কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قصاص کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৭৯ টি

হাদীস নং: ৪০৩১৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پینے والے بچہ کے دانت کی دیت
٤٠٣٠٥۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا : ہر پورے میں انگلی کی دیت کا تہائی ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40305- عن عمر قال: في كل أنملة ثلث دية الإصبع."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩১৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پینے والے بچہ کے دانت کی دیت
٤٠٣٠٦۔۔۔ عکرمہ سے روایت ہے کہ حضرت عمربن خطاب (رض) نے ناخن کے بارے میں جب وہ سراخدار اور خراب کردیا جائے ایک اونٹنی کا فیصلہ فرمایا۔ عبدالرزاق، ابن ابی شیبہ
40306- عن عكرمة أن عمر بن الخطاب قضى في الظفر إذا أعور وفسد بقلوص."عب، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩২০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پینے والے بچہ کے دانت کی دیت
٤٠٣٠٧۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے انھوں نے فرمایا : کہ پنڈلی، بازو، کندھایاران کو توڑ کر دوبارہ بغیر کجی (ٹیڑھے پن کے بغیر) کے جو ڑدیا جائے تو بیس دیناریادوتین سالے ہیں۔ عبدالرزاق، بیہقی
40307- عن عمر أنه قال: في الساق أو الذراع أو العضد أو الفخذ إذا انكسرت ثم جبرت في غير عثم عشرون دينارا أو حقتان."عب، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩২১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پینے والے بچہ کے دانت کی دیت
٤٠٣٠٨۔۔۔ سلیمان بن یسار سے روایت ہے بنی مدلج کے ایک شخص نے اپنے بیٹے کو قتل کردیاتو حضرت عمر (رض) نے اس سے اس کا قصاص نہیں لیا، البتہ اس کی دیت کا تاوان اس پر عائد کیا اور اسے اس کا وارث نہیں بنایا اور اس کی ماں اور باپ شریک بھائی کوا س کا وارث قراردیا۔ الشافعی۔ عبدالرزاق، بیہقی
40308- عن سليمان بن يسار أن رجلا من بني مدلج قتل ابنه فلم يقده منه عمر بن الخطاب وأغرمه ديته ولم يورثه منه وورثه أمه وأخاه لأبيه."الشافعي، عب، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩২২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پینے والے بچہ کے دانت کی دیت
٤٠٣٠٩۔۔۔ عمربن الخطاب (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے کامل دیت تین سالوں میں اور نصف دیت اور دوتہائی دو سال میں اور جو نصف سے کم ہو یا تہائی سے تھوڑی ہو ایسے اسی سال ادا کرنا مقرر کیا ہے۔ عبدالرزاق، ابن ابی شیبہ بیہقی
40309- عن عمر بن الخطاب أنه جعل الدية الكاملة في ثلاث سنين، وجعل نصف الدية والثلثين في سنتين، وما دون النصف في سنة، وما دون الثلث في عامه."عب، ش، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩২৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پینے والے بچہ کے دانت کی دیت
٤٠٣١٠۔۔۔ ابوعیاض حضرت عثمان بن عفان اور زید بن ثابت (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ سخت دیت میں چالیس چار سال والی حاملہ اونٹنیاں اور تیس تین سالے اور تیس دو سالے ہیں اور قتل خطا میں تیس تین سالے اور تیس دو سالے اور بیس دو سالے مذکر اور بیس ایک سال والے مونث۔ رواہ ابوداؤد
40310- عن أبي عياض عن عثمان بن عفان وزيد بن ثابت في المغلظة أربعون جذعة خلفة وثلاثون حقة وثلاثون بنات لبون، وفي الخطأ ثلاثون حقة وثلاثون بنات لبون وعشرون بنو لبون ذكور وعشرون بنات مخاض."د".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩২৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پینے والے بچہ کے دانت کی دیت
٤٠٣١١۔۔۔ سعید بن المسیب سے روایت ہے فرمایا : کہ حضرت عمر (رض) انگوٹھے اور اس کے ساتھ والی انگلی میں ہتھیلی کی نصف دیت مقرر کرتے اور صرف انگوٹھے میں پندرہ اونٹ اور اس کے ساتھ والی انگلی میں (علیحدہ) نواونٹ مقرر کرتے تھے یہاں تک کہ حضرت عثمان بن عفان (رض) کا دورآیاتو آپ کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وہ خط ملاجو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمروبن جزم کو لکھوایا تھا جس میں تھا انگلیوں میں دس دس اونٹ تو حضرت عثمان نے اسے دس دس بنادیا۔ ابن راھویہ
40311- عن سعيد بن المسيب قال: كان عمر بن الخطاب يجعل في الإبهام والتي تليها نصف دية الكف، ويجعل في الإبهام خمس عشرة، وفي التي تليها تسعا، وفي الأخرى ستا، حتى كان عثمان ابن عفان فوجد كتابا كتبه رسول الله صلى الله عليه وسلم لعمرو بن حزم فيه "وفي الأصابع عشر عشر" فصيرها عثمان عشرا عشرا."ابن راهويه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩২৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگلیوں کی دیت
٤٠٣١٢۔۔۔ ابن المسیب سے روایت ہے کہ حضرت عثمان اور زید (رض) نے فرمایا : شبہ عمد میں چالیس چارسالہ سے نوسال کی حاملہ اونٹنیاں اور تیس تین سالے اور قیس دوسالہ رواہ عبدالرزاق
40312- عن ابن المسيب أن عثمان وزيدا قالا: في شبه العمد أربعون جذعة خلفة إلى بازل عامها وثلاثون حقة وثلاثون بنت لبون."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩২৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگلیوں کی دیت
٤٠٣١٣۔۔۔ عمربن عبدالعزیز اور عمروبن شعیب سے روایت ہے فرمایا : کہ حضرت عثمان (رض) نے دیت کی زیادتی میں چار ہزاردراہم کا فیصلہ کیا۔ رواہ عبدالرزاق
40313- عن عمر بن عبد العزيز وعمرو بن شعيب قالا: قضى عثمان في تغليظ الدية بأربعة آلاف درهم."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩২৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگلیوں کی دیت
٤٠٣١٤۔۔۔ ابوکجیح سے روایت ہے فرمایا : کہ حج کے زمانہ میں ایک شخص نے ایک عورت کی گھوڑے سے پسلی توڑی دی اور وہ مرگئی تو حضرت عثمان نے اس کے بارے میں آٹھ ہزاردراہم اور تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا کیونکہ وہ حرم میں تھی اس لیے اس کی کامل اور تہائی دیت مقرر کی۔الشافعی، عبدالرزاق، سعید بن منصور، بیہقی
40314- عن أبي نجيح قال: أوطأ رجل امرأة فرسا في الموسم فكسر ضلعا من أضلاعها فماتت، فقضى فيها عثمان بثمانية آلاف درهم دية وثلث لأنها كانت في الحرم، جعلها الدية وثلث الدية."الشافعي، عب، ص، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩২৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگلیوں کی دیت
٤٠٣١٥۔۔۔ حضرت ابن المسیب حضرت عثمان (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ جس شخص کو اتنا مارا جائے کہ اس کی ہوانکل جائے تو آپ نے اس کے بارے تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا۔ رواہ عبدالرزاق
40315- عن ابن المسيب أن عثمان قضى في الذي يضرب حتى يحدث بثلث الدية."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩২৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگلیوں کی دیت
٤٠٣١٦۔۔۔ ابن المسیب سے روایت ہے کہ حضرت عثمان نے اس شخص کے بارے میں جس نے دوسرے شخص کو مارا اور اسے روندایہاں تک کہ اس کے جسم پر نشان پڑگئے چالیس اونٹنیوں کا فیصلہ فرمایا۔ عبدالرزاق، ابن ابی الدیافی کتاب الاشراف
40316- عن ابن المسيب قال: قضى عثمان في رجل ضرب رجلا ووطئه حتى سلح " بأربعين قلوصا."عب وابن أبي الدنيا في كتاب الأشراف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৩০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگلیوں کی دیت
٤٠٣١٧۔۔۔ ابن المسیب سے روایت ہے فرمایا : کہ حضرت عثمان (رض) نے فرمایا : جب دو شخص آپس میں لڑیں تو انھیں لگنے والے زخم آپس میں بدلہ ہیں۔ رواہ عبدالرزاق
40317- عن ابن المسيب قال قال عثمان: إذا اقتتل المقتتلان فما كان بينهما من جراح فهو قصاص."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৩১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگلیوں کی دیت
٤٠٣١٨۔۔۔ ابوعیاض سے روایت ہے کہ حضرت عثمان کے سامنے ایسے بھینگے کا مقدمہ پیش ہواجس نے صحیح شخص کی آنکھ پھوڑدی تو آپ نے اس سے بدلہ نہیں لیابل کہ اس کے بارے میں پوری دیت کا فیصلہ فرمایا۔ رواہ البیہقی
40318- عن أبي عياض أن عثمان بن عفان رفع إليه أعور فقأ عين صحيح، فلم يقتص منه، وقضى فيه بالدية كاملة."ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৩২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگلیوں کی دیت
٤٠٣١٩۔۔۔ ابوعیاض سے روایت ہے کہ حضرت عثمان وزید بن ثابت (رض) نے فرمایا : سخت دیت میں چالیس چار سالہ حاملہ اونٹنیوں تیس تین سالوں، تیس دو سالوں لیوں کو دادا کیا جائے اور فرمایا (قتل) خطا کی دیت تیس تین سالے، تیس دو سالے اور بیس یکسالے اور بیس دو سالے مذکر ہیں۔ دارقطنی، بیہقی، مالک
40319- عن أبي عياض عن عثمان بن عفان وزيد بن ثابت قالا: في المغلظة أربعون جذعة خلفة وثلاثون حقة وثلاثون بنات لبون، وقالا دية الخطأ ثلاثون حقة وثلاثون بنات لبون وعشرون بنت مخاض وعشرون بنو لبون ذكور."قط، ق، مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৩৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگلیوں کی دیت
٤٠٣٢٠۔۔۔ ابن شہاب سے روایت ہے کہ حضرت عمربن خطاب (رض) نے منیٰ میں لوگوں کو جمع کیا اور فرمایا : جس کے پاس دیت کا علم ہے وہ مجھے بتائے توضحاک بن سفیان (رض) اٹھے اور کہا : مری طرف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لکھا : کہ میں اثیم ضبابی کی بیوی کو اس کی دیت کا وارث بناؤں تو حضرت عمرنے فرمایا : آپ خیمہ میں جائیں میں آپ کے پاس آتاہوں، جب حضرت عمر آئے تو ضحاک بن سفیان (رض) نے انھیں بتایا تو حضرت عمر (رض) نے اس کے مطابق فیصلہ فرمایا، ابن شہاب فرماتے ہیں، کہ اثیم غلطی سے قتل کئے گئے تھے۔ ابوداؤد، ترمذی، وقال حسن صحیح، نسائی ، ابن ماجۃ
40320- عن ابن شهاب أن عمر بن الخطاب نشد الناس بمنى فقال، من كان عنده علم من الدية أن يخبرني! فقام الضحاك بن سفيان قال: كتب إلي رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أورث امرأة أشيم الضبابي من ديته، فقال عمر: ادخل الخباء حتى آتيك، فلما نزل عمر أخبره الضحاك بن سفيان فقضى بذلك عمر؛ قال ابن شهاب: وكان أشيم قتل خطأ."د، ت - وقال: حسن صحيح، ن، هـ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৩৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگلیوں کی دیت
٤٠٣٢١۔۔۔ یحییٰ بن عبداللہ بن سالم سے روایت ہے فرمایا : کہ ہمارے سامنے یہ ذکر کیا گیا کہ حضرت عمر (رض) کی تلوار کے ساتھ ایک خطا تھا جس میں دیتوں کی تفصیل تھی، دانت جب سیاہ ہوجائیں تو اس کی دیت کامل ہے اور اگر اس کے بعد گرادیئے جائیں تو دوسری مرتبہ اس کی دیت باقی رہے گی۔ بیہقی وقال منقطع
40321- عن يحيى بن عبد الله بن سالم قال: ذكر لنا أنه كان مع سيف عمر بن الخطاب كتاب فيه أمر العقول: وفي السن إذا اسودت عقلها كاملا، وإذا طرحت بعد ذلك بقي عقلها مرة أخرى."ق وقال منقطع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৩৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگلیوں کی دیت
٤٠٣٢٢۔۔۔ ابن جریج سے روایت ہے کہ میں نے عطاء سے کہا : دیت چوپائے ہیں یاسونا، تو انھوں نے فرمایا : جب حضرت عمر (رض) تھے تو اونٹوں میں اونٹوں کی فی اونٹ ایک سوبیس دینارقیمت لگائی جاتی ، پھر دیہائی اگر چاہتا تو سو اونٹنیاں دیتا اور سونانہ دیتا، اسی طرح پہلا معاملہ تھا۔ الشافعی ابن عساکر
40322- عن ابن جريج قال قلت لعطاء: الدية الماشية أو الذهب؟ قال: كانت في الإبل حين كان عمر بن الخطاب تقوم الإبل عشرين ومائة كل بعير، فإن شاء القروى أعطى مائة ناقة ولم يعط ذهبا، كذلك الأمر الأول."الشافعي، كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৩৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٢٣۔۔۔ عمروبن شعیب سے روایت ہے کہ حضرت عمربن خطاب (رض) نے فرمایا : مجھے اپنے بعد ایسے حکمران کا خوف ہے جو مسلمان آدمی کی دیت ختم کردے تو اس بارے میں ایک قانون بناتا ہوں، اونٹ والوں پر سو اونٹ اور سونے والوں پر ایک ہزاردینار اور چاندی والوں پر بارہ ہزاردراہم ہیں۔ رواہ البیہقی
40323- عن عمرو بن شعيب أن عمر بن الخطاب قال: إني لخائف أن يأتى من بعدي من يهلك دية المرء المسلم فلأقولن فيها قولا: على أهل الإبل مائة بعير، وعلى أهل الذهب ألف دينار، وعلى أهل الورق اثنا عشر ألف درهم."ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩৩৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیت کا قانون
٤٠٣٢٤۔۔۔ ابن شہاب مکحول اور عطاء سے روایت ہے انھوں نے فرمایا : کہ ہم لوگوں نے دیکھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں آزادمسلمان کی دیت سو اونٹ تھی پھر حضرت عمر (رض) نے گاؤں والوں کے لیے اس دیت کی قیمت ایک ہزار دینار یا بارہ ہزار درھم لگائی، اور آزاد مسلمان عورت کی دیت جب وہ یہاتی ہو پانچ سو دینار یاچھ ہزار دراہم ہیں۔ اگر کسی بدوی نے اسے قتل کیا تو اس کی دیت، پچاس اونٹ ہیں۔ اور بدوی عورت کی دیت جب کسی بدوی نے اسے نقصان پہنچایا ہوپچاس اونٹ ہیں اعرابی کو سونے چاندی کا مکلف نہ بنایا جائے۔ الشافی، بیہقی
40324- عن ابن شهاب ومكحول وعطاء قالوا، أدركنا الناس على أن دية المسلم الحر على عهد النبي صلى الله عليه وسلم مائة من الإبل، فقوم عمر بن الخطاب تلك الدية على أهل القرى ألف دينار أو اثني عشر ألف درهم، ودية الحرة المسلمة إذا كانت من أهل القرى خمسمائة دينار أو ستة آلاف درهم، فإذا كان الذي قتلها من الأعراب فديتها خمسون من الإبل، ودية الأعرابية إذا أصابها الأعرابي خمسون من الإبل، لا يكلف الأعرابي الذهب ولا الورق. "الشافعي، ق".
tahqiq

তাহকীক: