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں فرمایا : ایک شخص گدھا ہکائے جارہا تھا (راستہ میں) اس نے اس لاٹھی سے جو اس کے پاس تھی گدھے کو مارا، جس کا ایک ٹکڑا اڑا اور اس کی آنکھ پر لگا اور آنکھ پھوٹ گئی حضرت عمر (رض) کے ہاں مقدمہ پیش ہوا آپ نے فرمایا، یہ مسلمانوں کے ہاتھ کی مصیب ہے کسی نے کسی پر کوئی ظلم زیادتی نہیں کی، اور اس کی آنکھ کی دیت اس کے عاقلہ پر مقرر کی۔رواہ ابن ابی شبیبۃ
40338- عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: كان رجل يسوق حمارا فضربه بعصا معه فطارت منها شظية فأصابت عينه ففقأتها، فرفع ذلك إلى عمر بن الخطاب فقال: هي يد من أيدي المسلمين لم يصبها اعتداء على أحد، فجعل دية عينه على عاقلته."ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৫২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٣٩۔۔۔ عبید بن عمیر سے روایت ہے کہ حضرت عمروعلی (رض) نے فرمایا : جو شخص قصاص میں مارا جائے اس کی دیت نہیں۔ ابن ابی شیبۃ، بیہقی
40339- عن عبيد بن عمير أن عمر وعليا قالا: من قتله قصاص فلا دية له."ش، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৫৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ختنہ کرنے والی سے تاوان
٤٠٣٤٠۔۔۔ ابوقلابہ سے روایت ہے کہ ایک عورت بچیوں کا ختنہ کرتی تھی اس نے غلط ختنہ کیا تو حضرت عمر (رض) نے اسے ضامن قرار دیا اور فرمایا : کیا تو اس طرح باقی نہیں رکھ سکتی۔ عبدالرزاق، ابن ابی شیبۃ
40340- عن أبي قلابة أن امرأة كانت تخفض الجواري فأعنتت، فضمنها عمر وقال: ألا أبقيت كذا."عب، ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৫৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ختنہ کرنے والی سے تاوان
٤٠٣٤١۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے کہ آپ نے اس پھینگے کے بارے میں جس کی صحیح آنکھ پھوڑی جائے کامل دیت کا فیصلہ فرمایا۔ عبدالرزاق، ابن ابی شیبۃ، ومسدد، بیہقی
40341- عن عمر أنه قضى في الأعور تفقأ عينه الصحيحة بالدية كاملة."عب، ش ومسدد، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৫৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ختنہ کرنے والی سے تاوان
٤٠٣٤٢۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا : زبان جب جڑ سے کاٹ دی جائے تو اس میں پوری دیت ہے اور اگر زبان کو اتنا نقصان پہنچا کہ جس سے صرف بولانہ جاسکتا ہو تو اس میں بھی پوری دیت ہے اور عورت کی زبان میں پوری دیت ہے اور اگر اس کی زبان کو اتنا نقصان پہنچایا گیا جس سے بولانہ جاسکتا ہو تو اس میں کامل دیت ہے اور جو اس سے کم ہو تو اس کے حساب سے۔ عبدالرزاق، ابن ابی شیبۃ، بیہقی
40342- عن عمر قال: في اللسان إذا استؤصل الدية كاملة، وما أصيب من اللسان فبلغ أن يمنع الكلام ففيه الدية تامة، وفي لسان المرأة الدية كاملة، وما أصيب من لسانها فبلغ أن يمنع الكلام ففيه الدية كاملة، وما كان دون ذلك فبحسابه."عب، ش، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৫৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ختنہ کرنے والی سے تاوان
٤٠٣٤٣۔۔۔ سعید بن المسیب سے روایت ہے فرمایا : حضرت عمر (رض) نے انگوٹھے اور اس کی ساتھ والی انگلی کا ہتھیلی کی دیت کے نصف کا فیصلہ کیا اور ایک روایت کے الفاظ ہیں : انگوٹھے میں پندرہ شہادت کی انگلی میں دس درمیانی میں دس ، درمیانی انگلی کی ساتھ والی میں نو اور چھنگلی میں چھ (اونٹوں کا) فیصلہ کیا یہاں تک کہ آپ کو عمروبن جزم کی اولاد کے پاس ایک خط ملاجس کے بارے میں ان لوگوں کا گمان ہے کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہے جس میں ہے ہر انگلی میں دس اونٹ تو اسی پر عمل کیا یوں دس دس اونٹ ہر انگلی میں مقرر ہوگئے۔ الشافعی، عبدالرزاق، ابن راھویہ، بیہقی وقال الحافظ بن حجر : اسنادہ صحیح متصل ابی ابن المسیب کان سمعہ من عمرفذاک
40343- عن سعيد بن المسيب قال: قضى عمر بن الخطاب في الإبهام والتي تليها نصف دية الكف - وفي لفظ: قضى في الإبهام خمس عشرة، وفي السبابة عشرا - وفي الوسطى عشرا، وفي البنصر تسعا، وفي الخنصر ستا؛ حتى وجد كتابا عند آل عمرو بن حزم يزعمون أنه من رسول الله صلى الله عليه وسلم فيه "وفي كل إصبع عشر" فأخذ به وصارت إلى عشر عشر."الشافعي، عب وابن راهويه، ق؛ قال الحافظ ابن حجر: إسناده صحيح متصل إلى ابن المسيب فإن كان سمعه من عمر فذاك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৫৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ختنہ کرنے والی سے تاوان
٤٠٣٤٤۔۔۔ ثقیف کے ایک شخص سے روایت ہے کہتے ہیں : ایک دفعہ میں حضرت عمربن خطاب (رض) کے پاس تھا، کہ ایک دیہاتی آیا جو سرکے زخم کا بدلہ طلب کررہا تھا حضرت عمر (رض) نے فرمایا : ہم دیہاتی لوگ آپس میں چبانے کا بدلہ نہیں لیتے۔ مسددوابوعبید فی الغریب
40344- عن رجل من ثقيف قال: بينما أنا عند عمر بن الخطاب إذ جاء أعرابي يطلب شجة، فقال عمر: إنا معاشر أهل القرى لا نتعاقل المضغ بيننا."مسدد وأبو عبيد في الغريب".
তাহকীক: