কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قصاص کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৭৯ টি

হাদীস নং: ৪০২৯৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیتیں
٤٠٢٨٥۔۔۔ حضرت عمربن خطاب (رض) سے روایت ہے کہ سونے سے دیت کا فرض ایک ہزار دینا اور چاندی سے بارہ ہزار درہم ہیں۔ مالک والشافعی، عبدالرزاق، بیہقی
40285- عن عمر بن الخطاب أن فرض الدية من الذهب ألف دينار، ومن الورق اثنا عشر ألف درهم."مالك والشافعي، عب، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০২৯৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیتیں
٤٠٢٨٦۔۔۔ مجاہد سے روایت ہے کہ عمربن خطاب (رض) نے اس شخص کے بارے میں جو حرمت کے مہینوں میں، یاحرم یا حالت احرام میں قتل کیا گیا دیت کامل اور تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا۔ عبدالرزاق، بیہقی
40286- عن مجاهد أن عمر بن الخطاب قضى فيمن قتل في الشهر الحرام أو في الحرم أو وهو محرم بالدية وثلث الدية."عب، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩০০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیتیں
٤٠٢٨٧۔۔۔ سلیمان بن موسیٰ سے روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے لشکروں کی طرف لکھا اور ہمیں معلوم نہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گہرے زخم سے کم میں کسی چیز کا فیصلہ فرمایا ہو، فرماتے ہیں : حضرت عمر (رض) نے گہرے زخم میں پانچ اونٹوں یا ان کی قیمت کے برابر سونا یا چاندی ہو اس کا فیصلہ فرمایا، اور عورت کے گہرے زخم میں پانچ اونٹوں یا ان کی قیمت کے برابر سونے یا چاندی کا فیصلہ فرمایا۔ رواہ عبدالرزاق
40287- عن سليمان بن موسى قال: كتب عمر إلى الأجناد ولا نعلم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قضى فيما دون الموضحة بشيء، قال: وقضى عمر بن الخطاب في الموضحة بخمس من الإبل أو عدلها من الذهب أو الورق، وفي موضحة المرأة بخمس من الإبل أو عدلها من الذهب أو الورق."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩০১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زخموں کی دیت کے بارے میں فیصلے
٤٠٢٨٨۔۔۔ عکرمہ سے روایت ہے فرمایا : جن زخموں کے بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ابوبکر (رض) نے کوئی فیصلہ نہیں فرمایا، ان کے بارے میں حضرت عمربن خطاب (رض) نے فیصلہ فرمایا ہے۔ چنانچہ جسم انسانی میں وہ زخم جس سے ہڈی ظاہر ہوجائے اور وہ زخم سر میں نہ لگاہو، ہر ہڈی کے زخم کا علیحدہ تاوان مقررہوتو اس کے زخم میں، اس کے تاوان کا بیسواں حصہ ہے۔ جب ایسازخم جس سے ہڈی ظاہر ہوجاتی ہو ہاتھ میں ہو، تو اگر وہ زخم انگلیوں تک نہیں پہنچاتو اس کے تاوان کا بیسواں حصہ ہوگا اور اگر وہ زخم انگلی میں ہو تو انگلی کے زخم کے تاوان کا بیسواں حصہ ہے۔ اور جو زخم انگلیوں سے اوپر ہتھیلی میں ہو تو اس کا تاوان باز واورکندھے کے گہرے زخم کی طرح ہے اور پاؤں میں ہاتھ کی طرح ہے اور جس زخم سے ہڈی ٹل جائے بازو کی کندھے، پنڈلی یاران کی تو سر کی ہڈی ٹل جانے کے تاوان کا نصف ہے اور انگلی کے پوروں کا فیصلہ بھی فرمایا، ہر پورے میں تین اونٹنیاں اور ایک اونٹنی کی قیمت کا تہائی حصہ، اور ناخن کے بارے میں جب وہ سراخدار اور خراب ہوجائے ایک اونٹنی کا فیصلہ فرمایا اور گاؤں والوں پر بارہ ہزاردرہم دیت کا فیصلہ فرمایا، اور فرمایا : میں دیکھتاہوں کہ زمانہ بدل رہا ہے اور مجھے اپنے بعد تمہارے حکمرانوں کا در ہے کہ مسلمان آدمی کو تکلیف پہنچائی جائے اور اس کی دیت فضول میں چلی جائے یاناحق اس کی دیت ختم کردی جائے اور ایسے مسلمان اقوام پر واجب کی جائے جو انھیں ہلاکت میں مبتلاکردے، لہٰذا سونے چاندی والوں پر حرمت کے اور بغیر حرمت کے مہینوں میں دیت کی شدت میں کوئی زیادتی نہیں، اور گاؤں والوں کی دیت جتنی بھی سخت ہو بارہ ہزار درہم سے بڑھ کر نہیں اور عورت کے بارے میں فیصلہ فرمایا جب وہ اپنے آپ پر غالب آجائے اور وہ اپنا پردہ بکارت پھاڑ کر کنوارپن کھودے، اس کی دیت کا تہائی حصہ ہے اور اس پر حد نہیں، اور مجوسی کے بارے میں آٹھ سو درہم کا فیصلہ فرمایا اور ارشاد فرمایا : وہ تو اہل کتاب میں کا غلام ہے تو اس کی دیت ان کی دیت جیسی ہوگی۔ رواہ عبدالرزاق
40288- عن عكرمة قال: قضى عمر بن الخطاب في الجراح التي لم يقض النبي صلى الله عليه وسلم فيها ولا أبو بكر، فقضى في الموضحة التي تكون في جسد الإنسان وليست في الرأس أن كل عظم له نذر مسمى ففي موضحته نصف عشر نذره ما كان، فإذا كانت موضحة في اليد فنصف عشر نذرها ما لم يكن في الأصابع، فإن كانت موضحة في الإصبع فهي نصف عشر نذر الإصبع، فما كان فوق الأصابع في الكف فنذرها مثل موضحة الذراع والعضد، وفي الرجل مثل ما في اليد، وما كانت من منقولة تنقل عظامها في الذراع أو العضد أو الساق أو الفخذ فهي نصف منقولة الرأس، وقضى في الأنامل كل أنملة بثلاث قلائص وثلث قلوص، وقضى في الظفر إذا عور وفسد بقلوص، وقضى بالدية على أهل القرى اثني عشر ألف درهم؛ وقال: إني أرى الزمان يختلف وأخشى عليكم الحكام بعدي أن يصاب الرجل المسلم وتذهب ديته باطلا أو تدفع ديته بغير حق فيحمل على أقوام مسلمين فيجتاحهم، فليس على أهل العين زيادة في تغليظ عقل في الشهر الحرام ولا في الحرم، وعقل أهل القرى تغليظ كله لا زيادة على اثني عشر ألفا، وقضى في المرأة إذا غلبت على نفسها فافتضت وذهبت عذرتها بثلث ديتها ولا حد عليها، وقضى في المجوسي بثمانمائة درهم وقال: إنما هو عبد من أهل الكتاب فتكون ديته مثل ديتهم."عب" "
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩০২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زخموں کی دیت کے بارے میں فیصلے
٤٠٢٨٩۔۔۔ ابن المسیب سے روایت ہے کہ حضرت عمر اور عثمان (رض) نے سر کی ہڈی پر باریک جھلی کے بارے میں گہرے زخم کی دیت کے نصف کا فیصلہ فرمایا۔ الشافعی، عبدالرزاق، ابن ابی شیبۃ، بیہقی
40289- عن ابن المسيب أن عمر وعثمان: قضيا في الملطأة وهي السمحاق بنصف دية الموضحة."الشافعي، عب، ش، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩০৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زخموں کی دیت کے بارے میں فیصلے
٤٠٢٩٠۔۔۔ عمروبن شعیب سے روایت ہے فرمایا : کہ حضرت عمربن خطاب (رض) نے دماغ کے پردہ تک کے زخم میں دیت کا تہائی حصہ تینتیس اونٹ یا ان کی قیمت کے برابر چاندی یابکریوں کے دینے کا فیصلہ فرمایا، اور جسم میں اگر پنڈلی، ران، کندھے یا بازو کو نقصان پہنچا یہاں تک کہ اس کی ہڈی کا گودا نکل آیا اور ہڈی ظاہر ہوگئی اور جڑ بھی نہیں سکتی تو اس کا تاوان سرکے زخم کا نصف، ساڑھے سولہ اونٹنیا ہیں۔ اور حضرت عمرنے اس زخم یاچوٹ کے بارے میں جس سے ہڈی ٹل جائے پندرہ اونٹ یا ان کی قیمت کے برابر سونا یا چاندی یابکریاں دینے کا فیصلہ فرمایا، اگر ایسی چوٹ ہو جس سے کندھے بازو، پنڈلی یاران کی ہڈی ٹل جائے تو سر کی ہڈی ٹل جانے کا تاوان یعنی ساڑھے سات اونٹنیاں دینے کا فیصلہ فرمایا۔ رواہ عبدالرزاق
40290- عن عمرو بن شعيب قال: قضى عمر بن الخطاب في المأمومة ثلث العقل ثلاث وثلاثون من الإبل أو عدلها من الورق أو الشاء، وقضى في الجسد إن أصيب الساق أو الفخذ أو العضد أو الذراع حتى يخرج مخها وبين عظمها فلا يجتمع ففيها نصف مأمومة الرأس ستة عشر قلوصا ونصف، وقضى عمر في المنقلة خمس عشرة من الإبل أو عدلها من الذهب أو الورق أو الشاء، فقضى إن كانت من منقولة تنقل عظامها في العضد أو الذراع أو الساق أو الفخذ فهي نصف منقولة الرأس سبع قلائص ونصف."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩০৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زخموں کی دیت کے بارے میں فیصلے
ھ ٤٠٢٩١۔۔۔ عکرمہ اور طاؤس سے روایت ہے کہ حضرت عمربن خطاب (رض) نے کان کے بارے میں جب وہ جڑ سے کاٹ دیا جائے نصف دیت کا فیصلہ فرمایا۔ عبدالرزاق، ابن ابی شبیۃ، بیہقی
40291- عن عكرمة وطاوس أن عمر بن الخطاب قضى في الأذن إذا استؤصلت نصف الدية."عب، ش، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩০৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زخموں کی دیت کے بارے میں فیصلے
٤٠٢٩٢۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا : آنکھ میں نصف دیت یا اس کے برابر سونایا چاندی ہے اور عورت کی آنکھ میں نصف دیت یا اس کے برارب سونایا چاندی ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40292- عن عمر قال: في العين نصف الدية أو عدل ذلك من الذهب أو الورق، وفي عين المرأة نصف ديتها أو عدل ذلك من الذهب أو الورق."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩০৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زخموں کی دیت کے بارے میں فیصلے
٤٠٢٩٣۔۔۔ ابن المسیب سے روایت ہے کہ حضرت عمر اور عثمان (رض) نے بھینگے کی صحیح آنکھ جب پھوڑدی جائے تو پوری دیت کا فیصلہ فرمایا۔ رواہ عبدالرزاق
40293- عن ابن المسيب أن عمر وعثمان قضيا في عين الأعور الصحيحة إذا فقئت بالدية تامة."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩০৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زخموں کی دیت کے بارے میں فیصلے
٤٠٢٩٤۔۔۔ ابن عباس اور ابن المسیب سے روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ناکارہ ہاتھ اور پاؤں موجودبھینگی آنکھ اور سیاہ دانت میں سے ہر ایک کے بارے میں تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا۔ عبدالرزاق، سعید بن منصور ابن ابی شیبۃ، بیہقی
40294- عن ابن عباس وابن المسيب أن عمر قضى في اليد الشلاء والرجل الشلاء والعين القائمة العوراء والسن السوداء في كل واحدة منهن ثلث ديتها."عب، ص، ش، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩০৮
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زخموں کی دیت کے بارے میں فیصلے
٤٠٢٩٥۔۔۔ شریح سے روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ان کی طرف لکھا : کہ انگلیاں اور دانت برابر ہیں۔ عبدالرزاق، ابن ابی شیبۃ، بیہقی، یعنی پانچوں انگلیاں اور بتیس دانت برابر ہیں۔
40295- عن شريح أن عمر كتب إليه أن الأسنان سواء، والأصابع سواء."عب، ش، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩০৯
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زخموں کی دیت کے بارے میں فیصلے
٤٠٢٩٦۔۔۔ ابن شبرمہ سے روایت ہے کہ حضرت عمربن الخطاب (رض) نے ہر داڑھ میں پانچ اونٹ مقررکئے ہیں۔ رواہ عبدالرزاق
40296- عن ابن شبرمة أن عمر بن الخطاب جعل في كل ضرس خمسا من الإبل."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩১০
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زخموں کی دیت کے بارے میں فیصلے
٤٠٢٩٧۔۔۔ حضرت عمربن الخطاب (رض) سے روایت ہے فرمایا : دانت میں پانچ اونٹ یا ان کی قیمت کے برابر سونایا چاندی ہے پس اگر وہ سیاہ ہوجائے تو اس کی دیت کامل ہے اور اگر دانت سیاہ کئے بغیر کسی دانت کو توڑاتو اس کے حسا ب سے اور عورت کے دانت میں اس کی طرح ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40297- عن عمر بن الخطاب قال: في السن خمس من الإبل أو عدلها من الذهب أو الورق، فإن اسودت فقد تم عقلها، وإن كسر منها إذا لم تسود فبحساب ذلك؛ وفي سن المرأة مثل ذلك."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩১১
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پینے والے بچہ کے دانت کی دیت
٤٠٢٩٨۔۔۔ حضرت عمربن خطاب (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے اس بچہ کے دانتوں میں جس کے دودھ کے دانت ابھی نہیں گرے ایک ایک اونٹ مقرر کیا۔ عبدالرزاق ابن ابی شیبۃ
40298- عن عمر بن الخطاب أنه جعل في أسنان الصبي الذي لم يثغر بعيرا بعيرا."عب، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩১২
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پینے والے بچہ کے دانت کی دیت
٤٠٢٩٨۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے انھوں نے فرمایا : ناک جب مکمل کاٹ دی جائے تو اس میں پوری دیت ہے اور جو اس سے کم ناک کو نقصان پہنچے تو وہ اس کے حساب سے یا اس کے برابر (قیمت) سونایا چاندی ہے۔ عبدالرزاق، بیہقی
40299- عن عمر قال: في الأنف إذا أوعب جدعه الدية كاملة، وما أصيب من الأنف دون ذلك فبحسابه أو عدل ذلك من الذهب أو الورق."عب، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩১৩
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پینے والے بچہ کے دانت کی دیت
٤٠٢٣٠٠۔۔۔ مکحول سے روایت ہے فرمایا : حضرت عمر (رض) نے ناکارہ ہاتھ اور گونگے کی زبان جو جڑ سے کاٹ لی جائے، یا آختہ کا ذکر جو جڑ سے کاٹ دیا جائے تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا۔ رواہ عبدالرزاق
40300- عن مكحول قال: قضى عمر بن الخطاب في اليد الشلاء ولسان الأخرس يستأصل وذكر الخصي يستأصل بثلث الدية."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩১৪
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پینے والے بچہ کے دانت کی دیت
٤٠٣٠١۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا : زخم جب پیٹ میں ہو تو دیت کا تہائی واجب ہوتا ہے یعنی تینتیس اونٹ، یا ان کی قیمت کے برابر سونایا چاندی یابکریاں اور عورت کے پیٹ کے زخم میں دیت کا تہائی ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40301- عن عمر قال: في الجائفة إذا كانت في الجوف ثلث العقل: ثلاثة وثلاثون من الإبل، أو عدلها من الذهب أو الورق أو الشاء، وفي جائفة المرأة ثلث ديتها."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩১৫
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پینے والے بچہ کے دانت کی دیت
٤٠٣٠٢۔۔۔ ابن عمرو سے روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے فوطہ کے بارے میں جب اس کے اوپر والی جلد کو نقصان پہنچے دیت کے چھٹے حصہ کا فیصلہ فرمایا۔ رواہ عبدالرزاق
40302- عن ابن عمرو أن عمر حكم في البيضة يصاب صفقها الأعلى بسدس من الدية."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩১৬
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پینے والے بچہ کے دانت کی دیت
٤٠٣٠٣۔۔۔ عکرمہ سے روایت ہے کہ عورت جب شہوت سے مغلوب ہو کر پردہ بکارت پھاڑدے یا اس کا کنوارپن جاتا رہے تو حضرت عمر (رض) نے تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40303- عن عكرمة قال: قضى عمر بن الخطاب في المرأة إذا غلبت على نفسها فافتضت أو ذهبت عذرتها بثلث ديتها."عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০৩১৭
قصاص کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پینے والے بچہ کے دانت کی دیت
٤٠٣٠٤۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے روایت ہے فرمایا : ہاتھ اور پاؤں میں نصف دیت یا اس کی قیمت کے برابر سونا یا چاندی ہے اور عورت کے ہاتھ اور پاؤں میں سے ہر ایک میں نصف دیت یا اس کے برابر سونایا چاندی ہے اور ہاتھ پاؤں کی ہر انگلی کے عوض دس اونٹ یا ان کی قیمت کے برابر سونا چاندی ہے اور انگلیوں کے ہر جوڑ میں جب وہ کاٹ دیا جائے یا بےکار کردیا جائے انگلی کی دیت کا تہائی ہے اور عورت کے ہاتھ پاپاؤں کی جو انگلی کاٹی جائے اس میں پانچ اونٹ یا ان کی قیمت کے برابر سونایا چاندی ہے اور عورت کی انگلی کے ہر جوڑ میں کاٹا جائے انگلی کی دیت کا تہائی یا اس کی قیمت کا سونایا چاندی ہے۔ رواہ عبدالرزاق
40304- عن عمر قال: في اليد وفي الرجل نصف الدية أو عدل ذلك من الذهب أو الورق، وفي يد المرأة ورجلها في كل واحدة منهما نصف ديتها أو عدل ذلك من الذهب أو الورق، وفي كل إصبع مما هنالك عشر من الإبل أو عدلها من الذهب أو الورق، وفي كل قصبة قطعت من قصب الأصابع أو شلت ثلث عقل الإصبع، وفي كل إصبع قطعت من أصابع يد المرأة ورجلها خمس من الإبل أو عدلها من الذهب أو الورق، وفي كل قصبة من قصب أصابع المرأة ثلث عقل دية الإصبع أو عدل ذلك من الذهب أو الورق."عب".
tahqiq

তাহকীক: